Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Buruj

Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡبُرُوجِ  

قسم ہے آسمان کی جس میں بُرج ہیں،

1

وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡمَوۡعُودِ  

اور اس دِن (قیامت) کی جس کا وعدہ ہے،

2

وَشَاهِدٍ۬ وَمَشۡہُودٍ۬  

 اور حاضر ہونے (دیکھنے) والے کی، اور جس پر حاضر ہوئیں (دیکھی جانے والی چیز کی)۔

قُتِلَ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡأُخۡدُودِ  

مارے جائیو(ہلاک کر دیئے) کھائیاں کھودنے والے؟

3

قُتِلَ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡأُخۡدُودِ  

مارے جائیو(ہلاک کر دیئے) کھائیاں کھودنے والے؟

4

ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلۡوَقُودِ  

 آگ بھری ایندھن سے۔

5

إِذۡ هُمۡ عَلَيۡہَا قُعُودٌ۬  

 جب (کہ) وہ اس پر(اس کے گرد) بیٹھے،

6

وَهُمۡ عَلَىٰ مَا يَفۡعَلُونَ بِٱلۡمُؤۡمِنِينَ شُہُودٌ۬  

 اور جو کچھ وہ کرتے مسلمانوں سے، سامنے دیکھتے،

7

وَمَا نَقَمُواْ مِنۡہُمۡ إِلَّآ أَن يُؤۡمِنُواْ بِٱللَّهِ

 اور ان سے بدلہ نہ لیتے تھے، مگر اسی کا کہ یقین لائے اﷲ پر،

ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَمِيدِ  

جو زبردست ہے خوبیوں سراہا،

8

ٱلَّذِى لَهُ ۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ‌ۚ

جس کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔

وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ شَہِيدٌ  

اور اﷲ کے سامنے ہے ہر چیز۔

9

إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُواْ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَـٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوبُواْ

جو دین سے بھٹکانے لگے ایمان والے مردوں کو اور عورتوں کو، پھر توبہ نہ کی

فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ ٱلۡحَرِيقِ

تو ان کو عذاب ہے دوزخ کا، اور ان کو عذاب ہے آگ لگی کا۔

10

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمۡ جَنَّـٰتٌ۬ تَجۡرِى مِن تَحۡتِہَا ٱلۡأَنۡہَـٰرُ‌ۚ

جو لوگ یقین لائے اور کیں بھلائیاں، ان کو باغ ہیں جنکے نیچے بہتی نہریں۔

ذَٲلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡكَبِيرُ  

یہ ہے بڑی مراد ملنی۔

11

إِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ

بیشک تیرے رب کی پکڑ سخت ہے۔

12

إِنَّهُ ۥ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيدُ

بیشک وہی کرے (پید) پہلی مرتبہ اور دوسری،

13

وَهُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلۡوَدُودُ  

 اور وہی ہے بخشتا ، محبت کرتا۔

14

ذُو ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡمَجِيدُ  

مالک تخت کا بڑی شان والا۔

15

فَعَّالٌ۬ لِّمَا يُرِيدُ  

  کر ڈالتا جو چاہے۔

16

هَلۡ أَتَٮٰكَ حَدِيثُ ٱلۡجُنُودِ  

 کچھ پہنچی تجھ کو بات ان لشکروں کی؟

17

فِرۡعَوۡنَ وَثَمُودَ  

فرعون اور ثمود کی۔

18

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فِى تَكۡذِيبٍ۬  

  کوئی نہیں! بلکہ منکر جھٹلاتے ہیں،

19

وَٱللَّهُ مِن وَرَآٮِٕہِم مُّحِيطُۢ  

اور اﷲ نے ان کے گرد (ہر طرف) سے گھیرا ہے۔

20

بَلۡ هُوَ قُرۡءَانٌ۬ مَّجِيدٌ۬  

  کوئی نہیں! یہ قرآن ہے بڑی شان والا،

21

فِى لَوۡحٍ۬ مَّحۡفُوظِۭ  

لکھا تختی میں جس کی نگہبانی ہے۔

***********

22


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter