Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Tawbah

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


بَرَآءَةٌ۬ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦۤ إِلَى ٱلَّذِينَ عَـٰهَدتُّم مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ  

 (صاف) جواب ہے اﷲ کی طرف سے اور اسکے رسول سے، ان مشرکوں کو جن سے تم کو عہد تھا۔

1

فَسِيحُواْ فِى ٱلۡأَرۡضِ أَرۡبَعَةَ أَشۡہُرٍ۬ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّكُمۡ غَيۡرُ مُعۡجِزِى ٱللَّهِ‌ۙ وَأَنَّ ٱللَّهَ مُخۡزِى ٱلۡكَـٰفِرِينَ

 سو پھر لو اس ملک میں چار مہینے اور جان لو کہ تم نہ تھکا سکو گے اﷲ کو،

اور یہ کہ(یقیناً) اﷲ رُسوا کرتا ہے منکروں کو۔

2

وَأَذَٲنٌ۬ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦۤ إِلَى ٱلنَّاسِ يَوۡمَ ٱلۡحَجِّ ٱلۡأَڪۡبَرِأَنَّ ٱللَّهَ بَرِىٓءٌ۬ مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ‌ۙ وَرَسُولُهُ ۥ‌ۚ

 اور سُنا دینا (اطلاع) ہے اﷲ کی طرف سے اور اسکے رسول سے، لوگوں کو دِن بڑے حج کے

کہ(بیشک) اﷲ الگ (بری الذِّمہ) ہے مشرکوں سے اور اسکا رسول۔

فَإِن تُبۡتُمۡ فَهُوَ خَيۡرٌ۬ لَّڪُمۡ‌ۖ وَإِن تَوَلَّيۡتُمۡ فَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّكُمۡ غَيۡرُ مُعۡجِزِى ٱللَّهِ‌ۗ

سو اگر تم توبہ کرو تو تم کو (تمہار) بھلا ہے۔اور اگر نہ مانو تو جان لو کہ تم نہ تھکا (عاجز کر) سکو گے اﷲ کو۔

وَبَشِّرِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ 

اور خوشخبری دے منکروں کو دُکھ والی مار کی۔

3

إِلَّا ٱلَّذِينَ عَـٰهَدتُّم مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ثُمَّ لَمۡ يَنقُصُوكُمۡ شَيۡـًٔ۬ا وَلَمۡ يُظَـٰهِرُواْ عَلَيۡكُمۡ أَحَدً۬ا

 مگر جن مشرکوں سے تم کو عہد تھا، پھر کچھ قصور نہ کیا تیرے ساتھ،اور مدد نہ کی تمہارے مقابلے میں کسی کو،

فَأَتِمُّوٓاْ إِلَيۡهِمۡ عَهۡدَهُمۡ إِلَىٰ مُدَّتِہِمۡ‌ۚ

 سو ان سے پورا پہنچاؤ (کرو) عہد اُنکے وعدہ (مقررہ مدت) تک،

إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُتَّقِينَ 

اﷲ کو خوش (پسند) آتے ہیں احتیاط والے (متقی) ۔

4

فَإِذَا ٱنسَلَخَ ٱلۡأَشۡہُرُ ٱلۡحُرُمُ فَٱقۡتُلُواْ ٱلۡمُشۡرِكِينَ حَيۡثُ وَجَدتُّمُوهُمۡ

 پھر جب گذر جائیں مہینے پناہ (حرمت) کے تو مارو (قتل کرو) مشرکوں کو جہاں پاؤ،

وَخُذُوهُمۡ وَٱحۡصُرُوهُمۡ وَٱقۡعُدُواْ لَهُمۡ ڪُلَّ مَرۡصَدٍ۬‌ۚ

اور پکڑو (انہیں) اور گھیرو (انہیں) اور بیٹھو ہر جگہ اُن کی تاک پر۔

فَإِن تَابُواْ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُاْ ٱلزَّڪَوٰةَ فَخَلُّواْ سَبِيلَهُمۡ‌ۚ

پھر اگر وہ توبہ کریں اور کھڑی رکھیں (قائم کریں) نماز اور دیا کریں زکوٰۃ تو چھوڑ دو اُن کی راہ۔

إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

(بیشک) اﷲ ہے بخشتا مہربان۔

5

وَإِنۡ أَحَدٌ۬ مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ٱسۡتَجَارَكَ فَأَجِرۡهُ حَتَّىٰ يَسۡمَعَ كَلَـٰمَ ٱللَّهِ ثُمَّ أَبۡلِغۡهُ مَأۡمَنَهُ ۥ‌ۚ

 اور اگر کوئی مشرک تجھ سے پناہ مانگے تو اسکو پناہ دے جب تک وہ سن لے کلام اﷲ کا، پھر پہنچا دے اسکو جہاں وہ نڈر ہو۔

ذَٲلِكَ بِأَنَّہُمۡ قَوۡمٌ۬ لَّا يَعۡلَمُونَ 

یہ اس واسطے کہ وہ لوگ علم نہیں رکھتے۔

6

ڪَيۡفَ يَكُونُ لِلۡمُشۡرِڪِينَ عَهۡدٌ عِندَ ٱللَّهِ وَعِندَ رَسُولِهِۦۤ إِلَّا ٱلَّذِينَ عَـٰهَدتُّمۡ عِندَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ‌ۖ

 کیونکر ہو مشرکوں کو عہد اﷲ پاس اور اسکے رسول پاس،مگر جن سے تم نے عہد کیا مسجد الحرام پاس۔

فَمَا ٱسۡتَقَـٰمُواْ لَكُمۡ فَٱسۡتَقِيمُواْ لَهُمۡ‌ۚ

 سو جب تک تم سے سیدھے (عہد پر) رہیں، تم ان سے سیدھے (عہد پر) رہو؟

إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُتَّقِينَ  

(بیشک) اﷲ کو خوش (پسند) آتے ہیں احتیاط (متقی) والے۔

7

ڪَيۡفَ وَإِن يَظۡهَرُواْ عَلَيۡڪُمۡ لَا يَرۡقُبُواْ فِيكُمۡ إِلاًّ۬ وَلَا ذِمَّةً۬‌ۚ

 کیونکر صلح (عہد) رہے؟ اور اگر وہ تم پر ہاتھ پائیں، نہ لحاظ کریں تمہاری خویشی (قرابت) کا، نہ عہد کا۔

يُرۡضُونَكُم بِأَفۡوَٲهِهِمۡ وَتَأۡبَىٰ قُلُوبُهُمۡ وَأَڪۡثَرُهُمۡ فَـٰسِقُونَ  

تم کو راضی کر دیتے ہیں اپنے منہ کی بات سے، اور ان کے دل نہیں مانتے۔اور بہت ان میں بے حکم ہیں۔

8

ٱشۡتَرَوۡاْ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ ثَمَنً۬ا قَلِيلاً۬ فَصَدُّواْ عَن سَبِيلِهِۦۤ‌ۚ

بیچے انہوں نے حکم اﷲ کے تھوڑی قیمت پر، پھر اٹکے (روکے) اسکی راہ سے۔

إِنَّہُمۡ سَآءَ مَا ڪَانُواْ يَعۡمَلُونَ  

وہ لوگ بُرے کام ہیں جو کر رہے ہیں۔

9

لَا يَرۡقُبُونَ فِى مُؤۡمِنٍ إِلاًّ۬ وَلَا ذِمَّةً۬‌ۚ

نہ لحاظ کریں کسی مسلمان کے حق میں قرابت کا، نہ عہد کا۔

وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡمُعۡتَدُونَ  

اور وہی ہیں زیادتی پر۔

10

فَإِن تَابُواْ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُاْ ٱلزَّڪَوٰةَ فَإِخۡوَٲنُكُمۡ فِى ٱلدِّينِ‌ۗ

سو اگر توبہ کریں اور کھڑی رکھیں (قائم کریں) نماز اور دیتے رہیں زکوٰۃ، تو تمہارے بھائی ہیں حکم شرح (دین) میں،

وَنُفَصِّلُ ٱلۡأَيَـٰتِ لِقَوۡمٍ۬ يَعۡلَمُونَ  

اور ہم کھولتے ہیں پتے (نشانیاں) ، ایک جاننے (علم) والے لوگوں کو۔

11

وَإِن نَّكَثُوٓاْ أَيۡمَـٰنَهُم مِّنۢ بَعۡدِ عَهۡدِهِمۡ وَطَعَنُواْ فِى دِينِڪُمۡ فَقَـٰتِلُوٓاْ أَٮِٕمَّةَ ٱلۡڪُفۡرِ‌ۙ

 اور اگر توڑیں اپنی قسمیں عہد کئے پیچھے اور عیب دیں تمہارے دین میں، تو لڑو کُفر کے سرداروں (علمبرداروں) سے ،

إِنَّهُمۡ لَآ أَيۡمَـٰنَ لَهُمۡ لَعَلَّهُمۡ يَنتَهُونَ 

اُن کی قسمیں کچھ نہیں شاید وہ باز آئیں۔

12

أَلَا تُقَـٰتِلُونَ قَوۡمً۬ا نَّكَثُوٓاْ أَيۡمَـٰنَهُمۡ وَهَمُّواْ بِإِخۡرَاجِ ٱلرَّسُولِ وَهُم بَدَءُوڪُمۡ أَوَّلَ مَرَّةٍ‌ۚ

 کیوں نہ لڑو ایسے لوگوں سے، کہ توڑیں اپنی قسمیں اور فکر میں رہیں کہ رسول کو نکال دیں ،اور انہوں نے پہلے چھیڑ کی تم سے۔

أَتَخۡشَوۡنَهُمۡ‌ۚ

کیا اُن سے ڈرتے ہو؟

فَٱللَّهُ أَحَقُّ أَن تَخۡشَوۡهُ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ  

سو اﷲ کا ڈر چاہیئے تم کو زیادہ اگر ایمان رکھتے ہو۔

13

قَـٰتِلُوهُمۡ يُعَذِّبۡهُمُ ٱللَّهُ بِأَيۡدِيڪُمۡ وَيُخۡزِهِمۡ وَيَنصُرۡكُمۡ عَلَيۡهِمۡ

 لڑو اُن سے تا (کہ) عذاب کرے اﷲ اُن کو تمہارے ہاتھوں اور رُسوا کرے،اور تم کو اُن پر غالب کرے،

وَيَشۡفِ صُدُورَ قَوۡمٍ۬ مُّؤۡمِنِينَ  

 اور ٹھنڈے کرے دِل کتنے مسلمانوں کے۔

14

وَيُذۡهِبۡ غَيۡظَ قُلُوبِهِمۡ‌ۗ

 اور نکالے ان کے دل کی جَلن،

وَيَتُوبُ ٱللَّهُ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ‌ۗ

اور اﷲ توبہ(کی توفیق) دےگا جس کو چاہے گا۔

وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ  

اور اﷲ سب جانتا ہے حکمت والا۔

15

أَمۡ حَسِبۡتُمۡ أَن تُتۡرَكُواْ وَلَمَّا يَعۡلَمِ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ جَـٰهَدُواْ مِنكُمۡ

(اے مسلمانو!) کیا جانتے ہو کہ (یونہی) چھوٹ جاؤ گے اور ابھی معلوم نہیں کئے اﷲ نے تم میں سے جو لوگ لڑے ہیں،

وَلَمۡ يَتَّخِذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلَا رَسُولِهِۦ وَلَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَلِيجَةً۬‌ۚ

اور نہیں پکڑا اُنہوں نے سوا اﷲ کے اور اسکے رسول کے اور مسلمانوں کے کسی کو بھیدی۔

وَٱللَّهُ خَبِيرُۢ بِمَا تَعۡمَلُونَ  

اور اﷲ کو سب خبر ہے تمہارے کام کی۔

16

مَا كَانَ لِلۡمُشۡرِكِينَ أَن يَعۡمُرُواْ مَسَـٰجِدَ ٱللَّهِ شَـٰهِدِينَ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِم بِٱلۡكُفۡرِ‌ۚ

مشرکوں کا کام نہیں کہ آباد کریں اﷲ کی مسجدیں اور مانتے جائیں (گواہی دیں) اپنے اوپر کفر کو۔

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ حَبِطَتۡ أَعۡمَـٰلُهُمۡ وَفِى ٱلنَّارِ هُمۡ خَـٰلِدُونَ  

وہ لوگ! خراب گئے اِن کے عمل، اور آگ میں رہیں گے وہ ہمیشہ۔

17

إِنَّمَا يَعۡمُرُ مَسَـٰجِدَ ٱللَّهِ مَنۡ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ

 وہی آباد کرے مسجدیں اﷲ کی جو یقین لایا اﷲ پر اور پچھلے دن (آخرت) پر،

وَأَقَامَ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَى ٱلزَّڪَوٰةَ وَلَمۡ يَخۡشَ إِلَّا ٱللَّهَ‌ۖ

اور کھڑی (قائم) کی نماز اور دی زکوٰۃ، اور نہ ڈرا سوا اﷲ کے کسی سے۔

فَعَسَىٰٓ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَن يَكُونُواْ مِنَ ٱلۡمُهۡتَدِينَ  

سو اُمیدوار ہیں وہ لوگ، کہ ہوں ہدایت والوں میں۔

18

أَجَعَلۡتُمۡ سِقَايَةَ ٱلۡحَآجِّ وَعِمَارَةَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ كَمَنۡ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ وَجَـٰهَدَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ‌ۚ

 کیا تم نے ٹھہرایا حاجیوں کا پانی پلانا اور مسجد الحرام کا بسانا برابر اسکے جو یقین لایا اﷲ پر اور پچھلے دن پر اور لڑا (جہاد کی) اﷲ کی راہ میں؟

لَا يَسۡتَوُ ۥنَ عِندَ ٱللَّهِ‌ۗ

نہیں برابر(یہ دونوں) اﷲ کے پاس۔

وَٱللَّهُ لَا يَہۡدِى ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ  

اور اﷲ راہ نہیں دیتا بے انصاف لوگوں کو۔

19

ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَهَاجَرُواْ وَجَـٰهَدُواْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ بِأَمۡوَٲلِهِمۡ وَأَنفُسِہِمۡ أَعۡظَمُ دَرَجَةً عِندَ ٱللَّهِ‌ۚ

جو یقین لائے اور گھر چھوڑ آئے اور لڑے اﷲ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے، اُن کو بڑا درجہ ہے اﷲ کے پاس۔

وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡفَآٮِٕزُونَ  

اور وہی پہنچے مراد کو۔

20

يُبَشِّرُهُمۡ رَبُّهُم بِرَحۡمَةٍ۬ مِّنۡهُ وَرِضۡوَٲنٍ۬ وَجَنَّـٰتٍ۬ لَّهُمۡ فِيہَا نَعِيمٌ۬ مُّقِيمٌ  

خوشخبری دیتا ہے ان کو پروردگار ان کا اپنی طرف سے مہربانی کی اور رضامندی کی، اور باغوں کی جن میں ان کو آرام ہے ہمیشہ کا۔

21

خَـٰلِدِينَ فِيہَآ أَبَدًا‌ۚ

 رہا کریں اُن میں مُدام (ہمیشہ) ۔

إِنَّ ٱللَّهَ عِندَهُ ۥۤ أَجۡرٌ عَظِيمٌ۬  

بیشک اﷲ کے پاس بڑا ثواب ہے۔

22

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَّخِذُوٓاْ ءَابَآءَكُمۡ وَإِخۡوَٲنَكُمۡ أَوۡلِيَآءَ إِنِ ٱسۡتَحَبُّواْ ٱلۡڪُفۡرَ عَلَى ٱلۡإِيمَـٰنِ‌ۚ

 اے ایمان والو! نہ پکڑو اپنے باپوں کو اور بھائیوں کو رفیق، اگر وہ عزیز رکھیں کُفر کو ایمان سے۔

وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمۡ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ  

اور جو تم میں اُن کی رفاقت کرے سو وہی لوگ ہیں گنہگار۔

23

قُلۡ إِن كَانَ ءَابَآؤُكُمۡ وَأَبۡنَآؤُڪُمۡ وَإِخۡوَٲنُكُمۡ وَأَزۡوَٲجُكُمۡ وَعَشِيرَتُكُمۡ

 تُو کہہ، اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور عورتیں ،اور برادری

وَأَمۡوَٲلٌ ٱقۡتَرَفۡتُمُوهَا وَتِجَـٰرَةٌ۬ تَخۡشَوۡنَ كَسَادَهَا وَمَسَـٰكِنُ تَرۡضَوۡنَهَآ

 اور مال جو کمائے ہیں اور سوداگری جس کے بند ہونے سے ڈرتے ہو،اور حویلیاں جو پسند کرتے ہو،

أَحَبَّ إِلَيۡڪُم مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَجِهَادٍ۬ فِى سَبِيلِهِۦ فَتَرَبَّصُواْ حَتَّىٰ يَأۡتِىَ ٱللَّهُ بِأَمۡرِهِۦ‌ۗ

 تم کو عزیز ہیں اﷲ سے اور اسکے رسول سے،اور لڑنے (جہاد) سے اس کی راہ میں، تو راہ دیکھو، جب تک اﷲ بھیجے حکم اپنا۔

وَٱللَّهُ لَا يَہۡدِى ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡفَـٰسِقِينَ  

اور اﷲ راہ (ہدایت) نہیں دیتا نا فرمان لوگوں کو۔

24

لَقَدۡ نَصَرَڪُمُ ٱللَّهُ فِى مَوَاطِنَ ڪَثِيرَةٍ۬‌ۙ وَيَوۡمَ حُنَيۡنٍ‌ۙ

 مدد کر چکا ہے تم کو اﷲ بہت میدانوں میں،اور دن حنین کے،

إِذۡ أَعۡجَبَتۡڪُمۡ كَثۡرَتُڪُمۡ فَلَمۡ تُغۡنِ عَنڪُمۡ شَيۡـًٔ۬ا

جب اِترائے تم اپنی بہتائیت (کثرت) پر، پھر وہ کچھ کام نہ آئی تمہارے،

وَضَاقَتۡ عَلَيۡڪُمُ ٱلۡأَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ ثُمَّ وَلَّيۡتُم مُّدۡبِرِينَ  

اور تنگ ہو گئی تم پر زمین ساتھ اپنی فراخی (وسعت) کے (باوجود) ،پھر ہٹھے (بھاگ نکلے) تم پیٹھ دے (پھیر) کر۔

25

ثُمَّ أَنزَلَ ٱللَّهُ سَكِينَتَهُ ۥ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ وَعَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَأَنزَلَ جُنُودً۬ا لَّمۡ تَرَوۡهَا

پھر اتاری اﷲ نے اپنی طرف سے تسکین اپنے رسول پر اور ایمان والوں پر،اور اُتاریں فوجیں، جو تم نے نہیں دیکھیں۔

وَعَذَّبَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ‌ۚ

 اور مار دی کافروں کو۔

وَذَٲلِكَ جَزَآءُ ٱلۡكَـٰفِرِينَ  

اور یہی سزا ہے منکروں کی۔

26

ثُمَّ يَتُوبُ ٱللَّهُ مِنۢ بَعۡدِ ذَٲلِكَ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ‌ۗ وَٱللَّهُ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

پھر توبہ (کی توفیق) دےگا اﷲ، اسکے بعد جس کو چاہے۔اور اﷲ بخشتا ہے مہربان۔

27

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِنَّمَا ٱلۡمُشۡرِكُونَ نَجَسٌ۬ فَلَا يَقۡرَبُواْ ٱلۡمَسۡجِدَ ٱلۡحَرَامَ بَعۡدَ عَامِهِمۡ هَـٰذَا‌ۚ

 اے ایمان والو!مشرک جو ہیں سو پلید (ناپاک) ہیں، سو نزدیک نہ آئیں مسجد الحرام کے اس برس کے بعد۔

وَإِنۡ خِفۡتُمۡ عَيۡلَةً۬ فَسَوۡفَ يُغۡنِيكُمُ ٱللَّهُ مِن فَضۡلِهِۦۤ إِن شَآءَ‌ۚ

اور اگر تم ڈرتے ہو فقر سے تو آگے غنی کرےگا تم کو اﷲ اپنے فضل سے اگر چاہے۔

إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌ حَڪِيمٌ۬  

(بیشک) اﷲ ہے سب جانتا حکمت والا۔

28

قَـٰتِلُواْ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَلَا بِٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ

 لڑو ان لوگوں سے، جو یقین نہیں رکھتے اﷲ پر، نہ پچھلے (آخرت کے) دن پر،

وَلَا يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ ٱللَّهُ وَرَسُولُهُ ۥ

نہ حرام جانیں جو حرام کیا اﷲ نے اور اس کے رسول نے،

وَلَا يَدِينُونَ دِينَ ٱلۡحَقِّ مِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡڪِتَـٰبَ

اور نہ قبول کریں دین سچا، وہ جو کتاب والے ہیں،

حَتَّىٰ يُعۡطُواْ ٱلۡجِزۡيَةَ عَن يَدٍ۬ وَهُمۡ صَـٰغِرُونَ  

جب تک دیں جزیہ، سب ایک ہاتھ سے اور وہ بے قدر ہوں۔

29

وَقَالَتِ ٱلۡيَهُودُ عُزَيۡرٌ ٱبۡنُ ٱللَّهِ

 اور یہود نے کہا، عزیر بیٹا اﷲ کا۔

وَقَالَتِ ٱلنَّصَـٰرَى ٱلۡمَسِيحُ ٱبۡنُ ٱللَّهِ‌ۖ

اور نصارٰی نے کہا، مسیح بیٹا اﷲ کا۔

ذَٲلِكَ قَوۡلُهُم بِأَفۡوَٲهِهِمۡ‌ۖ

یہ باتیں کہتے ہیں اپنے منہ سے۔

يُضَـٰهِـُٔونَ قَوۡلَ ٱلَّذِينَ ڪَفَرُواْ مِن قَبۡلُ‌ۚ

ریس کرنے لگے اگلے منکروں کی بات کی۔

قَـٰتَلَهُمُ ٱللَّهُ‌ۚ

مار ڈالے ان کو اﷲ۔

أَنَّىٰ يُؤۡفَڪُونَ  

 کہاں سے پھرے جاتے (دھوکا کھا رہے) ہیں۔

30

ٱتَّخَذُوٓاْ أَحۡبَارَهُمۡ وَرُهۡبَـٰنَهُمۡ أَرۡبَابً۬ا مِّن دُونِ ٱللَّهِ وَٱلۡمَسِيحَ ٱبۡنَ مَرۡيَمَ

 ٹھہرائے ہیں اپنے عالم اور درویش خدا، اﷲ کو چھوڑ کر، اور مسیح بیٹا مریم کا۔

وَمَآ أُمِرُوٓاْ إِلَّا لِيَعۡبُدُوٓاْ إِلَـٰهً۬ا وَٲحِدً۬ا‌ۖ

اور حکم یہی ہوا تھا کہ بندگی کریں ایک صاحب کی،

لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ‌ۚ

کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا۔

سُبۡحَـٰنَهُ ۥ عَمَّا يُشۡرِڪُونَ  

وہ پاک ہے ان کے شریک بتانے سے۔

31

يُرِيدُونَ أَن يُطۡفِـُٔواْ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفۡوَٲهِهِمۡ وَيَأۡبَى ٱللَّهُ إِلَّآ أَن يُتِمَّ نُورَهُ ۥ وَلَوۡ ڪَرِهَ ٱلۡكَـٰفِرُونَ  

چاہیں کہ بجھا دیں روشنی اﷲ کی اپنے منہ ( کی پھونکوں) سے،اور اﷲ نہ رہے بن پُوری کئے اپنی روشنی، اور پڑے بُرا مانیں منکر۔

32

هُوَ ٱلَّذِىٓ أَرۡسَلَ رَسُولَهُ ۥ بِٱلۡهُدَىٰ وَدِينِ ٱلۡحَقِّ لِيُظۡهِرَهُ ۥ عَلَى ٱلدِّينِ ڪُلِّهِۦ

 اس نے بھیجا اپنا رسول ہدایت دے کر اور دین سچا،تا (کہ) اس کو اوپر (غالب) کرے ہر دین سے (پر) ،

وَلَوۡ ڪَرِهَ ٱلۡمُشۡرِكُونَ  

 اور پڑے برا مانیں مشرک۔

33

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِنَّ ڪَثِيرً۬ا مِّنَ ٱلۡأَحۡبَارِ وَٱلرُّهۡبَانِ لَيَأۡكُلُونَ أَمۡوَٲلَ ٱلنَّاسِ بِٱلۡبَـٰطِلِ

 اے ایمان والو!بہت عالم اور درویش اہل کتاب کے کھاتے ہیں مال لوگوں کے نا حق،

وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ‌ۗ

اور (اس طرح) روکتے ہیں اﷲ کی راہ سے۔

وَٱلَّذِينَ يَكۡنِزُونَ ٱلذَّهَبَ وَٱلۡفِضَّةَ وَلَا يُنفِقُونَہَا فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ۬  

اور جو لوگ گاڑ (جمع کر) رکھتے ہیں سونا اور روپا (چاندی) ، اور خرچ نہیں کرتے اﷲ کی راہ میں،سو اُن کو خوشخبری سُنا دُکھ والی مار کی۔

34

يَوۡمَ يُحۡمَىٰ عَلَيۡهَا فِى نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكۡوَىٰ بِہَا جِبَاهُهُمۡ وَجُنُوبُہُمۡ وَظُهُورُهُمۡ‌ۖ

جس دن آگ دھکائیں گے اس پر دوزخ کی، پھر داغیں گے اس سے ان کے ماتھے اور کروٹیں اور پیٹھیں،

هَـٰذَا مَا ڪَنَزۡتُمۡ لِأَنفُسِكُمۡ فَذُوقُواْ مَا كُنتُمۡ تَكۡنِزُونَ  

یہ ہے جو تم گاڑتے (جمع کرتے)تھے اپنے واسطے ، اب چکھو مزہ اپنے گاڑنے (جمع کرنے)کا۔

35

إِنَّ عِدَّةَ ٱلشُّہُورِ عِندَ ٱللَّهِ ٱثۡنَا عَشَرَ شَہۡرً۬ا فِى ڪِتَـٰبِ ٱللَّهِ يَوۡمَ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ

مہینوں کی گنتی اﷲ پاس بارہ مہینے ہیں اﷲ کے حکم میں، جس دن (سے) پیدا کئے آسمان و زمین،

مِنۡہَآ أَرۡبَعَةٌ حُرُمٌ۬‌ۚ

ان میں چار (مہینے) ہیں ادب کے۔

ذَٲلِكَ ٱلدِّينُ ٱلۡقَيِّمُ‌ۚ

یہی ہے سیدھا دین،

فَلَا تَظۡلِمُواْ فِيہِنَّ أَنفُسَڪُمۡ‌ۚ

 سو ان میں ظلم نہ کرو اپنے اوپر،

وَقَـٰتِلُواْ ٱلۡمُشۡرِڪِينَ كَآفَّةً۬ ڪَمَا يُقَـٰتِلُونَكُمۡ ڪَآفَّةً۬‌ۚ

اور لڑو مشرکوں سے ہر حال(سب مل کر) ، جیسے وہ لڑتے ہیں تم سے ہر حال(سب مل کر) ۔

وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلۡمُتَّقِينَ  

اور جانو کہ اﷲ ساتھ ہے ڈر والوں (متقیوں) کے۔

36

إِنَّمَا ٱلنَّسِىٓءُ زِيَادَةٌ۬ فِى ٱلۡڪُفۡرِ‌ۖ يُضَلُّ بِهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ

یہ جو مہینہ ہٹا دینا ہے، سو بڑھائی بات ہے کُفر کے عہد میں، گمراہی میں پڑتے ہیں اس سے کافر ،

يُحِلُّونَهُ ۥ عَامً۬ا وَيُحَرِّمُونَهُ ۥ عَامً۬ا لِّيُوَاطِـُٔواْ عِدَّةَ مَا حَرَّمَ ٱللَّهُ

چھٹا (کھل) گنتے ہیں اس کو ایک برس اور ادب کا گنتے ہیں ایک برس کہ پوری کر لیں گنتی جو اﷲ نے رکھی ادب کی،

فَيُحِلُّواْ مَا حَرَّمَ ٱللَّهُ‌ۚ

پھر حلال کرتے ہیں جو منع کیا اﷲ نے،

زُيِّنَ لَهُمۡ سُوٓءُ أَعۡمَـٰلِهِمۡ‌ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِى ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡڪَـٰفِرِينَ  

بھلے دکھائے ہیں ان کو بُرے کام۔اور اﷲ راہ نہیں دیتا منکر قوم کو۔

37

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَا لَكُمۡ إِذَا قِيلَ لَكُمُ ٱنفِرُواْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ٱثَّاقَلۡتُمۡ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ‌ۚ

 اے ایمان والو! کیا ہوا ہے تم کو؟ جب کہئے کوچ کرو اﷲ کی راہ میں، ڈھے جاتے ہو زمین پر۔

أَرَضِيتُم بِٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا مِنَ ٱلۡأَخِرَةِ‌ۚ

کیا ریجھے دنیا کی زندگی پر آخرت چھوڑ کر؟

فَمَا مَتَـٰعُ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا فِى ٱلۡأَخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ  

سو کچھ نہیں دنیا کا برتنا، آخرت کے حساب میں، مگر تھوڑا۔

38

إِلَّا تَنفِرُواْ يُعَذِّبۡڪُمۡ عَذَابًا أَلِيمً۬اوَيَسۡتَبۡدِلۡ قَوۡمًا غَيۡرَڪُمۡ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيۡـًٔ۬ا‌ۗ

اگر نہ نکلو گے، تم کو دےگا (اﷲ) دُکھ کی مار،اور بدل لائے گا وہ لوگ تمہارے سوا اور کچھ نہ بگاڑو گے اس کا۔

وَٱللَّهُ عَلَىٰ ڪُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ  

اور اﷲ سب چیز پر قادر ہے۔

39

إِلَّا تَنصُرُوهُ فَقَدۡ نَصَرَهُ ٱللَّهُ إِذۡ أَخۡرَجَهُ ٱلَّذِينَ ڪَفَرُواْ ثَانِىَ ٱثۡنَيۡنِ إِذۡ هُمَا فِى ٱلۡغَارِ

 اگر تم نہ مدد کر وگے رسول کی، تو اس کی مدد کی ہے اﷲ نے، جس وقت اس کو نکالا کافروں نے ،دو جان سے،جب دونوں تھے غار میں،

إِذۡ يَقُولُ لِصَـٰحِبِهِۦ لَا تَحۡزَنۡ إِنَّ ٱللَّهَ مَعَنَا‌ۖ

جب کہنے لگا اپنے رفیق کو، تُو غم نہ کھا، اﷲ ہمارے ساتھ ہے۔

فَأَنزَلَ ٱللَّهُ سَڪِينَتَهُ ۥ عَلَيۡهِ وَأَيَّدَهُ ۥ بِجُنُودٍ۬ لَّمۡ تَرَوۡهَا

پھر اﷲ نے اتاری اپنی طرف سے تسکین اُس پر اور مدد کو اسکی بھیجیں وہ فوجیں، کہ تم نے نہ دیکھیں،

وَجَعَلَ ڪَلِمَةَ ٱلَّذِينَ ڪَفَرُواْ ٱلسُّفۡلَىٰ‌ۗ

اور نیچے ڈالی بات کافروں کی۔

وَڪَلِمَةُ ٱللَّهِ هِىَ ٱلۡعُلۡيَا‌ۗ وَٱللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ  

 اور اﷲ کی بات ہمیشہ اوپر ہے۔اﷲ زبردست ہے حکمت والا۔

40

ٱنفِرُواْ خِفَافً۬ا وَثِقَالاً۬ وَجَـٰهِدُواْ بِأَمۡوَٲلِڪُمۡ وَأَنفُسِكُمۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ‌ۚ

نکلو ہلکے اور بوجھل، اور لڑو اﷲ کی راہ میں اپنے مال سے اور جان سے۔

ذَٲلِكُمۡ خَيۡرٌ۬ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ  

یہ بہتر ہے تمہارے حق میں، اگر تم کو سمجھ ہے۔

41

لَوۡ كَانَ عَرَضً۬ا قَرِيبً۬ا وَسَفَرً۬ا قَاصِدً۬ا لَّٱتَّبَعُوكَ وَلَـٰكِنۢ بَعُدَتۡ عَلَيۡہِمُ ٱلشُّقَّةُ‌ۚ

 اگر کچھ مال ہوتا نزدیک اور سفر ہلکا تو تیرے ساتھ چلتے، لیکن دُور نظر آئی ان کو طرف۔

وَسَيَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ لَوِ ٱسۡتَطَعۡنَا لَخَرَجۡنَا مَعَكُمۡ

اب قسمیں کھائیں گے اﷲ کی، کہ ہم مقدور رکھتے تو نکلتے تمہارے ساتھ۔

يُہۡلِكُونَ أَنفُسَہُمۡ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ إِنَّہُمۡ لَكَـٰذِبُونَ  

وبال میں ڈالتے ہیں اپنی جان۔ اور اﷲ جانتا ہے وہ جھوٹے ہیں۔

42

عَفَا ٱللَّهُ عَنكَ لِمَ أَذِنتَ لَهُمۡ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكَ ٱلَّذِينَ صَدَقُواْ وَتَعۡلَمَ ٱلۡكَـٰذِبِينَ  

 اﷲ بخشے تجھ کو، کیوں رخصت دی تُو نے ان کو؟

جب تک معلوم ہوتے تجھ پر جنہوں نے سچ کہا، اور جانتا تُو جھوٹوں کو۔

43

لَا يَسۡتَـٔۡذِنُكَ ٱلَّذِينَ يُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِأَن يُجَـٰهِدُواْ بِأَمۡوَٲلِهِمۡ وَأَنفُسِہِمۡ‌ۗ

 نہیں رخصت مانگتے تجھ سے، جو لوگ یقین رکھتے ہیں اﷲ پر اور پچھلے دن (آخرت) پر،اس سے کہ لڑیں اپنے مال اور جان سے۔

وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِٱلۡمُتَّقِينَ  

اور اﷲ خوب جانتا ہے ڈر والوں (متقیوں) کو۔

44

إِنَّمَا يَسۡتَـٔۡذِنُكَ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ

رخصت وہی مانگتے ہیں تجھ سے جو یقین نہیں رکھتے اﷲ پر اور پچھلے دن (آخرت) پر،

وَٱرۡتَابَتۡ قُلُوبُهُمۡ فَهُمۡ فِى رَيۡبِهِمۡ يَتَرَدَّدُونَ  

اور شک میں پڑے ہیں دل ان کے، سو وہ اپنے شک ہی میں بھٹکتے ہیں۔

45

وَلَوۡ أَرَادُواْ ٱلۡخُرُوجَ لَأَعَدُّواْ لَهُ ۥ عُدَّةً۬

 اور اگر چاہتے نکلنا تو تیار کرتے کچھ اسباب اس کا،

وَلَـٰكِن ڪَرِهَ ٱللَّهُ ٱنۢبِعَاثَهُمۡ فَثَبَّطَهُمۡ وَقِيلَ ٱقۡعُدُواْ مَعَ ٱلۡقَـٰعِدِينَ  

اور لیکن خوش (پسند) نہ لگا اﷲ کو ان کا اُٹھنا، سو بوجھل کر دیا ان کو اور حکم ہوا کہ بیٹھو ساتھ بیٹھنے والوں کے۔

46

لَوۡ خَرَجُواْ فِيكُم مَّا زَادُوكُمۡ إِلَّا خَبَالاً۬ وَلَأَوۡضَعُواْ خِلَـٰلَكُمۡ يَبۡغُونَڪُمُ ٱلۡفِتۡنَةَ

 اگر نکلتے تم میں کچھ نہ بڑھاتے تمہارا مگر خرابی،اور گھوڑے دوڑاتے تمہارے اندر، بگاڑ کروانے کی تلاش (کیلئے) ۔

وَفِيكُمۡ سَمَّـٰعُونَ لَهُمۡ‌ۗ

اور تم میں بعضے جاسوس ہیں اُن کے۔

وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِٱلظَّـٰلِمِينَ  

اور اﷲ خوب جانتا ہے بے انصافوں کو۔

47

لَقَدِ ٱبۡتَغَوُاْ ٱلۡفِتۡنَةَ مِن قَبۡلُ وَقَلَّبُواْ لَكَ ٱلۡأُمُورَ

 کرتے رہے ہیں تلاش بگاڑ کی آگے (پہلے) سے اور الٹے (اُلٹ پلٹ کرتے) رہے ہیں تیرے کام،

حَتَّىٰ جَآءَ ٱلۡحَقُّ وَظَهَرَ أَمۡرُ ٱللَّهِ وَهُمۡ ڪَـٰرِهُونَ  

جب تک آ پہنچا سچا وعدہ، اور غالب ہوا حکم اﷲ کا، اور وہ نا خوش ہی رہے۔

48

وَمِنۡهُم مَّن يَقُولُ ٱئۡذَن لِّى وَلَا تَفۡتِنِّىٓ‌ۚ

 اور بعضے ان میں کہتے ہیں، مجھ کو رخصت دے اور گمراہی میں نہ ڈال،

أَلَا فِى ٱلۡفِتۡنَةِ سَقَطُواْ‌ۗ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةُۢ بِٱلۡڪَـٰفِرِينَ  

سنتا ہے وہ تو گمراہی میں پڑے ہیں،اور (یقیناً) دوزخ گھیر رہی ہے منکروں کو۔

49

إِن تُصِبۡكَ حَسَنَةٌ۬ تَسُؤۡهُمۡ‌ۖ

 اگر تجھ کو پہنچے کچھ خوبی، وہ بُری لگے ا ن کو۔

وَإِن تُصِبۡكَ مُصِيبَةٌ۬ يَقُولُواْ قَدۡ أَخَذۡنَآ أَمۡرَنَا مِن قَبۡلُ وَيَتَوَلَّواْ وَّهُمۡ فَرِحُونَ  

اور اگر پہنچے سختی، کہیں ہم نے سنبھال لیا تھا اپنا کام آگے (پہلے) ہی،اور پھر کر جائیں (لوٹ جاتے ہیں) خوشیاں کرتے۔

50

قُل لَّن يُصِيبَنَآ إِلَّا مَا ڪَتَبَ ٱللَّهُ لَنَا هُوَ مَوۡلَٮٰنَا‌ۚ

 تُو کہہ، ہم کو نہ پہنچے گا مگر وہی جو لکھ دیا اﷲ نے ہم کو، وہی ہے صاحب ہمارا۔

وَعَلَى ٱللَّهِ فَلۡيَتَوَڪَّلِ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ  

اور اﷲ ہی پر چاہیئے بھروسا کریں مسلمان۔

51

قُلۡ هَلۡ تَرَبَّصُونَ بِنَآ إِلَّآ إِحۡدَى ٱلۡحُسۡنَيَيۡنِ‌ۖ

 تُو کہہ تم کیا چیتو گے ( سوچو گے) ہمارے حق میں، مگر دو خوبی میں سے ایک۔

وَنَحۡنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمۡ أَن يُصِيبَكُمُ ٱللَّهُ بِعَذَابٍ۬ مِّنۡ عِندِهِۦۤ أَوۡ بِأَيۡدِينَا‌ۖ

اور ہم امیدوار ہیں تمہارے حق میں کہ ڈالے تم پر اﷲ کچھ عذاب، اپنے پاس سے یا ہمارے ہاتھوں۔

فَتَرَبَّصُوٓاْ إِنَّا مَعَڪُم مُّتَرَبِّصُونَ  

سو منتظر رہو، ہم بھی تمہارے ساتھ منتظر ہیں۔

52

قُلۡ أَنفِقُواْ طَوۡعًا أَوۡ كَرۡهً۬ا لَّن يُتَقَبَّلَ مِنكُمۡ‌ۖ

 تُو کہہ، مال خرچ کرو خوشی سے یا نا خوشی سے، ہر گز قبول نہ ہو گا تم سے۔

إِنَّكُمۡ ڪُنتُمۡ قَوۡمً۬ا فَـٰسِقِينَ  

تحقیق تم ہوئے ہو لوگ بے حکم ( نا فرمان)۔

53

وَمَا مَنَعَهُمۡ أَن تُقۡبَلَ مِنۡہُمۡ نَفَقَـٰتُهُمۡ إِلَّآ أَنَّهُمۡ ڪَفَرُواْ بِٱللَّهِ وَبِرَسُولِهِۦ

 اور موقوف ( منع) نہیں ہوا قبول ہونا اُنکے خرچ کا، مگر اسی پر کہ وہ منکر ہوئے اﷲ سے، اور اسکے رسول سے،

وَلَا يَأۡتُونَ ٱلصَّلَوٰةَ إِلَّا وَهُمۡ ڪُسَالَىٰ وَلَا يُنفِقُونَ إِلَّا وَهُمۡ كَـٰرِهُونَ  

اور نہیں آتے نماز کو مگر جی ہارے( سستی اور کاہلی سے)،اور خرچ نہیں کرتے مگر برے دل ( بادلِ نخواستہ) سے۔

54

فَلَا تُعۡجِبۡكَ أَمۡوَٲلُهُمۡ وَلَآ أَوۡلَـٰدُهُمۡ‌ۚ

 سو تُو تعجب نہ کر اُن کے مال اور اولاد سے۔

إِنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّهُ لِيُعَذِّبَہُم بِہَا فِى ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاوَتَزۡهَقَ أَنفُسُہُمۡ وَهُمۡ كَـٰفِرُونَ  

یہی چاہتا ہے اﷲ کہ ان کو عذاب کرے ان چیزوں سے دنیا کے جیتے،اور نکلے ان کی جان جب تک وہ کافر ہی رہیں۔

55

وَيَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ إِنَّہُمۡ لَمِنڪُمۡ وَمَا هُم مِّنكُمۡ وَلَـٰكِنَّهُمۡ قَوۡمٌ۬ يَفۡرَقُونَ  

 اور قسمیں کھاتے ہیں اﷲ کی، کہ وہ بیشک تم میں ہیں۔اور وہ تم میں نہیں، لیکن وہ لوگ ڈرتے ہیں۔

56

لَوۡ يَجِدُونَ مَلۡجَـًٔا أَوۡ مَغَـٰرَٲتٍ أَوۡ مُدَّخَلاً۬ لَّوَلَّوۡاْ إِلَيۡهِ وَهُمۡ يَجۡمَحُونَ  

 اگر پائیں کہیں بچاؤ، یا کوئی گڑھے یا سر گھسانے کو جگہ، تو اُلٹے بھاگیں اُسی طرف رسیاں توڑاتے۔

57

وَمِنۡہُم مَّن يَلۡمِزُكَ فِى ٱلصَّدَقَـٰتِ

 اور بعضے ان میں ہیں کہ تجھ کو طعن دیتے ہیں زکوٰۃ بانٹنے میں۔

فَإِنۡ أُعۡطُواْ مِنۡہَا رَضُواْوَإِن لَّمۡ يُعۡطَوۡاْ مِنۡہَآ إِذَا هُمۡ يَسۡخَطُونَ  

سو اگر ان کو ملے اس میں سے تو راضی ہوں اور اگر نہ ملے، تب ہی وہ نا خوش ہو جائیں۔

58

وَلَوۡ أَنَّهُمۡ رَضُواْ مَآ ءَاتَٮٰهُمُ ٱللَّهُ وَرَسُولُهُ ۥ

 اور کیا خوب تھا اگر وہ راضی ہوتے، جو دیا ان کو اﷲ نے اور اسکے رسول نے،

وَقَالُواْ حَسۡبُنَا ٱللَّهُ سَيُؤۡتِينَا ٱللَّهُ مِن فَضۡلِهِۦ وَرَسُولُهُ ۥۤ

اور کہتے، بس ہے ہم کو اﷲ دے رہے گا ہم کو اﷲ اپنے فضل سے، اور اس کا رسول ،

إِنَّآ إِلَى ٱللَّهِ رَٲغِبُونَ  

(بیشک) ہم کو اﷲ ہی چاہیئے ( کی طرف راغب ہیں)۔

59

إِنَّمَا ٱلصَّدَقَـٰتُ لِلۡفُقَرَآءِ وَٱلۡمَسَـٰكِينِ وَٱلۡعَـٰمِلِينَ عَلَيۡہَاوَٱلۡمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُہُمۡ

 زکوٰۃ جو ہے، سو حق ہے مفلسوں کا اور محتاجوں کا، اور اس کام پر جانے والوں کا،اور جن کا دل پرچانا ہے،

وَفِى ٱلرِّقَابِ وَٱلۡغَـٰرِمِينَ وَفِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِ‌ۖ

 اور گردن چھڑانے میں، اور جو تاوان بھریں، اور اﷲ کی راہ میں، اور راہ کے مسافر کو۔

فَرِيضَةً۬ مِّنَ ٱللَّهِ‌ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَڪِيمٌ۬  

ٹھہرا دیا (یہ فریضہ) ہے اﷲ کا۔ اور اﷲ سب جانتا ہے حکمت والا۔

60

وَمِنۡہُمُ ٱلَّذِينَ يُؤۡذُونَ ٱلنَّبِىَّ وَيَقُولُونَ هُوَ أُذُنٌ۬ۚ

 اور بعضے ان میں بدگوئی کرتے ہیں نبی کی، اور کہتے ہیں یہ شخص کان (کانوں کا کچا) ہے۔

قُلۡ أُذُنُ خَيۡرٍ۬ لَّڪُمۡ يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَيُؤۡمِنُ لِلۡمُؤۡمِنِينَ

تُو کہہ، کان (کان لگا کر سنت) ہے تمہارے بھلے کو، یقین لاتا ہے اﷲ پر، اور یقین کرتا ہے بات مسلمان کی،

وَرَحۡمَةٌ۬ لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنكُمۡ‌ۚ

اور مہر(سراپا رحمت) ہے ایمان والوں کے حق میں تم میں سے۔

وَٱلَّذِينَ يُؤۡذُونَ رَسُولَ ٱللَّهِ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٌ۬  

اور جو لوگ بدگوئی کرتے ہیں اﷲ کے رسول کی، اُن کو دُکھ کی مار ہے۔

61

يَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ لَكُمۡ لِيُرۡضُوڪُمۡ

 قسمیں کھاتے ہیں اﷲ کی تمہارے آگے، کہ تم کو راضی کریں۔

وَٱللَّهُ وَرَسُولُهُ ۥۤ أَحَقُّ أَن يُرۡضُوهُ إِن ڪَانُواْ مُؤۡمِنِينَ  

اور (حالانکہ) اﷲ کو اور اسکے رسول کو بہت (زیادہ) ضرور (لازم) ہے راضی کرنا، اگر وہ ایمان رکھتے ہیں۔

62

أَلَمۡ يَعۡلَمُوٓاْ أَنَّهُ ۥ مَن يُحَادِدِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥ فَأَنَّ لَهُ ۥ نَارَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدً۬ا فِيہَا‌ۚ

وہ جان نہیں چکے، کہ جو کوئی مقابلہ کرے اﷲ اور اسکے رسول سے، تو اسکو ہے دوزخ کی آگ، پڑا رہے اس میں۔

ذَٲلِكَ ٱلۡخِزۡىُ ٱلۡعَظِيمُ  

یہی ہے بڑی رسوائی۔

63

يَحۡذَرُ ٱلۡمُنَـٰفِقُونَ أَن تُنَزَّلَ عَلَيۡهِمۡ سُورَةٌ۬ تُنَبِّئُهُم بِمَا فِى قُلُوبِہِمۡ‌ۚ

 ڈرا کرتے ہیں منافق کہ نازل نہ ہو اُن پر کوئی سورت کہ جتا دے ان کو جو اُن کے دلوں میں ہے۔

قُلِ ٱسۡتَہۡزِءُوٓاْ إِنَّ ٱللَّهَ مُخۡرِجٌ۬ مَّا تَحۡذَرُونَ  

تُو کہہ، ٹھٹھے (مذاق) کرتے رہو۔ اﷲ کھولنے والا ہے جس چیز کا تم کو ڈر ہے۔

64

وَلَٮِٕن سَأَلۡتَهُمۡ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا ڪُنَّا نَخُوضُ وَنَلۡعَبُ‌ۚ

 اور جو تُو اُن سے پوچھے، تو کہیں ہم تو بول چال کرتے تھے، اور کھیل۔

قُلۡ أَبِٱللَّهِ وَءَايَـٰتِهِۦ وَرَسُولِهِۦ كُنتُمۡ تَسۡتَہۡزِءُونَ  

تُو کہہ، اﷲ سے اور اس کے کلام سے اور اس کے رسول سے ٹھٹھے (مذاق) کرتے تھے؟

65

لَا تَعۡتَذِرُواْ قَدۡ كَفَرۡتُم بَعۡدَ إِيمَـٰنِكُمۡ‌ۚ

 بہانے مت بناؤ، تم (یقیناً) کافر ہو گئے ایمان لا کر،

إِن نَّعۡفُ عَن طَآٮِٕفَةٍ۬ مِّنكُمۡ نُعَذِّبۡ طَآٮِٕفَةَۢ بِأَنَّہُمۡ ڪَانُواْ مُجۡرِمِينَ  

اگر ہم معاف کریں گے تم میں بعضوں کو، البتہ مار بھی دیں گے بعضوں کو، اس پر کہ وہ گنہگار تھے۔

66

ٱلۡمُنَـٰفِقُونَ وَٱلۡمُنَـٰفِقَـٰتُ بَعۡضُهُم مِّنۢ بَعۡضٍ۬‌ۚ

منافق مرد اور عورتیں سب کی ایک چال ہے،

يَأۡمُرُونَ بِٱلۡمُنڪَرِ وَيَنۡہَوۡنَ عَنِ ٱلۡمَعۡرُوفِ وَيَقۡبِضُونَ أَيۡدِيَہُمۡ‌ۚ

سکھائیں بات بری اور چھڑائیں (منع کریں) بھلی سے، اور بند رکھیں اپنی مٹھی۔

نَسُواْ ٱللَّهَ فَنَسِيَہُمۡ‌ۗ

بھول گئے اﷲ کو، سو وہ بھول گیا ان کو،

إِنَّ ٱلۡمُنَـٰفِقِينَ هُمُ ٱلۡفَـٰسِقُونَ 

تحقیق منافق وہی ہیں بے حکم۔

67

وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلۡمُنَـٰفِقِينَ وَٱلۡمُنَـٰفِقَـٰتِ وَٱلۡكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدِينَ فِيہَا‌ۚ

 وعدہ دیا اﷲ نے منافق مرد اور عورتوں کو، اور منکروں کو، دوزخ کی آگ، پڑے رہیں اسی میں۔

هِىَ حَسۡبُهُمۡ‌ۚ

وہی بس (موزوں) ہے ان کو۔

وَلَعَنَهُمُ ٱللَّهُ‌ۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ۬ مُّقِيمٌ۬  

اور اﷲ نے ان کو پھٹکارا۔ اور ان کو ہے عذاب برقرار(ہمیشہ قائم رہنے والا) ۔

68

كَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكُمۡ ڪَانُوٓاْ أَشَدَّ مِنكُمۡ قُوَّةً۬ وَأَكۡثَرَ أَمۡوَٲلاً۬ وَأَوۡلَـٰدً۬ا

جس طرح تم سے اگلے زیادہ تھے زور (طاقت) میں، اور بہت رکھتے مال اور اولاد۔

فَٱسۡتَمۡتَعُواْ بِخَلَـٰقِهِمۡ فَٱسۡتَمۡتَعۡتُم بِخَلَـٰقِكُمۡ ڪَمَا ٱسۡتَمۡتَعَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكُم

پھر برت گئے اپنا حصہ، پھر تم نے برت لیا اپنا حِصّہ، جیسے برت گئے تم سے اگلے اپنا حصہ،

بِخَلَـٰقِهِمۡ وَخُضۡتُمۡ كَٱلَّذِى خَاضُوٓاْ‌ۚ

اور تم نے قدم ڈالے(بھی بحث میں پڑے) ، جیسے انہوں نے قدم ڈالے (وہ بحث میں پڑے) تھے۔

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ حَبِطَتۡ أَعۡمَـٰلُهُمۡ فِى ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأَخِرَةِ‌ۖ وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡخَـٰسِرُونَ  

وہ لوگ! مٹ گئے ان کے کئے دنیا میں، اور آخرت میں۔اور وہی لوگ پڑے ہیں زیاں میں(خسارہ اٹھانے والے) ۔

69

أَلَمۡ يَأۡتِہِمۡ نَبَأُ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ

 کیا پہنچا نہیں ان کو احوال اگلوں کا،

قَوۡمِ نُوحٍ۬ وَعَادٍ۬ وَثَمُودَ وَقَوۡمِ إِبۡرَٲهِيمَ وَأَصۡحَـٰبِ مَدۡيَنَ وَٱلۡمُؤۡتَفِڪَـٰتِ‌ۚ

قوم نوح کا اور عاد کا اور ثمود کا،اور قوم ابراہیم کا اور مدین والوں کا، اور الٹی بستیوں کا؟

أَتَتۡهُمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَـٰتِ‌ۖ

پہنچے اُن پاس ان کے رسول صاف حکم لے کر۔

فَمَا ڪَانَ ٱللَّهُ لِيَظۡلِمَهُمۡ وَلَـٰكِن كَانُوٓاْ أَنفُسَہُمۡ يَظۡلِمُونَ  

پھر اﷲ ایسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرتا، مگر وہ اپنے پر آپ ظلم کرتے تھے۔

70

وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ وَٱلۡمُؤۡمِنَـٰتُ بَعۡضُهُمۡ أَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍ۬‌ۚ

 اور ایمان والے مرد اور عورتیں، ایک دوسرے کے مددگار ہیں۔

يَأۡمُرُونَ بِٱلۡمَعۡرُوفِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ ٱلۡمُنكَرِ

سکھاتے ہیں نیک بات، اور منع کرتے ہیں بُری سے،

وَيُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤۡتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَيُطِيعُونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥۤ‌ۚ

اور کھڑی رکھتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور حکم میں چلتے ہیں اﷲ کے اور اسکے رسول کے۔

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ سَيَرۡحَمُهُمُ ٱللَّهُ‌ۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ۬  

وہ لوگ، ان پر رحم کرےگا اﷲ۔ البتہ اﷲ زبردست ہے حکمتوں والا۔

71

وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَـٰتِ جَنَّـٰتٍ۬ تَجۡرِى مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَـٰرُخَـٰلِدِينَ فِيہَا

 وعدہ دیا اﷲ نے، ایمان والے مردوں اور عورتوں کو باغ، بہتی ہیں نیچے اُنکے نہریں، رہا کریں ان میں (ہمیشہ) ،

وَمَسَـٰكِنَ طَيِّبَةً۬ فِى جَنَّـٰتِ عَدۡنٍ۬‌ۚ

اور مکان ستھرے(نفیس قیام گاہیں) ، رہنے کے (سدا بہار) باغوں میں۔

وَرِضۡوَٲنٌ۬ مِّنَ ٱللَّهِ أَڪۡبَرُ‌ۚ

اور رضامندی (خوشنودی) اﷲ کی، (جو) سب سے بڑی۔

ذَٲلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ  

یہی ہے بڑی مراد ملنی۔

72

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلنَّبِىُّ جَـٰهِدِ ٱلۡڪُفَّارَ وَٱلۡمُنَـٰفِقِينَ وَٱغۡلُظۡ عَلَيۡہِمۡ‌ۚ

 اے نبی! لڑائی کر کافروں سے اور منافقوں سے، اور تندخوئی (سختی) کر اُن پر۔

وَمَأۡوَٮٰهُمۡ جَهَنَّمُ‌ۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ  

اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اور وہ بُری جگہ پہنچے۔

73

يَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ مَا قَالُواْ

قسمیں کھاتے ہیں اﷲ کی ہم نے نہیں کہا۔

وَلَقَدۡ قَالُواْ كَلِمَةَ ٱلۡكُفۡرِ وَڪَفَرُواْ بَعۡدَ إِسۡلَـٰمِهِمۡ وَهَمُّواْ بِمَا لَمۡ يَنَالُواْ‌ۚ

اور بیشک کہا ہے لفظ کفر کا، اور منکر ہو گئے ہیں مسلمان ہو کر، اور فکر کیا تھا جو نہ ملا۔

وَمَا نَقَمُوٓاْ إِلَّآ أَنۡ أَغۡنَٮٰهُمُ ٱللَّهُ وَرَسُولُهُ ۥ مِن فَضۡلِهِۦ‌ۚ

اور یہ سب کرتے ہیں بدلا اس کا کہ دولتمند کر دیا ان کو اﷲ نے، اور اسکے رسول نے، اپنے فضل سے۔

فَإِن يَتُوبُواْ يَكُ خَيۡرً۬ا لَّهُمۡ‌ۖ وَإِن يَتَوَلَّوۡاْ يُعَذِّبۡہُمُ ٱللَّهُ عَذَابًا أَلِيمً۬ا فِى ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأَخِرَةِ‌ۚ

سو اگر توبہ کریں، تو بھلا ہے ان کے حق میں۔اور اگر نا مانیں گے، تو مار دے گا ان کو اﷲ دُکھ کی مار، دنیا میں اور آخرت میں۔

وَمَا لَهُمۡ فِى ٱلۡأَرۡضِ مِن وَلِىٍّ۬ وَلَا نَصِيرٍ۬  

اور نہیں اُن کا روئے زمین میں کوئی حمایتی نہ مددگار۔

74

وَمِنۡہُم مَّنۡ عَـٰهَدَ ٱللَّهَ لَٮِٕنۡ ءَاتَٮٰنَا مِن فَضۡلِهِۦ لَنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ  

 اور بعضے ان میں وہ ہیں کہ عہد کیا تھا اﷲ سے، اگر دے ہم کو اپنے فضل سے تو ہم خیرات کریں اور ہو رہیں ہم نیکی والوں میں۔

75

فَلَمَّآ ءَاتَٮٰهُم مِّن فَضۡلِهِۦ بَخِلُواْ بِهِۦوَتَوَلَّواْ وَّهُم مُّعۡرِضُونَ  

پھر جب دیا ان کو اپنے فضل سے، اس میں بخل کیا اور پھر (پلٹ) گئے ٹلا کر(رُوگردانی کر تے ہوئے) ۔

76

فَأَعۡقَبَہُمۡ نِفَاقً۬ا فِى قُلُوبِہِمۡ إِلَىٰ يَوۡمِ يَلۡقَوۡنَهُ ۥ

پھر اس کا اثر رکھا نفاق انکے دل میں، جس دن تک اس سے ملیں گے اس پر کہ خلاف کیا

بِمَآ أَخۡلَفُواْ ٱللَّهَ مَا وَعَدُوهُ وَبِمَا ڪَانُواْ يَكۡذِبُونَ  

اﷲ سے جو وعدہ دیا، اور اس پر کہ بولتے تھے جھوٹ۔

77

أَلَمۡ يَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ سِرَّهُمۡ وَنَجۡوَٮٰهُمۡ وَأَنَّ ٱللَّهَ عَلَّـٰمُ ٱلۡغُيُوبِ  

جان نہیں چکے، کہ اﷲ جانتا ہے ان کا بھید اور مشورہ،اور یہ کہ اﷲ جاننے والا ہے ہر چھپے کا۔

78

ٱلَّذِينَ يَلۡمِزُونَ ٱلۡمُطَّوِّعِينَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ فِى ٱلصَّدَقَـٰتِ

 وہ جو طعن کرتے ہیں دل کھول کر، خیرات کرنے والے مسلمانوں کو،

وَٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهۡدَهُمۡ فَيَسۡخَرُونَ مِنۡہُمۡ‌ۙ سَخِرَ ٱللَّهُ مِنۡہُمۡ

اور ان پر جو نہیں رکھتے مگر اپنی محنت (کی کمائی) کا، پھر اُن پر ٹھٹھے (مذاق) کرتے ہیں۔اﷲ نے اُن سے ٹھٹھا (مذاق) کیا ہے

وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٌ  

اور ان کو دکھ کی مار ہے۔

79

ٱسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ أَوۡ لَا تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ

 تُو ان کے حق میں بخشش مانگ یا نہ مانگ۔

إِن تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ سَبۡعِينَ مَرَّةً۬ فَلَن يَغۡفِرَ ٱللَّهُ لَهُمۡ‌ۚ

اگر ان کے واسطے ستر بار بخشش مانگے، تو بھی ہر گز نہ بخشے ان کو اﷲ،

ذَٲلِكَ بِأَنَّہُمۡ ڪَفَرُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ‌ۗ

یہ اس پر کہ وہ منکر ہوئے اﷲ سے اور اسکے رسول سے۔

وَٱللَّهُ لَا يَہۡدِى ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡفَـٰسِقِينَ  

اور اﷲ راہ (ہدایت) نہیں دیتا بے حکم (نافرمان) لوگوں کو۔

80

فَرِحَ ٱلۡمُخَلَّفُونَ بِمَقۡعَدِهِمۡ خِلَـٰفَ رَسُولِ ٱللَّهِ

 خوش ہوئے پچھاڑی ڈالے گئے (پیچھے رہنے والے) ،بیٹھ کر جدا رسول سے،

وَكَرِهُوٓاْ أَن يُجَـٰهِدُواْ بِأَمۡوَٲلِهِمۡ وَأَنفُسِہِمۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَقَالُواْ لَا تَنفِرُواْ فِى ٱلۡحَرِّ‌ۗ

اور بُرا لگا کہ لڑیں اپنے مال سے اور جان سے اﷲ کی راہ میں، اور بولے مت کوچ کرو گرمی میں۔

قُلۡ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَرًّ۬ا‌ۚ

تُو کہہ، دوزخ کی آگ اور سخت گرم ہے۔

لَّوۡ كَانُواْ يَفۡقَهُونَ  

 اگر ان کو سمجھ ہوتی۔

81

فَلۡيَضۡحَكُواْ قَلِيلاً۬ وَلۡيَبۡكُواْ كَثِيرً۬ا جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ  

 سو ہنس لیں تھوڑا، اور روئیں بہت سا۔ بدلا اس کا جو کماتے تھے۔

82

فَإِن رَّجَعَكَ ٱللَّهُ إِلَىٰ طَآٮِٕفَةٍ۬ مِّنۡہُمۡ فَٱسۡتَـٔۡذَنُوكَ لِلۡخُرُوجِ

سو اگر پھر لے جائے تجھ کو اﷲ، کسی فرقے کی طرف اُن میں سے، پھر یہ رخصت چاہیں تجھ سے نکلنے کو،

فَقُل لَّن تَخۡرُجُواْ مَعِىَ أَبَدً۬ا وَلَن تُقَـٰتِلُواْ مَعِىَ عَدُوًّا‌ۖ

تو تُو کہہ، ہر گزنہ نکلو گے میرے ساتھ کبھی، اور نہ لڑو گے میرے ساتھ کسی دشمن سے۔

إِنَّكُمۡ رَضِيتُم بِٱلۡقُعُودِ أَوَّلَ مَرَّةٍ۬ فَٱقۡعُدُواْ مَعَ ٱلۡخَـٰلِفِينَ  

تم کو پسند آیا بیٹھ رہنا پہلی بار، سو بیٹھے رہو ساتھ پچھاڑی (پیچھے رہنے) والوں کے۔

83

وَلَا تُصَلِّ عَلَىٰٓ أَحَدٍ۬ مِّنۡہُم مَّاتَ أَبَدً۬ا وَلَا تَقُمۡ عَلَىٰ قَبۡرِهِۦۤ‌ۖ

 اور نماز نہ پڑھ ان میں کسی پر، جو مر جائے کبھی، اور نہ کھڑا ہو اسکی قبر پر۔

إِنَّہُمۡ كَفَرُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَمَاتُواْ وَهُمۡ فَـٰسِقُونَ  

وہ منکر ہوئے اﷲ سے اور اسکے رسول سے، اور مرے ہیں بے حکم(کہ وہ سرکش تھے) ۔

84

وَلَا تُعۡجِبۡكَ أَمۡوَٲلُهُمۡ وَأَوۡلَـٰدُهُمۡ‌ۚ

 اور تعجب نہ کر اُن کے مال اور اولاد سے۔

إِنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّهُ أَن يُعَذِّبَہُم بِہَا فِى ٱلدُّنۡيَاوَتَزۡهَقَ أَنفُسُہُمۡ وَهُمۡ ڪَـٰفِرُونَ  

اﷲ یہی چاہتا ہے کہ عذاب کرے ان کو، اُن چیزوں سے دنیا میں اور نکلے ان کی جان جب تک کافر ہی رہیں۔

85

وَإِذَآ أُنزِلَتۡ سُورَةٌ أَنۡ ءَامِنُواْ بِٱللَّهِ وَجَـٰهِدُواْ مَعَ رَسُولِهِ

 اور جب نازل ہوتی ہے کوئی سورت کہ یقین لاؤ اﷲ پر، اور لڑائی کرو اسکے رسول کے ساتھ (ہو کر) ،

ٱسۡتَـٔۡذَنَكَ أُوْلُواْ ٱلطَّوۡلِ مِنۡهُمۡ وَقَالُواْ ذَرۡنَا نَكُن مَّعَ ٱلۡقَـٰعِدِينَ  

رخصت مانگتے ہیں مقدور والے اُن کے، اور کہتے ہیں ہم کو چھوڑ دے، رہ جائیں ساتھ بیٹھنے (پیچھے رہنے) والوں کے۔

86

رَضُواْ بِأَن يَكُونُواْ مَعَ ٱلۡخَوَالِفِ وَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِہِمۡ فَهُمۡ لَا يَفۡقَهُونَ  

خوش آیا کہ رہ جائیں ساتھ پچھلی (پیچھے رہنے والی) عورتوں کے،اور مُہر ہوئی ان کے دل پر، سو ان کو بوجھ (سمجھ) نہیں۔

87

لَـٰكِنِ ٱلرَّسُولُ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَعَهُ ۥ جَـٰهَدُواْ بِأَمۡوَٲلِهِمۡ وَأَنفُسِهِمۡ‌ۚ

 لیکن رسول اور جو ایمان لائے ہیں ساتھ اسکے، لڑے ہیں اپنے مال اور جان سے۔

وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ لَهُمُ ٱلۡخَيۡرَٲتُ‌ۖ وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡمُفۡلِحُونَ  

اور انہی کو ہیں خوبیاں، اور وہی پہنچے مراد کو۔

88

أَعَدَّ ٱللَّهُ لَهُمۡ جَنَّـٰتٍ۬ تَجۡرِى مِن تَحۡتِہَا ٱلۡأَنۡهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيہَا‌ۚ

تیار رکھے ہیں اﷲ نے ان کے واسطے باغ، بہتی ہیں نیچے اُنکے نہریں، رہا کریں (ہمیشہ) ان میں۔

ذَٲلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ  

یہی ہے بڑی مراد ملنی۔

89

وَجَآءَ ٱلۡمُعَذِّرُونَ مِنَ ٱلۡأَعۡرَابِ لِيُؤۡذَنَ لَهُمۡ

 اور آئے بہانے کرتے گنوار تا (کہ) رخصت ملے ان کو (پیچھے رہ جانے کی) ،

وَقَعَدَ ٱلَّذِينَ كَذَبُواْ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥ‌ۚ

اور (اس طرح) بیٹھ رہے جو جھوٹے ہوئے اﷲ سے اور رسول سے۔

سَيُصِيبُ ٱلَّذِينَ ڪَفَرُواْ مِنۡہُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٌ۬  

اب پہنچے گی اُن پر، جو منکر ہیں اُن میں دُکھ کی مار۔

90

لَّيۡسَ عَلَى ٱلضُّعَفَآءِ وَلَا عَلَى ٱلۡمَرۡضَىٰ

ضعیفوں پر تکلیف نہیں، نہ مریضوں پر،

وَلَا عَلَى ٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ مَا يُنفِقُونَ حَرَجٌ إِذَا نَصَحُواْ لِلَّهِ وَرَسُولِهِۦ‌ۚ

 نہ اُن پرجن کو پیدا نہیں جو خرچ کریں، جب دل سے صاف ہوں اﷲ اور رسول کے ساتھ۔

مَا عَلَى ٱلۡمُحۡسِنِينَ مِن سَبِيلٍ۬‌ۚ

نہیں نیکی والوں پر الزام کی راہ۔

وَٱللَّهُ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

اور اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔

91

وَلَا عَلَى ٱلَّذِينَ إِذَا مَآ أَتَوۡكَ لِتَحۡمِلَهُمۡ قُلۡتَ لَآ أَجِدُ مَآ أَحۡمِلُڪُمۡ عَلَيۡهِ

 اور نہ اُن پر(کوئی گرفت ہے) کہ جب تیرے پاس آئے تا (کہ) ان کو سواری دے،

تُو نے کہا، مجھ کو پیدا (میرے پاس) نہیں جو تم کو سواری دوں،

تَوَلَّواْ وَّأَعۡيُنُهُمۡ تَفِيضُ مِنَ ٱلدَّمۡعِ حَزَنًاأَلَّا يَجِدُواْ مَا يُنفِقُونَ

(اس پر) اُلٹے پھرے اور انکی آنکھوں سے بہتے ہیں آنسو اس غم سے، کہ انکو پیدا (پاس کچھ) نہیں جو خرچ کریں۔

92

إِنَّمَا ٱلسَّبِيلُ عَلَى ٱلَّذِينَ يَسۡتَـٔۡذِنُونَكَ وَهُمۡ أَغۡنِيَآءُ‌ۚ

 راہ الزام کی اُن پر ہے جو رخصت مانگتے ہیں تجھ سے اور مالدار ہیں۔

رَضُواْ بِأَن يَكُونُواْ مَعَ ٱلۡخَوَالِفِ

خوش (اچھ) لگا انہیں کہ رہ جائیں (پاس) پچھلی (پیچھے رہنے والی) عورتوں کے،

وَطَبَعَ ٱللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِہِمۡ فَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ  

اور مُہر کی اﷲ نے اُن کے دل پر، سو وہ نہیں جانتے ( اسکا انجام) ۔

93

يَعۡتَذِرُونَ إِلَيۡكُمۡ إِذَا رَجَعۡتُمۡ إِلَيۡہِمۡ‌ۚ

بہانے لائیں (بنائیں) گے تمہارے پاس، جب پھر (لوٹ) کر جاؤ گے اُن کی طرف۔

قُل لَّا تَعۡتَذِرُواْ لَن نُّؤۡمِنَ لَڪُمۡ قَدۡ نَبَّأَنَا ٱللَّهُ مِنۡ أَخۡبَارِڪُمۡ‌ۚ

تُو کہہ، بہانے مت بناؤ، ہم نہ مانیں گے تمہاری بات، ہم کو بتا چکا ہے اﷲ تمہارے احوال۔

وَسَيَرَى ٱللَّهُ عَمَلَكُمۡ وَرَسُولُهُ ۥ

اور ابھی دیکھے گا اﷲ تمہارے کام، اور اس کا رسول،

ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَـٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ  

پھر (لوٹائے) جاؤ گے طرف اس جاننے والے چھپے اور کھلے کے،سو وہ بتائے گا تم کو جو کر رہے تھے۔

94

سَيَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ لَڪُمۡ إِذَا ٱنقَلَبۡتُمۡ إِلَيۡہِمۡ لِتُعۡرِضُواْ عَنۡہُمۡ‌ۖ

 اب قسمیں کھائیں گے اﷲ کی تمہارے پاس، جب پھر کر جاؤ گے اُنکی طرف، تا (کہ) اُن سے درگذر کرو۔

فَأَعۡرِضُواْ عَنۡہُمۡ‌ۖ

سو درگذر کرو ان سے۔

إِنَّہُمۡ رِجۡسٌ۬‌ۖ وَمَأۡوَٮٰهُمۡ جَهَنَّمُ جَزَآءَۢ بِمَا ڪَانُواْ يَكۡسِبُونَ  

وہ لوگ ناپاک ہیں،اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے، بدلہ اُن کی کمائی کا۔

95

يَحۡلِفُونَ لَڪُمۡ لِتَرۡضَوۡاْ عَنۡہُمۡ‌ۖ

 قسمیں کھائیں گے تمہارے پاس، کہ تم اُن سے راضی ہو جاؤ ،

فَإِن تَرۡضَوۡاْ عَنۡہُمۡ فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يَرۡضَىٰ عَنِ ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡفَـٰسِقِينَ  

سو اگر تم راضی ہو گئے اُنسے، تو اﷲ راضی نہیں بے حکم (نافرمان) لوگوں سے۔

96

ٱلۡأَعۡرَابُ أَشَدُّ ڪُفۡرً۬ا وَنِفَاقً۬اوَأَجۡدَرُ أَلَّا يَعۡلَمُواْ حُدُودَ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ‌ۗ

 گنوار سخت منکر ہیں اور منافق اور اسی لائق کہ نہ سیکھیں قاعدے، جو نازل کئے اﷲ نے اپنے رسول پر۔

وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ۬  

اور اﷲ سب جانتا ہے حکمت والا۔

97

وَمِنَ ٱلۡأَعۡرَابِ مَن يَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ مَغۡرَمً۬اوَيَتَرَبَّصُ بِكُمُ ٱلدَّوَآٮِٕرَ‌ۚ

اور بعضے گنوار وہ ہیں کہ ٹھہراتے ہیں اپنا خرچ کرنا چٹی(تاوان، نقصان) ، اور تاکتے ہیں تم پر زمانے کی گردشیں۔

عَلَيۡهِمۡ دَآٮِٕرَةُ ٱلسَّوۡءِ‌ۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۬  

 اُنہیں پر آئے گردش بُری۔ اور اﷲ سب سنتا ہے جانتا۔

98

وَمِنَ ٱلۡأَعۡرَابِ مَن يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ

 اور بعضے گنوار وہ ہیں کہ ایمان لاتے ہیں اﷲ پر اور پچھلے دن (آخرت) پر،

وَيَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ قُرُبَـٰتٍ عِندَ ٱللَّهِ وَصَلَوَٲتِ ٱلرَّسُولِ‌ۚ

اور ٹھہراتے ہیں اپنا خرچ کرنا نزدیک ہونا اﷲ سے، اور دُعا لینی رسول کی۔

أَلَآ إِنَّہَا قُرۡبَةٌ۬ لَّهُمۡ‌ۚ

سنتا ہے وہ ان کے حق میں نزدیکی ہے۔

سَيُدۡخِلُهُمُ ٱللَّهُ فِى رَحۡمَتِهِۦۤ‌ۗ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

داخل کرے گا ان کو اﷲ اپنی مہر (رحمت) میں۔ اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔

99

وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلۡأَوَّلُونَ مِنَ ٱلۡمُهَـٰجِرِينَ وَٱلۡأَنصَارِوَٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُم بِإِحۡسَـٰنٍ۬

 اور جو لوگ قدیم ہیں پہلے وطن چھوڑنے والے اور مدد کرنے والے، اور جو ان کے پیچھے آئے نیکی سے،

رَّضِىَ ٱللَّهُ عَنۡہُمۡ وَرَضُواْ عَنۡهُ

اﷲ راضی اُن سے اور وہ راضی اس سے،

وَأَعَدَّ لَهُمۡ جَنَّـٰتٍ۬ تَجۡرِى تَحۡتَهَا ٱلۡأَنۡهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيہَآ أَبَدً۬ا‌ۚ

اور رکھے ہیں واسطے ان کے باغ، نیچے بہتی نہریں، رہا کریں ان میں ہمیشہ۔

ذَٲلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ  

یہی ہے بڑی مراد ملنی۔

100

وَمِمَّنۡ حَوۡلَكُم مِّنَ ٱلۡأَعۡرَابِ مُنَـٰفِقُونَ‌ۖ

 اور بعضے تمہارے گرد کے گنوار منافق ہیں۔

وَمِنۡ أَهۡلِ ٱلۡمَدِينَةِ‌ۖ مَرَدُواْ عَلَى ٱلنِّفَاقِ لَا تَعۡلَمُهُمۡ‌ۖ نَحۡنُ نَعۡلَمُهُمۡ‌ۚ

اور بعضے مدینے والے اڑ رہے ہیں نفاق پر، تُو ان کو نہیں جانتا۔ ہم کو معلوم ہیں۔

سَنُعَذِّبُہُم مَّرَّتَيۡنِ ثُمَّ يُرَدُّونَ إِلَىٰ عَذَابٍ عَظِيمٍ۬  

ان کو ہم عذاب کریں گے دو بار، پھر پھیرے جائیں گے بڑے عذاب میں۔

101

وَءَاخَرُونَ ٱعۡتَرَفُواْ بِذُنُوبِہِمۡ خَلَطُواْ عَمَلاً۬ صَـٰلِحً۬ا وَءَاخَرَ سَيِّئًا

 اور بعضے مانے اپنا گناہ ملایا ایک کام نیک اور دوسرا بد۔

عَسَى ٱللَّهُ أَن يَتُوبَ عَلَيۡہِمۡ‌ۚ

شاید اﷲ معاف کرے ان کو۔

إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ  

بیشک اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔

102

خُذۡ مِنۡ أَمۡوَٲلِهِمۡ صَدَقَةً۬ تُطَهِّرُهُمۡ وَتُزَكِّيہِم بِہَا وَصَلِّ عَلَيۡهِمۡ‌ۖ

لے اُن کے مال میں سے زکوٰۃ، کہ ان کو پاک کرے اس سے اور تربیت اور دُعا دے ان کو،

إِنَّ صَلَوٰتَكَ سَكَنٌ۬ لَّهُمۡ‌ۗ

البتہ تیری دُعا ان کو آسودگی ہے۔

وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ  

اور اﷲ سب سنتا ہے جانتا۔

103

أَلَمۡ يَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ هُوَ يَقۡبَلُ ٱلتَّوۡبَةَ عَنۡ عِبَادِهِۦ وَيَأۡخُذُ ٱلصَّدَقَـٰتِ

کیا جان نہیں چکے کہ اﷲ آپ قبول کرتا ہے توبہ اپنے بندوں سے اور لیتا زکاتیں (صدکات) ،

وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ  

اور اﷲ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔

104

وَقُلِ ٱعۡمَلُواْ فَسَيَرَى ٱللَّهُ عَمَلَكُمۡ وَرَسُولُهُ ۥ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ‌ۖ

 اور کہہ، کہ عمل کئے جاؤ، پھر آگے دیکھے گا اﷲ کام تمہارا اور رسول اور مسلمان۔

وَسَتُرَدُّونَ إِلَىٰ عَـٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّہَـٰدَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ  

اور پیچھے پھیرے (لوٹائے) جاؤ گے اس چھپے اور کھلے کے واقف پاس،پھر وہ جتائے (بتائے) گا تم کو جو کچھ تم کرتے تھے۔

105

وَءَاخَرُونَ مُرۡجَوۡنَ لِأَمۡرِ ٱللَّهِ إِمَّا يُعَذِّبُہُمۡ وَإِمَّا يَتُوبُ عَلَيۡہِمۡ‌ۗ

 اور بعضے اور لوگ ہیں کہ ان کا کا م ڈھیل میں (ملتوی) ہے حکم پر اﷲ کے، یا اُنکو عذاب کرے یا اُنکو معاف کرے۔

وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ۬  

اور اﷲ سب جانتا ہے حکمت والا۔

106

وَٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ مَسۡجِدً۬ا ضِرَارً۬ا وَڪُفۡرً۬ا وَتَفۡرِيقَۢا بَيۡنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

 اور جنہوں نے بنائی ہے مسجد ضد پر اور کُفر پر، اور پھوٹ ڈالنے کو مسلمانوں میں،

وَإِرۡصَادً۬ا لِّمَنۡ حَارَبَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥ مِن قَبۡلُ‌ۚ

اور تھانگ ( گھات کی جگہ) اس شخص کی جو لڑ رہا ہے اﷲ سے اور رسول سے، آگے ک(قبل ازیں) ،

وَلَيَحۡلِفُنَّ إِنۡ أَرَدۡنَآ إِلَّا ٱلۡحُسۡنَىٰ‌ۖ وَٱللَّهُ يَشۡہَدُ إِنَّہُمۡ لَكَـٰذِبُونَ  

اور اب  قسمیں کھائیں گے، کہ ہم نے بھلائی ہی چاہی تھی۔اور اﷲ گواہ ہے کہ وہ جھوٹے ہیں۔

107

لَا تَقُمۡ فِيهِ أَبَدً۬ا‌ۚ

 تُو نہ کھڑا ہو اس میں کبھی۔

لَّمَسۡجِدٌ أُسِّسَ عَلَى ٱلتَّقۡوَىٰ مِنۡ أَوَّلِ يَوۡمٍ أَحَقُّ أَن تَقُومَ فِيهِ‌ۚ

جس مسجد کی بنیاد دھری پرہیزگاری پر پہلے دن سے، وہ لائق ہے کہ تُو کھڑا ہو اس میں۔

فِيهِ رِجَالٌ۬ يُحِبُّونَ أَن يَتَطَهَّرُواْ‌ۚ

اس میں وہ مرد (لوگ) ہیں جن کو خوشی ہے پاک رہنے کی۔

وَٱللَّهُ يُحِبُّ ٱلۡمُطَّهِّرِينَ  

اور اﷲ چاہتا ہے ستھرائی (پاکیزگی) والوں کو۔

108

أَفَمَنۡ أَسَّسَ بُنۡيَـٰنَهُ ۥ عَلَىٰ تَقۡوَىٰ مِنَ ٱللَّهِ وَرِضۡوَٲنٍ خَيۡرٌ

بھلا جس نے بنیاد دھری اپنی عمارت کی پرہیزگاری پر اﷲ سے، اور رضامندی پر، وہ بہتر

أَم مَّنۡ أَسَّسَ بُنۡيَـٰنَهُ ۥ عَلَىٰ شَفَا جُرُفٍ هَارٍ۬ فَٱنۡہَارَ بِهِۦ فِى نَارِ جَهَنَّمَ‌ۗ

یا جس نے نیو (بنیاد) رکھی اپنی عمارت کی کنارہ پر ایک کھائی کے جو ڈھیتا (گرتی) ہے،

پھر اس کو لے کر ڈھے (گر) پڑا دوزخ کی آگ میں۔

وَٱللَّهُ لَا يَہۡدِى ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ  

اور اﷲ راہ (ہدایت) نہیں دیتا بے انصاف لوگوں کو۔

109

لَا يَزَالُ بُنۡيَـٰنُهُمُ ٱلَّذِى بَنَوۡاْ رِيبَةً۬ فِى قُلُوبِهِمۡ إِلَّآ أَن تَقَطَّعَ قُلُوبُهُمۡ‌ۗ

 ہمیشہ رہے گا اس عمارت سے جو بنائی تھی شبہ اُن کے دل میں، مگر جب ٹکڑے ہو جائیں اُن کے دل۔

وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ  

اور اﷲ سب جانتا ہے حکمت والا۔

110

إِنَّ ٱللَّهَ ٱشۡتَرَىٰ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ أَنفُسَهُمۡ وَأَمۡوَٲلَهُم بِأَنَّ لَهُمُ ٱلۡجَنَّةَ‌ۚ

 اﷲ نے خرید لی مسلمانوں سے ان کی جان اور مال، اس قیمت پر کہ اُن کو بہشت ہے۔

يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ فَيَقۡتُلُونَ وَيُقۡتَلُونَ‌ۖ

لڑتے ہیں اﷲ کی راہ میں، پھر مارتے ہیں اور مرتے ہیں۔

وَعۡدًا عَلَيۡهِ حَقًّ۬ا فِى ٱلتَّوۡرَٮٰةِ وَٱلۡإِنجِيلِ وَٱلۡقُرۡءَانِ‌ۚ

وعدہ ہو چکا اس کے ذمہ پر سچا، توریت اور انجیل اور قرآن میں۔

وَمَنۡ أَوۡفَىٰ بِعَهۡدِهِۦ مِنَ ٱللَّهِ‌ۚ

اور کون ہے قول کا پورا اﷲ سے زیادہ؟

فَٱسۡتَبۡشِرُواْ بِبَيۡعِكُمُ ٱلَّذِى بَايَعۡتُم بِهِۦ‌ۚ

سو خوشیاں کرو اس معاملت پر، جو تم نے کی ہے اُس سے۔

وَذَٲلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ  

اور یہی ہے بڑی مراد ملنی۔

111

ٱلتَّـٰٓٮِٕبُونَ ٱلۡعَـٰبِدُونَ ٱلۡحَـٰمِدُونَ ٱلسَّـٰٓٮِٕحُونَ ٱلرَّٲڪِعُونَ ٱلسَّـٰجِدُونَ

 توبہ کرنے والے، بندگی کرنے والے، شکر کرنے والے، بے تعلق رہنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے،

ٱلۡأَمِرُونَ بِٱلۡمَعۡرُوفِ وَٱلنَّاهُونَ عَنِ ٱلۡمُنڪَرِ

حکم کرنے والے نیک بات کو اور منع کرنے والے بُری بات سے،

وَٱلۡحَـٰفِظُونَ لِحُدُودِ ٱللَّهِ‌ۗ

اور تھامنے والے حدیں باندھی اﷲ کی۔

وَبَشِّرِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ  

اور (جنت کی) خوشخبری سنا ایمان والوں کو۔

112

مَا كَانَ لِلنَّبِىِّ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَن يَسۡتَغۡفِرُواْ لِلۡمُشۡرِڪِينَ وَلَوۡ ڪَانُوٓاْ أُوْلِى قُرۡبَىٰ

نہیں پہنچتا نبی کو اور مسلمانوں کو، کہ بخشش مانگیں مشرکوں کی، اور اگرچہ وہ ہوں ناتے والے(رشتے دار) ،

مِنۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمۡ أَنَّہُمۡ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡجَحِيمِ  

جب کھل چکا ان پر کہ وہ ہیں دوزخ والے۔

113

وَمَا كَانَ ٱسۡتِغۡفَارُ إِبۡرَٲهِيمَ لِأَبِيهِ إِلَّا عَن مَّوۡعِدَةٍ۬ وَعَدَهَآ إِيَّاهُ

اور بخشش مانگنا ابراہیم کا اپنے باپ کے واسطے، سو نہ تھا مگر وعدہ کے سبب، کہ وعدہ کر چکا تھا اس سے۔

فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ ۥۤ أَنَّهُ ۥ عَدُوٌّ۬ لِّلَّهِ تَبَرَّأَ مِنۡهُ‌ۚ

پھر جب اس پر کھلا کہ وہ دشمن ہے اﷲ کا، اس سے بیزار ہوا۔

إِنَّ إِبۡرَٲهِيمَ لَأَوَّٲهٌ حَلِيمٌ۬  

ابراہیم بڑا نرم دل تھا تحمل والا۔

114

وَمَا ڪَانَ ٱللَّهُ لِيُضِلَّ قَوۡمَۢا بَعۡدَ إِذۡ هَدَٮٰهُمۡ حَتَّىٰ يُبَيِّنَ لَهُم مَّا يَتَّقُونَ‌ۚ

 اور اﷲ ایسا نہیں کہ گمراہ کرے کسی قوم کو جب اُن کو راہ پر لا چکا، جب تک کھول نہ دے اُن پر جس سے ان کو بچنا۔

إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيمٌ  

اﷲ سب چیز سے واقف ہے۔

115

إِنَّ ٱللَّهَ لَهُ ۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ‌ۖ يُحۡىِۦ وَيُمِيتُ‌ۚ

اﷲ جو ہے اسکی سلطنت ہے آسمان و زمین میں۔جلاتا (زندگی دیتا)ہے اور مارتا ہے۔

وَمَا لَڪُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّ۬ وَلَا نَصِيرٍ۬  

اور تم کو کوئی نہیں اﷲ کے سوا حمایتی نہ مددگار۔

116

لَّقَد تَّابَ ٱللَّهُ عَلَى ٱلنَّبِىِّ وَٱلۡمُهَـٰجِرِينَ وَٱلۡأَنصَارِ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُ فِى سَاعَةِ ٱلۡعُسۡرَةِ

 اﷲ مہربان ہوا نبی پر اور مہاجرین اور انصار پر، جو ساتھ رہے نبی کے مشکل کی گھڑی میں،

مِنۢ بَعۡدِ مَا ڪَادَ يَزِيغُ قُلُوبُ فَرِيقٍ۬ مِّنۡهُمۡ ثُمَّ تَابَ عَلَيۡهِمۡ‌ۚ

بعد اسکے کہ قریب ہوئے کہ دل پھر جائیں بعضوں کے ان میں سے، پھر مہربان ہوا ان پر۔

إِنَّهُ ۥ بِهِمۡ رَءُوفٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

وہ اُن پر مہربان ہے رحم کرنے والا۔

117

وَعَلَى ٱلثَّلَـٰثَةِ ٱلَّذِينَ خُلِّفُواْ

اور ان تین شخص پر جن کو پیچھے (جنکا معاملہ ملتوی) رکھا تھا۔

حَتَّىٰٓ إِذَا ضَاقَتۡ عَلَيۡہِمُ ٱلۡأَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ وَضَاقَتۡ عَلَيۡهِمۡ أَنفُسُهُمۡ

یہاں تک کہ جب تنگ ہوئی ان پر زمین ساتھ اسکے کہ کشادہ ہے،اور تنگ ہوئی اُن پر اپنی جان،

وَظَنُّوٓاْ أَن لَّا مَلۡجَأَ مِنَ ٱللَّهِ إِلَّآ إِلَيۡهِ

 اور اٹکلے (گمان کرنے لگے) کہ کہیں پناہ نہیں اﷲ سے مگر اسی کی طرف۔

ثُمَّ تَابَ عَلَيۡهِمۡ لِيَتُوبُوٓاْ‌ۚ

پھر مہربان ہوا اُن پر، کہ وہ پھر (لوٹ) آئیں۔

إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ  

اﷲ ہی ہے مہربان رحم والا۔

118

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَكُونُواْ مَعَ ٱلصَّـٰدِقِينَ  

 اے ایمان والو! ڈرتے رہو اﷲ سے، اور رہو ساتھ سچوں کے۔

119

مَا ڪَانَ لِأَهۡلِ ٱلۡمَدِينَةِ وَمَنۡ حَوۡلَهُم مِّنَ ٱلۡأَعۡرَابِ أَن يَتَخَلَّفُواْ عَن رَّسُولِ ٱللَّهِ

 نہ چاہیئے مدینے والوں کو، اور جو انکے گرد گنوار ہیں، کہ(چھوڑ کر پیچھے) رہ جائیں رسول اﷲ کے (کا) ساتھ،

وَلَا يَرۡغَبُواْ بِأَنفُسِہِمۡ عَن نَّفۡسِهِۦ‌ۚ

اور نہ یہ کہ اپنی جان کو چاہیں زیادہ اس کی جان سے۔

ذَٲلِكَ بِأَنَّهُمۡ لَا يُصِيبُهُمۡ ظَمَأٌ۬ وَلَا نَصَبٌ۬ وَلَا مَخۡمَصَةٌ۬ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ

یہ اس واسطے کہ نہ کہیں پیاس کھینچتے ہیں نہ محنت اور نہ بھوک اﷲ کی راہ میں،

وَلَا يَطَـُٔونَ مَوۡطِئً۬ا يَغِيظُ ٱلۡڪُفَّارَ وَلَا يَنَالُونَ مِنۡ عَدُوٍّ۬ نَّيۡلاً إِلَّا كُتِبَ لَهُم بِهِۦ عَمَلٌ۬ صَـٰلِحٌ‌ۚ

اور نہ پاؤں پھیرتے ہیں کہیں جس سے خفا ہوں کافر،اور چھینتے ہیں دشمن سے کچھ چیز، مگر لکھا جاتا ہے اس پر انکو نیک عمل۔

إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجۡرَ ٱلۡمُحۡسِنِينَ  

تحقیق اﷲ نہیں کھوتا حق نیکی والوں کا۔

120

وَلَا يُنفِقُونَ نَفَقَةً۬ صَغِيرَةً۬ وَلَا ڪَبِيرَةً۬ وَلَا يَقۡطَعُونَ وَادِيًا إِلَّا ڪُتِبَ لَهُمۡ

 اور نہ خرچ کرتے ہیں کچھ خرچ چھوٹا یا بڑا، اور نہ کاٹتے ہیں کوئی میدان مگر لکھتے ہیں ان کے واسطے،

لِيَجۡزِيَهُمُ ٱللَّهُ أَحۡسَنَ مَا ڪَانُواْ يَعۡمَلُونَ  

کہ بدلہ دے ان کو اﷲ، بہتر کام کا جو کرتے تھے۔

121

وَمَا كَانَ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ لِيَنفِرُواْ ڪَآفَّةً۬‌ۚ

 اور ایسے تو نہیں مسلمان کہ سارے کوچ میں نکلیں۔

فَلَوۡلَا نَفَرَ مِن كُلِّ فِرۡقَةٍ۬ مِّنۡہُمۡ طَآٮِٕفَةٌ۬ لِّيَتَفَقَّهُواْ فِى ٱلدِّينِ

سو کیوں نہ نکلے ہر فرقہ سے ان کے ایک حصہ تا (کہ) سمجھ پیدا کریں دین میں،

وَلِيُنذِرُواْ قَوۡمَهُمۡ إِذَا رَجَعُوٓاْ إِلَيۡہِمۡ لَعَلَّهُمۡ يَحۡذَرُونَ  

اور تا (کہ) خبر پہنچا دیں اپنی قوم کو، جب پھر جائیں(لوٹ کر آئیں) اُن کی طرف، شاید وہ بچتے رہیں۔

122

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ قَـٰتِلُواْ ٱلَّذِينَ يَلُونَكُم مِّنَ ٱلۡڪُفَّارِوَلۡيَجِدُواْ فِيكُمۡ غِلۡظَةً۬‌ۚ

 اے ایمان والو! لڑتے جاؤ اپنے نزدیک کے کافروں سے، اور چاہیئے ان پر معلوم ہو، تمہارے بیچ میں سختی ،

وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلۡمُتَّقِينَ 

اور جانو کہ اﷲ ساتھ ہے ڈر والوں کے۔

123

وَإِذَا مَآ أُنزِلَتۡ سُورَةٌ۬ فَمِنۡهُم مَّن يَقُولُ أَيُّڪُمۡ زَادَتۡهُ هَـٰذِهِۦۤ إِيمَـٰنً۬ا‌ۚ

 اور جب نازل ہوئی ایک سُورت، تو بعضے ان میں کہتے ہیں کس کو تم میں زیادہ کیا اس سورت نے ایمان؟

فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ فَزَادَتۡهُمۡ إِيمَـٰنً۬ا وَهُمۡ يَسۡتَبۡشِرُونَ  

سو جو لوگ یقین رکھتے ہیں، ان کو زیادہ کیا ایمان، اور وہ خوش وقتی کرتے ہیں۔

124

وَأَمَّا ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ۬ فَزَادَتۡہُمۡ رِجۡسًا إِلَىٰ رِجۡسِهِمۡ وَمَاتُواْ وَهُمۡ ڪَـٰفِرُونَ  

 اور جنکے دل میں آزار (بیماری) ہے، سو اُن کو بڑھائی گندگی پر گندگی،اور وہ مرے جب تک کافر رہے ۔

125

أَوَلَا يَرَوۡنَ أَنَّهُمۡ يُفۡتَنُونَ فِى ڪُلِّ عَامٍ۬ مَّرَّةً أَوۡ مَرَّتَيۡنِ ثُمَّ لَا يَتُوبُونَ وَلَا هُمۡ يَذَّڪَّرُونَ  

 یہ نہیں دیکھتے کہ وہ آزمانے میں آتے ہیں ہر برس ایک بار یا دو بار،پھر توبہ نہیں کرتے، اور نہ نصیحت پکڑتے ہیں۔

126

وَإِذَا مَآ أُنزِلَتۡ سُورَةٌ۬ نَّظَرَ بَعۡضُهُمۡ إِلَىٰ بَعۡضٍ هَلۡ يَرَٮٰڪُم مِّنۡ أَحَدٍ۬ ثُمَّ ٱنصَرَفُواْ‌ۚ

 اور جب نازل ہوئی ایک سورت، دیکھنے لگے ایک دوسرے کی طرف۔کہ کوئی بھی دیکھتا ہے تم کو، پھر چلے گئے۔

صَرَفَ ٱللَّهُ قُلُوبَہُم بِأَنَّہُمۡ قَوۡمٌ۬ لَّا يَفۡقَهُونَ  

پھیر دیئے ہیں اﷲ نے دِل ان کے، اس واسطے کہ وہ لوگ ہیں کہ سمجھ نہیں رکھتے۔

127

لَقَدۡ جَآءَڪُمۡ رَسُولٌ۬ مِّنۡ أَنفُسِڪُمۡ

آیا ہے تم پاس رسول تم میں کا،

عَزِيزٌ عَلَيۡهِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِيصٌ عَلَيۡڪُم

بھاری (ناگوار) ہوئی ہے اس پر جو تم تکلیف پاؤ، تلاش رکھتا ہے تمہاری(بھلائی کی) ،

بِٱلۡمُؤۡمِنِينَ رَءُوفٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

ایمان والوں پر شفقت رکھتا مہربان۔

128

فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَقُلۡ

 پھر اگر وہ پھر جائیں تو تُو کہہ،

حَسۡبِىَ ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ‌ۖ عَلَيۡهِ تَوَڪَّلۡتُ‌ۖ

 بس (کافی) ہے مجھ کو اﷲ، کسی کی بندگی نہیں سوائے اس کے۔اسی پر میں نے بھروسا کیا،

وَهُوَ رَبُّ ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡعَظِيمِ  

اور وہی ہے صاحب بڑے تخت کا۔

***********

129


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter