Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al LaylTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى رات کی قسم جب (دن کو ) چھپا لے |
1 |
|
وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى اور دن کی قسم جب چمک اٹھے |
2 |
|
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى اور اس (ذات ) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کئے |
3 |
|
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّى کہ تم لوگوں کی کوشش طرح طرح کی ہے |
4 |
|
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى تو جس نے (خدا کے راستے میں مال ) دیا اور پرہیز گاری کی |
5 |
|
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى اور نیک بات کو سچ جانا |
6 |
|
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے |
7 |
|
وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى اور جس نے بخل کیا اور بےپروا رہا |
8 |
|
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا |
9 |
|
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى اسے سختی میں پہنچائیں گے |
10 |
|
وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّى اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں ) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہیں آسکے گا |
11 |
|
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَى ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے |
12 |
|
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَى اور آخرت اور دنیا ہماری ہی چیزیں ہیں |
13 |
|
فَأَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّى سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا |
14 |
|
لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى اس میں وہی داخل ہوگا جو بڑا بدبخت ہے |
15 |
|
الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّى جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا |
16 |
|
وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے ) بچا لیا جائے گا |
17 |
|
الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّى جو اپنا مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو |
18 |
|
وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَى اور (اس لئے ) نہیں (دیتا کہ ) اس پر کسی کا احسان (ہے ) جس کا وہ بدلا اتارتا ہے |
19 |
|
إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَى بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لئے دیتا ہے |
20 |
|
وَلَسَوْفَ يَرْضَى اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا *********** |
21 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |
In print
Juzz 30, surahs 78 to 114
You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.
See this volume on AmazonAs an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.
© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]
Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com