Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al TariqShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ قسم ہے آسمان کی، اور اندھیرا پڑے آنے والے کی۔ |
1 |
وَمَآ أَدۡرَٮٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ اور تو کیا سمجھا کون ہے اندھیرا پڑے آنے والا؟ |
2 |
ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ وہ تارا چمکتا۔ |
3 |
إِن كُلُّ نَفۡسٍ۬ لَّمَّا عَلَيۡہَا حَافِظٌ۬ کوئی جی (نفس) نہیں جس پر نہیں ایک نگہبان۔ |
4 |
فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَـٰنُ مِمَّ خُلِقَ اب دیکھ لے آدمی، کاہے سے بنا (کس چیز سے پیدا ہوا)؟ |
5 |
خُلِقَ مِن مَّآءٍ۬ دَافِقٍ۬ بنا ( پیدا ہوا)ایک اچھلتے پانی سے، |
6 |
يَخۡرُجُ مِنۢ بَيۡنِ ٱلصُّلۡبِ وَٱلتَّرَآٮِٕبِ جو نکلتا ہے پیٹھ اور چھاتی کے بیچ سے۔ |
7 |
إِنَّهُ ۥ عَلَىٰ رَجۡعِهِۦ لَقَادِرٌ۬ بیشک وہ اس کو پھیر(دوبارہ) لا سکتا ہے، |
8 |
يَوۡمَ تُبۡلَى ٱلسَّرَآٮِٕرُ جس دن جانچے جائیں بھید، |
9 |
فَمَا لَهُ ۥ مِن قُوَّةٍ۬ وَلَا نَاصِرٍ۬ تو کچھ نہ ہو گا اس کو زور، نہ کوئی مدد کرنے والا۔ |
10 |
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجۡعِ قسم ہے آسمان چکر مارنے( لگاتار بارش برسانے) والے کی، |
11 |
وَٱلۡأَرۡضِ ذَاتِ ٱلصَّدۡعِ اور زمین دراڑ کھانے والے کی۔ |
12 |
إِنَّهُ ۥ لَقَوۡلٌ۬ فَصۡلٌ۬ یہ بات (کلام الٰہی)دو ٹوک ہے، |
13 |
وَمَا هُوَ بِٱلۡهَزۡلِ اور نہیں یہ بات ہنسی کی۔ |
14 |
إِنَّہُمۡ يَكِيدُونَ كَيۡدً۬ا البتہ وہ لگے ہیں ایک داؤ کرنے میں، |
15 |
وَأَكِيدُ كَيۡدً۬ا اور میں لگا ہوں ایک داؤ کرنے میں۔ |
16 |
فَمَهِّلِ ٱلۡكَـٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا سو ڈھیل دے منکروں کو، ڈھیل دے ان کو صبر کر (ذرا کی ذر)۔ *********** |
17 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |