Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al QiyamahShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
لَآ أُقۡسِمُ بِيَوۡمِ ٱلۡقِيَـٰمَةِ قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی، |
1 |
وَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلنَّفۡسِ ٱللَّوَّامَةِ اور قسم کھاتا ہوں جی (نفس) کی، جو اولاہنا دیتا (ملامت کرتا) ہے۔ |
2 |
أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَـٰنُ أَلَّن نَّجۡمَعَ عِظَامَهُ ۥ کیا خیال رکھتا ہے آدمی کہ جمع نہ کریں گے ہم اس کی ہڈیاں؟ |
3 |
بَلَىٰ قَـٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُ ۥ کیوں نہیں کر سکتے ہم کہ ٹھیک کر دیں اس کی پوریاں(انگلیوں کی)۔ |
4 |
بَلۡ يُرِيدُ ٱلۡإِنسَـٰنُ لِيَفۡجُرَ أَمَامَهُ ۥ بلکہ چاہتا آدمی کہ ڈھٹائی کرے اس کے سامنے ، |
5 |
يَسۡـَٔلُ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلۡقِيَـٰمَةِ پوچھتا ہے کہ کب ہے دن قیامت کا؟ |
6 |
فَإِذَا بَرِقَ ٱلۡبَصَرُ پھر جب چوندھ لانے (متحیر ہونے) لگے تیور (بینائی)، |
7 |
وَخَسَفَ ٱلۡقَمَرُ اور گہہ (گہن) جائے چاند، |
8 |
وَجُمِعَ ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ اور اکھٹے ہوں (ایک ہو جائیں) سورج اور چاند، |
9 |
يَقُولُ ٱلۡإِنسَـٰنُ يَوۡمَٮِٕذٍ أَيۡنَ ٱلۡمَفَرُّ کہے گا آدمی اس دن، کہاں جاؤں بھاگ کر۔ |
10 |
كَلَّا لَا وَزَرَ کوئی(ہر گز) نہیں کہیں نہیں ہے بچاؤ۔ |
11 |
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذٍ ٱلۡمُسۡتَقَرُّ تیرے رب تک اس دن جا ٹھہرنا۔ |
12 |
يُنَبَّؤُاْ ٱلۡإِنسَـٰنُ يَوۡمَٮِٕذِۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ جتا (بتا) دینگے انسان کو اس دن جو آگے بھیجا اور پیچھے چھوڑا، |
13 |
بَلِ ٱلۡإِنسَـٰنُ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦ بَصِيرَةٌ۬ بلکہ آدمی اپنے واسطے آپ سوجھ (دور اندیش) ہے، |
14 |
وَلَوۡ أَلۡقَىٰ مَعَاذِيرَهُ ۥ اور پڑالا ڈالے(پیش کرے) اپنے بہانے (معذرتیں)۔ |
15 |
لَا تُحَرِّكۡ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهِۦۤ نہ چل(حرکت دو) تو اس کے پڑھنے پر اپنی زبان کہ شتاب (فوراََ) اس کو سیکھ لے۔ |
16 |
إِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهُ ۥ وَقُرۡءَانَهُ ۥ وہ تو ہمارا ذمہ ہے اس کو سمیٹ رکھنا (جمع کرنا) اور پڑھنا (پڑھوانا)، |
17 |
فَإِذَا قَرَأۡنَـٰهُ فَٱتَّبِعۡ قُرۡءَانَهُ ۥ پھر جب ہم پڑھنے لگیں تو ساتھ رہ (سنتے رہو)اس کے پڑھنے کے، |
18 |
ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهُ ۥ پھر مقرر (یقیناً) ہمارا ذمہ ہے اس کو کھول بتانا (مطلب سمجھانا)، |
19 |
كَلَّا بَلۡ تُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ کوئی نہیں پر تم چاہتے ہو شتاب ملتی (دنیا)، |
20 |
وَتَذَرُونَ ٱلۡأَخِرَةَ اور چھوڑتے ہو دیر آتی (آخرت)۔ |
21 |
وُجُوهٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ نَّاضِرَةٌ کتنے منہ اس دن تازے ہیں، |
22 |
إِلَىٰ رَبِّہَا نَاظِرَةٌ۬ اپنے رب کی طرف دیکھتے۔ |
23 |
وَوُجُوهٌ۬ يَوۡمَٮِٕذِۭ بَاسِرَةٌ۬ اور کتنے منہ اس دن اداس ہیں، |
24 |
تَظُنُّ أَن يُفۡعَلَ بِہَا فَاقِرَةٌ۬ خیال میں (سمجھ رہے) ہیں کہ ان پر وہ ہوئے (ہو گا برتاؤ) جس سے کمر ٹوٹے۔ |
25 |
كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِىَ کوئی (ہر گز) نہیں جس وقت جان پہنچی ہانس (حلق) تک، |
26 |
وَقِيلَ مَنۡۜ رَاقٍ۬ اور لوگ کہیں کون ہے جھاڑنے والا؟ |
27 |
وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلۡفِرَاقُ اور وہ اٹکلا (سمجھا) کہ اب آیا چھوٹنا (وقتِ جدائی)، |
28 |
وَٱلۡتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ اورلپٹ گئی پنڈلی پر پنڈلی۔ |
29 |
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذٍ ٱلۡمَسَاقُ تیرے رب کی طرف ہے اس دن کھچ (روانہ ہو) جانا۔ |
30 |
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ (اس کے باوجود) پھر نہ یقین لایا ہے، نہ نماز پڑھی، |
31 |
وَلَـٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ پر (بلکہ) جھٹلایا ہے اور منہ موڑا۔ |
32 |
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ پھر گیا اپنے گھر کو اکڑتا۔ |
33 |
أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰ خرابی تیری! خرابی پر خرابی تیری۔ |
34 |
ثُمَّ أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰٓ پھر خرابی تیری! خرابی پر خرابی تیری۔ |
35 |
أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَـٰنُ أَن يُتۡرَكَ سُدًى کیا خیال رکھتا ہے آدمی کہ چھوٹا رہے گا بے قید(بلا حساب کتاب)۔ |
36 |
أَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةً۬ مِّن مَّنِىٍّ۬ يُمۡنَىٰ بھلا نہ تھا ایک بوند منی کی جو ٹپکے(رحم مادر میں)، |
37 |
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً۬ فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ پھر تھا لہو کی پھٹکی، پھر اس (اﷲ) نے بنایا (پیدا کی) اور ٹھیک کر اٹھایا۔ |
38 |
فَجَعَلَ مِنۡهُ ٱلزَّوۡجَيۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ پھرکیا اس میں جوڑا نر اور مادہ۔ |
39 |
أَلَيۡسَ ذَٲلِكَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحۡـِۧىَ ٱلۡمَوۡتَىٰ کیا ایسا شخص (ایسی ہستی) نہیں (کر) سکتا کہ جلادے (زندہ کرے) مردے۔ *********** |
40 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |