Quran4UQuran4U

Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Balad

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


لَا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ

ہمیں اس شہر کی قسم ‏

1

وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ

اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو ‏‏

2

وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ

اور باپ (یعنی آدم ) اور اس کی اولاد کی قسم ‏‏

3

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ

بیشک ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت ) میں (رہنے والا) بنایا ہے

4

أَيَحْسَبُ أَنْ لَنْ يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ

کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا؟ ‏

5

يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُبَدًا

کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا ‏

6

أَيَحْسَبُ أَنْ لَمْ يَرَهُ أَحَدٌ

کیا اسے یہ گمان ہے کہ اسے کسی نے دیکھا نہیں ‏‏

7

أَلَمْ نَجْعَلْ لَهُ عَيْنَيْنِ

بھلا ہم نے اس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟ ‏

8

وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ

اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دئیے )

9

وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ  

(یہ چیزیں بھی دیں ) اور اس کو (خیر اور شر کے ) دو نور بھی دکھا دئیے ‏

10

فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ

مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا ‏‏

11

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ

اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے ‏

12

فَكُّ رَقَبَةٍ

کسی کی گردن کا چھڑانا ‏

13

أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ

یا بھوک کے دن کھانا کھلانا

14

يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ

یتیم رشتہ دار کو ‏

15

أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ

یا فقیر خاکسار کو

16

ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُو

پھر ان لوگوں میں بھی (داخل ) ہوا جو ایمان لائے

وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ

اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر ) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے ‏

17

أُولَئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ

یہی لوگ صاحب سعادت ہیں

18

وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ

اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں ‏

19

عَلَيْهِمْ نَارٌ مُؤْصَدَةٌ  

یہ لوگ آگ میں بند کر دیے جائیں گے ‏

***********

20


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

Tafsir Ibn Kathir in Urdu, Juzz 30, surahs 78 to 114, printed edition

In print

Tafsir Ibn Kathir, Urdu

Juzz 30, surahs 78 to 114

You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.

See this volume on Amazon

As an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.

© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]

Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com

Home · About · Contact · Privacy