Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al TakwirShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
إِذَا ٱلشَّمۡسُ كُوِّرَتۡ جب سُورج کی دھوپ تہہ ہو جائے، |
1 |
وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتۡ اور جب تارے میلے (بے نور) ہو جائیں، |
2 |
وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ سُيِّرَتۡ اور جب پہاڑ چلائے جائیں، |
3 |
وَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ اور جب بیاتی (حاملہ) اونٹنیاں چھُٹی پھریں، |
4 |
وَإِذَا ٱلۡوُحُوشُ حُشِرَتۡ اور جب جنگل کے جانوروں میں رول پڑے (اکھٹے ہو جائیں)، |
5 |
وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ اور جب دریا جھونکے (بھڑکائے) جائیں، |
6 |
وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتۡ اور جب جیوں(جانوں)کے جوڑ بندھیں (جسم سے)، |
7 |
وَإِذَا ٱلۡمَوۡءُ ۥدَةُ سُٮِٕلَتۡ اور جب بیٹی جیتی گاڑ دی کو (سے) پوچھے، |
8 |
بِأَىِّ ذَنۢبٍ۬ قُتِلَتۡ کس گناہ پر ماری گئی؟ |
9 |
وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتۡ اور جب کاغذ (اعمال نامے) کھولے جائیں، |
10 |
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتۡ اور جب آسمان کا چھلکا (پردہ) اُتارے، |
11 |
وَإِذَا ٱلۡجَحِيمُ سُعِّرَتۡ اور جب دوزخ دہکائی جائے، |
12 |
وَإِذَا ٱلۡجَنَّةُ أُزۡلِفَتۡ اور جب بہشت پاس لائی جائے، |
13 |
عَلِمَتۡ نَفۡسٌ۬ مَّآ أَحۡضَرَتۡ جان لے جی (ہرنفس) جو لے کر آیا۔ |
14 |
فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلۡخُنَّسِ سو قسم کھاتا ہوں (ستاروں کی) پیچھے ہٹ جاتے، |
15 |
ٱلۡجَوَارِ ٱلۡكُنَّسِ سیدھے چلتے،دبک جانے والوں کی۔ |
16 |
وَٱلَّيۡلِ إِذَا عَسۡعَسَ اور رات کی، جب اس کا اٹھان (رخصت) ہو۔ |
17 |
وَٱلصُّبۡحِ إِذَا تَنَفَّسَ اور صبح کی، جب دم بھرے۔ |
18 |
إِنَّهُ ۥ لَقَوۡلُ رَسُولٍ۬ كَرِيمٍ۬ مقرر (بیشک) یہ کہا (قرآن) ہے ایک بھیجے ہوئے عزت والے(فرشتہ عالی مقام) کا، |
19 |
ذِى قُوَّةٍ عِندَ ذِى ٱلۡعَرۡشِ مَكِينٍ۬ قوّت رکھتا، تخت کے مالک پاس درجہ پایا۔ |
20 |
مُّطَاعٍ۬ ثَمَّ أَمِينٍ۬ سب کا مانا ، وہاں کا معتبر ہے۔ |
21 |
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجۡنُونٍ۬ اور یہ تمہارا رفیق کچھ نہیں دیوانہ۔ |
22 |
وَلَقَدۡ رَءَاهُ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡمُبِينِ اور اس نے دیکھا ہے اس کو کھلے کنارے آسمان کے، |
23 |
وَمَا هُوَ عَلَى ٱلۡغَيۡبِ بِضَنِينٍ۬ اور غیب کی بات پر نہیں بخیل۔ |
24 |
وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطَـٰنٍ۬ رَّجِيمٍ۬ اور یہ کہا (قرآن) نہیں کسی شیطان مردود کا۔ |
25 |
فَأَيۡنَ تَذۡهَبُونَ پھر تم کدھر چلے جاتے ہو؟ |
26 |
إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٌ۬ لِّلۡعَـٰلَمِينَ یہ تو ایک سمجھوتی (نصیحت) ہے جہان کے واسطے۔ |
27 |
لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَسۡتَقِيمَ جو کوئی چاہے تم میں کہ سیدھا چلے، |
28 |
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ اور تم جبھی چاہو کہ چاہے اﷲ جہان کا صاحب۔ *********** |
29 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |