Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al AbasaShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ تیوری چڑھائی اور منہ موڑا، |
1 |
أَن جَآءَهُ ٱلۡأَعۡمَىٰ اس سے کہ آیا اس کے پاس اندھا۔ |
2 |
وَمَا يُدۡرِيكَ لَعَلَّهُ ۥ يَزَّكَّىٰٓ اور تجھ کو کیا خبر ہے شاید کہ وہ سنورتا؟ |
3 |
أَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكۡرَىٰٓ یا سنتا (نصیحت) تو کام آتا اس کے سمجھانا۔ |
4 |
أَمَّا مَنِ ٱسۡتَغۡنَىٰ وہ جو پرواہ نہں کرتا، |
5 |
فَأَنتَ لَهُ ۥ تَصَدَّىٰ سو تو اس کی فکر میں ہے، |
6 |
وَمَا عَلَيۡكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ اور تجھ پر گناہ نہیں کہ وہ نہیں سنورتا۔ |
7 |
وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسۡعَىٰ اور وہ جو آیا تیرے پاس دوڑتا، |
8 |
وَهُوَ يَخۡشَىٰ اور وہ ڈرتا ہے(اﷲ سے)۔ |
9 |
فَأَنتَ عَنۡهُ تَلَهَّىٰ سو تو اس سے تغافل (بے رخی) کرتا ہے۔ |
10 |
كَلَّآ إِنَّہَا تَذۡكِرَةٌ۬ یوں (ہر گز) نہیں! یہ (قرآن) تو سمجھوتی (نصیحت) ہے۔ |
11 |
فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُ ۥ پھر جو کوئی چاہے اس کو پڑھے، |
12 |
فِى صُحُفٍ۬ مُّكَرَّمَةٍ۬ لکھی ہے ادب کے ورقوں (صحیفوں) میں، |
13 |
مَّرۡفُوعَةٍ۬ مُّطَهَّرَةِۭ اونچے دھرے (بلند مرتبہ) ستھرے (پاکیزہ)، |
14 |
بِأَيۡدِى سَفَرَةٍ۬ ہاتھوں میں لکھنے والوں کے، |
15 |
كِرَامِۭ بَرَرَةٍ۬ جو سردار ہیں نیک۔ |
16 |
قُتِلَ ٱلۡإِنسَـٰنُ مَآ أَكۡفَرَهُ ۥ مارا جائے آدمی کیسا نا شکرا ہے؟ |
17 |
مِنۡ أَىِّ شَىۡءٍ خَلَقَهُ ۥ کس چیز سے بنایا (پیدا کی) اس کو؟ |
18 |
مِن نُّطۡفَةٍ خَلَقَهُ ۥ فَقَدَّرَهُ ایک بوند سے بنایا، پھر اندازہ رکھا اس کا، |
19 |
ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُ ۥ پھر راہ (زندگی کی) آسان کر دی اس کو۔ |
20 |
ثُمَّ أَمَاتَهُ ۥ فَأَقۡبَرَهُ ۥ پھراس کو مردہ کیا، پھر قبر میں رکھوایا۔ |
21 |
ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُ ۥ پھر جب چاہا اس کو اٹھا نکالا۔ |
22 |
كَلَّا لَمَّا يَقۡضِ مَآ أَمَرَهُ ۥ کوئی نہیں! پورا نہ کیا جو اس کو فرمایا، |
23 |
فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَـٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦۤ اب نگاہ کرے آدمی اپنے کھانے کو، |
24 |
أَنَّا صَبَبۡنَا ٱلۡمَآءَ صَبًّ۬ا کہ ہم نے ڈالاپانی اوپر سے، |
25 |
ثُمَّ شَقَقۡنَا ٱلۡأَرۡضَ شَقًّ۬ا پھر چیرا زمین کو پھاڑ کر، |
26 |
فَأَنۢبَتۡنَا فِيہَا حَبًّ۬ا پھر اُگایا اس میں اناج، |
27 |
وَعِنَبً۬ا وَقَضۡبً۬ا اور انگور اور ترکاری، |
28 |
وَزَيۡتُونً۬ا وَنَخۡلاً۬ اور زیتون اور کھجوریں، |
29 |
وَحَدَآٮِٕقَ غُلۡبً۬ا اور باغ گھنے، |
30 |
وَفَـٰكِهَةً۬ وَأَبًّ۬ا اور میوہ،اور دوب(چارہ)، |
31 |
مَّتَـٰعً۬ا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَـٰمِكُمۡ کام چلانے کو تمہارا اور تمہارے چوپایوں کا۔ |
32 |
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ پھر جب آئے وہ غل (بہرہ کر دینے والی آواز)، |
33 |
يَوۡمَ يَفِرُّ ٱلۡمَرۡءُ مِنۡ أَخِيهِ جس دن بھاگے مرد اپنے بھائی سے، |
34 |
وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ اور اپنے ماں باپ سے، |
35 |
وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ اور اپنی ساتھ والی (بیوی) سے،اور بیٹوں سے۔ |
36 |
لِكُلِّ ٱمۡرِىٍٕ۬ مِّنۡہُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ شَأۡنٌ۬ يُغۡنِيهِ ہر مرد کو ان میں سے اس دن ایک فکر لگا ہے، جو اس کو بس ہے۔ |
37 |
وُجُوهٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ مُّسۡفِرَةٌ۬ کتنے منہ اس دن روشن ہیں، |
38 |
ضَاحِكَةٌ۬ مُّسۡتَبۡشِرَةٌ۬ ہنستے خوشیاں کرتے۔ |
39 |
وَوُجُوهٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ عَلَيۡہَا غَبَرَةٌ۬ اور کتنے منہ ، اس دن ان پر گرد پڑی ہے، |
40 |
تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ چڑھی آتی ہے ان پر سیاہی، |
41 |
أُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡكَفَرَةُ ٱلۡفَجَرَةُ وہ لوگ وہی ہیں، جو منکر ہیں، ڈھیٹھ۔ *********** |
42 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |