وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰ  

قسم ہے رات کی جب چھا جائے،

1

وَٱلنَّہَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ  

اور دن کی جب روشن ہو،

2

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ  

اور اس (حکمت) کی جو اس نے پیدا کئے نر اور مادہ۔

3

إِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتَّىٰ

تمہاری کمائی بھانت بھانت (مختلف قسم) ہے۔

4

فَأَمَّا مَنۡ أَعۡطَىٰ وَٱتَّقَىٰ  

 جو جس نے دیا اور ڈر رکھا،

5

وَصَدَّقَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ

اور سچ جانا بھلی بات کو،

6

فَسَنُيَسِّرُهُ ۥ لِلۡيُسۡرَىٰ  

تو اس کو ہم سہج سہج پہنچا دیں گے آسانی میں۔

7

وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسۡتَغۡنَىٰ  

اور جس نے نہ دیا، اور بے پروا رہا،

8

وَكَذَّبَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ  

 اور جھوٹ جانا بھلی بات کو،

9

فَسَنُيَسِّرُهُ ۥ لِلۡعُسۡرَىٰ  

سو اس کو ہم سہج سہج پہنچا دیں گے سختی میں۔

10

وَمَا يُغۡنِى عَنۡهُ مَالُهُ ۥۤ إِذَا تَرَدَّىٰٓ  

اور کام نہ آئے گا اس کو مال اس کا، جب گڑھے (دوزخ) میں گرے گا۔

11

إِنَّ عَلَيۡنَا لَلۡهُدَىٰ  

ہمارا ذمہ ہے سوجھا (بتا) دینا،

12

وَإِنَّ لَنَا لَلۡأَخِرَةَ وَٱلۡأُولَىٰ  

اور ہمارے ہاتھ ہے پچھلی (آخرت) اور پہلی (دنیا)۔

13

فَأَنذَرۡتُكُمۡ نَارً۬ا تَلَظَّىٰ  

سو میں نے سنا دی تم کو خبر ایک تپتی آگ کی،

14

لَا يَصۡلَٮٰهَآ إِلَّا ٱلۡأَشۡقَى  

اس میں وہی پہنچے گا جو بڑا بدبخت ہے،

15

ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ  

جس نے جھٹلایا اور منہ موڑا۔

16

وَسَيُجَنَّبُہَا ٱلۡأَتۡقَى 

اور بچائیں گے اس سے وہ بڑا ڈر والا،

17

ٱلَّذِى يُؤۡتِى مَالَهُ ۥ يَتَزَكَّىٰ  

جو دیتا ہے اپنا مال دل پاک کرنے کو۔

18

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ ۥ مِن نِّعۡمَةٍ۬ تُجۡزَىٰٓ  

اور نہیں کسی کا اس پر احسان جس کا بدلہ دے،

19

إِلَّا ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ ٱلۡأَعۡلَىٰ  

 مگر چاہ کر منہ (خوشنودی) اپنے رب کا جو سب سے اوپر (رب اعلیٰ)،

20

وَلَسَوۡفَ يَرۡضَىٰ  

اور آگے (عنقریب) وہ راضی ہو گا۔

***********

21

Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Layl

Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


XXX



© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter