Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al DahrShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
هَلۡ أَتَىٰ عَلَى ٱلۡإِنسَـٰنِ حِينٌ۬ مِّنَ ٱلدَّهۡرِ لَمۡ يَكُن شَيۡـًٔ۬ا مَّذۡكُورًا کبھی ہوا (گزر) ہے انسان پر ایک وقت زمانے میں، جو نہ تھا کچھ چیز تکرار (قابل ذکر) میں آتی۔ |
1 |
إِنَّا خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَـٰنَ مِن نُّطۡفَةٍ أَمۡشَاجٍ۬ نَّبۡتَلِيهِ ہم نے بنایا آدمی ایک بوند کے لچھے سے،پلٹتے رہے اس کو، فَجَعَلۡنَـٰهُ سَمِيعَۢا بَصِيرًا پھر کر دیا سنتا دیکھتا۔ |
2 |
إِنَّا هَدَيۡنَـٰهُ ٱلسَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرً۬ا وَإِمَّا كَفُورًا ہم نے اس کو سجھائی راہ،یا حق مانتا یا نا شکر۔ |
3 |
إِنَّآ أَعۡتَدۡنَا لِلۡكَـٰفِرِينَ سَلَـٰسِلَاْ وَأَغۡلَـٰلاً۬ وَسَعِيرًا ہم نے رکھی ہیں منکروں کو زنجیریں، اور طوق اور آگ دھکتی۔ |
4 |
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ يَشۡرَبُونَ مِن كَأۡسٍ۬ كَانَ مِزَاجُهَا ڪَافُورًا البتہ نیک لوگ پیتے ہیں پیالہ، جس کی ملونی (آمیزش) ہے کافور، |
5 |
عَيۡنً۬ا يَشۡرَبُ بِہَا عِبَادُ ٱللَّهِ ایک چشمہ ہے جس سے پیتے ہیں بندے اﷲ کے، يُفَجِّرُونَہَا تَفۡجِيرً۬ا چلاتے ہیں(جیسے چاہیں) اسکی نالیاں (شاخیں)، |
6 |
يُوفُونَ بِٱلنَّذۡرِ وَيَخَافُونَ يَوۡمً۬ا كَانَ شَرُّهُ ۥ مُسۡتَطِيرً۬ا پوری کرتے ہیں منّت اور ڈرتے ہیں اس دن سے کہ اس کی برائی پھیل پڑے گی، |
7 |
وَيُطۡعِمُونَ ٱلطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِۦ مِسۡكِينً۬ا وَيَتِيمً۬ا وَأَسِيرًا اور کھلاتے ہیں کھانا اس محبت پر محتاج کو اور بن باپ کے لڑکے (یتیم) کو، اور قیدی کو۔ |
8 |
إِنَّمَا نُطۡعِمُكُمۡ لِوَجۡهِ ٱللَّهِ (کہتے تھے) ہم جو تم کو کھلاتے ہیں نرا اﷲ کا منہ چاہنے کو (کی خاطر)، لَا نُرِيدُ مِنكُمۡ جَزَآءً۬ وَلَا شُكُورًا نہ تم سے ہم چاہیں بدلہ، نہ چاہیں شکر گزاری۔ |
9 |
إِنَّا نَخَافُ مِن رَّبِّنَا يَوۡمًا عَبُوسً۬ا قَمۡطَرِيرً۬ا ہم ڈرتے ہیں اپنے رب سے، ایک دن اداس سے سختی کے(عذاب)، |
10 |
فَوَقَٮٰهُمُ ٱللَّهُ شَرَّ ذَٲلِكَ ٱلۡيَوۡمِ وَلَقَّٮٰهُمۡ نَضۡرَةً۬ وَسُرُورً۬ا پھر بچایا ان کو اﷲ نے برائی سے اس دن کی،اور ملائی (عنایت کی) ان کو تازگی اور خوش وقتی، |
11 |
وَجَزَٮٰهُم بِمَا صَبَرُواْ جَنَّةً۬ وَحَرِيرً۬ا اور بدلہ دیا ان کو اس پر کہ وہ ٹھہرے رہے (صبر کی)، باغ اور پوشاک ریشمی، |
12 |
مُّتَّكِـِٔينَ فِيہَا عَلَى ٱلۡأَرَآٮِٕكِۖ لگے بیٹھیں اس میں تختوں پر، لَا يَرَوۡنَ فِيہَا شَمۡسً۬ا وَلَا زَمۡهَرِيرً۬ا نہیں دیکھتے وہاں دھوپ (گرمی) نہ ٹھر (سردی)، |
13 |
وَدَانِيَةً عَلَيۡہِمۡ ظِلَـٰلُهَا اور جھک رہیں ان پر اس (جنت) کی چھائیں وَذُلِّلَتۡ قُطُوفُهَا تَذۡلِيلاً۬ اور پست (بس میں) کر رکھے ہیں اس کے گچھے (پھلوں کے)لٹکا کر، |
14 |
وَيُطَافُ عَلَيۡہِم بِـَٔانِيَةٍ۬ مِّن فِضَّةٍ۬ وَأَكۡوَابٍ۬ كَانَتۡ قَوَارِيرَا۟ اور لوگ لئے پھرتے ہیں ان پاس باسن (برتن) روپے (چاندی) کے،اور آبخورے (کوزہ)، جو ہو رہے ہیں شیشے۔ |
15 |
قَوَارِيرَاْ مِن فِضَّةٍ۬ قَدَّرُوهَا تَقۡدِيرً۬ا شیشے پر روپے (چاندی کی قِسم) کے ماپ (پیمانے) رکھا ان کا ماپ، |
16 |
وَيُسۡقَوۡنَ فِيہَا كَأۡسً۬ا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلاً اور ان کو وہاں پلاتے ہیں پیالہ، جس کی ملونی (آمیزش) ہے سونٹھ۔ |
17 |
عَيۡنً۬ا فِيہَا تُسَمَّىٰ سَلۡسَبِيلاً۬ ایک چشمہ ہے اس میں، اس کا نام کہتے ہیں سلسبیل، |
18 |
وَيَطُوفُ عَلَيۡہِمۡ وِلۡدَٲنٌ۬ مُّخَلَّدُونَ اور پھرتے ہیں ان پاس لڑکے سدا رہنے والے، إِذَا رَأَيۡتَہُمۡ حَسِبۡتَہُمۡ لُؤۡلُؤً۬ا مَّنثُورً۬ا جب تو ان کو دیکھے، خیال کرے کہ موتی ہیں بکھرے، |
19 |
وَإِذَا رَأَيۡتَ ثَمَّ رَأَيۡتَ نَعِيمً۬ا وَمُلۡكً۬ا كَبِيرًا اور جب تو دیکھے وہاں، تو دیکھے نعمت اور سلطنت بڑی۔ |
20 |
عَـٰلِيَہُمۡ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضۡرٌ۬ وَإِسۡتَبۡرَقٌ۬ۖ اوپر کی پوشاک ان کی کپڑے ہیں باریک ریشم کے سبز اور گاڑھے، وَحُلُّوٓاْ أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٍ۬ اور ان کو پہنائے ہیں کنگن روپے (چاندی) کے، وَسَقَٮٰهُمۡ رَبُّہُمۡ شَرَابً۬ا طَهُورًا اور پلائی ان کو ان کے رب نے شراب، جو دل کو دھو گئی۔ |
21 |
إِنَّ هَـٰذَا كَانَ لَكُمۡ جَزَآءً۬ وَكَانَ سَعۡيُكُم مَّشۡكُورًا یہ ہے تمہارا بدلہ، اور کمائی تمہاری نیگ لگی (قابل قدر)۔ |
22 |
إِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡقُرۡءَانَ تَنزِيلاً۬ ہم نے اتارا تجھ پر قرآن سہج سہج (تھوڑا تھوڑا) اتارنا، |
23 |
فَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعۡ مِنۡہُمۡ ءَاثِمًا أَوۡ كَفُورً۬ا سو تو راہ دیکھ (مانو) اپنے رب کے حکم کی،اور کہا نہ مان ان میں کسِی گناہگار یا نا شکر ے کا، |
24 |
وَٱذۡكُرِ ٱسۡمَ رَبِّكَ بُكۡرَةً۬ وَأَصِيلاً۬ اور یاد کر نام اپنے رب کا صبح اور شام، |
25 |
وَمِنَ ٱلَّيۡلِ فَٱسۡجُدۡ لَهُ ۥ وَسَبِّحۡهُ لَيۡلاً۬ طَوِيلاً اور کچھ رات میں سجدے کر اس کو، اور پاکی بول اس کی بڑی رات (دیر) تک۔ |
26 |
إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ يُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَآءَهُمۡ يَوۡمً۬ا ثَقِيلاً۬ یہ لوگ چاہتے ہیں شتاب (فوراََ) ملنے والی اور چھوڑ (نظر انداز کر) رکھا ہے اپنے پیچھے ایکدن بھاری۔ |
27 |
نَّحۡنُ خَلَقۡنَـٰهُمۡ وَشَدَدۡنَآ أَسۡرَهُمۡۖ ہم نے ان کو بنایا اور مضبوط باندھی ان کی گرہ بندی (بناوٹ)، وَإِذَا شِئۡنَا بَدَّلۡنَآ أَمۡثَـٰلَهُمۡ تَبۡدِيلاً اور جب ہم چاہیں ، بدل لائیں اُن کی طرح کے لوگ بدل کر۔ |
28 |
إِنَّ هَـٰذِهِۦ تَذۡكِرَةٌ۬ۖ یہ تو سمجھوتی (نصیحت) ہے، فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلاً۬ پھر جو کوئی چاہے کر رکھے (بنا لے) اپنے رب تک راہ، |
29 |
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ اور تم نہ چاہو (چاہ سکو) گے مگر جو چاہے اﷲ۔ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمً۬ا بیشک اﷲ ہے سب جانتا حکمت والا، |
30 |
يُدۡخِلُ مَن يَشَآءُ فِى رَحۡمَتِهِۦۚ داخل کرے جس کو چاہے اپنی مہر (رحمت، محبت) میں ۔ وَٱلظَّـٰلِمِينَ أَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا أَلِيمَۢا اور جو گنہگار ہیں رکھی ہے ان کو دُکھ کی مار (دردناک عذاب)۔ *********** |
31 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |