Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al ShamsShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَٮٰهَا قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ چڑھنے کی، |
1 |
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَٮٰهَا اور چاند کی جب آئے اس کے (سورج) پیچھے، |
2 |
وَٱلنَّہَارِ إِذَا جَلَّٮٰهَا اور دن کی جب اس کوروشن کرے، |
3 |
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَٮٰهَا اور رات کی، جب اس کو ڈھانپ لے، |
4 |
وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَٮٰهَا اور آسمان کی، اور جیسا اس کو بنایا، |
5 |
وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا طَحَٮٰهَا اور زمین کی، اور جیسا اس کو پھیلایا، |
6 |
وَنَفۡسٍ۬ وَمَا سَوَّٮٰهَا اور جی(نفسِ انسانی) کی، اور جیسا اس کو ٹھیک بنایا، |
7 |
فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَٮٰهَا پھر سمجھ دی اس کو ڈھٹائی(بدی) کی، اور بچ چلنے (پرہیزگاری) کی۔ |
8 |
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن زَكَّٮٰهَا مراد کو پہنچا جس نے اس کو سنوارا۔ |
9 |
وَقَدۡ خَابَ مَن دَسَّٮٰهَا اور نامراد ہوا، جس نے اس کو خاک میں ملایا۔ |
10 |
كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِطَغۡوَٮٰهَآ جھٹلایا ثمود نے اپنی شرارت سے، |
11 |
إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشۡقَٮٰهَا جب اُٹھ کھڑا ہوا ان میں بڑا بدبخت۔ |
12 |
فَقَالَ لَهُمۡ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقۡيَـٰهَا پھر کہا ان کو اﷲ کے رسول نے خبردار ہو اﷲ کی اونٹنی سے، اور اس کے پینے کی باری سے! |
13 |
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا پھر انہوں نے اس کو جھٹلایا، پھر وہ کاٹ (ہلاک کر ) ڈالی، فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّٮٰهَا پھر الٹ مارا ان پر ان کے رب نے (بسبب) ان کے گناہ سے، پھر برابر کر دیا |
14 |
وَلَا يَخَافُ عُقۡبَـٰهَا اور وہ نہیں ڈرتا کہ پیچھا کریں گے۔ *********** |
15 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |