Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al InshiqaqShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتۡ جب آسمان پھٹ جائے۔ |
1 |
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّہَا وَحُقَّتۡ اور سن لے حکم اپنے رب کا، اور اسی لائق ہے۔ |
2 |
وَإِذَا ٱلۡأَرۡضُ مُدَّتۡ اور جب زمین پھیلائی جائے، |
3 |
وَأَلۡقَتۡ مَا فِيہَا وَتَخَلَّتۡ اور نکال ڈالے جو کچھ اس میں ہے، اور خالی ہو جائے، |
4 |
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّہَا وَحُقَّتۡ اور سن لے حکم اپنے رب کا اور اسی لائق ہے۔ |
5 |
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَـٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدۡحً۬ا فَمُلَـٰقِيهِ اے آدمی! تجھ کو بچنا (چلنا) ہے اپنے رب تک پہنچنے میں بچ بچ کر، پھر اس سے ملنا۔ |
6 |
فَأَمَّا مَنۡ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُ ۥ بِيَمِينِهِۦ سو جس کو ملا لکھا اس کے داہنے ہاتھ میں، |
7 |
فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابً۬ا يَسِيرً۬ا تو اس سے حساب لینا ہے آسان حساب۔ |
8 |
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورً۬ا اور پھر کر (لوٹ) آئے اپنے لوگوں پاس خوش وقت۔ |
9 |
وَأَمَّا مَنۡ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُ ۥ وَرَآءَ ظَهۡرِهِۦ اور جس کو ملا اس کا لکھا پیٹھ کے پیچھے سے، |
10 |
فَسَوۡفَ يَدۡعُواْ ثُبُورً۬ا سو وہ پکارے گا موت موت، |
11 |
وَيَصۡلَىٰ سَعِيرًا اور پہنچے گا آگ میں۔ |
12 |
إِنَّهُ ۥ كَانَ فِىٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورًا وہ رہا تھا اپنے گھر خوش وقت، |
13 |
إِنَّهُ ۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ اس نے خیال کیا کہ پھر (پلٹ) نہ جائے گا۔ |
14 |
بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُ ۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرً۬ا کیوں نہیں! اس کا رب اس کو دیکھتا تھا۔ |
15 |
فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلشَّفَقِ سو قسم کھاتا ہوں شام کی سُرخی کی، |
16 |
وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ اور رات کی، اور جو اس میں سمٹتا ہے، |
17 |
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ اور چاند کی جب پورا ابھرے۔ |
18 |
لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ۬ تم کو چڑھنا ہے درجے پر درجہ (رتبہ اعلٰی)۔ |
19 |
فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ پھر کیا ہوا ہے ان کو یقین (ایمان) نہیں لاتے۔ |
20 |
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيۡہِمُ ٱلۡقُرۡءَانُ لَا يَسۡجُدُونَ اور جب پڑھئیے ان پاس قرآن، سجدہ نہیں کرتے۔ (سجدہ) |
21 |
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ اُوپر سے یہ منکر جھٹلاتے ہیں۔ |
22 |
وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يُوعُونَ اور اللہ خوب جانتا ہے جو اندر (دلوں میں) بھر رکھتے ہیں۔ |
23 |
فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ سو خوشی سُنا ان کو دکھ والی مار (عذاب) کی۔ |
24 |
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونِۭ مگر جو یقین (ایمان) لائے ور کیں بھلائیں، ان کو نیگ (جزا) ہے بے انتہا۔ *********** |
25 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |