Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Momin

Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


حمٓ

 حا میم۔

1

تَنزِيلُ ٱلۡكِتَـٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡعَلِيمِ 

  اُتارا (نازل کیا ہو) کتاب کا اﷲ سے ہے، جو زبردست ہے خبردار۔

2

غَافِرِ ٱلذَّنۢبِ وَقَابِلِ ٱلتَّوۡبِ

 گناہ بخشنے والا، اور توبہ قبول کرتا ،

شَدِيدِ ٱلۡعِقَابِ ذِى ٱلطَّوۡلِۖ

سخت مار دیتا(دینے والا) ، مقدور کا صاحب۔

لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَۖ إِلَيۡهِ ٱلۡمَصِيرُ 

کسی کی بندگی نہیں سوا اس کے۔اسی کی طرف پھر جانا (سب کو پلٹنا) ہے۔

3

مَا يُجَـٰدِلُ فِىٓ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ إِلَّا ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ

 وہی جھگڑتے ہیں اﷲ کی باتوں میں جو منکر ہیں،

فَلَا يَغۡرُرۡكَ تَقَلُّبُہُمۡ فِى ٱلۡبِلَـٰدِ 

سو تُو نہ بہک اس پر کہ چلتے پھرتے ہیں شہروں میں۔

4

ڪَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٍ۬ وَٱلۡأَحۡزَابُ مِنۢ بَعۡدِهِمۡۖ

جھٹلا چکے ہیں ان سے پہلے قوم نوح کی اور کتنے فرقے ان سے پیچھے۔

وَهَمَّتۡ ڪُلُّ أُمَّةِۭ بِرَسُولِهِمۡ لِيَأۡخُذُوهُۖ

اور ارادہ کیا ہر اُمّت نے اپنے رسول پر کہ اسکو پکڑ (گرفتار کر) لیں،

وَجَـٰدَلُواْ بِٱلۡبَـٰطِلِ لِيُدۡحِضُواْ بِهِ ٱلۡحَقَّ فَأَخَذۡتُہُمۡۖ

اور لانے لگے جھوٹ ،جھگڑے کہ اس سے ڈگائیں (نیچا کریں) سچا دین، پھر میں نے ان کو پکڑا،

فَكَيۡفَ كَانَ عِقَابِ 

تو کیسی ہوئی میری سزا دینی؟

5

وَكَذَٲلِكَ حَقَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَنَّہُمۡ أَصۡحَـٰبُ ٱلنَّارِ

اور ویسے ہی ٹھیک (سچ) ہو چکی بات تیرے رب کی منکروں پر، کہ یہ ہیں دوزخ والے۔

6

ٱلَّذِينَ يَحۡمِلُونَ ٱلۡعَرۡشَ وَمَنۡ حَوۡلَهُ ۥ يُسَبِّحُونَ بِحَمۡدِ رَبِّہِمۡ

جو لوگ اٹھا رہے ہیں عرش اور جو اسکے (ارد) گرد ہیں، پاکی بولتے (تسبیح کرتے) ہیں اپنے رب کی خوبیاں،

وَيُؤۡمِنُونَ بِهِۦ وَيَسۡتَغۡفِرُونَ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ

اور اس پر یقین رکھتے ہیں، اور گناہ بخشواتے ایمان والوں کے۔

رَبَّنَا وَسِعۡتَ ڪُلَّ شَىۡءٍ۬ رَّحۡمَةً۬ وَعِلۡمً۬ا

اے رب ہمارے ہر چیز سمائی ہے تیری مہر (رحمت) میں اور خبر (علم) میں،

فَٱغۡفِرۡ لِلَّذِينَ تَابُواْ وَٱتَّبَعُواْ سَبِيلَكَ وَقِهِمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِ 

سو معاف کر ان کو جو توبہ کریں، اور چلیں تیری راہ، اور بچا ان کو آگ کی مار سے۔

7

رَبَّنَا وَأَدۡخِلۡهُمۡ جَنَّـٰتِ عَدۡنٍ ٱلَّتِى وَعَدتَّهُمۡ وَمَن صَلَحَ مِنۡ ءَابَآٮِٕهِمۡ وَأَزۡوَٲجِهِمۡ وَذُرِّيَّـٰتِهِمۡۚ

اے رب ہمارے! اور داخل کر ان کو بسنے کے(رہنے والے)  باغوں میں، جن کا وعدہ دیا تو نے ان کو،

اور جو کوئی نیک ہو ان کے باپوں میں اور عورتوں میں اور اولاد میں سے (ان کو بھی) ۔

إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ

بیشک تو ہی ہے زبردست حکمت والا ۔

8

وَقِهِمُ ٱلسَّيِّـَٔاتِۚ

 اور بچا ان کو برائیوں سے۔

وَمَن تَقِ ٱلسَّيِّـَٔاتِ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ فَقَدۡ رَحِمۡتَهُ ۥۚ

اور جس کو تو بچائے برائیوں سے اس دن ،اس پر مہر (رحمت) کی تو نے۔

وَذَٲلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ 

اور یہ جو ہے یہی ہے بڑی مراد پانی(کامیابی) ۔

9

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُنَادَوۡنَ

جو لوگ منکر ہیں، ان کو پکار کر کہیں گے،

لَمَقۡتُ ٱللَّهِ أَكۡبَرُ مِن مَّقۡتِكُمۡ أَنفُسَڪُمۡ إِذۡ تُدۡعَوۡنَ إِلَى ٱلۡإِيمَـٰنِ فَتَكۡفُرُونَ 

اﷲ بیزار ہوتا تھا زیادہ اس سے، کہ تم بیزار ہوئے ہو اپنے جی (آپ) سے،

جس وقت تم کو بلاتے تھے یقین (ایمان) لانے کو، پھر تم منکر ہوتے تھے۔

10

قَالُواْ رَبَّنَآ أَمَتَّنَا ٱثۡنَتَيۡنِ وَأَحۡيَيۡتَنَا ٱثۡنَتَيۡنِ

بولے، اے رب ہمارے! تو موت دے چکا، ہم کو دو بار اور زندگی دے چکا دو بار،

فَٱعۡتَرَفۡنَا بِذُنُوبِنَا فَهَلۡ إِلَىٰ خُرُوجٍ۬ مِّن سَبِيلٍ۬ 

اب ہم قائل ہوئے اپنے گناہوں کے، پھر اب بھی (کی) ہے (اس عذاب سے) نکلنے کو کوئی راہ؟

11

ذَٲلِكُم بِأَنَّهُ ۥۤ إِذَا دُعِىَ ٱللَّهُ وَحۡدَهُ ۥ ڪَفَرۡتُمۡۖ

 یہ تم پر اس واسطے کہ جب کسی نے پکارا اﷲ کو اکیلا، تو تم منکر ہوئے،

وَإِن يُشۡرَكۡ بِهِۦ تُؤۡمِنُواْۚ

اور جب اسکے ساتھ شریک پکارے تو تم یقین لانے لگے۔

فَٱلۡحُكۡمُ لِلَّهِ ٱلۡعَلِىِّ ٱلۡكَبِيرِ 

اب حکم (فیصلہ) وہی جو کرے اﷲ، سب سے اوپر بڑا۔

12

هُوَ ٱلَّذِى يُرِيكُمۡ ءَايَـٰتِهِۦ وَيُنَزِّلُ لَكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ رِزۡقً۬اۚ

وہی ہے، تم کو دکھاتا ہے اپنی نشانیاں اور اتارتا تمہارے واسطے آسمان سے روزی۔

وَمَا يَتَذَڪَّرُ إِلَّا مَن يُنِيبُ 

اور سوچ وہی کرے(نصیحت وہی پکڑے)  جو رجوع رہتا ہو۔

13

فَٱدۡعُواْ ٱللَّهَ مُخۡلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡكَـٰفِرُونَ 

 سو پکارو اﷲ کو، نری کر کر (خالص) اسکے واسطے بندگی، اور پڑے بُرا مانیں منکر۔

14

رَفِيعُ ٱلدَّرَجَـٰتِ ذُو ٱلۡعَرۡشِ

 صاحب اُونچے درجوں کا، مالک تخت کا۔

يُلۡقِى ٱلرُّوحَ مِنۡ أَمۡرِهِۦ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦ لِيُنذِرَ يَوۡمَ ٱلتَّلَاقِ 

اُتارتا ہے بھید کی بات اپنے حکم سے جس پر چاہے اپنے بندوں میں کہ وہ ڈرائے ملاقات کے دن (سے) ۔

15

يَوۡمَ هُم بَـٰرِزُونَۖ لَا يَخۡفَىٰ عَلَى ٱللَّهِ مِنۡہُمۡ شَىۡءٌ۬ۚ

جس دن وہ لوگ نکل کھڑے ہوں گے۔ چھپی نہ رہے گی اﷲ پر اُن کی کوئی چیز۔

لِّمَنِ ٱلۡمُلۡكُ ٱلۡيَوۡمَۖ

کِس کا راج ہے اُس دن؟

لِلَّهِ ٱلۡوَٲحِدِ ٱلۡقَهَّارِ 

اﷲ کا ہے، جو اکیلا ہے دباؤ والا۔

16

ٱلۡيَوۡمَ تُجۡزَىٰ كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا ڪَسَبَتۡۚ

آج بدلہ پائے گا ہر جی(متنفس) ، جیسا کمایا۔

لَا ظُلۡمَ ٱلۡيَوۡمَۚ

ظلم نہیں آج بیشک۔

إِنَّ ٱللَّهَ سَرِيعُ ٱلۡحِسَابِ 

(بلاشبہ) اﷲ شتاب (جلد) لینے والا ہے حساب۔

17

وَأَنذِرۡهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡأَزِفَةِ إِذِ ٱلۡقُلُوبُ لَدَى ٱلۡحَنَاجِرِ كَـٰظِمِينَۚ

اور خبر سنا دے انکو اس نزدیک آنے والے دن کی جس وقت دل پہنچیں گے گلوں کو دبا رہے ہوں گے۔

مَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِنۡ حَمِيمٍ۬ وَلَا شَفِيعٍ۬ يُطَاعُ 

کوئی نہیں گنہگاروں کا دوست، اور نہ کوئی سفارشی جسکی بات مانی جائے۔

18

يَعۡلَمُ خَآٮِٕنَةَ ٱلۡأَعۡيُنِ وَمَا تُخۡفِى ٱلصُّدُورُ 

وہ جانتا ہے چوری کی نگاہ، اور جو چھپا ہے سینوں میں۔

19

وَٱللَّهُ يَقۡضِى بِٱلۡحَقِّۖ وَٱلَّذِينَ يَدۡعُونَ مِن دُونِهِۦ لَا يَقۡضُونَ بِشَىۡءٍۗ

 اور اﷲ چکاتا (فیصلہ کرتا) ہے انصاف۔اور جن کو پکارتے ہیں اسکے سوا، نہیں چکاتے (فیصلہ کرتے) ہیں کچھ۔

إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡبَصِيرُ 

بیشک اﷲ جو ہے وہی ہے سنتا دیکھتا۔

20

أَوَلَمۡ يَسِيرُواْ فِى ٱلۡأَرۡضِ فَيَنظُرُواْ كَيۡفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلَّذِينَ كَانُواْ مِن قَبۡلِهِمۡۚ

 کیا پھرے نہیں ملک میں کہ دیکھتے آخر کیسا ہوا اُنکاجو تھے ان سے پہلے ،

كَانُواْ هُمۡ أَشَدَّ مِنۡہُمۡ قُوَّةً۬ وَءَاثَارً۬ا فِى ٱلۡأَرۡضِ

وہ تھے ان سے سخت زور میں، اور جو نشانیاں چھوڑ گئے زمین میں،

فَأَخَذَهُمُ ٱللَّهُ بِذُنُوبِہِمۡ وَمَا كَانَ لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن وَاقٍ۬ 

پھر ان کو پکڑا اﷲ نے ان کے گناہوں پر، اور نہ ہوا ان کو اﷲ سے کوئی بچانے والا۔

21

ذَٲلِكَ بِأَنَّهُمۡ كَانَت تَّأۡتِيہِمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَـٰتِ فَكَفَرُواْ فَأَخَذَهُمُ ٱللَّهُۚ

یہ اس پر، کہ ان پاس آتے تھے انکے رُسول کھلے نشان لے کر، پھر منکر ہوئے، پھر ان کو پکڑا اﷲ نے۔

إِنَّهُ ۥ قَوِىٌّ۬ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ 

بیشک وہ زور آور ہے، سخت مار دینے والا۔

22

وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا مُوسَىٰ بِـَٔايَـٰتِنَا وَسُلۡطَـٰنٍ۬ مُّبِينٍ 

اور ہم نے بھیجا موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر، اور کھلی سند۔

23

إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ وَهَـٰمَـٰنَ وَقَـٰرُونَ

 فرعون اور ہامان اور قارون (کے) پاس،

فَقَالُواْ سَـٰحِرٌ۬ ڪَذَّابٌ۬ 

پھر کہنے لگے، یہ جادوگر ہے جھوٹا۔

24

فَلَمَّا جَآءَهُم بِٱلۡحَقِّ مِنۡ عِندِنَا

 پھر جب پہنچا اُن پاس لے کر سچی (حق) بات، ہمارے پاس سے،

قَالُواْ ٱقۡتُلُوٓاْ أَبۡنَآءَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَعَهُ ۥ وَٱسۡتَحۡيُواْ نِسَآءَهُمۡۚ

بولے، مارو (قتل کرو) بیٹے انکے جو یقین لائے ہیں اسکے ساتھ، اور جیتی رکھو انکی عورتیں۔

وَمَا ڪَيۡدُ ٱلۡكَـٰفِرِينَ إِلَّا فِى ضَلَـٰلٍ۬ 

اور جو داؤ ہے منکروں کا سو غلطی میں (بیکار ہے) ۔

25

وَقَالَ فِرۡعَوۡنُ ذَرُونِىٓ أَقۡتُلۡ مُوسَىٰ وَلۡيَدۡعُ رَبَّهُ ۥۤ‌ۖ

اور بولا فرعون، مجھ کو چھوڑو کہ مار ڈالوں موسیٰ کو، اور پڑا پکارے اپنے رب کو۔

إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُبَدِّلَ دِينَڪُمۡ أَوۡ أَن يُظۡهِرَ فِى ٱلۡأَرۡضِ ٱلۡفَسَادَ 

میں ڈرتا ہوں کہ بگاڑے تمہاری راہ، یا نکالے ملک میں خرابی۔

26

وَقَالَ مُوسَىٰٓ إِنِّى عُذۡتُ بِرَبِّى وَرَبِّڪُم مِّن كُلِّ مُتَكَبِّرٍ۬ لَّا يُؤۡمِنُ بِيَوۡمِ ٱلۡحِسَابِ

اور کہا موسیٰ نے، میں پناہ لے چکا ہوں اپنے اور تمہارے رب کی، ہر غرور والے سے جو یقین نہ کرے حساب کا دن۔

27

وَقَالَ رَجُلٌ۬ مُّؤۡمِنٌ۬ مِّنۡ ءَالِ فِرۡعَوۡنَ يَكۡتُمُ إِيمَـٰنَهُ ۥۤ

اوربولا ایک مرد ایمان دار فرعون کے لوگوں میں، جو چھپاتا تھا اپنا ایمان،

أَتَقۡتُلُونَ رَجُلاً أَن يَقُولَ رَبِّىَ ٱللَّهُ وَقَدۡ جَآءَكُم بِٱلۡبَيِّنَـٰتِ مِن رَّبِّكُمۡۖ

کیا مارے ڈالتے ہو ایک مرد کو اس پر کہ کہتا ہے میرا رب اﷲ ہے، اور لایا ہے تم پاس کھلی نشانیاں تمہارے رب کی۔

وَإِن يَكُ ڪَـٰذِبً۬ا فَعَلَيۡهِ كَذِبُهُ ۥۖ

اور اگر وہ جھوٹا ہو گا تو اس پر پڑے گا اس کا جھوٹ۔

وَإِن يَكُ صَادِقً۬ا يُصِبۡكُم بَعۡضُ ٱلَّذِى يَعِدُكُمۡۖ

اور اگر وہ سچا ہو گا تو تم پر پڑے گا کوئی وعدہ، جو دیتا ہے،

إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَہۡدِى مَنۡ هُوَ مُسۡرِفٌ۬ كَذَّابٌ۬ 

بیشک اﷲ راہ نہیں دیتا اس کو جو ہو بے لحاظ جھوٹا۔

28

يَـٰقَوۡمِ لَكُمُ ٱلۡمُلۡكُ ٱلۡيَوۡمَ ظَـٰهِرِينَ فِى ٱلۡأَرۡضِ

اے قوم میری! تمہارا راج ہے آج، چڑھ رہے (غالب) ہو ملک میں،

فَمَن يَنصُرُنَا مِنۢ بَأۡسِ ٱللَّهِ إِن جَآءَنَاۚ

پھر کون مدد کرے گا ہماری اﷲ کی آفت سے اگر آ گئی ہم پر؟

قَالَ فِرۡعَوۡنُ مَآ أُرِيكُمۡ إِلَّا مَآ أَرَىٰ وَمَآ أَهۡدِيكُمۡ إِلَّا سَبِيلَ ٱلرَّشَادِ 

بولا فرعون، میں وہی سوجھاتا ہوں تم کوجو سوجھا مجھ کو، اور وہی راہ بتاتا ہوں جس میں بھلائی ہے۔

29

وَقَالَ ٱلَّذِىٓ ءَامَنَ يَـٰقَوۡمِ إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيۡكُم مِّثۡلَ يَوۡمِ ٱلۡأَحۡزَابِ 

اور کہا اس ایماندار نے، اے قوم میری! میں ڈرتا ہوں ، کہ آئے تم پر دن ان فرقوں کا س(قوموں جیسا) ۔

30

مِثۡلَ دَأۡبِ قَوۡمِ نُوحٍ۬ وَعَادٍ۬ وَثَمُودَ وَٱلَّذِينَ مِنۢ بَعۡدِهِمۡۚ

جیسے رسم پڑی قوم نوح کی، اور عاد اور ثمود کی، اور جو انکے پیچھے ہوئے۔

وَمَا ٱللَّهُ يُرِيدُ ظُلۡمً۬ا لِّلۡعِبَادِ  

اور اﷲ بے انصافی نہیں چاہتا بندوں پر۔

31

وَيَـٰقَوۡمِ إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيۡكُمۡ يَوۡمَ ٱلتَّنَادِ

اور اے قوم میری! میں ڈرتا ہوں کہ تم پر آئے دن ہانک پکار (قیامت )کا۔

32

يَوۡمَ تُوَلُّونَ مُدۡبِرِينَ مَا لَكُم مِّنَ ٱللَّهِ مِنۡ عَاصِمٍ۬ۗ

 جس دن بھاگو گے پیٹھ دے کر، کوئی نہیں تم کو اﷲ سے بچانے والا۔

وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُ ۥ مِنۡ هَادٍ۬

اور جس کو غلطی میں ڈالے اﷲ، تو کوئی نہیں اسکو سوجھانے (راستہ دکھانے) والا۔

33

وَلَقَدۡ جَآءَڪُمۡ يُوسُفُ مِن قَبۡلُ بِٱلۡبَيِّنَـٰتِ فَمَا زِلۡتُمۡ فِى شَكٍّ۬ مِّمَّا جَآءَڪُم بِهِۦۖ

اور تم پاس آ چکا ہے یوسف اس سے پہلے کھلی باتیں لے کر،پھر تم رہے دھوکے ہی میں ان چیزوں سے، جو وہ لایا۔

حَتَّىٰٓ إِذَا هَلَكَ قُلۡتُمۡ لَن يَبۡعَثَ ٱللَّهُ مِنۢ بَعۡدِهِۦ رَسُوۚلاً۬

یہاں تک کہ جب مر گیا، کہنے لگے، ہر گز نہ بھیجے گا اﷲ اسکے بعد کوئی رسول۔

ڪَذَٲلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَنۡ هُوَ مُسۡرِفٌ۬ مُّرۡتَابٌ 

اسی طرح بہکاتا ہے اﷲ اس کو، جو ہو زیادتی والا شک کرتا۔

34

ٱلَّذِينَ يُجَـٰدِلُونَ فِىٓ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ بِغَيۡرِ سُلۡطَـٰنٍ أَتَٮٰهُمۡۖ

 وہ جو جھگڑتے ہیں اﷲ کی باتوں میں بغیر کچھ سند کے، جو پہنچی ہو ان کو۔

ڪَبُرَ مَقۡتًا عِندَ ٱللَّهِ وَعِندَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْۚ

بڑی بیزاری ہے اﷲ کے ہاں، اور ایمانداروں کے ہاں۔

كَذَٲلِكَ يَطۡبَعُ ٱللَّهُ عَلَىٰ ڪُلِّ قَلۡبِ مُتَكَبِّرٍ۬ جَبَّارٍ۬ 

اسی طرح مُہر کرتا ہے اﷲ ہر دل پر غرور والے سرکش کے۔

35

وَقَالَ فِرۡعَوۡنُ يَـٰهَـٰمَـٰنُ ٱبۡنِ لِى صَرۡحً۬ا لَّعَلِّىٓ أَبۡلُغُ ٱلۡأَسۡبَـٰبَ

اور بولا فرعون، کہ اے ہامان! بنا میرے واسطے ایک محل، شاید میں پہنچوں رستوں میں۔

36

أَسۡبَـٰبَ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ

(یعنی) رستوں میں آسمان کے،

فَأَطَّلِعَ إِلَىٰٓ إِلَـٰهِ مُوسَىٰ وَإِنِّى لَأَظُنُّهُ ۥ ڪَـٰذِبً۬اۚ

پھر جھانک دیکھوں موسیٰ کے معبود کو،اور میری اٹکل (سمجھ) میں تو وہ جھوٹا ہے۔

وَڪَذَٲلِكَ زُيِّنَ لِفِرۡعَوۡنَ سُوٓءُ عَمَلِهِۦ وَصُدَّ عَنِ ٱلسَّبِيلِۚ

اور اسی طرح بھلے دکھائے تھے فرعون کو اسکے بُرے کام، اور روکا گیا راہ سے،

وَمَا ڪَيۡدُ فِرۡعَوۡنَ إِلَّا فِى تَبَابٍ۬ 

اور جو داؤ تھا فرعون کا، سو کھپنے(ہلاک ہونے) کے واسطے۔

37

وَقَالَ ٱلَّذِىٓ ءَامَنَ يَـٰقَوۡمِ ٱتَّبِعُونِ أَهۡدِڪُمۡ سَبِيلَ ٱلرَّشَادِ 

 اور کہا اس ایماندار نے، اے قوم! میری راہ چلو، پہنچا دوں گا تم کو نیکی کی راہ پر۔

38

يَـٰقَوۡمِ إِنَّمَا هَـٰذِهِ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَا مَتَـٰعٌ۬ وَإِنَّ ٱلۡأَخِرَةَ هِىَ دَارُ ٱلۡقَرَارِ 

اے قوم! یہ جو زندگی ہے دنیا کی، سو برت لینا (عارضی) ہے ۔اور وہ گھر جو پچھلا (آخرت کا) ہے،

وہی ہے ٹھہراؤ (ہمیشہ رہنے) کا گھر۔

39

مَنۡ عَمِلَ سَيِّئَةً۬ فَلَا يُجۡزَىٰٓ إِلَّا مِثۡلَهَاۖ

 جس نے کی ہے برائی تو وہی بدلہ پائے گا اسکے برابر۔

وَمَنۡ عَمِلَ صَـٰلِحً۬ا مِّن ذَڪَرٍ أَوۡ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤۡمِنٌ۬ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ يَدۡخُلُونَ ٱلۡجَنَّةَ

اور جس نے کی ہے بھلائی، مرد ہو یا عورت اور وہ یقین (ایمان) رکھتا ہو، سو وہ لوگ جائیں گے بہشت میں،

يُرۡزَقُونَ فِيہَا بِغَيۡرِ حِسَابٍ۬ 

روزی پائیں گے وہاں بے شمار۔

40

وَيَـٰقَوۡمِ مَا لِىٓ أَدۡعُوڪُمۡ إِلَى ٱلنَّجَوٰةِ وَتَدۡعُونَنِىٓ إِلَى ٱلنَّارِ 

اے قوم! مجھ کو کیا ہوا (ماجرا) ہے؟

بلاتا ہوں تم کو بچاؤ کی طرف اور تم بلاتے ہو مجھ کو آگ کی طرف۔

41

تَدۡعُونَنِى لِأَڪۡفُرَ بِٱللَّهِ وَأُشۡرِكَ بِهِۦ مَا لَيۡسَ لِى بِهِۦ عِلۡمٌ۬

 تم بلاتے ہو مجھ کو ، کہ منکر ہوں اﷲ سے،اور شریک ٹھہراؤں اس کا جس کی مجھ کو خبر نہیں۔

وَأَنَا۟ أَدۡعُوڪُمۡ إِلَى ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡغَفَّـٰرِ  

اور میں بلاتا ہوں تم کو اس زبردست گناہ بخشنے والے کی طرف۔

42

لَا جَرَمَ أَنَّمَا تَدۡعُونَنِىٓ إِلَيۡهِ لَيۡسَ لَهُ ۥ دَعۡوَةٌ۬ فِى ٱلدُّنۡيَا وَلَا فِى ٱلۡأَخِرَةِ

آپ ہی ہو(حق یہ ہے) کہ جس (معبود) کی طرف مجھ کو بلاتے ہو، اس کا بلاوا کہیں نہیں دنیا میں اور نہ آخرت میں،

وَأَنَّ مَرَدَّنَآ إِلَى ٱللَّهِ وَأَنَّ ٱلۡمُسۡرِفِينَ هُمۡ أَصۡحَـٰبُ ٱلنَّارِ 

اور یہ کہ ہم کو پھر جانا (پلٹنا) ہے اﷲ کے پاس، اور یہ کہ زیادتی والے وہی ہیں دوزخ کے لوگ۔

43

فَسَتَذۡكُرُونَ مَآ أَقُولُ لَڪُمۡۚ

سو آگے یاد کرو گے جو میں کہتا ہوں تم کو۔

وَأُفَوِّضُ أَمۡرِىٓ إِلَى ٱللَّهِۚ

اور میں سونپتا ہوں اپنا کام اﷲ کو۔

إِنَّ ٱللَّهَ بَصِيرُۢ بِٱلۡعِبَادِ 

بیشک اﷲ کی نگاہ میں ہیں سب بندے۔

44

فَوَقَٮٰهُ ٱللَّهُ سَيِّـَٔاتِ مَا مَڪَرُواْۖ

پھر بچا لیا موسیٰ کو اﷲ نے بُرے داؤں سے جو کرتے تھے،

وَحَاقَ بِـَٔالِ فِرۡعَوۡنَ سُوٓءُ ٱلۡعَذَابِ 

اور اُلٹ پڑا فرعون والوں پر بُری طرح کا عذاب۔

45

ٱلنَّارُ يُعۡرَضُونَ عَلَيۡہَا غُدُوًّ۬ا وَعَشِيًّ۬اۖ

 آگ ہے، کہ دکھا دیتے ہیں ان کو صبح اور شام۔

وَيَوۡمَ تَقُومُ ٱلسَّاعَةُ أَدۡخِلُوٓاْ ءَالَ فِرۡعَوۡنَ أَشَدَّ ٱلۡعَذَابِ 

اور جس دن اُٹھے گی قیامت (حکم ہو گا) داخل کرو فرعون والوں کو سخت سے سخت عذاب میں۔

46

وَإِذۡ يَتَحَآجُّونَ فِى ٱلنَّارِ فَيَقُولُ ٱلضُّعَفَـٰٓؤُاْ لِلَّذِينَ ٱسۡتَڪۡبَرُوٓاْ

اور جب آپس میں جھگڑیں گے آگ میں پھر کہیں گے کمزور غرور کرنے والوں کو،

إِنَّا كُنَّا لَكُمۡ تَبَعً۬ا فَهَلۡ أَنتُم مُّغۡنُونَ عَنَّا نَصِيبً۬ا مِّنَ ٱلنَّارِ 

ہم تھے تمہارے پیچھے (تابع) ، پھر کچھ تم ہم پر سے اُٹھا لو گے حِصہ آگ کا؟

47

قَالَ ٱلَّذِينَ ٱسۡتَڪۡبَرُوٓاْ إِنَّا كُلٌّ۬ فِيهَآ إِنَّ ٱللَّهَ قَدۡ حَكَمَ بَيۡنَ ٱلۡعِبَادِ 

کہیں گے جو غرور کرتے تھے ہم سبھی پڑے ہیں اس میں، اﷲ فیصلہ کر چکا بندوں میں۔

48

وَقَالَ ٱلَّذِينَ فِى ٱلنَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ

اور کہیں گے جو لوگ پڑے ہیں آگ میں دوزخ کے داروغوں کو،

ٱدۡعُواْ رَبَّكُمۡ يُخَفِّفۡ عَنَّا يَوۡمً۬ا مِّنَ ٱلۡعَذَابِ

مانگو اپنے رب سے کہ ہم پر ہلکا کرے ایک دن تھوڑاعذاب۔

49

قَالُوٓاْ أَوَلَمۡ تَكُ تَأۡتِيكُمۡ رُسُلُڪُم بِٱلۡبَيِّنَـٰتِۖ

 وہ بولے کیا نہ آتے تھے تم پاس تمہارے رسول کھلے نشان لے کر؟

قَالُواْ بَلَىٰۚ

کہیں گے کیوں نہیں!

قَالُواْ فَٱدۡعُواْۗ

بولے! پھر (تم خود ہی) پکارو۔

وَمَا دُعَـٰٓؤُاْ ٱلۡڪَـٰفِرِينَ إِلَّا فِى ضَلَـٰلٍ 

اور کچھ نہیں پکارنا کافروں کا، مگر بہکنا۔

50

إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ فِى ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا وَيَوۡمَ يَقُومُ ٱلۡأَشۡهَـٰدُ 

ہم مدد کرتے ہیں اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی دنیا کے جیتے، اور (اُس دن بھی)

جب (گواہی کے لئے)کھڑے ہوں گے گواہ۔

51

يَوۡمَ لَا يَنفَعُ ٱلظَّـٰلِمِينَ مَعۡذِرَتُہُمۡۖ وَلَهُمُ ٱللَّعۡنَةُ وَلَهُمۡ سُوٓءُ ٱلدَّارِ 

جس دن کام نہ آئیں منکروں کو ان کے بہانے، اور ان کو پھٹکار ہے اور ان کو برا گھر۔

52

وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡهُدَىٰ وَأَوۡرَثۡنَا بَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ ٱلۡڪِتَـٰبَ 

اور ہم نے دی موسیٰ کو راہ کی سوجھ،اور وارث کیا بنی اسرائیل کو کتاب کا۔

53

هُدً۬ى وَذِڪۡرَىٰ لِأُوْلِى ٱلۡأَلۡبَـٰبِ 

سوجھاتی اور سمجھاتی عقلمندوں کو۔

54

فَٱصۡبِرۡ إِنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقٌّ۬

 سو تو ٹھہرا رہ(صبر کر) ، بیشک وعدہ اﷲ کا ٹھیک (حق) ہے،

وَٱسۡتَغۡفِرۡ لِذَنۢبِكَ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ بِٱلۡعَشِىِّ وَٱلۡإِبۡڪَـٰرِ 

اور بخشواہ اپنا گناہ،اور پاکی بول اپنے رب کی خوبیاں شام کو اور صبح کو۔

55

إِنَّ ٱلَّذِينَ يُجَـٰدِلُونَ فِىٓ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ بِغَيۡرِ سُلۡطَـٰنٍ أَتَٮٰهُمۡۙ إِن فِى صُدُورِهِمۡ إِلَّا ڪِبۡرٌ۬ مَّا هُم بِبَـٰلِغِيهِۚ

 اور جو لوگ جھگڑتے ہیں اﷲ کی باتوں میں، بغیر کچھ سند کے جو پہنچی ہو ان کو،

کچھ نہیں ان کے جی میں، غرور ہے، کہ کبھی نہ پہنچیں گے اس تک۔

فَٱسۡتَعِذۡ بِٱللَّهِۖ إِنَّهُ ۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡبَصِيرُ 

سو تو پناہ مانگ اﷲ کی، بیشک وہ ہے سنتا دیکھتا۔

56

لَخَلۡقُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ أَڪۡبَرُ مِنۡ خَلۡقِ ٱلنَّاسِ

البتہ پیدا کرنا آسمانوں کا اور زمین کا، بڑا ہے لوگوں کے بنانے سے،

وَلَـٰكِنَّ أَڪۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ 

لیکن بہت لوگ نہیں سمجھتے۔

57

وَمَا يَسۡتَوِى ٱلۡأَعۡمَىٰ وَٱلۡبَصِيرُ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَلَا ٱلۡمُسِىٓءُۚ

اور برابر نہیں اندھا اور دیکھتا اور نہ ایماندار جو بھلے کام کرتے ہیں، اور نہ بدکار۔

قَلِيلاً۬ مَّا تَتَذَكَّرُونَ 

تم تھوڑا سوچ (غور و فکر) کرتے ہو۔

58

إِنَّ ٱلسَّاعَةَ لَأَتِيَةٌ۬ لَّا رَيۡبَ فِيهَا وَلَـٰكِنَّ أَڪۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يُؤۡمِنُونَ 

تحقیق (بلاشبہ) وہ (قیامت کی) گھڑی آنی ہے، اس میں دھوکا نہیں، لیکن بہت لوگ نہیں مانتے۔

59

وَقَالَ رَبُّڪُمُ ٱدۡعُونِىٓ أَسۡتَجِبۡ لَكُمۡۚ

 اور کہتا ہے تمہارا رب مجھ کو پکارو، کہ پہنچوں تمہاری پکار کو۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَسۡتَكۡبِرُونَ عَنۡ عِبَادَتِى سَيَدۡخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ  

بیشک جو لوگ بڑائی کرتے (منہ موڑتے) ہیں میری بندگی سے، اب پیٹھیں (داخل ہوں) گے دوزخ میں ذلیل ہو کر۔

60

ٱللَّهُ ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلَّيۡلَ لِتَسۡكُنُواْ فِيهِ وَٱلنَّهَارَ مُبۡصِرًاۚ

 اﷲ ہے جس نے بنا دی تم کو رات کہ اس میں چین پکڑو، اور دن دیا دکھاتا (روشن) ۔

إِنَّ ٱللَّهَ لَذُو فَضۡلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَڪۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَشۡكُرُونَ 

اﷲ تو فضل رکھتا ہے لوگوں پر، لیکن بہت لوگ حق نہیں مانتے(شکر ادا نہیں کرتے) ۔

61

ذَٲلِڪُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمۡ خَـٰلِقُ ڪُلِّ شَىۡءٍ۬ لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَۖ

وہ اﷲ ہے رب تمہارا، ہر چیز بنانے والا،کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا،

فَأَنَّىٰ تُؤۡفَكُونَ 

پھر کہاں سے پھرے (بہکائے) جاتے ہو؟

62

كَذَٲلِكَ يُؤۡفَكُ ٱلَّذِينَ كَانُواْ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ يَجۡحَدُونَ 

اسی طرح پھیرے (بہکائے) جاتے ہیں، جو لوگ رہتے ہیں اﷲ کی باتوں سے منکر ہوتے۔

63

ٱللَّهُ ٱلَّذِى جَعَلَ لَڪُمُ ٱلۡأَرۡضَ قَرَارً۬ا وَٱلسَّمَآءَ بِنَآءً۬

اﷲ ہے! جس نے بنا دی تم کو زمین ٹھہراؤ(جائے قرار) ، اور آسمان عمارت (چھت) ،

وَصَوَّرَڪُمۡ فَأَحۡسَنَ صُوَرَڪُمۡ وَرَزَقَكُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَـٰتِۚ

اور تم کو صورت بنائی، پھر اچھی بنائیں صورتیں تمہاری، اور روزی دی تم کو ستھری چیزوں سے۔

ذَٲلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّڪُمۡۖ

وہ اﷲ ہے رب تمہارا۔

فَتَبَارَكَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ 

سو بڑی برکت ہے اﷲ کی، جو رب ہے سارے جہان کا۔

64

هُوَ ٱلۡحَىُّ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ فَٱدۡعُوهُ مُخۡلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَۗ

وہ ہے زندہ رہنے والا، کسی کی بندگی نہیں اسکے سوا، سو اس کو پکارو نری کر کر اُس کی بندگی۔

ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ 

سب خوبی اﷲ کو جو رب ہے سارے جہان کا۔

65

قُلۡ إِنِّى نُهِيتُ أَنۡ أَعۡبُدَ ٱلَّذِينَ تَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَمَّا جَآءَنِىَ ٱلۡبَيِّنَـٰتُ مِن رَّبِّى

تُو کہہ، مجھ کو منع ہوا کہ پُوجوں جن کو تم پکارتے ہو سوا اﷲ کے، جب پہنچ چکیں مجھ کو کھلی نشانیاں میرے رب سے،

وَأُمِرۡتُ أَنۡ أُسۡلِمَ لِرَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ 

اور حکم ہوا کہ تابع رہوں جہان کے صاحب کا۔

66

هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَڪُم مِّن تُرَابٍ۬

 وہی ہے جس نے بنایا تم کو خاک سے،

ثُمَّ مِن نُّطۡفَةٍ۬ ثُمَّ مِنۡ عَلَقَةٍ۬ ثُمَّ يُخۡرِجُكُمۡ طِفۡلاً۬

پھر پانی کی بوند سے، پھر لہو کی پھٹکی سے، پھر تم کو نکالتا ہے لڑکے (بچے) ،

ثُمَّ لِتَبۡلُغُوٓاْ أَشُدَّڪُمۡ ثُمَّ لِتَكُونُواْ شُيُوخً۬اۚ

پھر جب تک پہنچو اپنے زور (جوانی) کو، پھر جب تک ہو جاؤ بوڑھے۔

وَمِنكُم مَّن يُتَوَفَّىٰ مِن قَبۡلُۖ

اور کوئی ہے تم میں کہ بھر لیا (واپس بلا لی) پہلے اس سے،

وَلِتَبۡلُغُوٓاْ أَجَلاً۬ مُّسَمًّ۬ى وَلَعَلَّڪُمۡ تَعۡقِلُونَ

اور جب تک پہنچو لکھے وعدے کو،اور شاید تم بوجھو۔

67

هُوَ ٱلَّذِى يُحۡىِۦ وَيُمِيتُۖ

وہ ہے جو جلاتا (زندہ کرتا) ہے اور مارتا ہے،

فَإِذَا قَضَىٰٓ أَمۡرً۬ا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ ۥ كُن فَيَكُونُ 

پھر جب حکم کرے کسی کام کو، تو یہی کہے ا سکو کہ ’ہو‘، وہ ہو جاتا ہے۔

68

أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ يُجَـٰدِلُونَ فِىٓ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ

  تُو نے نہ دیکھے جو جھگڑتے ہیں اﷲ کی باتوں میں،

أَنَّىٰ يُصۡرَفُونَ

کہاں سے پھرے جاتے ہیں؟

69

ٱلَّذِينَ ڪَذَّبُواْ بِٱلۡڪِتَـٰبِ وَبِمَآ أَرۡسَلۡنَا بِهِۦ رُسُلَنَاۖ

 جنہوں نے جھٹلائی یہ کتاب، اور جو بھیجا ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ،

فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ 

سو آخر جان لیں گے۔

70

إِذِ ٱلۡأَغۡلَـٰلُ فِىٓ أَعۡنَـٰقِهِمۡ وَٱلسَّلَـٰسِلُ يُسۡحَبُونَ 

جب طوق پڑے ہیں ان کی گردنوں میں اور زنجیریں، گھسیٹے جاتے ہیں۔

71

فِى ٱلۡحَمِيمِ ثُمَّ فِى ٱلنَّارِ يُسۡجَرُونَ 

جلتے پانی میں، پھر آگ میں ان کو جھونکتے ہیں۔

72

ثُمَّ قِيلَ لَهُمۡ أَيۡنَ مَا كُنتُمۡ تُشۡرِكُونَ 

پھر ان کو کہا ہے کہ کہاں گئے جن کو شریک بتاتے تھے؟

73

مِن دُونِ ٱللَّهِۖ

اﷲ کے سوا۔

قَالُواْ ضَلُّواْ عَنَّا بَل لَّمۡ نَكُن نَّدۡعُواْ مِن قَبۡلُ شَيۡـًٔ۬اۚ

بولے ہم سے چُوک (گم ہو) گئے، کوئی نہیں! ہم تو پکارتے نہ تھے پہلے کسی چیز کو۔

كَذَٲلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ ٱلۡكَـٰفِرِينَ 

اسی طرح بچلاتا (بدحواس کرتا) ہے اﷲ منکروں کو۔

74

ذَٲلِكُم بِمَا كُنتُمۡ تَفۡرَحُونَ فِى ٱلۡأَرۡضِ بِغَيۡرِ ٱلۡحَقِّ وَبِمَا كُنتُمۡ تَمۡرَحُونَ 

یہ بدلہ اس کا جو تم ریجھتے پھرتے تھے زمین میں نا حق، اور اس کا جو تم اتراتے تھے۔

75

ٱدۡخُلُوٓاْ أَبۡوَٲبَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدِينَ فِيہَاۖ

پیٹھو (داخل ہو) دروازوں میں دوزخ کے، سدا رہنے کو اس میں۔

فَبِئۡسَ مَثۡوَى ٱلۡمُتَكَبِّرِينَ 

سو کیا بد ٹھکانا ہے غرور والوں کا۔

76

فَٱصۡبِرۡ إِنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَۚقٌّ۬

سو تُو ٹھہرا رہ (صبر کر) ، بیشک وعدہ اﷲ کا ٹھیک ہے۔

فَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعۡضَ ٱلَّذِى نَعِدُهُمۡ أَوۡ نَتَوَفَّيَنَّكَ

پھر کبھی ہم دکھائیں تجھ کو کوئی وعدہ جو ان کو دیتے ہیں، یا بھولیں تجھ کو،

فَإِلَيۡنَا يُرۡجَعُونَ 

پھر ہماری طرف پھرے (لوٹے) آئیں گے۔

77

وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا رُسُلاً۬ مِّن قَبۡلِكَ مِنۡهُم مَّن قَصَصۡنَا عَلَيۡكَ وَمِنۡهُم مَّن لَّمۡ نَقۡصُصۡ عَلَيۡكَۗ

اور ہم نے بھیجے ہیں بہت رسول تجھ سے پہلے، کوئی ان میں ہیں کہ سنایا تجھ کو ان کا احوال، کوئی ہیں کہ نہیں سنایا۔

وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأۡتِىَ بِـَٔايَةٍ إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِۚ

کسی رسول کا مقدور نہ تھا، کہ لے آتا کوئی نشانی، مگر اﷲ کے حکم سے۔

فَإِذَا جَآءَ أَمۡرُ ٱللَّهِ قُضِىَ بِٱلۡحَقِّ وَخَسِرَ هُنَالِكَ ٱلۡمُبۡطِلُونَ 

پھر جب آیا حکم اﷲ کا، فیصلہ ہو گیا انصاف سے اور ٹوٹے (خسارے) میں آئے اس جگہ جھوٹے۔

78

ٱللَّهُ ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلۡأَنۡعَـٰمَ لِتَرۡڪَبُواْ مِنۡہَا وَمِنۡہَا تَأۡكُلُونَ 

اﷲ ہے جس نے بنا دیئے تم کو چوپائے تا کہ سواری کرو کتنوں (بعضوں)پر اور کتنوں کو کھاتے ہو۔

79

وَلَكُمۡ فِيهَا مَنَـٰفِعُ وَلِتَبۡلُغُواْ عَلَيۡہَا حَاجَةً۬ فِى صُدُورِڪُمۡ

ان میں تم کو بہت فائدے ہیں، اور تا (کہ) پہنچو ان پر چڑھ کر کسی کام تک جو تمہارے جی میں ہو،

وَعَلَيۡهَا وَعَلَى ٱلۡفُلۡكِ تُحۡمَلُونَ

اور ان پر، اور کشتی پر لدے پھرتے ہو۔

80

وَيُرِيكُمۡ ءَايَـٰتِهِۦ فَأَىَّ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ تُنكِرُونَ

اور دکھاتا ہے تم کو اپنی نشانیاں، پھر کون کون نشانیاں اپنے رب کی نہ مانو گے؟

81

أَفَلَمۡ يَسِيرُواْ فِى ٱلۡأَرۡضِ فَيَنظُرُواْ كَيۡفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۚ

کیا پھرے نہیں ملک میں  کہ دیکھتے، آخر کیسا ہوا ان سے پہلوں کا؟

كَانُوٓاْ أَڪۡثَرَ مِنۡہُمۡ وَأَشَدَّ قُوَّةً۬ وَءَاثَارً۬ا فِى ٱلۡأَرۡضِ

وہ تھے ان سے زیادہ اور زور میں سخت، اور نشانیوں میں جو چھوڑ گئے ہیں زمین پر،

فَمَآ أَغۡنَىٰ عَنۡہُم مَّا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ 

پھر کام نہ آیا ان کو جو کماتے تھے۔

82

فَلَمَّا جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَـٰتِ فَرِحُواْ بِمَا عِندَهُم مِّنَ ٱلۡعِلۡمِ

پھر جب پہنچے ان پاس رسول ان کے کھلی نشانیاں لے کر، ریجھنے لگے اس پر جو ان کے پاس تھی خبر،

وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَہۡزِءُونَ 

اور اُلٹ پڑی ان پر جس چیز پر ٹھٹھا (ہنسا کرتے) کرتے تھے۔

83

فَلَمَّا رَأَوۡاْ بَأۡسَنَا قَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَحۡدَهُ ۥ وَڪَفَرۡنَا بِمَا كُنَّا بِهِۦ مُشۡرِكِينَ 

 پھر جب دیکھی انہوں نے ہماری آفت، بولے یقین لائے اﷲ اکیلے پر، اور چھوڑیں جو چیزیں شریک بتاتے تھے۔

84

فَلَمۡ يَكُ يَنفَعُهُمۡ إِيمَـٰنُہُمۡ لَمَّا رَأَوۡاْ بَأۡسَنَاۖ

پھر نہ ہوا کہ کام آئے، ان کو یقین لانا ان کا، جس وقت دیکھ چکے ہمارا عذاب۔

سُنَّتَ ٱللَّهِ ٱلَّتِى قَدۡ خَلَتۡ فِى عِبَادِهِۖۦ

رسم (سنت) پڑی ہوئی اﷲ کی، جو چلی آئی ہے اس کے بندوں میں۔

وَخَسِرَ هُنَالِكَ ٱلۡكَـٰفِرُونَ 

اور خراب ہوئے اس جگہ منکر ۔

***********

85


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter