Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Balad

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


لَآ أُقۡسِمُ بِہَـٰذَا ٱلۡبَلَدِ  

قسم کھاتا ہوں اس شہر (مکہ) کی۔

1

وَأَنتَ حِلُّۢ بِہَـٰذَا ٱلۡبَلَدِ  

اور تجھ کو قید نہ رہے گی اس شہر میں۔

2

وَوَالِدٍ۬ وَمَا وَلَدَ

اور جنتے (باپ آدمؐ) کی اور جو جنا (اس کی اولاد)۔

3

لَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَـٰنَ فِى كَبَدٍ

ہم نے آدمی بنایا محنت میں۔

4

أَيَحۡسَبُ أَن لَّن يَقۡدِرَ عَلَيۡهِ أَحَدٌ۬  

کیا خیال رکھتا ہے، کہ اس پر بس نہ چلے گا کسی کا؟

5

يَقُولُ أَهۡلَكۡتُ مَالاً۬ لُّبَدًا  

 کہتا ہے میں نے کھپایا مال، ڈھیروں۔

6

أَيَحۡسَبُ أَن لَّمۡ يَرَهُ ۥۤ أَحَدٌ  

 کیا خیال رکھتا ہے کہ دیکھا نہیں اس کو کسی نے؟

7

أَلَمۡ نَجۡعَل لَّهُ ۥ عَيۡنَيۡنِ  

 بھلا ہم نے نہیں دیں اس کو دو آنکھیں؟

8

وَلِسَانً۬ا وَشَفَتَيۡنِ

اور زبان اور دو ہونٹ؟

9

وَهَدَيۡنَـٰهُ ٱلنَّجۡدَيۡنِ  

اور سجھائیں اس کو دو گھاٹیاں (راہیں خیر و شر کی)۔

10

فَلَا ٱقۡتَحَمَ ٱلۡعَقَبَةَ  

سو نہ ہمک (پھُدک) سکا گھاٹی پر ،

11

وَمَآ أَدۡرَٮٰكَ مَا ٱلۡعَقَبَةُ  

 اور تو کیسا بوجھا کیا ہے وہ گھاٹی؟

12

فَكُّ رَقَبَةٍ

چھڑانا گردن کا،

13

أَوۡ إِطۡعَـٰمٌ۬ فِى يَوۡمٍ۬ ذِى مَسۡغَبَةٍ۬  

یا کھلانا بھوک کے دن میں،

14

يَتِيمً۬ا ذَا مَقۡرَبَةٍ  

 بن باپ کے لڑکے کو جو ناتے دار (رشتہ دار) ہے،

15

أَوۡ مِسۡكِينً۬ا ذَا مَتۡرَبَةٍ۬

 یا محتاج کو جو خاک میں رُلتا ہے۔

16

ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ

پھر ہوا ایمان والوں میں

وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡمَرۡحَمَةِ  

جو تقید (تاکید) کرتے ہیں سہارنے کا،اور تقید (تنبیہ) کرتے ہیں رحم کھانے کا،

17

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ  

وہ لوگ ہیں بڑے نصیب والے۔

18

وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَـٰتِنَا هُمۡ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ  

اور جو منکر ہوئے ہماری آیتوں سے، وہ ہیں کم بختی والے۔

19

عَلَيۡہِمۡ نَارٌ۬ مُّؤۡصَدَةُۢ  

انہی کو آگ میں موندا (بند کیا) ہے۔

***********

20


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter