Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al NabaShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ کیا بات پوچھتے ہیں لوگ آپس میں؟ |
1 |
عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلۡعَظِيمِ (کیا ہے) وہ بڑی خبر؟ |
2 |
ٱلَّذِى هُمۡ فِيهِ مُخۡتَلِفُونَ جس میں وہ کئی طرف (اختلاف) ہو رہے ہیں۔ |
3 |
كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ یوں نہیں! اب جان لیں گے۔ |
4 |
ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ پھر بھی یوں نہیں! اب جان لیں گے۔ |
5 |
أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ مِهَـٰدً۬ا (کیا)ہم نے نہیں بنائی زمین بچھونا؟ |
6 |
وَٱلۡجِبَالَ أَوۡتَادً۬ا اور پہاڑ (اسکی) میخیں؟ |
7 |
وَخَلَقۡنَـٰكُمۡ أَزۡوَٲجً۬ا اور تم کو بنایا جوڑے جوڑے، |
8 |
وَجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتً۬ا اور بنائی نیند تمہاری دفع ماندگی (باعث سکون)، |
9 |
وَجَعَلۡنَا ٱلَّيۡلَ لِبَاسً۬ا اور بنائی رات اوڑھن(پردہ پوش)، |
10 |
وَجَعَلۡنَا ٱلنَّہَارَ مَعَاشً۬ا اور بنایا دن روزگار کو۔ |
11 |
وَبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعً۬ا شِدَادً۬ا پھر چُنی تم سے اوپر سات چُنائی (آسمان) مضبوط، |
12 |
وَجَعَلۡنَا سِرَاجً۬ا وَهَّاجً۬ا اور بنایا ایک چراغ چمکتا، |
13 |
وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلۡمُعۡصِرَٲتِ مَآءً۬ ثَجَّاجً۬ا اور اتارا نچڑتی بدلیوں سے پانی کا ریلا (بارش)، |
14 |
لِّنُخۡرِجَ بِهِۦ حَبًّ۬ا وَنَبَاتً۬ا (تا) کہ نکالیں اس سے اناج اور سبزہ، |
15 |
وَجَنَّـٰتٍ أَلۡفَافًا اور باغ پتوں میں لپٹ رہے۔ |
16 |
إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ كَانَ مِيقَـٰتً۬ا بیشک دن فیصلے کا ہے ایک وقت ٹھہر رہا (مقرر) ۔ |
17 |
يَوۡمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَتَأۡتُونَ أَفۡوَاجً۬ا جس دن پھونکیں نر سنگا (بگل، صور)، پھر چلے آؤ جُٹ جُٹ(فوج در فوج)۔ |
18 |
وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ أَبۡوَٲبً۬ا اور کھولا جائے آسمان، تو ہو جائیں دروازے۔ |
19 |
وَسُيِّرَتِ ٱلۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا اور چلائے جائیں پہاڑ، تو ہو جائیں ریت۔ |
20 |
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادً۬ا بیشک دوزخ ہے تاک میں، |
21 |
لِّلطَّـٰغِينَ مَـَٔابً۬ا شریروں کا ٹھکانا، |
22 |
لَّـٰبِثِينَ فِيہَآ أَحۡقَابً۬ا رہتے ہیں اس میں قرنوں (مدتوں)۔ |
23 |
لَّا يَذُوقُونَ فِيہَا بَرۡدً۬ا وَلَا شَرَابًا نہ چکھیں وہاں کچھ مزہ ٹھنڈک کا، اور نہ ملے کچھ پینا، |
24 |
إِلَّا حَمِيمً۬ا وَغَسَّاقً۬ا مگر گرم پانی اور بہتی پیپ۔ |
25 |
جَزَآءً۬ وِفَاقًا (یہ) بدلہ ہے پورا۔ |
26 |
إِنَّہُمۡ ڪَانُواْ لَا يَرۡجُونَ حِسَابً۬ا وہ تھے توقع نہ رکھتے (کسی) حساب کی، |
27 |
وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَـٰتِنَا كِذَّابً۬ا اور جھٹلائیں ہماری آیتیں مکرا (جھوٹ سمجھ) کر۔ |
28 |
وَكُلَّ شَىۡءٍ أَحۡصَيۡنَـٰهُ ڪِتَـٰبً۬ا اور ہر چیز ہم نے گِن رکھی لِکھ کر۔ |
29 |
فَذُوقُواْ فَلَن نَّزِيدَكُمۡ إِلَّا عَذَابًا اب چکھو کہ ہم بڑھاتے نہ جائیں گے تم پر مگر مار (عذاب) ۔ |
30 |
إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ مَفَازًا بیشک ڈر والوں (متقیوں) کو مراد ملنی ہے۔ |
31 |
حَدَآٮِٕقَ وَأَعۡنَـٰبً۬ا باغ ہیں اور انگور، |
32 |
وَكَوَاعِبَ أَتۡرَابً۬ا اور نوجوان عورتیں ایک عمر سب کی، |
33 |
وَكَأۡسً۬ا دِهَاقً۬ا اور پیالہ چھلکتا، |
34 |
لَّا يَسۡمَعُونَ فِيہَا لَغۡوً۬ا وَلَا كِذَّٲبً۬ا نہ سنیں گے وہاں بکن(بیہودہ بات) اور نہ مکرانا (جھوٹ)۔ |
35 |
جَزَآءً۬ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابً۬ا بدلہ ہے، تیرے رب کا دیا حساب سے، |
36 |
رَّبِّ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَہُمَا ٱلرَّحۡمَـٰنِۖ جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو ان کے بیچ ہے بڑی مِہر (محبت) والا، لَا يَمۡلِكُونَ مِنۡهُ خِطَابً۬ا (لیکن) قدرت نہیں کہ کوئی اس سے بات کرے۔ |
37 |
يَوۡمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةُ صَفًّ۬اۖ جس دن کھڑی ہو روح اور فرشتے قطار ہو کر۔ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَـٰنُ وَقَالَ صَوَابً۬ا کوئی نہیں بولتا، مگر جس کا حکم دیا رحمٰن نے، اور بولا بات ٹھیک۔ |
38 |
ذَٲلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلۡحَقُّۖ وہ دن ہے تحقیق (بر حق)، فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا پھر جو کوئی چاہے، بنا رکھے اپنے رب کے پاس ٹھکانا۔ |
39 |
إِنَّآ أَنذَرۡنَـٰكُمۡ عَذَابً۬ا قَرِيبً۬ا يَوۡمَ يَنظُرُ ٱلۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدَاهُ ہم نے خبر سنا دی تم کو ایک آفت (عذاب) نزدیک کی،جس دن دیکھ لے گا آدمی جو آگے بھیجا اس کے ہاتھوں نے، وَيَقُولُ ٱلۡكَافِرُ يَـٰلَيۡتَنِى كُنتُ تُرَٲبَۢا اور کہے منکر کسی طرح میں مٹی ہوتا۔ *********** |
40 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |