Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al Saba'Shah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِى لَهُ ۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِ سب خوبی (حمد) اﷲ کی ہے، جس کا ہے جو کچھ ہے آسمان و زمین میں، وَلَهُ ٱلۡحَمۡدُ فِى ٱلۡأَخِرَةِۚ اور اسی کی تعریف ہے آخرت میں۔ وَهُوَ ٱلۡحَكِيمُ ٱلۡخَبِيرُ اور وہی ہے حکمتوں والا سب جانتا۔ |
1 |
يَعۡلَمُ مَا يَلِجُ فِى ٱلۡأَرۡضِ وَمَا يَخۡرُجُ مِنۡہَا جانتا ہے جو پیٹھتا (داخل ہوتا) ہے زمین میں، اور جو نکلتا ہے اس سے، وَمَا يَنزِلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا يَعۡرُجُ فِيہَاۚ اور جو اُترتا ہے آسمان سے، اور جو چڑھتا ہے اس میں، وَهُوَ ٱلرَّحِيمُ ٱلۡغَفُورُ اور وہی ہے رحم والا بخشتا۔ |
2 |
وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَا تَأۡتِينَا ٱلسَّاعَةُۖ اور کہنے لگے منکر، نہ آئے گی ہم پر وہ گھڑی۔ قُلۡ بَلَىٰ تُو کہہ، کیوں نہیں؟ وَرَبِّى لَتَأۡتِيَنَّڪُمۡ عَـٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِۖ قسم ہے میرے رب کی، البتہ آئے گی تم پر، اُس چھپے جاننے والے کی۔ لَا يَعۡزُبُ عَنۡهُ مِثۡقَالُ ذَرَّةٍ۬ فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَلَا فِى ٱلۡأَرۡضِ غائب نہیں ہو سکتا اُس سے کچھ ذرّہ بھر آسمانوں میں نہ زمین میں، وَلَآ أَصۡغَرُ مِن ذَٲلِكَ وَلَآ أَڪۡبَرُ إِلَّا فِى ڪِتَـٰبٍ۬ مُّبِينٍ۬ اور اور کوئی چیز نہیں اس سے چھوٹی نہ اس سے بڑی، جو نہیں ہے کھلی کتاب (لوحِ محفوظ) میں۔ |
3 |
لِّيَجۡزِىَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِۚ تا (کہ) بدلہ دے اُنکو، جو یقین لائے اور کئے بھلے کام۔ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ لَهُم مَّغۡفِرَةٌ۬ وَرِزۡقٌ۬ ڪَرِيمٌ۬ وہ جو ہیں، اُن کو ہے معافی اور روزی عزت کی۔ |
4 |
وَٱلَّذِينَ سَعَوۡ فِىٓ ءَايَـٰتِنَا مُعَـٰجِزِينَ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ۬ مِّن رِّجۡزٍ أَلِيمٌ۬ اور جو لوگ دوڑے ہماری آیتوں کے ہرانے(نیچا دکھانے) ، اُن کو بلا کی مار ہے دُکھ والی۔ |
5 |
وَيَرَى ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ ٱلَّذِىٓ أُنزِلَ إِلَيۡكَ مِن رَّبِّكَ هُوَ ٱلۡحَقَّ اور دیکھ لیں جن کو ملی ہے سمجھ، کہ تجھ پر اُترا تیرے رب سے، وہی ٹھیک (حق) ہے، وَيَهۡدِىٓ إِلَىٰ صِرَٲطِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَمِيدِ اور سوجھاتا ہے راہ اس زبردست خوبیوں والے کی۔ |
6 |
وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ هَلۡ نَدُلُّكُمۡ عَلَىٰ رَجُلٍ۬ يُنَبِّئُكُمۡ اور کہنے لگے منکر، ہم بتائیں تم کو ایک مرد، کہ تم کو خبر دیتا ہے ، إِذَا مُزِّقۡتُمۡ كُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّكُمۡ لَفِى خَلۡقٍ۬ جَدِيدٍ جب تم پھٹ کر ہو جاؤ ٹکڑے ٹکڑے،تم کو پھر نیا بننا ہے(پیدا ہونا ہے نئے سرے سے) ۔ |
7 |
أَفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا أَم بِهِۦ جِنَّۗةُۢ کیا بنا لایا ہے اﷲ پر جھوٹ؟ یا اس کو سودا (دیواندگی) ہے۔ بَلِ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأَخِرَةِ فِى ٱلۡعَذَابِ وَٱلضَّلَـٰلِ ٱلۡبَعِيدِ کوئی نہیں! جو یقین نہیں رکھتے آخرت کا آفت میں ہیں، اور صریح غلطی میں ۔ |
8 |
أَفَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَىٰ مَا بَيۡنَ أَيۡدِيهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِۚ کیا دیکھتے نہیں؟ جو کچھ ان کے آگے ہے اور پیچھے ہے، آسمان و زمین میں۔ إِن نَّشَأۡ نَخۡسِفۡ بِهِمُ ٱلۡأَرۡضَ أَوۡ نُسۡقِطۡ عَلَيۡہِمۡ كِسَفً۬ا مِّنَ ٱلسَّمَآءِۚ اگر ہم چاہیں، دھنسا دیں ان کو زمین میں، یا گرا دیں اُن پر ٹکڑا آسمان سے۔ إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬ لِّكُلِّ عَبۡدٍ۬ مُّنِيبٍ۬ اس میں پتا (نشانی) ہے ہر بندے کو، جو (اﷲ کی طرف) رجوع رکھتا ہے۔ |
9 |
وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا دَاوُ ۥدَ مِنَّا فَضۡلاً۬ۖ اور ہم نے دی داؤد کو اپنی طرف سے بڑائی۔ يَـٰجِبَالُ أَوِّبِى مَعَهُ ۥ وَٱلطَّيۡرَۖ اے پہاڑو! رجوع سے پڑھو اسکے ساتھ اور اڑتے جانورو! وَأَلَنَّا لَهُ ٱلۡحَدِيدَ اور نرم کر دیا ہم نے اس کے آگے لوہا۔ |
10 |
أَنِ ٱعۡمَلۡ سَـٰبِغَـٰتٍ۬ وَقَدِّرۡ فِى ٱلسَّرۡدِۖ کہ بنا کشادہ زرہیں، اور اندازے سے جوڑ کر کڑیاں، وَٱعۡمَلُواْ صَـٰلِحًاۖ اور کرو تم سب کام بھلا۔ إِنِّى بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٌ۬ میں جو کرتے ہو دیکھتا ہوں۔ |
11 |
وَلِسُلَيۡمَـٰنَ ٱلرِّيحَ غُدُوُّهَا شَہۡرٌ۬ وَرَوَاحُهَا شَہۡرٌ۬ۖ اور سلیمان کے آگے باؤ (ہوا) ، صبح کی منزل ایک مہینے کی راہ اور شام کی منزل ایک مہینہ۔ وَأَسَلۡنَا لَهُ ۥ عَيۡنَ ٱلۡقِطۡرِۖ اور بہا دیا ہم نے اس کے واسطے چشمہ پگھلتے تانبے کا ۔ وَمِنَ ٱلۡجِنِّ مَن يَعۡمَلُ بَيۡنَ يَدَيۡهِ بِإِذۡنِ رَبِّهِۖۦ اور جِنّوں میں سے کتنے لوگ جو محنت کرتے اس کے سامنے، اس کے رب کے حکم سے۔ وَمَن يَزِغۡ مِنۡہُمۡ عَنۡ أَمۡرِنَا نُذِقۡهُ مِنۡ عَذَابِ ٱلسَّعِيرِ اور جو کوئی پھرے ان میں ہمارے حکم سے چکھائیں ہم اس کو آگ کی مار۔ |
12 |
يَعۡمَلُونَ لَهُ ۥ مَا يَشَآءُ مِن مَّحَـٰرِيبَ وَتَمَـٰثِيلَ وَجِفَانٍ۬ كَٱلۡجَوَابِ وَقُدُورٍ۬ رَّاسِيَـٰتٍۚ بناتے اس کے واسطے جو چاہتا قلعے اور تصویریں،اور لگن جیسے تالاب اور دیگیں چولھوں پر جمیں۔ ٱعۡمَلُوٓاْ ءَالَ دَاوُ ۥدَ شُكۡرً۬اۚ کام کرو داؤد کے گھر والو! حق مان کر۔ وَقَلِيلٌ۬ مِّنۡ عِبَادِىَ ٱلشَّكُورُ اور تھوڑے ہیں میرے بندوں میں حق ماننے (شکر کرنے) والے۔ |
13 |
فَلَمَّا قَضَيۡنَا عَلَيۡهِ ٱلۡمَوۡتَ مَا دَلَّهُمۡ عَلَىٰ مَوۡتِهِۦۤ إِلَّا دَآبَّةُ ٱلۡأَرۡضِ تَأۡڪُلُ مِنسَأَتَهُۖ ۥ پھر جب تقدیر کی ہم نے اس پر موت،نہ جتایا اُن کو اس کا مرنا مگر کیڑے نے گہن کے، کھاتا رہا اس کا عصا۔ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ ٱلۡجِنُّ پھر جب وہ گر پڑا، معلوم کیا جِنّوں نے، أَن لَّوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ ٱلۡغَيۡبَ مَا لَبِثُواْ فِى ٱلۡعَذَابِ ٱلۡمُهِينِ کہ اگر خبر رکھتے ہوتے غیب کی، نہ رہتے ذلت کی تکلیف میں۔ |
14 |
لَقَدۡ كَانَ لِسَبَإٍ۬ فِى مَسۡكَنِهِمۡ ءَايَةٌ۬ۖ قوم سبا کو تھی اُن کی بستی میں نشانی۔ جَنَّتَانِ عَن يَمِينٍ۬ وَشِمَالٍ۬ۖ دو باغ داہنے اور بائیں۔ كُلُواْ مِن رِّزۡقِ رَبِّكُمۡ وَٱشۡكُرُواْ لَهُۚ ۥ کھاؤ روزی اپنے رب کی، اور اس کا شکر کرو، بَلۡدَةٌ۬ طَيِّبَةٌ۬ وَرَبٌّ غَفُورٌ۬ دیس ہے پاکیزہ، اور رب ہے گناہ بخشتا ۔ |
15 |
فَأَعۡرَضُواْ فَأَرۡسَلۡنَا عَلَيۡہِمۡ سَيۡلَ ٱلۡعَرِمِ پھر دھیان میں نہ لائے،پھر چھوڑ دیا ہم نے اُن پر نالہ زور کا ، وَبَدَّلۡنَـٰهُم بِجَنَّتَيۡہِمۡ جَنَّتَيۡنِ ذَوَاتَىۡ أُڪُلٍ خَمۡطٍ۬ وَأَثۡلٍ۬ وَشَىۡءٍ۬ مِّن سِدۡرٍ۬ قَلِيلٍ۬ اور دیئے ان کو بدلے ان دو باغوں کے دو اور باغ، جس میں کچھ ایک میوہ کسیلا اور جھاؤ، اور کچھ بیر تھوڑے سے۔ |
16 |
ذَٲلِكَ جَزَيۡنَـٰهُم بِمَا كَفَرُواْۖ یہ بدلہ دیا ہم نے ان کو اس پر کہ نا شکری کی۔ وَهَلۡ نُجَـٰزِىٓ إِلَّا ٱلۡكَفُورَ اور ہم (ایسا) بدلہ اسکو دیتے ہیں جو نا شکر ہو۔ |
17 |
وَجَعَلۡنَا بَيۡنَہُمۡ وَبَيۡنَ ٱلۡقُرَى ٱلَّتِى بَـٰرَڪۡنَا فِيہَا قُرً۬ى ظَـٰهِرَةً۬ اور رکھی تھی ہم نے ان میں اور ان بستیوں میں جہاں ہم نے برکت رکھی ہے، بستیاں راہ پر نظر آتیں، وَقَدَّرۡنَا فِيہَا ٱلسَّيۡرَۖ اور منزلیں ٹھہرا دیں ہم نے ان میں چلنے کی۔ سِيرُواْ فِيہَا لَيَالِىَ وَأَيَّامًا ءَامِنِينَ پھرو ان میں راتوں اور دنوں امن سے۔ |
18 |
فَقَالُواْ رَبَّنَا بَـٰعِدۡ بَيۡنَ أَسۡفَارِنَاوَظَلَمُوٓاْ أَنفُسَہُمۡ پھر کہنے لگے اے رب! فرق ڈال ہمارے سفر میں،اور اپنا بُرا کیا، فَجَعَلۡنَـٰهُمۡ أَحَادِيثَ وَمَزَّقۡنَـٰهُمۡ كُلَّ مُمَزَّقٍۚ پھر کر ڈالا ہم نے اُن کو کہانیاں اور چیر کر کر ڈالا ٹکڑے۔ إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَـٰتٍ۬ لِّكُلِّ صَبَّارٍ۬ شَكُورٍ۬ اس میں پتے (نشانیاں) ہیں ہر ٹھہرنے (صبر کرنے) والے کو، جو حق سمجھے۔ |
19 |
وَلَقَدۡ صَدَّقَ عَلَيۡہِمۡ إِبۡلِيسُ ظَنَّهُ فَٱتَّبَعُوهُ إِلَّا فَرِيقً۬ا مِّنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ اور سچ کر دکھائی اُن پر ابلیس نے اپنی اٹکل(گمان) ،پھر اسی کی راہ چلے، مگر تھوڑے سے ایماندار۔ |
20 |
وَمَا ڪَانَ لَهُ ۥ عَلَيۡہِم مِّن سُلۡطَـٰنٍ اور اُس کا ان پر کچھ زور نہ تھا، إِلَّا لِنَعۡلَمَ مَن يُؤۡمِنُ بِٱلۡأَخِرَةِ مِمَّنۡ هُوَ مِنۡهَا فِى شَكٍّ۬ۗ مگر اتنے واسطے تا (کہ) معلوم کریں ہم، کون یقین لاتا ہے آخرت پر، الگ اس سے جو رہتا ہے اسکی طرف سے دھوکے میں۔ وَرَبُّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ حَفِيظٌ۬ اور تیرا رب ہر چیز پر نگہبان ہے۔ |
21 |
قُلِ ٱدۡعُواْ ٱلَّذِينَ زَعَمۡتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِۖ تُو کہہ، پکارو اُن کو جن کو دعویٰ کرتے ہو، سوا اﷲ کے۔ لَا يَمۡلِڪُونَ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ۬ فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَلَا فِى ٱلۡأَرۡضِ وہ نہیں مالک ایک ذرّہ بھر کے آسمانوں میں نہ زمین میں، وَمَا لَهُمۡ فِيهِمَا مِن شِرۡكٍ۬ وَمَا لَهُ ۥ مِنۡہُم مِّن ظَهِيرٍ۬ اور نہ اُن کا ان دونوں میں ساجھا، اور نہ ان میں کوئی اس کا مددگار۔ |
22 |
وَلَا تَنفَعُ ٱلشَّفَـٰعَةُ عِندَهُ ۥۤ إِلَّا لِمَنۡ أَذِنَ لَهُۚ ۥ اور کام نہیں آتی سفارش اسکے پاس مگر اس کو جس کے واسطے حکم دیا۔ حَتَّىٰٓ إِذَا فُزِّعَ عَن قُلُوبِهِمۡ قَالُواْ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمۡۖ یہاں تک کہ جب گھبراہٹ اُٹھائی جائے اُن کے دل سے، کہیں، کیا فرمایا تمہارے رب نے؟ قَالُواْ ٱلۡحَقَّۖ وہ کہیں، جو واجبی ہے۔ وَهُوَ ٱلۡعَلِىُّ ٱلۡكَبِيرُ اور وہ ہے سب سے اُوپر بڑا۔ |
23 |
قُلۡ مَن يَرۡزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ تُو کہہ، کون روزی دیتا ہے تم کو آسمانوں سے اور زمین سے؟ قُلِ ٱللَّهُۖ بتا کہ اﷲ! وَإِنَّآ أَوۡ إِيَّاڪُمۡ لَعَلَىٰ هُدًى أَوۡ فِى ضَلَـٰلٍ۬ مُّبِينٍ۬ اور یا ہم یا تم بیشک سوجھ پر ہیں، یا پڑے ہیں بہکاوے میں صریح۔ |
24 |
قُل لَّا تُسۡـَٔلُونَ عَمَّآ أَجۡرَمۡنَا وَلَا نُسۡـَٔلُ عَمَّا تَعۡمَلُونَ تُو کہہ، تم سے نہ پوچھیں گے جو ہم نے گناہ کیا، اور ہم سے نہ پوچھیں گے جو تم کرتے ہو۔ |
25 |
قُلۡ يَجۡمَعُ بَيۡنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفۡتَحُ بَيۡنَنَا بِٱلۡحَقِّ تُو کہہ، جمع کریگا ہم سب کو رب ہمارا، پھر فیصلہ کریگا ہم میں انصاف کا۔ وَهُوَ ٱلۡفَتَّاحُ ٱلۡعَلِيمُ اور وہی ہے نیاؤ چکانے(بہترین فیصلہ کرنے) والا سب جانتا۔ |
26 |
قُلۡ أَرُونِىَ ٱلَّذِينَ أَلۡحَقۡتُم بِهِۦ شُرَڪَآءَۖ تُو کہہ، مجھ کو دکھاؤ تو، جن کو اس سے ملاتے ہو ساجھی ٹھہرا کر۔ كَلَّاۚ کوئی (ہر گز)نہیں! بَلۡ هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ وہی ہے اﷲ زبردست حکمتوں والا۔ |
27 |
وَمَآ أَرۡسَلۡنَـٰكَ إِلَّا ڪَآفَّةً۬ لِّلنَّاسِ بَشِيرً۬ا وَنَذِيرً۬اوَلَـٰكِنَّ أَڪۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ اور تجھ کو جو ہم نے بھیجا، سو سارے لوگوں کے واسطے خوشی اور ڈر سنانے کو،لیکن بہت لوگ نہیں سمجھتے۔ |
28 |
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلۡوَعۡدُ إِن ڪُنتُمۡ صَـٰدِقِينَ اور کہتے ہیں کب ہے یہ وعدہ؟ اگر تم سچے ہو۔ |
29 |
قُل لَّكُم مِّيعَادُ يَوۡمٍ۬ لَّا تَسۡتَـٔۡخِرُونَ عَنۡهُ سَاعَةً۬ وَلَا تَسۡتَقۡدِمُونَ تُو کہہ، تم کو وعدہ ہے ایک دن کا، نہ دیر کرو گے اس سے ایک گھڑی، نہ شتابی (جلدی)۔ |
30 |
وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَن نُّؤۡمِنَ بِهَـٰذَا ٱلۡقُرۡءَانِ وَلَا بِٱلَّذِى بَيۡنَ يَدَيۡهِۗ اور کہنے لگے منکر، ہم ہر گز نہ مانیں گے یہ قرآن، اور نہ اس سے اگلا (پہلی کتابیں)۔ وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذِ ٱلظَّـٰلِمُونَ مَوۡقُوفُونَ عِندَ رَبِّہِمۡ يَرۡجِعُ بَعۡضُهُمۡ إِلَىٰ بَعۡضٍ ٱلۡقَوۡلَ اور کبھی تو دیکھے، جب گنہگار کھڑے کئے گئے ہیں اپنے رب کے پاس،ایک دوسرے پر ڈالتا ہے بات۔ يَقُولُ ٱلَّذِينَ ٱسۡتُضۡعِفُواْ لِلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُواْلَوۡلَآ أَنتُمۡ لَكُنَّا مُؤۡمِنِينَ کہتے ہیں جن کو کمزور سمجھا تھا، بڑائی کرنے والوں کو، اگر تم نہ ہوتے تو ہم ایماندار ہوتے۔ |
31 |
قَالَ ٱلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُواْ لِلَّذِينَ ٱسۡتُضۡعِفُوٓاْ کہنے لگے بڑائی کرنے والے کمزور گنے گیؤں کو، أَنَحۡنُ صَدَدۡنَـٰكُمۡ عَنِ ٱلۡهُدَىٰ بَعۡدَ إِذۡ جَآءَكُمۖ کیا ہم نے روک رکھا تھا تم کو سوجھ کی بات (ہدایت) سے؟ تمہارے پاس پہنچے پیچھے، بَلۡ كُنتُم مُّجۡرِمِينَ کوئی نہیں! تم ہی تھے گنہگار۔ |
32 |
وَقَالَ ٱلَّذِينَ ٱسۡتُضۡعِفُواْ لِلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُواْ وہ کہنے لگے کمزور گنے گئے، بڑائی کرنے والوں کو، بَلۡ مَكۡرُ ٱلَّيۡلِ وَٱلنَّهَارِ کوئی نہیں! پر فریب سے رات دن کے، إِذۡ تَأۡمُرُونَنَآ أَن نَّكۡفُرَ بِٱللَّهِ وَنَجۡعَلَ لَهُ ۥۤ أَندَادً۬اۚ جب تم ہم کو حکم کرتے، کہ ہم نہ مانیں اﷲ کو اور ٹھہرائیں اسکے ساتھ برابر کے۔ وَأَسَرُّواْ ٱلنَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُاْ ٱلۡعَذَابَ وَجَعَلۡنَا ٱلۡأَغۡلَـٰلَ فِىٓ أَعۡنَاقِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْۚ اور چھپے چھپے پچھتانے لگے، جب دیکھا عذاب ۔اور ہم نے ڈالے ہیں طوق گردنوں میں منکروں کے۔ هَلۡ يُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ وہی بدلہ پاتے ہیں، جو کرتے تھے۔ |
33 |
وَمَآ أَرۡسَلۡنَا فِى قَرۡيَةٍ۬ مِّن نَّذِيرٍ إِلَّا قَالَ مُتۡرَفُوهَآ اور نہیں بھیجا ہم نے کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا، مگر کہنے لگے ہیں وہاں کے آسودہ لوگ، إِنَّا بِمَآ أُرۡسِلۡتُم بِهِۦ كَـٰفِرُونَ ہم تمہارے ہاتھ بھیجا نہیں مانتے۔ |
34 |
وَقَالُواْ نَحۡنُ أَڪۡثَرُ أَمۡوَٲلاً۬ وَأَوۡلَـٰدً۬ا وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ اور کہنے لگے، ہم کو زیادہ ہے مال اور اولاد، اور ہم پر آفت نہیں آنی۔ |
35 |
قُلۡ إِنَّ رَبِّى يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُ تُو کہہ، میرا رب ہے جو پھیلا دیتا ہے روزی جس کو چاہے، اور ماپ کر دیتا ہے (جس کو چاہے)، وَلَـٰكِنَّ أَڪۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ لیکن بہت لوگ سمجھ نہیں رکھتے۔ |
36 |
وَمَآ أَمۡوَٲلُكُمۡ وَلَآ أَوۡلَـٰدُكُم بِٱلَّتِى تُقَرِّبُكُمۡ عِندَنَا زُلۡفَىٰٓ اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد، وہ نہیں کہ نزدیک کر دیں ہمارے پاس تمہارا درجہ، إِلَّا مَنۡ ءَامَنَ وَعَمِلَ صَـٰلِحً۬ا پر جو کوئی یقین لایا، اور بھلا کام کیا۔ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ جَزَآءُ ٱلضِّعۡفِ بِمَا عَمِلُواْوَهُمۡ فِى ٱلۡغُرُفَـٰتِ ءَامِنُونَ سو انکو ہے بدلہ دُونا اُنکے کئے (اعمال)پر،اور وہ جھروکوں (جنت کے دریچوں)میں بیٹھے ہیں خاطر جمع (اطمینان)سے۔ |
37 |
وَٱلَّذِينَ يَسۡعَوۡنَ فِىٓ ءَايَـٰتِنَا مُعَـٰجِزِينَ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ فِى ٱلۡعَذَابِ مُحۡضَرُونَ اور جو لوگ دوڑتے ہیں ہماری آیتوں کے ہرانے (نیچا دکھانے)کو، وہ مار میں پکڑے آتے ہیں۔ |
38 |
قُلۡ إِنَّ رَبِّى يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦ وَيَقۡدِرُ لَهُ ۥۚ تُو کہہ، میرا رب پھیلا (کشادہ کر)دیتا ہے روزی، جسکو چاہے اپنے بندوں میں اور ماپ کر دیتا ہے اسکو(جس کو چاہے)۔ وَمَآ أَنفَقۡتُم مِّن شَىۡءٍ۬ فَهُوَ يُخۡلِفُهُۖ ۥ اور جو خرچ کرتے ہو کچھ چیز، وہ اس کا عوض دیتا ہے، وَهُوَ خَيۡرُ ٱلرَّٲزِقِينَ اور وہ بہتر ہے روزی دینے والا۔ |
39 |
وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ جَمِيعً۬ا ثُمَّ يَقُولُ لِلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةِ اور جس دن جمع کریگا ان سب کو، پھر کہے گا فرشتوں کو، أَهَـٰٓؤُلَآءِ إِيَّاكُمۡ ڪَانُواْ يَعۡبُدُونَ کیا یہ لوگ تھے تم کو پُوجتے؟ |
40 |
قَالُواْ سُبۡحَـٰنَكَ أَنتَ وَلِيُّنَا مِن دُونِهِمۖ وہ بولے، پاک ذات ہے تیری، ہم تیری طرف ہیں، نہ(کہ) اُن کی طرف۔ بَلۡ كَانُواْ يَعۡبُدُونَ ٱلۡجِنَّۖ أَڪۡثَرُهُم بِہِم مُّؤۡمِنُونَ نہیں پر (یہ)پوجتے تھے جِنّوں کو۔یہ اکثر انہی پر یقین رکھتے ہیں۔ |
41 |
فَٱلۡيَوۡمَ لَا يَمۡلِكُ بَعۡضُكُمۡ لِبَعۡضٍ۬ نَّفۡعً۬ا وَلَا ضَرًّ۬ا سو آج تم مالک نہیں ایک دسرے کے بھلے کے، نہ بُرے کے، وَنَقُولُ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذُوقُواْ عَذَابَ ٱلنَّارِ ٱلَّتِى كُنتُم بِہَا تُكَذِّبُونَ اور کہیں گے ہم ان گنہگاروں کو، چکھو تکلیف اس آگ کی، جس کو تم جھوٹ بتاتے تھے ۔ |
42 |
وَإِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡہِمۡ ءَايَـٰتُنَا بَيِّنَـٰتٍ۬ قَالُواْ اور جب پڑھی جائیں ان پاس ہماری آیتیں کھُلی، مَا هَـٰذَآ إِلَّا رَجُلٌ۬ يُرِيدُ أَن يَصُدَّكُمۡ عَمَّا كَانَ يَعۡبُدُ ءَابَآؤُكُمۡ کہیں اور نہیں، مگر یہ ایک مرد ہے، کہ چاہتا ہے، روک دے تم کو اُن سے جن کو پوجتے رہے تمہارے باپ دادے۔ وَقَالُواْ مَا هَـٰذَآ إِلَّآ إِفۡكٌ۬ مُّفۡتَرً۬ىۚ اور کہیں، اور نہیں، یہ جھوٹ ہے باندھ لیا۔ وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لِلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمۡ إِنۡ هَـٰذَآ إِلَّا سِحۡرٌ۬ مُّبِينٌ۬ اور کہتے ہیں منکر ٹھیک بات کو، جب پہنچے اُن تک، اور نہیں، یہ جادو ہے صریح۔ |
43 |
وَمَآ ءَاتَيۡنَـٰهُم مِّن كُتُبٍ۬ يَدۡرُسُونَہَاۖ اور ہم نے دی نہیں ان کو کچھ کتابیں، جن کو پڑھتے ہیں ، وَمَآ أَرۡسَلۡنَآ إِلَيۡہِمۡ قَبۡلَكَ مِن نَّذِيرٍ۬ اور بھیجا نہیں ان پاس تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا۔ |
44 |
وَكَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ اور جھٹلایا ہے ان سے اگلوں نے، وَمَا بَلَغُواْ مِعۡشَارَ مَآ ءَاتَيۡنَـٰهُمۡ فَكَذَّبُواْ رُسُلِىۖ اور یہ نہیں پہنچے دسویں حصّہ کو جو ہم نے اُن کو دیا تھا، پھر جھٹلایا میرے بھیجوں کو، فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيرِ تو کیسا ہوا بگاڑ (عذاب)میرا؟ |
45 |
قُلۡ إِنَّمَآ أَعِظُكُم بِوَٲحِدَةٍۖ تُو کہہ میں تو ایک ہی نصیحت کرتا ہوں تم کو، أَن تَقُومُواْ لِلَّهِ مَثۡنَىٰ وَفُرَٲدَىٰ ثُمَّ تَتَفَڪَّرُواْۚ کہ اُٹھ کھڑے ہو اﷲ کے کام پر دو دو اور ایک ایک،پھر دھیان کرو۔ مَا بِصَاحِبِكُم مِّن جِنَّةٍۚ اس تمہارے رفیق کو کچھ سودا (دیوانہ پن)نہیں۔ إِنۡ هُوَ إِلَّا نَذِيرٌ۬ لَّكُم بَيۡنَ يَدَىۡ عَذَابٍ۬ شَدِيدٍ۬ یہ تو ایک ڈرانے والا ہے تم کو، آگے آگے ایک بڑی آفت کے۔ |
46 |
قُلۡ مَا سَأَلۡتُكُم مِّنۡ أَجۡرٍ۬ فَهُوَ لَكُمۡۖ تُو کہہ، جو میں نے تم سے مانگا تھا کچھ نیگ (اجر)۔ سو تمہیں کو پہنچے۔ إِنۡ أَجۡرِىَ إِلَّا عَلَى ٱللَّهِۖ میرا نیگ (اجر)اسی اﷲ پر، وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ شَہِيدٌ۬ اور اس کے سامنے ہے ہر چیز۔ |
47 |
قُلۡ إِنَّ رَبِّى يَقۡذِفُ بِٱلۡحَقِّ عَلَّـٰمُ ٱلۡغُيُوبِ تُو کہہ، میرا رب پھینکتا جاتا ہے سچا دین۔ وہ جاننے والا ہے چھپی چیزیں۔ |
48 |
قُلۡ جَآءَ ٱلۡحَقُّ وَمَا يُبۡدِئُ ٱلۡبَـٰطِلُ وَمَا يُعِيدُ تُو کہہ، آیا دین سچّا۔ اور جھوٹ کو نہ پہلا وار نہ دوسرا۔ |
49 |
قُلۡ إِن ضَلَلۡتُ فَإِنَّمَآ أَضِلُّ عَلَىٰ نَفۡسِىۖ تُو کہہ، اگر میں بہکا ہوں، تو یہی کہ بہکوں گا اپنے بُرے کو۔ وَإِنِ ٱهۡتَدَيۡتُ فَبِمَا يُوحِىٓ إِلَىَّ رَبِّىٓۚ اور اگر میں سوجھا (ہدایت پر)ہوں تو اس سبب سے کہ وحی بھیجتا ہے مجھ کو میرا رب۔ إِنَّهُ ۥ سَمِيعٌ۬ قَرِيبٌ۬ وہ سُنتا ہے نزدیک ۔ |
50 |
وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذۡ فَزِعُواْ فَلَا فَوۡتَ وَأُخِذُواْ مِن مَّكَانٍ۬ قَرِيبٍ۬ اور کبھی تُو دیکھے، جب یہ گھبرائیں گے، پھر بھاگے نہیں بچتے، اور پکڑے آئے نزدیک جگہ سے۔ |
51 |
وَقَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِهِۦ اور کہنے لگے، ہم نے اس کو یقین مانا، وَأَنَّىٰ لَهُمُ ٱلتَّنَاوُشُ مِن مَّكَانِۭ بَعِيدٍ۬ اب کہاں ان کا ہاتھ پہنچ سکتا ہے دُور جگہ سے۔ |
52 |
وَقَدۡ ڪَفَرُواْ بِهِۦ مِن قَبۡلُۖ وَيَقۡذِفُونَ بِٱلۡغَيۡبِ مِن مَّكَانِۭ بَعِيدٍ۬ اور اس سے منکر ہو رہے آگے (پہلے)سے۔ اور پھینکتے رہے بن دیکھے نشانے پر، دور جگہ سے۔ |
53 |
وَحِيلَ بَيۡنَہُمۡ وَبَيۡنَ مَا يَشۡتَہُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشۡيَاعِهِم مِّن قَبۡلُۚ اور اٹکاؤ (پردہ)پڑ گیا اُن میں اور جو ا ن کا جی چاہے ان میں جیسا کیا گیا ہے ان کے راہ والوں سے پہلے۔ إِنَّہُمۡ كَانُواْ فِى شَكٍّ۬ مُّرِيبِۭ وہ لوگ تھے دھوکے میں جو چین نہ لینے دیتا۔ *********** |
54 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |