Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al MujadilahShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
قَدۡ سَمِعَ ٱللَّهُ قَوۡلَ ٱلَّتِى تُجَـٰدِلُكَ فِى زَوۡجِهَا وَتَشۡتَكِىٓ إِلَى ٱللَّهِ سُن لی اﷲ نے بات اس عورت کی جو جھگڑتی ہے تجھ سےاپنے خاوند پر اور جھینکتی (فریادی) ہے اﷲ کے آگے، وَٱللَّهُ يَسۡمَعُ تَحَاوُرَكُمَآۚ اور اﷲ سنتا ہے سوال جواب تم دونوں کا۔ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعُۢ بَصِيرٌ بے شک اﷲ سنتا ہے دیکھتا۔ |
1 |
ٱلَّذِينَ يُظَـٰهِرُونَ مِنكُم مِّن نِّسَآٮِٕهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَـٰتِهِمۡۖ جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں تم میں اپنی عورتوں کو وہ نہیں اُن کی مائیں۔ إِنۡ أُمَّهَـٰتُهُمۡ إِلَّا ٱلَّـٰٓـِٔى وَلَدۡنَهُمۡۚ مائیں وہی ہیں جنہوں نے اُن کو جنا۔ وَإِنَّہُمۡ لَيَقُولُونَ مُنڪَرً۬ا مِّنَ ٱلۡقَوۡلِ وَزُورً۬اۚ اور وہ بولتے ہیں ایک ناپسند بات اور جھوٹ۔ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ۬ اور اﷲ معاف کرتا ہے بخشنے والا۔ |
2 |
وَٱلَّذِينَ يُظَـٰهِرُونَ مِن نِّسَآٮِٕہِمۡ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُواْ اور جو ماں کہہ بیٹھیں اپنی عورتوں کو ، پھر وہی کام چاہیں (رجوع کریں) جس کو کہا ہے، فَتَحۡرِيرُ رَقَبَةٍ۬ مِّن قَبۡلِ أَن يَتَمَآسَّاۚ تو آزاد کرنا ایک بردہ (غلام)، پہلے اس سے کہ آپس میں ہاتھ لگائیں۔ ذَٲلِكُمۡ تُوعَظُونَ بِهِۦۚ اس سے تم کو نصیحت ہو گی۔ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٌ۬ اور اﷲ خبر رکھتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔ |
3 |
فَمَن لَّمۡ يَجِدۡ فَصِيَامُ شَہۡرَيۡنِ مُتَتَابِعَيۡنِ مِن قَبۡلِ أَن يَتَمَآسَّاۖ پھر جو کوئی نہ پائے (غلام) تو روزہ (رکھے) دو مہینے کا لگاتار، پہلے اس سے کہ آپس میں چھوئیں۔ فَمَن لَّمۡ يَسۡتَطِعۡ فَإِطۡعَامُ سِتِّينَ مِسۡكِينً۬اۚ پھر جو کوئی نہ کر سکے(رکھ سکے روزے) تو کھانا دینا ہے ساٹھ محتاج کا۔ ذَٲلِكَ لِتُؤۡمِنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦۚ یہ اس واسطے کہ حکم مانو اﷲ کا اور اسکے رسول کا۔ وَتِلۡكَ حُدُودُ ٱللَّهِۗ وَلِلۡكَـٰفِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ اور یہ ساری حدیں باندھی ہیں اﷲ کی اور منکروں کو دکھ کی مار ہے۔ |
4 |
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحَآدُّونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥ كُبِتُواْ كَمَا كُبِتَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۚ جو لوگ مخالف ہوتے ہیں اﷲ سے اور اسکے رسول سے ، وہ رد (ذلیل و خوار) ہوئے، جیسے کہ رد ہوئے ہیں ان سے پہلے، وَقَدۡ أَنزَلۡنَآ ءَايَـٰتِۭ بَيِّنَـٰتٍ۬ۚ اور ہم نے اُتاریں ہیں آیتیں (احکام) صاف۔ وَلِلۡكَـٰفِرِينَ عَذَابٌ۬ مُّهِينٌ۬ اور منکروں کو ذلت کی مار ہے۔ |
5 |
يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ ٱللَّهُ جَمِيعً۬ا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوٓاْۚ جس دن اُٹھائے گا اﷲ ان سب کو، پھر جتائے گا ان کو اُن کے کئے۔ أَحۡصَٮٰهُ ٱللَّهُ وَنَسُوهُۚ اﷲ نے وہ گن رکھے ہیں اور وہ بھول گئے۔ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ شَہِيدٌ اور اﷲ کے سامنے ہے ہر چیز۔ |
6 |
أَلَمۡ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِۖ تو نے نہ دیکھا! کہ اﷲ کو معلوم ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔ مَا يَڪُونُ مِن نَّجۡوَىٰ ثَلَـٰثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمۡ کہیں نہیں ہوتا مشورہ تین کا جہاں وہ نہیں ان میں چوتھا، وَلَا خَمۡسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُہُمۡ اور نہ پانچ جہاں وہ نہیں ان میں چھٹا، وَلَآ أَدۡنَىٰ مِن ذَٲلِكَ وَلَآ أَڪۡثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمۡ أَيۡنَ مَا كَانُواْۖ اور نہ اُس سے کم نہ زیادہ جہاں وہ نہیں اُن کے ساتھ، جہاں کہیں ہوں۔ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُواْ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِۚ پھر جتائے گا ان کو ، جو انہوں نے کیا قیامت کے دن۔ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيمٌ بے شک اﷲ کو معلوم ہے ہر چیز۔ |
7 |
أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ نُہُواْ عَنِ ٱلنَّجۡوَىٰ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُہُواْ عَنۡهُ تو نے نہ دیکھے جن کو منع ہوئی کانا پھوسی؟ پھر وہی کرتے ہیں جو منع ہو چکا ہے، وَيَتَنَـٰجَوۡنَ بِٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٲنِ وَمَعۡصِيَتِ ٱلرَّسُولِ اور کان میں باتیں کرتے ہیں گناہ کی اور زیادتی کی، اور رسول کی بے حکمی کی۔ وَإِذَا جَآءُوكَ حَيَّوۡكَ بِمَا لَمۡ يُحَيِّكَ بِهِ ٱللَّهُ اور جب آئیں تیرے پاس، تجھ کو دعا دیں جو دعا نہیں دی تجھ کو اﷲ نے، وَيَقُولُونَ فِىٓ أَنفُسِہِمۡ لَوۡلَا يُعَذِّبُنَا ٱللَّهُ بِمَا نَقُولُۚ اور کہتے ہیں اپنے دل میں، کیوں نہیں عذاب کرتا ہم کو اﷲ اس پر جو ہم کہتے ہیں؟ حَسۡبُهُمۡ جَهَنَّمُ يَصۡلَوۡنَہَاۖ فَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ بس ہے ان کو دوزخ پیٹھیں (جھلسیں) گے اس میں، سو بُری جگہ پہنچے۔ |
8 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا تَنَـٰجَيۡتُمۡ فَلَا تَتَنَـٰجَوۡاْ بِٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٲنِ وَمَعۡصِيَتِ ٱلرَّسُولِ اے ایمان والو! جب کان میں بات کرو، تو مت کرو بات گناہ کی اور زیادتی کی اور رسول کی بے حکمی کی، وَتَنَـٰجَوۡاْ بِٱلۡبِرِّ وَٱلتَّقۡوَىٰۖ اور (بلکہ) بات کرو احسان کی اور ادب کی۔ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ ٱلَّذِىٓ إِلَيۡهِ تُحۡشَرُونَ اور ڈرتے رہو اﷲ سے جس کے پاس جمع (پیش) ہو گے۔ |
9 |
إِنَّمَا ٱلنَّجۡوَىٰ مِنَ ٱلشَّيۡطَـٰنِ لِيَحۡزُنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ یہ جو ہے کانا پھوسی، سو شیطان کا کام ہے، کہ دلگیر کرے ایمان والوں کو، وَلَيۡسَ بِضَآرِّهِمۡ شَيۡـًٔا إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِۚ اور وہ ان کا کچھ نہ بگاڑے گا بن حکم اﷲ کے۔ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ اور اﷲ پر چاہیئے بھروسا کریں ایمان والے۔ |
10 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا قِيلَ لَكُمۡ تَفَسَّحُواْ فِى ٱلۡمَجَـٰلِسِ فَٱفۡسَحُواْ يَفۡسَحِ ٱللَّهُ لَكُمۡۖ اے ایمان والو! جب تم کو کہیئے کھل بیٹھو(کشادگی پیدا کرو) مجلسوں میں، تو کھل جاؤ، اﷲ کشادگی دے تم کو۔ وَإِذَا قِيلَ ٱنشُزُواْ فَٱنشُزُواْ اور جب کہیئے اُٹھ کھڑے ہو، تو اٹھ کھڑے ہو، يَرۡفَعِ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنكُمۡ وَٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ دَرَجَـٰتٍ۬ۚ اﷲ اُونچے کرے اُن کے جو ایمان رکھتے ہیں تم میں اور علم، بڑے درجے۔ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٌ۬ اﷲ خبر رکھتا ہے جو کرتے ہو۔ |
11 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا نَـٰجَيۡتُمُ ٱلرَّسُولَ فَقَدِّمُواْ بَيۡنَ يَدَىۡ نَجۡوَٮٰكُمۡ صَدَقَةً۬ۚ اے ایمان والو! جب تم کان میں بات کہو رسول سے تو آگے دھر لو اپنی بات کہنے سے پہلے خیرات ذَٲلِكَ خَيۡرٌ۬ لَّكُمۡ وَأَطۡهَرُۚ یہ بہتر ہے تمہارے حق میں، اور بہت ستھرا۔ فَإِن لَّمۡ تَجِدُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ پھر اگر نہ پاؤ تو اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔ |
12 |
ءَأَشۡفَقۡتُمۡ أَن تُقَدِّمُواْ بَيۡنَ يَدَىۡ نَجۡوَٮٰكُمۡ صَدَقَـٰتٍ۬ۚ کیا تم ڈر گئے کہ آگے رکھا کرو کان کی بات (سرگوشی) سے پہلے خیراتیں؟ فَإِذۡ لَمۡ تَفۡعَلُواْ وَتَابَ ٱللَّهُ عَلَيۡكُمۡ سو جب تم نے نہ کیا (ایسا نہ کر سکو)، اور اﷲ نے معاف (بھی) کیا تم کو، فَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥۚ تو اب کھڑی رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ، اور حکم پر چلو اﷲ کے اور اس کے رسول کے۔ وَٱللَّهُ خَبِيرُۢ بِمَا تَعۡمَلُونَ اور اﷲ کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔ |
13 |
أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ تَوَلَّوۡاْ قَوۡمًا غَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيۡہِم تو نے نہ دیکھے وہ جو رفیق ہوئے ہیں ایک (ایسے) لوگوں کے ، جن پرغصّے (ناراض) ہوا ہے اﷲ؟ مَّا هُم مِّنكُمۡ وَلَا مِنۡہُمۡ نہ وہ تم میں ہیں نہ اُن میں ہیں، وَيَحۡلِفُونَ عَلَى ٱلۡكَذِبِ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ اور قسمیں کھاتے ہیں جھُوٹ بات پر، اور خبر رکھتے ہیں (جانتے بوجھتے)۔ |
14 |
أَعَدَّ ٱللَّهُ لَهُمۡ عَذَابً۬ا شَدِيدًاۖ رکھی ہے اﷲ نے ان کو سخت مار(عذاب)۔ إِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ بیشک وہ بُرے کام ہیں جو کرتے رہے ہیں۔ |
15 |
ٱتَّخَذُوٓاْ أَيۡمَـٰنَہُمۡ جُنَّةً۬ فَصَدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ فَلَهُمۡ عَذَابٌ۬ مُّهِينٌ۬ بنایا ہے اپنی قسموں کو ڈھال، پھر روکے ہیں اﷲ کی راہ سے، تو ان کو ذلّت کی مار ہے۔ |
16 |
لَّن تُغۡنِىَ عَنۡہُمۡ أَمۡوَٲلُهُمۡ وَلَآ أَوۡلَـٰدُهُم مِّنَ ٱللَّهِ شَيۡـًٔاۚ کام نہ آئیں گے ان کو ان کے مال اور نہ اُن کی اولاد، اﷲ کے ہاتھ سے کچھ۔ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَصۡحَـٰبُ ٱلنَّارِۖ هُمۡ فِيہَا خَـٰلِدُونَ وہ لوگ ہیں دوزخ کے۔ اسی میں رہ پڑے۔ |
17 |
يَوۡمَ يَبۡعَثُہُمُ ٱللَّهُ جَمِيعً۬ا فَيَحۡلِفُونَ لَهُ ۥ كَمَا يَحۡلِفُونَ لَكُمۡۖ جس دن جمع کریگا اﷲ ا ن کو سارے، پھر قسمیں کھائیں گے ا س کے آگے جیسے کھاتے ہیں تمہارے آگے وَيَحۡسَبُونَ أَنَّہُمۡ عَلَىٰ شَىۡءٍۚ اور خیال رکھتے ہیں کہ وہ کچھ بھلی راہ پر رہیں۔ أَلَآ إِنَّہُمۡ هُمُ ٱلۡكَـٰذِبُونَ سُنتا ہے وہی ہیں اصل جھوٹے۔ |
18 |
ٱسۡتَحۡوَذَ عَلَيۡهِمُ ٱلشَّيۡطَـٰنُ فَأَنسَٮٰهُمۡ ذِكۡرَ ٱللَّهِۚ قابو میں کر لیا ہے ان کو شیطان نے ، پھر بھلائی ان کو اﷲ کی یاد، أُوْلَـٰٓٮِٕكَ حِزۡبُ ٱلشَّيۡطَـٰنِۚ وہ لوگ ہیں جتھا شیطان کا۔ أَلَآ إِنَّ حِزۡبَ ٱلشَّيۡطَـٰنِ هُمُ ٱلۡخَـٰسِرُونَ سنتا ہے جو جتھا ہے شیطان کا وہی خراب ہوتے ہیں۔ |
19 |
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحَآدُّونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥۤ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ فِى ٱلۡأَذَلِّينَ جو لوگ مخالف ہوتے ہیں اﷲ سے اور اسکے رسول سے، وہ لوگ ہیں سب سے بے قدر لوگوں میں۔ |
20 |
ڪَتَبَ ٱللَّهُ لَأَغۡلِبَنَّ أَنَا۟ وَرُسُلِىٓۚ اﷲ لکھ چکا کہ میں زبر (غالب) رہوں گا اور میرے رسول۔ إِنَّ ٱللَّهَ قَوِىٌّ عَزِيزٌ۬ بیشک اﷲ زورآور ہے زبردست۔ |
21 |
لَّا تَجِدُ قَوۡمً۬ا يُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ يُوَآدُّونَ مَنۡ حَآدَّ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥ تو نہ دیکھے گا کوئی لوگ جو یقین رکھتے ہوں اﷲ پر اور پچھلے دن (آخرت) پر، پھر دوستی کریں ایسوں سے جو مخالف ہوئے اﷲ اور اس کے رسول کے، وَلَوۡ ڪَانُوٓاْ ءَابَآءَهُمۡ أَوۡ أَبۡنَآءَهُمۡ أَوۡ إِخۡوَٲنَهُمۡ أَوۡ عَشِيرَتَہُمۡۚ پڑے وہ اپنے باپ ہوں یا بیٹے ہوں یا اپنے بھائی یا اپنے گھرانے کے۔ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ ڪَتَبَ فِى قُلُوبِہِمُ ٱلۡإِيمَـٰنَ وَأَيَّدَهُم بِرُوحٍ۬ مِّنۡهُۖ ان کے دلوں میں لکھ دیا ہے ایمان، اور ان کی مدد کی ہے اپنے غیب کے فیض سے۔ وَيُدۡخِلُهُمۡ جَنَّـٰتٍ۬ تَجۡرِى مِن تَحۡتِہَا ٱلۡأَنۡهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَاۚ اور داخل کرے گا ان کو باغوں میں، جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں، سدا رہیں ان میں۔ رَضِىَ ٱللَّهُ عَنۡہُمۡ وَرَضُواْ عَنۡهُۚ اﷲ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی۔ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ حِزۡبُ ٱللَّهِۚ وہ ہیں جتھا اﷲ کا۔ أَلَآ إِنَّ حِزۡبَ ٱللَّهِ هُمُ ٱلۡمُفۡلِحُونَ سُنتا ہے! جو جتھا ہے اﷲ کا وہی مراد کو پہنچے۔ *********** |
22 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |