Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al MursalatShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
وَٱلۡمُرۡسَلَـٰتِ عُرۡفً۬ا قسم ہے چلتی باؤں (ہواؤں) کی، دل کو خوش آتی، |
1 |
فَٱلۡعَـٰصِفَـٰتِ عَصۡفً۬ا پھر جھونکا دینے والیاں زور سے(طوفانی)، |
2 |
وَٱلنَّـٰشِرَٲتِ نَشۡرً۬ا پھر ابھارنے والیاں اٹھا کر(بادلوں کو)، |
3 |
فَٱلۡفَـٰرِقَـٰتِ فَرۡقً۬ا پھر پھاڑنے والیاں بانٹ کر، |
4 |
فَٱلۡمُلۡقِيَـٰتِ ذِكۡرًا پھر فرشتے اُتارنے والوں کی سمجھوتی(نصیحت)، |
5 |
عُذۡرًا أَوۡ نُذۡرًا الزام اتارنے(توبہ کے لئے) کو، یا ڈر سنانے کو۔ |
6 |
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٲقِعٌ۬ مقرر (یاد رکھو) جو تم سے وعدہ ہوا سو ہونا ہے۔ |
7 |
فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتۡ پھر جب تارے مٹائے جائیں (ماند پڑ جائیں)، |
8 |
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتۡ اور جب آسمان میں جھروکے پڑیں(پھاڑ دیا جائے)، |
9 |
وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ نُسِفَتۡ اور جب پہاڑ اُڑائے جائیں، |
10 |
وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتۡ اور جب رسولوں کا وعدہ ٹھہرے۔ |
11 |
لِأَىِّ يَوۡمٍ أُجِّلَتۡ کس دن کی ان کو دیر ہے؟ |
12 |
لِيَوۡمِ ٱلۡفَصۡلِ اس فیصلہ کے دن کی، |
13 |
وَمَآ أَدۡرَٮٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ اور تو کیا بوجھا کیا ہے (کیسا ہو گا) فیصلہ کا دن؟ |
14 |
وَيۡلٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلۡمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
15 |
أَلَمۡ نُہۡلِكِ ٱلۡأَوَّلِينَ کیا ہم کھپا (ہلاک) نہیں چکے اگلے (پہلے)؟ |
16 |
ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ ٱلۡأَخِرِينَ پھر ان کے پیچھے بھیجتے ہیں پچھلے (بعد والوں کو)۔ |
17 |
كَذَٲلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں گنہگاروں سے۔ |
18 |
وَيۡلٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلۡمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
19 |
أَلَمۡ نَخۡلُقكُّم مِّن مَّآءٍ۬ مَّهِينٍ۬ کیا ہم نے نہیں بنایا تم کو ایک بے قدر پانی سے؟ |
20 |
فَجَعَلۡنَـٰهُ فِى قَرَارٍ۬ مَّكِينٍ پھر رکھا اس کو ایک جمے ٹھہراؤ (محفوظ جگہ) میں، |
21 |
إِلَىٰ قَدَرٍ۬ مَّعۡلُومٍ۬ ایک وعدہ (مدت) مقرر تک، |
22 |
فَقَدَرۡنَا فَنِعۡمَ ٱلۡقَـٰدِرُونَ پھر ہم کر سکے، سو کیا خوب سکت (طاقت) والے ہیں۔ |
23 |
وَيۡلٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلۡمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
24 |
أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ كِفَاتًا کیا ہم نے نہیں بنائی زمین سمیٹنے والی، |
25 |
أَحۡيَآءً۬ وَأَمۡوَٲتً۬ا جیتوں (زندوں) کو اور مُردوں کو، |
26 |
وَجَعَلۡنَا فِيہَا رَوَٲسِىَ شَـٰمِخَـٰتٍ۬ اور رکھے اس میں بوجھ کو پہاڑ اونچے، وَأَسۡقَيۡنَـٰكُم مَّآءً۬ فُرَاتً۬ا اور پلایا تم کو پانی میٹھا پیاس بجھاتا۔ |
27 |
وَيۡلٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلۡمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
28 |
ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ چلو دیکھو! جو چیز تم لوگ جھٹلاتے تھے، |
29 |
ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ ظِلٍّ۬ ذِى ثَلَـٰثِ شُعَبٍ۬ چلو ایک چھاؤں میں، جس کی تین پھانکیں(شاخیں)، |
30 |
لَّا ظَلِيلٍ۬ وَلَا يُغۡنِى مِنَ ٱللَّهَبِ نہ گھن (سایہ، کشادگی)کی اور نہ کام آئے تپش میں۔ |
31 |
إِنَّہَا تَرۡمِى بِشَرَرٍ۬ كَٱلۡقَصۡرِ وہ آگ پھینکتی ہے چنگاریاں جیسے محل (کے برابربڑی)، |
32 |
كَأَنَّهُ ۥ جِمَـٰلَتٌ۬ صُفۡرٌ۬ جیسے وہ اُونٹ ہیں زرد (رنگ کے)۔ |
33 |
وَيۡلٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلۡمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
34 |
هَـٰذَا يَوۡمُ لَا يَنطِقُونَ یہ وہ دن ہے، کہ نہ بولیں گے، |
35 |
وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَعۡتَذِرُونَ اور نہ ان کو حکم ہو کہ توبہ(عذر پیش) کریں۔ |
36 |
وَيۡلٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلۡمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
37 |
هَـٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِۖ یہ ہے دن فیصلے کا، جَمَعۡنَـٰكُمۡ وَٱلۡأَوَّلِينَ جمع کیا ہم نے تم کو اور اگلوں (پہلوں) کو، |
38 |
فَإِن كَانَ لَكُمۡ كَيۡدٌ۬ فَكِيدُونِ پھر اگر کچھ داؤ ہے تمہارا، تو چلا لو مجھ پر۔ |
39 |
وَيۡلٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلۡمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
40 |
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِى ظِلَـٰلٍ۬ وَعُيُونٍ۬ جو ڈر والے (متقی) ہیں، وہ چھاؤں میں ہیں اور ندیوں میں، |
41 |
وَفَوَٲكِهَ مِمَّا يَشۡتَہُونَ اور میوے (ہوں گے) جس قسم کے (انکے) جی (دل) چاہے، |
42 |
كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ کھاؤ اور پیؤ رچ (مزے) سے، بدلہ اس کا جو کرتے تھے۔ |
43 |
إِنَّا كَذَٲلِكَ نَجۡزِى ٱلۡمُحۡسِنِينَ ہم یونہی دیتے ہیں بدلہ نیکی والوں کو۔ |
44 |
وَيۡلٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلۡمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
45 |
كُلُواْ وَتَمَتَّعُواْ قَلِيلاً إِنَّكُم مُّجۡرِمُونَ کھا لو اور برت (مزہ لے) لو تھوڑے دنوں تم مقرر (یقیناً) گنہگار ہو۔ |
46 |
وَيۡلٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلۡمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
47 |
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرۡكَعُواْ لَا يَرۡكَعُونَ اور جب کہئے ان کو، نِوو(جھکو اﷲ کے آگے) ، نہیں نِوتے (جھکتے)۔ |
48 |
وَيۡلٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلۡمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
49 |
فَبِأَىِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُ ۥ يُؤۡمِنُونَ اب کس بات (کلام) پر اس کے بعد یقین لائیں گے؟ *********** |
50 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |