Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al ZumarShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
تَنزِيلُ ٱلۡكِتَـٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَكِيمِ اُتارا ہے کتاب کا اﷲ سے جو زبردست ہے حکمتوں والا۔ |
1 |
إِنَّآ أَنزَلۡنَآ إِلَيۡكَ ٱلۡڪِتَـٰبَ بِٱلۡحَقِّ ہم نے اُتاری ہے تیری طرف کتاب ٹھیک (بر حق) ، فَٱعۡبُدِ ٱللَّهَ مُخۡلِصً۬ا لَّهُ ٱلدِّينَ سو بندگی (عبادت) کر اﷲ کی، نری کر کر اسکے واسطے بندگی(مکمل اخلاص کے ساتھ) ۔ |
2 |
أَلَا لِلَّهِ ٱلدِّينُ ٱلۡخَالِصُۚ سنتا ہے! اﷲ ہی کو ہے بندگی نری(عبادت اور اطاعت) ۔ وَٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِهِۦۤ أَوۡلِيَآءَ مَا نَعۡبُدُهُمۡ إِلَّا لِيُقَرِّبُونَآ إِلَى ٱللَّهِ زُلۡفَىٰٓ جنہوں نے پکڑے ہیں اس سے ورے (سو) حمایتی کہ ہم ان کو پوجتے ہیں اس واسطے کہ ہم کو پہنچادیں اﷲ کی طرف پاس کے درجے۔ إِنَّ ٱللَّهَ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ فِى مَا هُمۡ فِيهِ يَخۡتَلِفُونَۗ بیشک اﷲ چکا (فیصلہ کر) دے گا ان میں جس چیز میں جھگڑ رہے ہیں ۔ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِى مَنۡ هُوَ كَـٰذِبٌ۬ ڪَفَّارٌ۬ البتہ اﷲ راہ نہیں دیتا (دکھاتا) اس کو جو ہو جھوٹا نہ ماننے والا (منکرِ حق) ۔ |
3 |
لَّوۡ أَرَادَ ٱللَّهُ أَن يَتَّخِذَ وَلَدً۬ا لَّٱصۡطَفَىٰ مِمَّا يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُۚ اگر اﷲ چاہتا کہ اولاد کرے (بنائے) تو چُن لیتا اپنی خلق میں جو چاہتا، سُبۡحَـٰنَهُ ۥۖ وہ پاک ہے، هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡوَٲحِدُ ٱلۡقَهَّارُ وہی ہے اﷲ اکیلا دباؤ والا ۔ |
4 |
خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّۖ بنائے آسمان اور زمین ٹھیک، يُكَوِّرُ ٱلَّيۡلَ عَلَى ٱلنَّہَارِ وَيُكَوِّرُ ٱلنَّهَارَ عَلَى ٱلَّيۡلِۖ لپیٹتا ہے رات کو دن پر، اور لپیٹتا ہے دن کو رات پر، وَسَخَّرَ ٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَۖ ڪُلٌّ۬ يَجۡرِى لِأَجَلٍ۬ مُّسَمًّىۗ اور کام لگائے سورج اور چاند۔ہر ایک چلتا ہے ایک ٹھہری (مقرر) مدت پر ۔ أَلَا هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡغَفَّـٰرُ سنتا ہے وہی ہے زبردست گناہ بخشنے والا۔ |
5 |
خَلَقَكُم مِّن نَّفۡسٍ۬ وَٲحِدَةٍ۬ ثُمَّ جَعَلَ مِنۡہَا زَوۡجَهَا بنایا (پیدا کی) تم کو ایک جی (جان) سے، پھر بنایا اس سے اس کا جوڑا ، وَأَنزَلَ لَكُم مِّنَ ٱلۡأَنۡعَـٰمِ ثَمَـٰنِيَةَ أَزۡوَٲجٍ۬ۚ اور اُتارے واسطے چوپایوں سے آٹھ نر و مادہ۔ يَخۡلُقُكُمۡ فِى بُطُونِ أُمَّهَـٰتِڪُمۡ خَلۡقً۬ا مِّنۢ بَعۡدِ خَلۡقٍ۬ فِى ظُلُمَـٰتٍ۬ ثَلَـٰثٍ۬ۚ بناتا ہے تم کو ماں کے پیٹ میں،طرح پر طرح (ایک بعد دوسری شکل) بناتا،تین اندھیروں کے بیچ۔ ذَٲلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمۡ لَهُ ٱلۡمُلۡكُۖ وہ اﷲ ہے رب تمہارا، اسی کا راج ہے، لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَۖ فَأَنَّىٰ تُصۡرَفُونَ کسی کی بندگی نہیں سوا اس کے۔پھر کہاں سے پھرے جاتے ہو؟ |
6 |
إِن تَكۡفُرُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَنِىٌّ عَنكُمۡۖ وَلَا يَرۡضَىٰ لِعِبَادِهِ ٱلۡكُفۡرَۖ اگر تم منکر ہو گے تو اﷲ پروا نہیں رکھتا تمہاری،اور پسند نہیں کرتا اپنے بندوں کی منکری۔ وَإِن تَشۡكُرُواْ يَرۡضَهُ لَكُمۡۗ اور اگر حق مانو (شُکر کرو) گے تو وہ پسند کر لے گا اس کو تمہارے لئے۔ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ۬ وِزۡرَ أُخۡرَىٰۗ اور نہ اٹھائے گا کوئی اٹھانے والا بوجھ دوسرے کا۔ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُم مَّرۡجِعُڪُمۡ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَۚ پھر اپنے رب کی طرف تم کو پھر (لوٹ) جانا ہے، تو وہ جتائے گا تم کو جو کرتے تھے۔ إِنَّهُ ۥ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ مقرر(بیشک) اس کو خبر ہے جیوں (دلوں) کی بات کی۔ |
7 |
وَإِذَا مَسَّ ٱلۡإِنسَـٰنَ ضُرٌّ۬ دَعَا رَبَّهُ ۥ مُنِيبًا إِلَيۡهِ اور جب لگے انسان کو سختی، پکارے اپنے رب کو رجوع ہو کر اسکی طرف، ثُمَّ إِذَا خَوَّلَهُ ۥ نِعۡمَةً۬ مِّنۡهُ نَسِىَ مَا كَانَ يَدۡعُوٓاْ إِلَيۡهِ مِن قَبۡلُ پھر جب بخشے اسکو نعمت اپنی طرف سے بھُول جائے جو پکارتا تھا اس کام کو پہلے سے۔ وَجَعَلَ لِلَّهِ أَندَادً۬ا لِّيُضِلَّ عَن سَبِيلِهِۦۚ اور ٹھہرائے اﷲ کے برابر اوروں کو تا (کہ) بہکاوے اسکی راہ سے، قُلۡ تَمَتَّعۡ بِكُفۡرِكَ قَلِيلاًۖ إِنَّكَ مِنۡ أَصۡحَـٰبِ ٱلنَّارِ تُو کہہ برت (مزے) لے ساتھ اپنی منکری کے تھوڑے دنوں۔(یقیناً پھر) تُو ہے آگ (جہنم) والوں میں۔ |
8 |
أَمَّنۡ هُوَ قَـٰنِتٌ ءَانَآءَ ٱلَّيۡلِ سَاجِدً۬ا وَقَآٮِٕمً۬ا يَحۡذَرُ ٱلۡأَخِرَةَ وَيَرۡجُواْ رَحۡمَةَ رَبِّهِۦۗ بھلا ایک جو بندگی میں لگا ہے گھڑی رات کی سجدے کرتا، اور کھڑا، خطرہ (ڈر) رکھتا ہے آخرت کا اور امید رکھتا ہے اپنے رب کی مِہر (رحمت) کی۔ قُلۡ هَلۡ يَسۡتَوِى ٱلَّذِينَ يَعۡلَمُونَ وَٱلَّذِينَ لَا يَعۡلَمُونَۗ تُو کہہ، کوئی برابر ہوتے ہیں سمجھ والے، اور بے سمجھ؟ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُوْلُواْ ٱلۡأَلۡبَـٰبِ وہی سوچتے ہیں جن کو عقل ہے۔ |
9 |
قُلۡ يَـٰعِبَادِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ رَبَّكُمۡۚ تُو کہہ اے بندو میرے جو یقین لائے ہو! ڈرو اپنے رب سے۔ لِلَّذِينَ أَحۡسَنُواْ فِى هَـٰذِهِ ٱلدُّنۡيَا حَسَنَةٌ۬ۗ وَأَرۡضُ ٱللَّهِ وَٲسِعَةٌۗ جنہوں نے نیکی کی اس دنیا میں ان کو ہے بھلائی۔ اور زمین اﷲ کی کشادہ ہے۔ إِنَّمَا يُوَفَّى ٱلصَّـٰبِرُونَ أَجۡرَهُم بِغَيۡرِ حِسَابٍ۬ ٹھہرنے (صبر کرنے) والوں ہی کو ملنا ہے انکا نیگ (اجر) ان گنت (بے حساب) ۔ |
10 |
قُلۡ إِنِّىٓ أُمِرۡتُ أَنۡ أَعۡبُدَ ٱللَّهَ مُخۡلِصً۬ا لَّهُ ٱلدِّينَ تُو کہہ، مجھ کو حکم ہے کہ بندگی (عبادت) کروں اﷲ کو نری کر کر اس کی بندگی (مکمل اطاعت) ۔ |
11 |
وَأُمِرۡتُ لِأَنۡ أَكُونَ أَوَّلَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ اور حکم ہے کہ میں ہوں سب سے پہلے حکم بردار (مسلم) ۔ |
12 |
قُلۡ إِنِّىٓ أَخَافُ إِنۡ عَصَيۡتُ رَبِّى عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٍ۬ تُو کہہ میں ڈرتا ہوں، اگر حکم نہ مانوں اپنے رب کا، ایک بڑے دن کی مار سے۔ |
13 |
قُلِ ٱللَّهَ أَعۡبُدُ مُخۡلِصً۬ا لَّهُ ۥ دِينِى تُو کہہ، میں تو اﷲ کو پوجتا ہوں، نری کر کر اپنی بندگی (مکمل اطاعت) اسی کے واسطے۔ |
14 |
فَٱعۡبُدُواْ مَا شِئۡتُم مِّن دُونِهِۦۗ اب تم پوجو جس کو چاہو اسکے سوا۔ قُلۡ إِنَّ ٱلۡخَـٰسِرِينَ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓاْ أَنفُسَہُمۡ وَأَهۡلِيہِمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِۗ تُو کہہ، بڑے ہارے وہ جو ہار بیٹھے اپنی جان اور اپنا گھر قیامت کے دن۔ أَلَا ذَٲلِكَ هُوَ ٱلۡخُسۡرَانُ ٱلۡمُبِينُ سنتا ہے! یہی ہے صریح ٹوٹا (کھلا خسارہ) ۔ |
15 |
لَهُم مِّن فَوۡقِهِمۡ ظُلَلٌ۬ مِّنَ ٱلنَّارِ وَمِن تَحۡتِہِمۡ ظُلَلٌ۬ۚ اُن کے اوپر سے بادل ہیں آگ کے، اور نیچے سے بادل۔ ذَٲلِكَ يُخَوِّفُ ٱللَّهُ بِهِۦ عِبَادَهُ ۥۚ اس چیز سے ڈراتا ہے اﷲ اپنے بندوں کو۔ يَـٰعِبَادِ فَٱتَّقُونِ اے بندو میرے تو مجھ سے ڈرو۔ |
16 |
وَٱلَّذِينَ ٱجۡتَنَبُواْ ٱلطَّـٰغُوتَ أَن يَعۡبُدُوهَا وَأَنَابُوٓاْ إِلَى ٱللَّهِ لَهُمُ ٱلۡبُشۡرَىٰۚ اور جو لوگ بچے شیطانوں سے، کہ انکو پوجیں، اور رجوع ہوئے اﷲ کی طرف، انکو ہے خوشخبری۔ فَبَشِّرۡ عِبَادِ سو تُو خوشی سُنا میرے بندوں کو۔ |
17 |
ٱلَّذِينَ يَسۡتَمِعُونَ ٱلۡقَوۡلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحۡسَنَهُ ۥۤۚ جو سنتے ہیں بات، پھر چلتے ہیں اسکے نیک (بہترین پہلو) پر۔ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ ٱلَّذِينَ هَدَٮٰهُمُ ٱللَّهُۖ وہی ہیں جن کو راہ دی اﷲ نے، وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمۡ أُوْلُواْ ٱلۡأَلۡبَـٰبِ اور وہی ہیں عقل والے۔ |
18 |
أَفَمَنۡ حَقَّ عَلَيۡهِ كَلِمَةُ ٱلۡعَذَابِ أَفَأَنتَ تُنقِذُ مَن فِى ٱلنَّارِ بھلا جس پر ٹھیک (چسپاں) ہو چکا عذاب کا حکم بھلا تو خلاص کرے (بچا سکے) گا آگ میں پڑے کو؟ |
19 |
لَـٰكِنِ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوۡاْ رَبَّہُمۡ لَهُمۡ غُرَفٌ۬ مِّن فَوۡقِهَا غُرَفٌ۬ مَّبۡنِيَّةٌ۬ تَجۡرِى مِن تَحۡتِہَا ٱلۡأَنۡہَـٰرُۖ لیکن جو ڈرتے رہے اپنے رب سے، انکو ہیں جھروکے (اونچے محل) ۔ ان پر اور جھروکے (بالاخانے) چُنے ہوئے، انکے نیچے چلتی ہیں ندیاں۔ وَعۡدَ ٱللَّهِۖ لَا يُخۡلِفُ ٱللَّهُ ٱلۡمِيعَادَ وعدہ ہوا اﷲ کا۔ اﷲ نہیں خلاف کرتا وعدہ۔ |
20 |
أَلَمۡ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً۬ فَسَلَكَهُ ۥ يَنَـٰبِيعَ فِى ٱلۡأَرۡضِ تُو نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے اُتارا آسمان سے پانی، پھر چلایا وہ پانی چشموں میں زمین کے، ثُمَّ يُخۡرِجُ بِهِۦ زَرۡعً۬ا مُّخۡتَلِفًا أَلۡوَٲنُهُ ۥ پھر نکالتا ہے اس سے کھیتی، کئی کئی رنگ بدلتے اس پر، ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَٮٰهُ مُصۡفَرًّ۬ا ثُمَّ يَجۡعَلُهُ ۥ حُطَـٰمًاۚ پھر آئی تیاری پر، تو تُو دیکھے اسکا رنگ زرد، پھر کر ڈالتا ہے اسکو چُورا ، إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَذِكۡرَىٰ لِأُوْلِى ٱلۡأَلۡبَـٰبِ بیشک اس میں نصیحت ہے عقلمندوں کو۔ |
21 |
أَفَمَن شَرَحَ ٱللَّهُ صَدۡرَهُ ۥ لِلۡإِسۡلَـٰمِ فَهُوَ عَلَىٰ نُورٍ۬ مِّن رَّبِّهِۦۚ بھلا جس کا سینہ کھول دیا اﷲ نے مسلمانی پر، سو وہ اُجالے میں ہے اپنے رب کی طرف سے۔ فَوَيۡلٌ۬ لِّلۡقَـٰسِيَةِ قُلُوبُہُم مِّن ذِكۡرِ ٱللَّهِۚ سو خرابی ہے ان کو، جن کے دل سخت ہیں اﷲ کی یاد سے، أُوْلَـٰٓٮِٕكَ فِى ضَلَـٰلٍ۬ مُّبِينٍ وہ پڑے پھرتے ہیں بہکے صریح (کھلی گمراہی) ۔ |
22 |
ٱللَّهُ نَزَّلَ أَحۡسَنَ ٱلۡحَدِيثِ كِتَـٰبً۬ا مُّتَشَـٰبِهً۬ا مَّثَانِىَ اﷲ نے اُتاری بہتر بات ،کتاب، آپس میں ملتی، دہرائی ہوئی، تَقۡشَعِرُّ مِنۡهُ جُلُودُ ٱلَّذِينَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّہُمۡ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمۡ وَقُلُوبُهُمۡ إِلَىٰ ذِكۡرِ ٱللَّهِۚ بال کھڑے ہوتے ہیں اس سے کھال پر ان لوگوں کے جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے۔ پھر نرم ہوتی ہیں انکی کھالیں اور انکے دل، اﷲ کی یاد پر۔ ذَٲلِكَ هُدَى ٱللَّهِ يَہۡدِى بِهِۦ مَن يَشَآءُۚ یہ ہے راہ (ہدایت) دینا اﷲ کا، اس طرح راہ (ہدایت) دیتا ہے جس کو چاہے۔ وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُ ۥ مِنۡ هَادٍ اور جس کو راہ بھلا دے اﷲ اس کو کوئی نہیں سجھانے (ہدایت دینے) والا۔ |
23 |
أَفَمَن يَتَّقِى بِوَجۡهِهِۦ سُوٓءَ ٱلۡعَذَابِ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ بھلا ایک جو روکتا ہے اپنے منہ پر بُرا عذاب دن قیامت کے۔ وَقِيلَ لِلظَّـٰلِمِينَ ذُوقُواْ مَا كُنتُمۡ تَكۡسِبُونَ اور کہیئے بے انصافوں کو، چکھو جو تم کماتے تھے۔ |
24 |
كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ فَأَتَٮٰهُمُ ٱلۡعَذَابُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَشۡعُرُونَ جھٹلا چکے ان سے اگلے (پہلے) ، پھر پہنچا اُن پر عذاب جہاں سے خبر نہ رکھتے تھے۔ |
25 |
فَأَذَاقَهُمُ ٱللَّهُ ٱلۡخِزۡىَ فِى ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاۖ وَلَعَذَابُ ٱلۡأَخِرَةِ أَكۡبَرُۚ پھر چکھائی ان کو اﷲ نے رسوائی، دنیا کے جیتے۔اور عذاب آخرت کا تو اور بڑا ہے، لَوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ اگر یہ سمجھ رکھتے۔ |
26 |
وَلَقَدۡ ضَرَبۡنَا لِلنَّاسِ فِى هَـٰذَا ٱلۡقُرۡءَانِ مِن كُلِّ مَثَلٍ۬ لَّعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ اور ہم نے بیان کی لوگوں کو اس قرآن میں سب چیز کی کہاوت (مثال) کہ شاید وہ سوچیں۔ |
27 |
قُرۡءَانًا عَرَبِيًّا غَيۡرَ ذِى عِوَجٍ۬ لَّعَلَّهُمۡ يَتَّقُونَ قرآن ہے عربی زبان کا جس میں کجی(ٹیڑھا پن) نہیں،کہ شاید وہ بچ چلیں۔ |
28 |
ضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلاً۬ اﷲ نے بتائی ایک کہاوت، رَّجُلاً۬ فِيهِ شُرَكَآءُ مُتَشَـٰكِسُونَ وَرَجُلاً۬ سَلَمً۬ا لِّرَجُلٍ هَلۡ يَسۡتَوِيَانِ مَثَلاًۚ ایک مرد ہے کہ اس میں کئی شریک(اسکے بہت سے آقا) ضدی، اور ایک مرد ہے پورا (غلام) ایک شخص کا۔کوئی برابر ہوتی ہے اُنکی کہاوت (مثال) ۔ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِۚ سب خوبی اﷲ کو ہے، بَلۡ أَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ پر وہ لوگ سمجھ نہیں رکھتے۔ |
29 |
إِنَّكَ مَيِّتٌ۬ وَإِنَّہُم مَّيِّتُونَ بیشک تُو بھی مرتا ہے اور وہ بھی مرتے ہیں۔ |
30 |
ثُمَّ إِنَّكُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ عِندَ رَبِّكُمۡ تَخۡتَصِمُونَ پھر مقرر (یقیناً) تم دن قیامت کے، اپنے رب کے آگے جھگڑو (مقدمہ پیش کرو) گے۔ |
31 |
فَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّن ڪَذَبَ عَلَى ٱللَّهِ وَكَذَّبَ بِٱلصِّدۡقِ إِذۡ جَآءَهُ ۥۤۚ پھر اس سے ظالم کون جس نے جھوٹ بولا اﷲ پر،اور جھٹلایا سچی بات کو، جب پہنچی اس پاس۔ أَلَيۡسَ فِى جَهَنَّمَ مَثۡوً۬ى لِّلۡكَـٰفِرِينَ کیا نہیں دوزخ میں ٹھہراؤ (ٹھکان) منکروں کا؟ |
32 |
وَٱلَّذِى جَآءَ بِٱلصِّدۡقِ وَصَدَّقَ بِهِۦۤۙ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡمُتَّقُونَ اور جو لایا سچی بات، اور سچ مانا اسکو، وہی لوگ ہیں ڈر والے (مُتقی) ۔ |
33 |
لَهُم مَّا يَشَآءُونَ عِندَ رَبِّہِمۡۚ ان کو ہے جو چاہیں اپنے رب کے پاس۔ ذَٲلِكَ جَزَآءُ ٱلۡمُحۡسِنِينَ یہ ہے بدلہ نیکی والوں کا۔ |
34 |
لِيُڪَفِّرَ ٱللَّهُ عَنۡہُمۡ أَسۡوَأَ ٱلَّذِى عَمِلُواْوَيَجۡزِيَہُمۡ أَجۡرَهُم بِأَحۡسَنِ ٱلَّذِى ڪَانُواْ يَعۡمَلُونَ تا (کہ) اُتارے اﷲ ان سے بُرے کام جو کئے تھے،اور بدلے میں دے انکا نیگ (اجر) بہتر کاموں کا، جو کرتے تھے۔ |
35 |
أَلَيۡسَ ٱللَّهُ بِكَافٍ عَبۡدَهُ ۥۖ کیا اﷲ بس(کافی) نہیں اپنے بندوں کو؟ وَيُخَوِّفُونَكَ بِٱلَّذِينَ مِن دُونِهِۦۚ اور تجھ کو ڈراتے ہیں ان سے، جو اسکے سوا ہیں۔ وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُ ۥ مِنۡ هَادٍ۬ اور جس کو راہ بھلاوے اﷲ تو کئی نہیں اس کو راہ دینے والا۔ |
36 |
وَمَن يَهۡدِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُ ۥ مِن مُّضِلٍّۗ اور جس کو راہ سجھائے (ہدایت دے) اﷲ، اسکو کوئی نہیں بھلانے (بھٹکانے) والا۔ أَلَيۡسَ ٱللَّهُ بِعَزِيزٍ۬ ذِى ٱنتِقَامٍ۬ کیا نہیں ہے اﷲ زبردست بدلہ لینے والا۔ |
37 |
وَلَٮِٕن سَأَلۡتَهُم مَّنۡ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ اور جو تُو ان سے پوچھے کس نے بنایا آسما ن اور زمین کو؟ لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُۚ تو کہیں اﷲ نے۔ قُلۡ أَفَرَءَيۡتُم مَّا تَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ إِنۡ أَرَادَنِىَ ٱللَّهُ بِضُرٍّ هَلۡ هُنَّ كَـٰشِفَـٰتُ ضُرِّهِۦۤ تُو کہہ، بھلا دیکھو تو! جن کو پوجتے ہو اﷲ کے سِوا، اگر چاہے اﷲ مجھ پر کچھ تکلیف، (تو کیا) وہ ہیں (اس قابل) کہ کھول دیں تکلیف اسکی ڈالی؟ أَوۡ أَرَادَنِى بِرَحۡمَةٍ هَلۡ هُنَّ مُمۡسِكَـٰتُ رَحۡمَتِهِۦۚ یا وہ چاہے مجھ پر مہر (مہربانی کرن) (کی) وہ ہیں (اس قابل) کہ روک دیں اسکی مِہر (رحمت) ؟ قُلۡ حَسۡبِىَ ٱللَّهُۖ عَلَيۡهِ يَتَوَڪَّلُ ٱلۡمُتَوَكِّلُونَ تُو کہہ، مجھ کو بس (کافی) ہے اﷲ۔ اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں بھروسہ رکھنے والے۔ |
38 |
قُلۡ يَـٰقَوۡمِ ٱعۡمَلُواْ عَلَىٰ مَكَانَتِڪُمۡ إِنِّى عَـٰمِلٌ۬ۖ تُو کہہ، اے قوم! کام کئے جاؤ اپنی جگہ، میں بھی کام کرتا ہوں، فَسَوۡفَ تَعۡلَمُونَ اب آگے جان لو گے۔ |
39 |
مَن يَأۡتِيهِ عَذَابٌ۬ يُخۡزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيۡهِ عَذَابٌ۬ مُّقِيمٌ کس پر آتی ہے آفت کہ اس کو رسوا کرے، اور اُترتی ہے اس پر سدا کی مار۔ |
40 |
إِنَّآ أَنزَلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡكِتَـٰبَ لِلنَّاسِ بِٱلۡحَقِّۖ ہم نے اُتاری ہے تجھ پر کتاب، لوگوں کے واسطے سچے دین کے ساتھ۔ فَمَنِ ٱهۡتَدَىٰ فَلِنَفۡسِهِۦۖ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيۡهَاۖ پھر جو کوئی راہ پر آیا، سو اپنے بھلے کو۔ اورجو کوئی بہکا، سو یہی کہ بہکا اپنے بُرے کو۔ وَمَآ أَنتَ عَلَيۡہِم بِوَڪِيلٍ تجھ پر اس کا ذمہ نہیں ۔ |
41 |
ٱللَّهُ يَتَوَفَّى ٱلۡأَنفُسَ حِينَ مَوۡتِهَا وَٱلَّتِى لَمۡ تَمُتۡ فِى مَنَامِهَاۖ اﷲ کھینچ (قبض کر)لیتا ہے جانیں، جب وقت ہو انکے مرنے کا، اور جو نہیں مریں انکی نیند میں۔ فَيُمۡسِكُ ٱلَّتِى قَضَىٰ عَلَيۡہَا ٱلۡمَوۡتَ وَيُرۡسِلُ ٱلۡأُخۡرَىٰٓ إِلَىٰٓ أَجَلٍ۬ مُّسَمًّىۚ پھر رکھ چھوڑتا ہے جن پر مرنا ٹھہرایا، اور بھیجتا ہے دوسروں کو ایک ٹھہرے وعدہ تک۔ إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَـٰتٍ۬ لِّقَوۡمٍ۬ يَتَفَكَّرُونَ البتہ اس میں پتے (نشانیاں)ہیں ان لوگوں کو جو دھیان (غور و فکر)کریں۔ |
42 |
أَمِ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ شُفَعَآءَۚ کیا انہوں نے پکڑیں ہیں اﷲ کے سوا کوئی سفارش والے؟ قُلۡ أَوَلَوۡ ڪَانُواْ لَا يَمۡلِكُونَ شَيۡـًٔ۬ا وَلَا يَعۡقِلُونَ تُو کہہ، اگر جو ان کو اختیار نہ ہو کسی چیز کا نہ بُوجھ تو بھی؟ |
43 |
قُل لِّلَّهِ ٱلشَّفَـٰعَةُ جَمِيعً۬اۖ تُو کہہ، اﷲ کے اختیار ہے سفارش ساری ۔ لَّهُ ۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ اسی کا راج ہے آسمان و زمین میں۔ ثُمَّ إِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ پھر اسی کی طرف پھیرے (لوٹائے)جاؤ گے۔ |
44 |
وَإِذَا ذُكِرَ ٱللَّهُ وَحۡدَهُ ٱشۡمَأَزَّتۡ قُلُوبُ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأَخِرَةِۖ اور جب نام لیجئے اﷲ کا نرا، رک جائیں دل اُنکے جویقین نہیں رکھتے پچھلے (آخرت کے)گھر کا۔ وَإِذَا ذُكِرَ ٱلَّذِينَ مِن دُونِهِۦۤ إِذَا هُمۡ يَسۡتَبۡشِرُونَ اور جب نام لیجئے اسکے سوا اوروں کا، تبھی وہ لگیں خوشیاں کرنے۔ |
45 |
قُلِ ٱللَّهُمَّ فَاطِرَ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ عَـٰلِمَ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّہَـٰدَةِ تُو کہہ، اے اﷲ پیدا کرنے والے آسمان اور زمین کے، جاننے والے چھپے اور کھلے کے، أَنتَ تَحۡكُمُ بَيۡنَ عِبَادِكَ فِى مَا كَانُواْ فِيهِ يَخۡتَلِفُونَ تُو ہی فیصلہ کرے اپنے بندوں میں، جس چیز میں وہ جھگڑ رہے تھے۔ |
46 |
وَلَوۡ أَنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ مَا فِى ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعً۬اوَمِثۡلَهُ ۥ مَعَهُ ۥ اور گنہگاروں کے پاس ہو، جتنا کچھ کہ زمین میں ہے سارا، اور اتنا ہی اور اسکے ساتھ، لَٱفۡتَدَوۡاْ بِهِۦ مِن سُوٓءِ ٱلۡعَذَابِ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِۚ سب دے ڈالیں اپنی چھڑوائی (فدیہ)میں، بُری طرح کی مار سے، دن قیامت کے۔ وَبَدَا لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مَا لَمۡ يَكُونُواْ يَحۡتَسِبُونَ اور نظر آیا ان کو اﷲ کی طرف سے، جو خیال نہ رکھتے تھے۔ |
47 |
وَبَدَا لَهُمۡ سَيِّـَٔاتُ مَا ڪَسَبُواْ نظر آئے اُن کو بُرے کام اپنے، جو کمائے تھے، وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَہۡزِءُونَ اور اُلٹ پڑا اُن پر جس چیز پر ٹھٹھا (مذاق اُڑای)کرتے تھے۔ |
48 |
فَإِذَا مَسَّ ٱلۡإِنسَـٰنَ ضُرٌّ۬ دَعَانَا سو جب لگے آدمی کو کچھ تکلیف، ہم کو پکارے۔ ثُمَّ إِذَا خَوَّلۡنَـٰهُ نِعۡمَةً۬ مِّنَّا قَالَ إِنَّمَآ أُوتِيتُهُ ۥ عَلَىٰ عِلۡمِۭۚ پھر جب ہم بخشیں اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت، کہے، یہ تو مجھ کو ملی کہ آگے سے معلوم تھی، بَلۡ هِىَ فِتۡنَةٌ۬ وَلَـٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ کوئی نہیں! یہ جانچ (آزمائش) ہے، پر وہ بہت لوگ نہیں سمجھتے۔ |
49 |
قَدۡ قَالَهَا ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ فَمَآ أَغۡنَىٰ عَنۡہُم مَّا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ کہہ چکے ہیں یہ بات اُن سے اگلے، پھر کچھ کام نہ آیا اُن کو ، جو کماتے تھے۔ |
50 |
فَأَصَابَہُمۡ سَيِّـَٔاتُ مَا كَسَبُواْۚ پھر پڑیں ان پر برائیاں، جو کمائی تھیں۔ وَٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ مِنۡ هَـٰٓؤُلَآءِ سَيُصِيبُہُمۡ سَيِّـَٔاتُ مَا كَسَبُواْ اور جو گنہگار ہیں ان میں سے، ان پر بھی اب پڑتی ہیں برائیاں جو کمائی ہیں، وَمَا هُم بِمُعۡجِزِينَ اور وہ نہیں (خدا کو)تھکانے (عاجز کرنے) والے۔ |
51 |
أَوَلَمۡ يَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُۚ اور کیا نہیں جان چکے کہ اﷲ پھیلاتا ہے روزی جس کو چاہے، اور ماپ کر دیتا ہے(جس کو چاہے)۔ إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَـٰتٍ۬ لِّقَوۡمٍ۬ يُؤۡمِنُونَ البتہ اس میں پتے (نشانیاں)ہیں ان لوگوں کو جو جانتے ہیں۔ |
52 |
قُلۡ يَـٰعِبَادِىَ ٱلَّذِينَ أَسۡرَفُواْ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمۡ لَا تَقۡنَطُواْ مِن رَّحۡمَةِ ٱللَّهِۚ کہہ دے، اے بندو میرے! جنہوں نے زیادتی کی اپنی جان پر،نہ آس توڑو اﷲ کی مہر (رحمت)سے۔ إِنَّ ٱللَّهَ يَغۡفِرُ ٱلذُّنُوبَ جَمِيعًاۚ بیشک اﷲ بخشتا ہے سب گناہ۔ إِنَّهُ ۥ هُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ وہ جو ہے وہی ہے معاف کرنے والا مہربان۔ |
53 |
وَأَنِيبُوٓاْ إِلَىٰ رَبِّكُمۡ وَأَسۡلِمُواْ لَهُ ۥ مِن قَبۡلِ أَن يَأۡتِيَكُمُ ٱلۡعَذَابُ اور جو رجوع ہو اپنے رب کی طرف، اور اسکی حکم برداری کرو پہلے اس سے کہ آئے تم پر عذاب، ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ پھر کوئی تمہاری مدد کو نہ آئے گا۔ |
54 |
وَٱتَّبِعُوٓاْ أَحۡسَنَ مَآ أُنزِلَ إِلَيۡكُم مِّن رَّبِّڪُم مِّن قَبۡلِ أَن يَأۡتِيَڪُمُ ٱلۡعَذَابُ بَغۡتَةً۬ وَأَنتُمۡ لَا تَشۡعُرُونَ اور چلو بہتر بات پر جو اُتری تمکو تمہارے رب سے پہلے اس سے کہ پہنچے تم پر عذاب اچانک اور تمکو خبر نہ ہو۔ |
55 |
أَن تَقُولَ نَفۡسٌ۬ يَـٰحَسۡرَتَىٰ عَلَىٰ مَا فَرَّطتُ فِى جَنۢبِ ٱللَّهِ وَإِن كُنتُ لَمِنَ ٱلسَّـٰخِرِينَ کہیں کہنے لگے کوئی جی (متنفس)، اے افسوس! جس سے میں نے کمی کی اﷲ کی طرف سے، اور میں تو ہنستا ہی (مذاق ہی کرتا)رہا۔ |
56 |
أَوۡ تَقُولَ لَوۡ أَنَّ ٱللَّهَ هَدَٮٰنِى لَڪُنتُ مِنَ ٱلۡمُتَّقِينَ یا کہنے لگے، اگر اﷲ مجھ کو راہ (ہدایت)دیتا، تو میں ہوتا ڈر والوں (متقیوں)میں۔ |
57 |
أَوۡ تَقُولَ حِينَ تَرَى ٱلۡعَذَابَ لَوۡ أَنَّ لِى ڪَرَّةً۬ فَأَكُونَ مِنَ ٱلۡمُحۡسِنِينَ یا کہنے لگے جب دیکھے عذاب کسی طرح مجھ کو پھر جانا بنے(ایک اور موقع ملے) تو میں ہوں نیکی والوں میں۔ |
58 |
بَلَىٰ قَدۡ جَآءَتۡكَ ءَايَـٰتِى فَكَذَّبۡتَ بِہَا وَٱسۡتَكۡبَرۡتَ وَكُنتَ مِنَ ٱلۡكَـٰفِرِينَ کیوں نہیں! پہنچ چکے تھے تجھ کو میرے حکم، پھر تُو نے ان کو جھٹلایا اور غرور کیا اور تُو تھا منکروں میں۔ |
59 |
وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ تَرَى ٱلَّذِينَ كَذَبُواْ عَلَى ٱللَّهِ وُجُوهُهُم مُّسۡوَدَّةٌۚ اور قیامت کے دن تُو دیکھے ان کو جو جھوٹ بولتے ہیں اﷲ پر، ان کے منہ سیاہ۔ أَلَيۡسَ فِى جَهَنَّمَ مَثۡوً۬ى لِّلۡمُتَكَبِّرِينَ کیا نہیں دوزخ میں ٹھکانا غرور والوں کو؟ |
60 |
وَيُنَجِّى ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوۡاْ بِمَفَازَتِهِمۡ اور بچائیگا اﷲ ان کو جنہوں نے ڈر رکھ(تقوٰی اختیار کیا) ، انکے بچاؤ کی جگہ، لَا يَمَسُّهُمُ ٱلسُّوٓءُ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ نہ لگے ان کو برائی، اور نہ وہ غم کھائیں۔ |
61 |
ٱللَّهُ خَـٰلِقُ ڪُلِّ شَىۡءٍ۬ۖ اﷲ بنانے والا ہے ہر چیز کا، وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ وَكِيلٌ۬ اور وہ ہر چیز کا ذمہ لیتا ہے۔ |
62 |
لَّهُ ۥ مَقَالِيدُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِۗ اسی کے پاس ہیں کنجیاں آسمانوں کی اور زمین کی۔ وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡخَـٰسِرُونَ اور جو منکر ہوئے ہیں اﷲ کی باتوں سے، وہ جو ہیں وہی ہیں ٹوٹے (خسارے) میں پڑے۔ |
63 |
قُلۡ أَفَغَيۡرَ ٱللَّهِ تَأۡمُرُوٓنِّىٓ أَعۡبُدُ أَيُّہَا ٱلۡجَـٰهِلُونَ تُو کہہ، اب اﷲ کے سوا کسی کو بتاتے ہو کہ پُوجوں، اے نادانوں(جاہلو) ؟ |
64 |
وَلَقَدۡ أُوحِىَ إِلَيۡكَ وَإِلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكَ اور حکم ہو چکا ہے تجھ کو اور تجھ سے اگلوں کو۔ لَٮِٕنۡ أَشۡرَكۡتَ لَيَحۡبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡخَـٰسِرِينَ اگر تُو نے شریک مانا، اکارت (ضائع) جائیں گے تیرے کئے اور تُو ہو گا ٹوٹے (خسارے) میں آیا۔ |
65 |
بَلِ ٱللَّهَ فَٱعۡبُدۡ وَكُن مِّنَ ٱلشَّـٰكِرِينَ نہ بلکہ اﷲ ہی کو پُوج اور رہ حق ماننے والوں (شُکرگزاروں) میں۔ |
66 |
وَمَا قَدَرُواْ ٱللَّهَ حَقَّ قَدۡرِهِۦ اور نہیں سمجھے اﷲ کو جتنا کچھ وہ (اسکو سمجھنے کا حق) ہے۔ وَٱلۡأَرۡضُ جَمِيعً۬ا قَبۡضَتُهُ ۥ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ وَٱلسَّمَـٰوَٲتُ مَطۡوِيَّـٰتُۢ بِيَمِينِهِۦۚ اور زمین ساری ایک مٹھی ہے اسکی دن قیامت کے، اور آسمان لپٹے ہیں اسکے داہنے ہاتھ میں۔ سُبۡحَـٰنَهُ ۥ وَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشۡرِكُونَ وہ پاک ہے اور بہت اوپر ہے اس سے کہ یہ شریک بتاتے ہیں۔ |
67 |
وَنُفِخَ فِى ٱلصُّورِ فَصَعِقَ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَن فِى ٱلۡأَرۡضِ إِلَّا مَن شَآءَ ٱللَّهُۖ اور پھونکا گیا نر سنگا، پھر بیہوش ہو گرا، جو کوئی ہے آسمانوں میں اور زمین میں، مگر جس کو اﷲ نے چاہا۔ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخۡرَىٰ فَإِذَا هُمۡ قِيَامٌ۬ يَنظُرُونَ پھر پھونکا گیا دوسری بار، پھر تب ہی وہ کھڑے ہو گئے دیکھتے۔ |
68 |
وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّہَا اور چمکی زمین اپنے رب کے نور سے، وَوُضِعَ ٱلۡكِتَـٰبُ وَجِاْىٓءَ بِٱلنَّبِيِّـۧنَ وَٱلشُّہَدَآءِ اور لا دھرا دفتر، اور حاضر آئے پیغمبر اور گواہ، وَقُضِىَ بَيۡنَہُم بِٱلۡحَقِّ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ اور فیصلہ ہوا ان میں انصاف سے، اور ان پر ظلم نہ ہو گا۔ |
69 |
وَوُفِّيَتۡ كُلُّ نَفۡسٍ۬ مَّا عَمِلَتۡ اور پورا ملا ہر جی (نفس) کو جو کیا، وَهُوَ أَعۡلَمُ بِمَا يَفۡعَلُونَ اور اس کو خوب خبر ہے جو کرتے ہیں۔ |
70 |
وَسِيقَ ٱلَّذِينَ ڪَفَرُوٓاْ إِلَىٰ جَهَنَّمَ زُمَرًاۖ اور ہانکے گئے جو منکر تھے، دوزخ کو جتھے جتھے (گروہ) ۔ حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءُوهَا فُتِحَتۡ أَبۡوَٲبُهَا یہاں تک کہ جب پہنچے اس پر، کھولے گئے اس کے دروازے، وَقَالَ لَهُمۡ خَزَنَتُہَآ أَلَمۡ يَأۡتِكُمۡ رُسُلٌ۬ مِّنكُمۡ اور کہنے لگے ان کو داروغہ اس کے کیا نہ پہنچے تھے تم پاس رسول تم میں کے؟ يَتۡلُونَ عَلَيۡكُمۡ ءَايَـٰتِ رَبِّكُمۡ وَيُنذِرُونَكُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هَـٰذَاۚ پڑھتے تھے تم پر باتیں تمہارے رب کی، اور ڈراتے تم کو تمہارے دن کی ملاقات سے۔ قَالُواْ بَلَىٰ بولے کیوں نہیں! وَلَـٰكِنۡ حَقَّتۡ كَلِمَةُ ٱلۡعَذَابِ عَلَى ٱلۡكَـٰفِرِينَ پر ثابت ہوا حکم عذاب کا منکروں پر۔ |
71 |
قِيلَ ٱدۡخُلُوٓاْ أَبۡوَٲبَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدِينَ فِيهَاۖ فَبِئۡسَ مَثۡوَى ٱلۡمُتَڪَبِّرِينَ حکم ہوا کہ پیٹھو (داخل ہو) دروازوں میں دوزخ کے، سدا رہنے کو اس میں، سو کیا بُری جگہ ہے رہنے کی غرور والوں کو؟ |
72 |
وَسِيقَ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوۡاْ رَبَّہُمۡ إِلَى ٱلۡجَنَّةِ زُمَرًاۖ اور ہانکے گئے جو ڈرتے رہے تھے اپنے رب سے بہشت کو جتھے جتھے (گروہ)۔ حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءُوهَا وَفُتِحَتۡ أَبۡوَٲبُهَاوَقَالَ لَهُمۡ خَزَنَتُہَا سَلَـٰمٌ عَلَيۡڪُمۡ طِبۡتُمۡ یہاں تک کہ جب پہنچے اس پر اور کھولے گئے اسکے دروازے، اور کہنے لگے ان کو داروغہ اسکے، سلام پہنچے تم پر، تم لوگ پاکیزہ ہو، فَٱدۡخُلُوهَا خَـٰلِدِينَ سو پیٹھو(داخل ہو) اس میں سدا رہنے کو۔ |
73 |
وَقَالُواْ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِى صَدَقَنَا وَعۡدَهُ ۥوَأَوۡرَثَنَا ٱلۡأَرۡضَ نَتَبَوَّأُ مِنَ ٱلۡجَنَّةِ حَيۡثُ نَشَآءُۖ اور وہ بولے شکر اﷲ کا، جس نے سچ کیا ہم سے اپنا وعدہ اور وارث کیا ہم کو اس زمین کا گھر، پکڑ لیں بہشت میں سے جہاں چاہیں، فَنِعۡمَ أَجۡرُ ٱلۡعَـٰمِلِينَ سو کیا خوب نیگ (اجر) ہے محنت کرنے والوں کا۔ |
74 |
وَتَرَى ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕڪَةَ حَآفِّينَ مِنۡ حَوۡلِ ٱلۡعَرۡشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمۡدِ رَبِّہِمۡۖ اور تُو دیکھے فرشتے، گھر رہے (حلقہ بنائے ہوئے) ہیں عرش کے گرد پاکی بولتے ہیں اپنے رب کی خوبیاں، وَقُضِىَ بَيۡنَہُم بِٱلۡحَقِّ وَقِيلَ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ اور فیصلہ ہوا ہے ان میں انصاف کا،اور یہی بات ہوئی کہ سب خوبی ہے اﷲ کو جو صاحب ہے سارے جہان کا ۔ *********** |
75 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |