Quran4UQuran4U

Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Shams

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا

سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی ‏

1

وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا

اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے ‏

2

وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا

اور دن کی جب اسے چمکا دے ‏

3

وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا

اور رات کی جب اسے چھپا لے

4

وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا

اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا ‏

5

وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا

اور زمین کی اور اسکی جس نے اسے پھیلایا

6

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا

اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضاء ) کو برابر کیا ‏

7

فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا

پھر اس کو بدکاری (سے بچنے ) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی

8

قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا

کہ جس نے (اپنے ) نفس (یعنی روح ) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا

9

وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا 

اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا ‏

10

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا

(قوم ثمود ) نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر ) کو جھٹلایا ‏

11

إِذِ انْبَعَثَ أَشْقَاهَا

جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا

12

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا

تو خدا کے پیغمبر (صالح ) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اسکے پانی پینے کی باری سے حذر کرو ‏

13

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوَّاهَا

مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے انکے

گناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے ) برابر کر دیا ‏

14

وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا

اور اس کو ان کے بدلا لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں

***********

15


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

Tafsir Ibn Kathir in Urdu, Juzz 30, surahs 78 to 114, printed edition

In print

Tafsir Ibn Kathir, Urdu

Juzz 30, surahs 78 to 114

You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.

See this volume on Amazon

As an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.

© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]

Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com

Home · About · Contact · Privacy