Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Anfal

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡأَنفَالِ‌ۖ

تجھ سے پوچھتے ہیں حکم غنیمت کا۔

قُلِ ٱلۡأَنفَالُ لِلَّهِ وَٱلرَّسُولِ‌ۖ

تُو کہہ، مالِ غنیمت اﷲ کا ہے اور رسول کا۔

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَصۡلِحُواْ ذَاتَ بَيۡنِڪُمۡ‌ۖ

سو ڈرو اﷲ سے اور صلح کرو آپس میں ،

وَأَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥۤ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ  

اور حکم میں چلو اﷲ کے اور اسکے رسول کے، اگر ایمان رکھتے ہو۔

1

إِنَّمَا ٱلۡمُؤۡمِنُونَ ٱلَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ ٱللَّهُ وَجِلَتۡ قُلُوبُہُمۡ

 ایمان والے وہی ہیں کہ جب نام آئے اﷲ کا، ڈر جائیں دل ان کے،

وَإِذَا تُلِيَتۡ عَلَيۡہِمۡ ءَايَـٰتُهُ ۥ زَادَتۡہُمۡ إِيمَـٰنً۬ا

اور جب پڑھئے ان پراس کے کلام زیادہ آئے ان کو ایمان،

وَعَلَىٰ رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُونَ  

اور اپنے رب پر بھروسا رکھتے ہیں۔

2

ٱلَّذِينَ يُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَمِمَّا رَزَقۡنَـٰهُمۡ يُنفِقُونَ  

جو کھڑی رکھتے (قائم کرتے) ہیں نماز اور ہمارا دیا کچھ خرچ کرتے ہیں۔

3

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ حَقًّ۬ا‌ۚ

وہی ہیں سچے ایمان والے،

لَّهُمۡ دَرَجَـٰتٌ عِندَ رَبِّهِمۡ وَمَغۡفِرَةٌ۬ وَرِزۡقٌ۬ ڪَرِيمٌ۬

اُن کو درجے ہیں اپنے رب پاس اور معافی (بخشش) اور روزی آبرو (عزت) کی۔

4

كَمَآ أَخۡرَجَكَ رَبُّكَ مِنۢ بَيۡتِكَ بِٱلۡحَقِّ وَإِنَّ فَرِيقً۬ا مِّنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ لَكَـٰرِهُونَ  

جیسے نکالا تجھ کو تیرے رب نے تیرے گھر سے درست (حق) کام پر اور ایک جماعت ایمان والی نہ راضی تھی۔

5

يُجَـٰدِلُونَكَ فِى ٱلۡحَقِّ بَعۡدَ مَا تَبَيَّنَ

تجھ سے جھگڑتے تھے درست (حق) بات میں، واضح ہو چکے پیچھے،

كَأَنَّمَا يُسَاقُونَ إِلَى ٱلۡمَوۡتِ وَهُمۡ يَنظُرُونَ

(اور انکا حال یہ تھ) گویا ان کو ہانکتے ہیں موت کی طرف، آنکھوں دیکھتے۔

6

وَإِذۡ يَعِدُكُمُ ٱللَّهُ إِحۡدَى ٱلطَّآٮِٕفَتَيۡنِ أَنَّہَا لَكُمۡ

 اور جس وقت وعدہ دیتا ہے اﷲ تم کو، ان دو جماعت میں سے ایک کہ تم کو ہاتھ لگے گی،

وَتَوَدُّونَ أَنَّ غَيۡرَ ذَاتِ ٱلشَّوۡڪَةِ تَكُونُ لَكُمۡ

اور تم چاہتے تھے کہ جس میں کانٹا نہ لگے وہ (کمزور گروہ) ملے تم کو،

وَيُرِيدُ ٱللَّهُ أَن يُحِقَّ ٱلۡحَقَّ بِكَلِمَـٰتِهِۦ وَيَقۡطَعَ دَابِرَ ٱلۡكَـٰفِرِينَ  

اور اﷲ چاہتا تھا کہ سچا کرے سچ کو اپنے کلاموں سے، اور کاٹے پیچھا (جڑ) کافروں کا۔

7

لِيُحِقَّ ٱلۡحَقَّ وَيُبۡطِلَ ٱلۡبَـٰطِلَ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡمُجۡرِمُونَ  

تا (کہ) سچا کرے سچ کو اور جھوٹا کرے جھوٹ کو، اور اگرچہ نہ راضی ہوں گنہگار۔

8

إِذۡ تَسۡتَغِيثُونَ رَبَّكُمۡ فَٱسۡتَجَابَ لَڪُمۡ أَنِّى مُمِدُّكُم بِأَلۡفٍ۬ مِّنَ ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةِ مُرۡدِفِينَ  

جب تم لگے فریاد کرنے اپنے رب سے تو پہنچا تمہاری پکار کو ،کہ میں مدد بھیجوں گا تمہاری ہزار فرشتے جنگی، پیچھے لگے آئیں۔

9

وَمَا جَعَلَهُ ٱللَّهُ إِلَّا بُشۡرَىٰ وَلِتَطۡمَٮِٕنَّ بِهِۦ قُلُوبُكُمۡ‌ۚ

 اور یہ تو دی اﷲ نے فقط خوشخبری اور تا (کہ) چین پکڑیں (مطمئن ہوں) دل تمہارے۔

وَمَا ٱلنَّصۡرُ إِلَّا مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ‌ۚ

اور مدد نہیں (آتی کوئی) مگر اﷲ سے۔

إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ  

(یقیناً) اﷲ زور آور ہے حکمت والا۔

10

إِذۡ يُغَشِّيكُمُ ٱلنُّعَاسَ أَمَنَةً۬ مِّنۡهُ

 جس وقت ڈال دی تم پر اونگھ اپنی طرف سے تسکین کو

وَيُنَزِّلُ عَلَيۡكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً۬ لِّيُطَهِّرَكُم بِهِۦوَيُذۡهِبَ عَنكُمۡ رِجۡزَ ٱلشَّيۡطَـٰنِ

اور اتارا تم پر آسمان سے پانی کہ اس سے تم کو پاک کر ے اور دُور کرے تم سے شیطان کی نجاست،

وَلِيَرۡبِطَ عَلَىٰ قُلُوبِڪُمۡ وَيُثَبِّتَ بِهِ ٱلۡأَقۡدَامَ  

اور محکم گرہ (مضبوط کر) دے تمہارے دل پر، اور ثابت کرے (جما دے) تمہارے قدم۔

11

إِذۡ يُوحِى رَبُّكَ إِلَى ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةِ أَنِّى مَعَكُمۡ فَثَبِّتُواْ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ‌ۚ

جب حکم بھیجا تمہارے رب نے فرشتوں کو، کہ میں ساتھ ہوں تمہارے سو تم دل ثابت کرو مسلمانوں کے۔

سَأُلۡقِى فِى قُلُوبِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ ٱلرُّعۡبَ

میں ڈال دوں گا دل میں کافروں کے دہشت۔

فَٱضۡرِبُواْ فَوۡقَ ٱلۡأَعۡنَاقِ وَٱضۡرِبُواْ مِنۡہُمۡ ڪُلَّ بَنَانٍ۬  

سو مارو اوپر گردنوں کے اور مارو ان کے پُور پُور (جوڑ جوڑ) ۔

12

ذَٲلِكَ بِأَنَّهُمۡ شَآقُّواْ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥ‌ۚ

یہ اس واسطے کہ وہ مخالف ہوئے اﷲ کے اور اسکے رسول کے،

وَمَن يُشَاقِقِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥ فَإِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ  

اور جو کوئی مخالف ہو اﷲ کا اور اُسکے رسول کا، تو اﷲ کی مار سخت ہے۔

13

ذَٲلِڪُمۡ فَذُوقُوهُ وَأَنَّ لِلۡكَـٰفِرِينَ عَذَابَ ٱلنَّارِ  

یہ (سز) تو تم چکھ لو، اور جان رکھو کے منکروں کو ہے عذاب دوزخ کا۔

14

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا لَقِيتُمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ زَحۡفً۬ا فَلَا تُوَلُّوهُمُ ٱلۡأَدۡبَارَ 

 اے ایمان والو! جب بھڑو (لڑو) تم کافروں سے میدان جنگ میں، تو مت دو (پھیرو) ان کو (سے) پیٹھ ۔

15

وَمَن يُوَلِّهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ دُبُرَهُ ۥۤ إِلَّا مُتَحَرِّفً۬ا لِّقِتَالٍ أَوۡ مُتَحَيِّزًا إِلَىٰ فِئَةٍ۬

 اور جو کوئی اُن کو پیٹھ دے اُس دن، مگر یہ (سوائے اسکے) کہ ہنر (چال) کرتا ہو لڑائی کا یا جا ملتا ہو فوج میں،

فَقَدۡ بَآءَ بِغَضَبٍ۬ مِّنَ ٱللَّهِ وَمَأۡوَٮٰهُ جَهَنَّمُ‌ۖ

سو وہ لے پھرا غضب اﷲ کا، اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے۔

وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ  

اور کیا بُری جگہ ٹھہرا۔

16

فَلَمۡ تَقۡتُلُوهُمۡ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّهَ قَتَلَهُمۡ‌ۚ

سو (حقیقت یہ نہیں کہ) تم نے ان کو نہیں مارا، لیکن اﷲ نے مارا (اُن کو) ،

وَمَا رَمَيۡتَ إِذۡ رَمَيۡتَ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّهَ رَمَىٰ‌ۚ

اور تُو نے نہیں پھینکی مٹھی خاک جس وقت پھینکی تھی، لیکن اﷲ نے پھینکی،

وَلِيُبۡلِىَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ مِنۡهُ بَلَآءً حَسَنًا‌ۚ

اور کیا (اﷲ کرنا) چاہتا تھا ایمان والوں پر، اپنی طرف سے خوب احسان۔

إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۬  

تحقیق (یقیناً) اﷲ ہے (سب) سنتا جانتا۔

17

ذَٲلِكُمۡ وَأَنَّ ٱللَّهَ مُوهِنُ كَيۡدِ ٱلۡكَـٰفِرِينَ  

 یہ تو ہو چکا، اور جان رکھو کہ اﷲ سست (کمزور) کریگا تدبیر کافروں کی۔

18

إِن تَسۡتَفۡتِحُواْ فَقَدۡ جَآءَڪُمُ ٱلۡفَتۡحُ‌ۖ

 (اے کافرو!) اگر تم چاہو فیصلہ، سو پہنچ چکا تم کو فیصلہ،

وَإِن تَنتَہُواْ فَهُوَ خَيۡرٌ۬ لَّكُمۡ‌ۖ وَإِن تَعُودُواْ نَعُدۡ

اور اگر باز آؤ تو تمہارا بھلا ہے۔اور اگر پھرو (تم دوبارہ کرو) گے، تو ہم بھی پھر کریں گے۔

وَلَن تُغۡنِىَ عَنكُمۡ فِئَتُكُمۡ شَيۡـًٔ۬ا وَلَوۡ كَثُرَتۡ وَأَنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ  

اور (ہر گز) کام نہ آئے گا تم کو تمہارا جتھا، اگرچہ بہت ہوں،اور جانو کے اﷲ ساتھ ہے ایمان والوں کے۔

19

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥ وَلَا تَوَلَّوۡاْ عَنۡهُ وَأَنتُمۡ تَسۡمَعُونَ  

 اے ایمان والو! حکم پر چلو اﷲ کے اور اسکے رسول کے، اور اس سے مت پھرو (منہ موڑو) سُن کر۔

20

وَلَا تَكُونُواْ كَٱلَّذِينَ قَالُواْ سَمِعۡنَا وَهُمۡ لَا يَسۡمَعُونَ  

 اور ویسے مت ہو، جنہوں نے کہا ہم نے سنا، اور وہ سنتے نہیں۔

21

إِنَّ شَرَّ ٱلدَّوَآبِّ عِندَ ٱللَّهِ ٱلصُّمُّ ٱلۡبُكۡمُ ٱلَّذِينَ لَا يَعۡقِلُونَ  

بدتر سب جانوروں (جانداروں) میں اﷲ کے پاس وہی بہرے گونگے ہیں جو نہیں بوجھتے(عقل رکھتے) ۔

22

وَلَوۡ عَلِمَ ٱللَّهُ فِيہِمۡ خَيۡرً۬ا لَّأَسۡمَعَهُمۡ‌ۖ

 اور اگر اﷲ جانتا ان میں کچھ بھلائی، تو اُن کو سناتا (سننے کی توفیق دیت) ۔

وَلَوۡ أَسۡمَعَهُمۡ لَتَوَلَّواْ وَّهُم مُّعۡرِضُونَ  

اور جو اُن کو سنائے تو الٹے بھاگیں منہ پھیر کر(بے رخی سے) ۔

23

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱسۡتَجِيبُواْ لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمۡ لِمَا يُحۡيِيڪُمۡ‌ۖ

 اے ایمان والو! مانو حکم اﷲ کا اور رسول کا، جس وقت بلائے تم کو ایک کام پر جس پر تمہاری زندگی ہے۔

وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَحُولُ بَيۡنَ ٱلۡمَرۡءِ وَقَلۡبِهِۦ

اور جان لو، کہ اﷲ روک لیتا ہے آدمی سے اسکے دل کو،

وَأَنَّهُ ۥۤ إِلَيۡهِ تُحۡشَرُونَ  

اور یہ کہ اس پاس تم جمع ہو گے۔

24

وَٱتَّقُواْ فِتۡنَةً۬ لَّا تُصِيبَنَّ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ مِنكُمۡ خَآصَّةً۬‌ۖ

 اور بچتے رہو اس فساد سے، کہ نہ پڑے گا تم میں سے ظالموں پر چُن کر۔

وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ  

اور جان لو کہ اﷲ کا عذاب سخت ہے۔

25

وَٱذۡڪُرُوٓاْ إِذۡ أَنتُمۡ قَلِيلٌ۬ مُّسۡتَضۡعَفُونَ فِى ٱلۡأَرۡضِ

 اور یاد کرو جس وقت تم تھوڑے تھے، مغلوب پڑے ہوئے ملک (زمین) میں،

تَخَافُونَ أَن يَتَخَطَّفَكُمُ ٱلنَّاسُ فَـَٔاوَٮٰكُمۡ وَأَيَّدَكُم بِنَصۡرِهِۦ

ڈرتے تھے اُچک لیں تم کو لوگ، پھر اس نے تم کو جائے (پناہ) دی اور زور دیا (مضبوط کیا) اپنی مدد سے،

وَرَزَقَكُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَـٰتِ لَعَلَّڪُمۡ تَشۡكُرُونَ  

اور روزی دی تم کو ستھری چیزیں، شاید تم حق مانو۔

26

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَخُونُواْ ٱللَّهَ وَٱلرَّسُولَ وَتَخُونُوٓاْ أَمَـٰنَـٰتِكُمۡ وَأَنتُمۡ تَعۡلَمُونَ

 اے ایمان والو! چوری (خیانت) نہ کرو اﷲ سے اور رسول سے،یا چوری (نہ خیانت) کرو آپس کی امانتوں میں جان کر۔

27

وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّمَآ أَمۡوَٲلُڪُمۡ وَأَوۡلَـٰدُكُمۡ فِتۡنَةٌ۬ وَأَنَّ ٱللَّهَ عِندَهُ ۥۤ أَجۡرٌ عَظِيمٌ۬

 اور جان لو کہ تمہارے مال اور اولاد جو ہیں، خراب کرنے والے ہیں،اور یہ کہ اﷲ پاس بڑا ثواب ہے۔

28

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِن تَتَّقُواْ ٱللَّهَ يَجۡعَل لَّكُمۡ فُرۡقَانً۬اوَيُكَفِّرۡ عَنڪُمۡ سَيِّـَٔاتِكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَكُمۡ‌ۗ

 اے ایمان والو! اگر ڈرتے رہو گے اﷲ سے تو کر دیگا تم میں فیصلہ،اور اتارے گا تم سے تمہارے گناہ اور تم کو بخشے گا،

وَٱللَّهُ ذُو ٱلۡفَضۡلِ ٱلۡعَظِيمِ  

اور اﷲ کا فضل بڑا ہے۔

29

وَإِذۡ يَمۡكُرُ بِكَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لِيُثۡبِتُوكَ أَوۡ يَقۡتُلُوكَ أَوۡ يُخۡرِجُوكَ‌ۚ

 اور جب فریب بنانے لگے کافر کہ تجھ کو بٹھا (قید کر) دیں یا مار ڈالیں یا نکال دیں۔

وَيَمۡكُرُونَ وَيَمۡكُرُ ٱللَّهُ‌ۖ وَٱللَّهُ خَيۡرُ ٱلۡمَـٰڪِرِينَ 

اور وہ بھی فریب (چال) کرتے تھے اور اﷲ بھی فریب (چال) کرتا تھا،اور اﷲ کا فریب (کی چال) سب سے بہتر ہے۔

30

وَإِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِمۡ ءَايَـٰتُنَا قَالُواْ قَدۡ سَمِعۡنَا لَوۡ نَشَآءُ لَقُلۡنَا مِثۡلَ هَـٰذَآ‌ۙ إِنۡ هَـٰذَآ إِلَّآ أَسَـٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ  

 اور جب کوئی پڑھے اُن پر ہماری آیتیں، کہیں ہم سن چکے، ہم چاہیں تو کہہ لیں ایسا،یہ کچھ نہیں احوال ہیں پہلوں کے۔

31

وَإِذۡ قَالُواْ ٱللَّهُمَّ إِن كَانَ هَـٰذَا هُوَ ٱلۡحَقَّ مِنۡ عِندِكَ فَأَمۡطِرۡ عَلَيۡنَا حِجَارَةً۬ مِّنَ ٱلسَّمَآءِ أَوِ ٱئۡتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ۬  

 اور جب کہنے لگے، کہ یا اﷲ! اگر یہی دین (قرآن) حق ہے تیرے پاس سے،تو ہم پر برسا پتھر آسمان سے، یا لا ہم پر دُکھ کی مار۔

32

وَمَا ڪَانَ ٱللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمۡ وَأَنتَ فِيہِمۡ‌ۚ

اور اﷲ ہر گز نہ عذاب کرتا اُن کو، جب تک تُو تھا ان میں،

وَمَا كَانَ ٱللَّهُ مُعَذِّبَهُمۡ وَهُمۡ يَسۡتَغۡفِرُونَ  

اور اﷲ نہ عذاب کرےگا اُن کو، جب تک بخشواتے رہیں۔

33

وَمَا لَهُمۡ أَلَّا يُعَذِّبَہُمُ ٱللَّهُ وَهُمۡ يَصُدُّونَ عَنِ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ وَمَا ڪَانُوٓاْ أَوۡلِيَآءَهُ ۥۤ‌ۚ

 اور ان میں کیا ہے، کہ عذاب نہ کرے اﷲ؟ اور وہ روکتے ہیں مسجدِ حرام سے، اور اسکو اختیار والے نہیں۔

إِنۡ أَوۡلِيَآؤُهُ ۥۤ إِلَّا ٱلۡمُتَّقُونَ وَلَـٰكِنَّ أَڪۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ  

اسکے اختیار والے وہی ہیں جو پرہیزگار ہیں، لیکن وہ اکثر خبر نہیں رکھتے۔

34

وَمَا كَانَ صَلَاتُہُمۡ عِندَ ٱلۡبَيۡتِ إِلَّا مُڪَآءً۬ وَتَصۡدِيَةً۬‌ۚ

 اور اُن کی نماز کچھ نہ تھی، کعبہ کے پاس، مگر سیٹیاں بجانی اور تالیاں۔

فَذُوقُواْ ٱلۡعَذَابَ بِمَا كُنتُمۡ تَكۡفُرُونَ  

سو چکھو عذاب، بدلہ اپنے کُفر کا۔

35

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُنفِقُونَ أَمۡوَٲلَهُمۡ لِيَصُدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ‌ۚ

 جو لوگ کافر ہیں، خرچ کرتے ہیں اپنے مال، کہ روکیں اﷲ کی راہ سے۔

فَسَيُنفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيۡهِمۡ حَسۡرَةً۬ ثُمَّ يُغۡلَبُونَ‌ۗ

سو ابھی اور خرچ کریں گے، پھر آخر ہو گا ان پر پچھتاوا، پھر آخر مغلوب ہوں گے۔

وَٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِلَىٰ جَهَنَّمَ يُحۡشَرُونَ 

اور جو کافر رہیں گے، دوزخ کو ہانکے (گھیر لے جائیں) جائیں گے۔

36

لِيَمِيزَ ٱللَّهُ ٱلۡخَبِيثَ مِنَ ٱلطَّيِّبِ وَيَجۡعَلَ ٱلۡخَبِيثَ بَعۡضَهُ ۥ عَلَىٰ بَعۡضٍ۬ فَيَرۡڪُمَهُ ۥ جَمِيعً۬ا فَيَجۡعَلَهُ ۥ فِى جَهَنَّمَ‌ۚ

تا (کہ) جدا کرے اﷲ ناپاک کو پاک سے، اور رکھے ناپاک کو ایک پر ایک،پھر اس کو ڈھیر کرے سارا، پھر ڈالے اس کو دوزخ میں۔

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡخَـٰسِرُونَ

وہی لوگ ہیں نقصان پانے والے۔

37

قُل لِّلَّذِينَ ڪَفَرُوٓاْ إِن يَنتَهُواْ يُغۡفَرۡ لَهُم مَّا قَدۡ سَلَفَ

 تُو کہہ دے کافروں کو کہ اگر باز آئیں تو معاف ہو ان کو جو (گناہ) ہو چکا۔

وَإِن يَعُودُواْ فَقَدۡ مَضَتۡ سُنَّتُ ٱلۡأَوَّلِينَ  

اور اگر پھر وہی کریں گے، تو پڑھ چکی ہے راہ اگلوں کی۔

38

وَقَـٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةٌ۬ وَيَڪُونَ ٱلدِّينُ ڪُلُّهُ ۥ لِلَّهِ‌ۚ

 اور لڑتے رہو اُن سے جب تک نہ رہے فساد، اور ہو جائے حکم اﷲ کا۔

فَإِنِ ٱنتَهَوۡاْ فَإِنَّ ٱللَّهَ بِمَا يَعۡمَلُونَ بَصِيرٌ۬  

پھر اگر وہ باز آئیں تو (بیشک) اﷲ اُن کے کام دیکھتا ہے۔

39

وَإِن تَوَلَّوۡاْ فَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ مَوۡلَٮٰكُمۡ‌ۚ نِعۡمَ ٱلۡمَوۡلَىٰ وَنِعۡمَ ٱلنَّصِيرُ 

 اور اگر وہ نہ مانیں تو جان لو کہ اﷲ ہے حمایتی تمہارا، کیا خوب حمایتی ہے اور کیا خوب مددگار۔

40

وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّمَا غَنِمۡتُم مِّن شَىۡءٍ۬ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ ۥ وَلِلرَّسُولِ

اور جان رکھو کہ جو غنیمت لاؤ کچھ چیز،سو اﷲ کے واسطے اس میں سے پانچواں حصہ اور رسول کے

وَلِذِى ٱلۡقُرۡبَىٰ وَٱلۡيَتَـٰمَىٰ وَٱلۡمَسَـٰكِينِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِ

اور قرابت والے کے اور یتیم کے اور محتاج کے اور مسافرکے۔

إِن كُنتُمۡ ءَامَنتُم بِٱللَّهِ وَمَآ أَنزَلۡنَا عَلَىٰ عَبۡدِنَا يَوۡمَ ٱلۡفُرۡقَانِ يَوۡمَ ٱلۡتَقَى ٱلۡجَمۡعَانِ‌ۗ

اگر تم یقین لائے ہو اﷲ پر اور اس چیز پر جو ہم نے اتاری اپنے بندے پر، جس دن فیصلہ ہوا، جس دن بھڑیں دو فوجیں۔

وَٱللَّهُ عَلَىٰ ڪُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ  

اور اﷲ سب چیز پر قادر ہے۔

41

إِذۡ أَنتُم بِٱلۡعُدۡوَةِ ٱلدُّنۡيَا وَهُم بِٱلۡعُدۡوَةِ ٱلۡقُصۡوَىٰ وَٱلرَّڪۡبُ أَسۡفَلَ مِنڪُمۡ‌ۚ

جس وقت تم تھے ورے کے ناکے (وادی کے اس طرف کے کنارے) اور وہ پرے کے ناکے(کنارے) ، اور قافلہ نیچے اتر گیا تم سے۔

وَلَوۡ تَوَاعَدتُّمۡ لَٱخۡتَلَفۡتُمۡ فِى ٱلۡمِيعَـٰدِ‌ۙ وَلَـٰكِن لِّيَقۡضِىَ ٱللَّهُ أَمۡرً۬ا ڪَانَ مَفۡعُولاً۬

اور اگر آپس میں تم وعدہ کرتے تو نہ پہنچتے وعدے پر،لیکن اﷲ کو کر ڈالنا ایک کام، جو ہو چکا تھا (جسکو ہونا تھا) ،

لِّيَهۡلِكَ مَنۡ هَلَكَ عَنۢ بَيِّنَةٍ۬ وَيَحۡيَىٰ مَنۡ حَىَّ عَنۢ بَيِّنَةٍ۬‌ۗ

تا (کہ) مرے جو مرتا (جسکو مرن) ہے سوجھ کر(واضع دلیل سے) اور جئے جو جیتا (جسکو جین) ہے سوجھ کر (واضع دلیل سے) ۔

وَإِنَّ ٱللَّهَ لَسَمِيعٌ عَلِيمٌ  

اور (بیشک) اﷲ سنتا ہے جانتا۔

42

إِذۡ يُرِيكَهُمُ ٱللَّهُ فِى مَنَامِكَ قَلِيلاً۬‌ۖ

جب اﷲ نے وہ دکھائے تیرے خواب میں تھوڑے۔

وَلَوۡ أَرَٮٰكَهُمۡ ڪَثِيرً۬ا لَّفَشِلۡتُمۡ وَلَتَنَـٰزَعۡتُمۡ فِى ٱلۡأَمۡرِوَلَـٰڪِنَّ ٱللَّهَ سَلَّمَ‌ۗ

اور اگر وہ تجھ کو بہت دکھاتا، تو تم لوگ نا مردی کرتے (ہمت ہار جاتے) ، اور جھگڑا ڈالتے کام میں، لیکن اﷲ نے بچا لیا۔

إِنَّهُ ۥ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ  

(بیشک) اسکو معلوم ہے جو بات ہے دلوں میں۔

43

وَإِذۡ يُرِيكُمُوهُمۡ إِذِ ٱلۡتَقَيۡتُمۡ فِىٓ أَعۡيُنِكُمۡ قَلِيلاً۬

 اور جب تم کو دکھائی وہ فوج، وقت ملاقات (لڑائی) کے، تمہاری آنکھوں میں تھوڑی،

وَيُقَلِّلُڪُمۡ فِىٓ أَعۡيُنِهِمۡ لِيَقۡضِىَ ٱللَّهُ أَمۡرً۬ا ڪَانَ مَفۡعُولاً۬‌ۗ

اور تم کو تھوڑا دکھایا اُن کی آنکھوں میں، تا (کہ) کر ڈالے اﷲ ایک کام جو ہو چکا (کر رہن) تھا۔

وَإِلَى ٱللَّهِ تُرۡجَعُ ٱلۡأُمُورُ  

اور اﷲ تک پہنچ ہے ہر کام کی۔

44

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا لَقِيتُمۡ فِئَةً۬ فَٱثۡبُتُواْوَٱذۡڪُرُواْ ٱللَّهَ ڪَثِيرً۬ا لَّعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُونَ

 اے ایمان والو! جب بھڑو کسی فوج سے، تو ثابت رہو،اور اﷲ کو بہت یاد کرو، شاید تم مراد پاؤ۔

45

وَأَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥ

اور حکم مانو اﷲ کا اور اس کے رسول کا،

وَلَا تَنَـٰزَعُواْ فَتَفۡشَلُواْ وَتَذۡهَبَ رِيحُكُمۡ‌ۖ

اور آپس میں نہ جھگڑو، پھر نا مرد (بزدل) ہو جاؤ گے، اور جاتی رہے(اُکھڑ جائے) گی تمہاری باؤ (ہَوا) ،

وَٱصۡبِرُوٓاْ‌ۚ

اور ٹھہرے رہو (صبر کرو) ۔

إِنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلصَّـٰبِرِينَ  

(بیشک) اﷲ ساتھ ہے ٹھہرنے (صبر کرنے) والوں کے۔

46

وَلَا تَكُونُواْ كَٱلَّذِينَ خَرَجُواْ مِن دِيَـٰرِهِم بَطَرً۬ا وَرِئَآءَ ٱلنَّاسِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ‌ۚ

 اور مت ہو جیسے وہ لوگ، کہ نکلے اپنے گھروں سے اِتراتے، اور لوگوں کو دکھاتے، اور روکتے اﷲ کی راہ سے۔

وَٱللَّهُ بِمَا يَعۡمَلُونَ مُحِيطٌ۬  

اور اﷲ کے قابو میں ہے جو کرتے ہیں۔

47

وَإِذۡ زَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيۡطَـٰنُ أَعۡمَـٰلَهُمۡ

 اور جس وقت سنوارنے لگا شیطان، ان کی نظر میں ان کے اعمال اور بولا،

وَقَالَ لَا غَالِبَ لَڪُمُ ٱلۡيَوۡمَ مِنَ ٱلنَّاسِ وَإِنِّى جَارٌ۬ لَّڪُمۡ‌ۖ

کوئی غالب نہ ہو گا تم پر آج کے دن، اور میں رفیق ہوں تمہارا،

فَلَمَّا تَرَآءَتِ ٱلۡفِئَتَانِ نَكَصَ عَلَىٰ عَقِبَيۡهِ وَقَالَ

پھر جب سامنے ہوئیں دو فوجیں، الٹا پھرا اپنی ایڑیوں پر، اور بولا،

إِنِّى بَرِىٓءٌ۬ مِّنڪُمۡ إِنِّىٓ أَرَىٰ مَا لَا تَرَوۡنَ إِنِّىٓ أَخَافُ ٱللَّهَ‌ۚ

میں تمہارے ساتھ نہیں، میں دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے، میں ڈرتا ہوں اﷲ سے۔

وَٱللَّهُ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ  

اور اﷲ کا عذاب سخت ہے۔

48

إِذۡ يَقُولُ ٱلۡمُنَـٰفِقُونَ وَٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ غَرَّ هَـٰٓؤُلَآءِ دِينُهُمۡ‌ۗ

 جب کہنے لگے منافق لوگ اور جن کے دلوں میں آزار (روگ) ہے، یہ لوگ (مسلمان) مغرور ہیں اپنے دین پر۔

وَمَن يَتَوَڪَّلۡ عَلَى ٱللَّهِ فَإِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَڪِيمٌ۬ 

اور (حالانکہ) جو کوئی بھروسہ کرے اﷲ پر، تو (یقیناً) اﷲ زبردست ہے حکمت والا۔

49

وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذۡ يَتَوَفَّى ٱلَّذِينَ ڪَفَرُواْ‌ۙ ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةُ يَضۡرِبُونَ وُجُوهَهُمۡ وَأَدۡبَـٰرَهُمۡ

 اور کبھی تُو دیکھے! جس وقت جان لیتے ہیں کافروں کی، فرشتے مارتے ہیں اُنکے منہ پر اور پیچھے،

وَذُوقُواْ عَذَابَ ٱلۡحَرِيقِ  

اور (اب) چکھو عذاب جلنے کا۔

50

ذَٲلِكَ بِمَا قَدَّمَتۡ أَيۡدِيڪُمۡ وَأَنَّ ٱللَّهَ لَيۡسَ بِظَلَّـٰمٍ۬ لِّلۡعَبِيدِ  

یہ بدلہ ہے اسی کا جو تم نے بھیجا اپنے ہاتھوں، اور اس واسطے کہ اﷲ ظلم نہیں کرتا بندوں پر۔

51

كَدَأۡبِ ءَالِ فِرۡعَوۡنَ‌ۙ وَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ‌ۚ

جیسے دستور (لچھن) فرعون والوں کا، اور جو اُن سے پہلے تھے۔

كَفَرُواْ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ فَأَخَذَهُمُ ٱللَّهُ بِذُنُوبِهِمۡ‌ۗ

منکر ہوئے اﷲ کی باتوں سے، سو پکڑا اُن کو اﷲ نے اُن کے گناہوں پر۔

إِنَّ ٱللَّهَ قَوِىٌّ۬ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ  

اﷲ زورآور ہے، سخت عذاب کرنے والا۔

52

ذَٲلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ لَمۡ يَكُ مُغَيِّرً۬ا نِّعۡمَةً أَنۡعَمَهَا عَلَىٰ قَوۡمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُواْ مَا بِأَنفُسِہِمۡ‌ۙ

یہ اس پر کہا، کہ اﷲ بدلنے والا نہیں نعمت کا جو دی تھی ایک قوم کو، جب تک وہ نہ بدلیں اپنے جیون کی بات (طرزِ زندگی) ،

وَأَنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۬ 

اور (بیشک) اﷲ سنتا ہے جانتا۔

53

ڪَدَأۡبِ ءَالِ فِرۡعَوۡنَ‌ۙ وَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ‌ۚ

جیسے دستور فرعون والوں کا، اور جو اُن سے پہلے تھے ،

كَذَّبُواْ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّہِمۡ فَأَهۡلَكۡنَـٰهُم بِذُنُوبِهِمۡ وَأَغۡرَقۡنَآ ءَالَ فِرۡعَوۡنَ‌ۚ

جھٹلائیں باتیں اپنے رب کی، پھر کھپا (ہلاک کر) دیا ہم نے ان کو انکے گناہوں پر اور ڈبو دیا فرعون والوں کو،

وَكُلٌّ۬ كَانُواْ ظَـٰلِمِينَ  

اور (وہ) سارے ظالم تھے۔

54

إِنَّ شَرَّ ٱلدَّوَآبِّ عِندَ ٱللَّهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ  

بدتر سب جانداروں میں اﷲ کے ہاں وہ ہیں جو منکر ہوئے، پھر وہ نہیں مانتے۔

55

ٱلَّذِينَ عَـٰهَدتَّ مِنۡہُمۡ ثُمَّ يَنقُضُونَ عَهۡدَهُمۡ فِى ڪُلِّ مَرَّةٍ۬ وَهُمۡ لَا يَتَّقُونَ  

جن پر تُو نے اقرار کیا ہے ان میں، پھر وہ توڑتے ہیں اقرار ہر بار،اور (اﷲ سے) ڈر نہیں رکھتے۔

56

فَإِمَّا تَثۡقَفَنَّہُمۡ فِى ٱلۡحَرۡبِ فَشَرِّدۡ بِهِم مَّنۡ خَلۡفَهُمۡ لَعَلَّهُمۡ يَذَّڪَّرُونَ  

سو اگر کبھی تُو پائے انکو لڑائی میں، تو ایسی سزا دے کہ دیکھ کر بھاگیں ان کے پچھلے، شاید وہ عبرت پکڑیں۔

57

وَإِمَّا تَخَافَنَّ مِن قَوۡمٍ خِيَانَةً۬ فَٱنۢبِذۡ إِلَيۡهِمۡ عَلَىٰ سَوَآءٍ‌ۚ

 اور اگر تجھ کو ڈر ہو ایک قوم کی دغا کا، تو جواب دے ان کو برابر کے برابر،

إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلۡخَآٮِٕنِينَ  

اﷲ کو خوش (پسند) نہیں آتے دغاباز۔

58

وَلَا يَحۡسَبَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ سَبَقُوٓاْ‌ۚ

 اور یہ نہ سمجھیں منکر لوگ، کہ وہ بھاگ نکلے۔

إِنَّہُمۡ لَا يُعۡجِزُونَ 

 وہ تھکا نہ سکیں گے۔

59

وَأَعِدُّواْ لَهُم مَّا ٱسۡتَطَعۡتُم مِّن قُوَّةٍ۬ وَمِن رِّبَاطِ ٱلۡخَيۡلِ تُرۡهِبُونَ بِهِۦ عَدُوَّ ٱللَّهِ وَعَدُوَّڪُمۡ

 اور سر انجام کرو ان کی لڑائی کو، جو پیدا کر سکو زور اور گھوڑے پالنے،

کہ اس سے دھاک پڑے اﷲ کے دشمنوں پر، اور تمہارے دشمنوں پر،

وَءَاخَرِينَ مِن دُونِهِمۡ لَا تَعۡلَمُونَهُمُ ٱللَّهُ يَعۡلَمُهُمۡ‌ۚ

اور ایک اور لوگوں پر سوا ان کے جنکو تم نہیں جانتے، اﷲ ان کو جانتا ہے۔

وَمَا تُنفِقُواْ مِن شَىۡءٍ۬ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ يُوَفَّ إِلَيۡكُمۡ وَأَنتُمۡ لَا تُظۡلَمُونَ 

اور جو خرچ کرو گے اﷲ کی راہ میں، پورا ملے گا تم کو، اور تمہارا حق نہ رہے گا۔

60

وَإِن جَنَحُواْ لِلسَّلۡمِ فَٱجۡنَحۡ لَهَا وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِ‌ۚ

 اور اگر وہ جھکیں صلح کو، تو تُو بھی جھُک اسی طرف، اور بھروسا کر اﷲ پر۔

إِنَّهُ ۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ  

بیشک وہی ہے سنتا جانتا۔

61

وَإِن يُرِيدُوٓاْ أَن يَخۡدَعُوكَ فَإِنَّ حَسۡبَكَ ٱللَّهُ‌ۚ

 اور اگر وہ چاہیں کہ تجھ کو دغا دیں تو تُجھ کو بس (کافی) ہے اﷲ۔

هُوَ ٱلَّذِىٓ أَيَّدَكَ بِنَصۡرِهِۦ وَبِٱلۡمُؤۡمِنِينَ 

اس نے تجھ کو زور دیا اپنی مدد کا، اور مسلمانوں کا۔

62

وَأَلَّفَ بَيۡنَ قُلُوبِہِمۡ‌ۚ

 اور ان کے دل میں اُلفت ڈالی۔

لَوۡ أَنفَقۡتَ مَا فِى ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعً۬ا مَّآ أَلَّفۡتَ بَيۡنَ قُلُوبِهِمۡ وَلَـٰڪِنَّ ٱللَّهَ أَلَّفَ بَيۡنَہُمۡ‌ۚ

اگر تو خرچ کرتا جو سارے ملک میں ہے تمام، نہ اُلفت دے سکتا اُن کے دل میں۔لیکن اﷲ نے اُلفت ڈالی اُن میں۔

إِنَّهُ ۥ عَزِيزٌ حَكِيمٌ۬ 

 وہ زورآور ہے حکمت والا۔

63

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلنَّبِىُّ حَسۡبُكَ ٱللَّهُ وَمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ  

 اے نبی! کفایت (کافی) ہے تجھ کو اﷲ اور جتنے تیرے ساتھ ہوئے ہیں مسلمان۔

64

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلنَّبِىُّ حَرِّضِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ عَلَى ٱلۡقِتَالِ‌ۚ

 اے نبی! شوق دلا مسلمانوں کو لڑائی (جہاد) کا۔

إِن يَكُن مِّنكُمۡ عِشۡرُونَ صَـٰبِرُونَ يَغۡلِبُواْ مِاْئَتَيۡنِ‌ۚ

اگر ہوں تم میں بیس شخص ثابت (قدم) ، غالب ہوں (وہ) دو سو پر۔

وَإِن يَكُن مِّنڪُم مِّاْئَةٌ۬ يَغۡلِبُوٓاْ أَلۡفً۬ا

اور اگر ہوں تم میں سو شخص، غالب ہوں ہزار کافروں پر،

مِّنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِأَنَّهُمۡ قَوۡمٌ۬ لَّا يَفۡقَهُونَ 

اس واسطے کہ وہ (ایسے) لوگ (ہیں جو) سمجھ نہیں رکھتے۔

65

ٱلۡـَٔـٰنَ خَفَّفَ ٱللَّهُ عَنكُمۡ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمۡ ضَعۡفً۬ا‌ۚ

 اب بوجھ ہلکا کیا اﷲ نے تم پر، اور جانا تم میں سُستی (کمزوری) ہے۔

فَإِن يَكُن مِّنڪُم مِّاْئَةٌ۬ صَابِرَةٌ۬ يَغۡلِبُواْ مِاْئَتَيۡنِ‌ۚ

سو اگر ہوں تم میں سو شخص ثابت (قدم) ، غالب ہوں دو سو پر۔

وَإِن يَكُن مِّنكُمۡ أَلۡفٌ۬ يَغۡلِبُوٓاْ أَلۡفَيۡنِ بِإِذۡنِ ٱللَّهِ‌ۗ

اور اگر ہوں تم میں ہزار شخص (ثابت قدم) ، غالب ہوں دو ہزار پر، اﷲ کے حکم سے۔

وَٱللَّهُ مَعَ ٱلصَّـٰبِرِينَ  

اور اﷲ ساتھ ہے ثابت (قدم) رہنے والوں کے۔

66

مَا كَانَ لِنَبِىٍّ أَن يَكُونَ لَهُ ۥۤ أَسۡرَىٰ حَتَّىٰ يُثۡخِنَ فِى ٱلۡأَرۡضِ‌ۚ

 نہیں چاہیئے نبی کو کہ اسکے ہاں قیدی آئیں، جب تک نہ خون کرے (کچل دے دشمنوں کو) ملک میں۔

تُرِيدُونَ عَرَضَ ٱلدُّنۡيَا وَٱللَّهُ يُرِيدُ ٱلۡأَخِرَةَ‌ۗ

تم چاہتے ہو جنس دنیا کی۔ اور اﷲ چاہتا ہے(تمہارے لئے) آخرت۔

وَٱللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ۬  

اور اﷲ زورآور ہے حکمت والا۔

67

لَّوۡلَا كِتَـٰبٌ۬ مِّنَ ٱللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمۡ فِيمَآ أَخَذۡتُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٌ۬  

 اگر نہ ہوتی ایک بات، کہ لکھ چکا اﷲ آگے (پہلے) سے تو تم کو پڑتا اس (فدیہ) لینے میں بڑا عذاب۔

68

فَكُلُواْ مِمَّا غَنِمۡتُمۡ حَلَـٰلاً۬ طَيِّبً۬ا‌ۚ

 سو کھاؤ، جو غنیمت لاؤ حلال ستھری۔

وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ‌ۚ

 اور ڈرتے رہو اﷲ سے۔

إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

اﷲ ہے بخشنے والا مہربان۔

69

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلنَّبِىُّ قُل لِّمَن فِىٓ أَيۡدِيكُم مِّنَ ٱلۡأَسۡرَىٰٓ

 اے نبی! کہہ دے اُن کو جو تمہارے ہاتھ میں ہیں قیدی،

إِن يَعۡلَمِ ٱللَّهُ فِى قُلُوبِكُمۡ خَيۡرً۬ا يُؤۡتِكُمۡ خَيۡرً۬ا مِّمَّآ أُخِذَ مِنڪُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَكُمۡ‌ۗ

اگر جانے گا اﷲ تمہارے دل میں کچھ نیکی، تو دیگا بہتر تم کو اس سے، جو تم سے چھن گیا، اور تم کو بخشے گا۔

وَٱللَّهُ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬ 

اور اﷲ ہے بخشنے والا مہربان۔

70

وَإِن يُرِيدُواْ خِيَانَتَكَ فَقَدۡ خَانُواْ ٱللَّهَ مِن قَبۡلُ فَأَمۡكَنَ مِنۡہُمۡ‌ۗ

 اور اگر چاہیں گے تجھ سے دغا کرنی، سو دغا کر چکے ہیں پہلے اﷲ سے،پھر اس (اﷲ) نے پکڑوا دیئے(تمہارے ہاتھوں) ۔

وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ  

اور اﷲ سب جانتا ہے حکمت والا۔

71

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَهَاجَرُواْ وَجَـٰهَدُواْ بِأَمۡوَٲلِهِمۡ وَأَنفُسِہِمۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ

جو لوگ ایمان لائے اور گھر چھوڑ(ہجرت کی) اور لڑے (جہاد) اپنے مال اور جان سے اﷲ کی راہ میں،

وَٱلَّذِينَ ءَاوَواْ وَّنَصَرُوٓاْ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ بَعۡضُہُمۡ أَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍ۬‌ۚ

اور جن لوگوں نے (انکو) جگہ دی اور (انکی) مدد کی، اور وہ (آپس میں) ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَلَمۡ يُہَاجِرُواْ مَا لَكُم مِّن وَلَـٰيَتِہِم مِّن شَىۡءٍ حَتَّىٰ يُہَاجِرُواْ‌ۚ

اور جو ایمان لائے اور گھر نہیں چھوڑا، تم کو اُن کی رفاقت سے کچھ کام نہیں، جب تک گھر نہ چھوڑ آئیں۔

وَإِنِ ٱسۡتَنصَرُوكُمۡ فِى ٱلدِّينِ فَعَلَيۡڪُمُ ٱلنَّصۡرُ إِلَّا عَلَىٰ قَوۡمِۭ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَہُم مِّيثَـٰقٌ۬‌ۗ

اور اگر تم سے مدد چاہیں دین میں، تو تم کو لازم ہے مدد کرنی، مگر مقابلوں میں ایسوں کے جن میں اور تم میں عہد ہے۔

وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٌ۬  

 اور اﷲ جو کرتے ہو دیکھتا ہے۔

72

وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بَعۡضُہُمۡ أَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍ‌ۚ

 اور جو لوگ کافر ہیں وہ ایک دوسرے کے رفیق ہیں،

إِلَّا تَفۡعَلُوهُ تَكُن فِتۡنَةٌ۬ فِى ٱلۡأَرۡضِ وَفَسَادٌ۬ ڪَبِيرٌ۬  

اگر تم یوں نہ کرو گے تو دھوم (فتنہ) مچے گی ملک (زمین) میں، اور بڑی خرابی ہو گی۔

73

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَهَاجَرُواْ وَجَـٰهَدُواْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ

 اور جو لوگ ایمان لائے اور گھر چھوڑے اﷲ کی راہ میں،

وَٱلَّذِينَ ءَاوَواْ وَّنَصَرُوٓاْ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ حَقًّ۬ا‌ۚ

اور جن لوگوں نے جگہ (انکو پناہ) دی اور (انکی) مدد کی، وہی ہیں تحقیق (سچے) مسلمان۔

لَّهُم مَّغۡفِرَةٌ۬ وَرِزۡقٌ۬ كَرِيمٌ۬ 

ان کو بخشش ہے، اور روزی عزت کی۔

74

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنۢ بَعۡدُ وَهَاجَرُواْ وَجَـٰهَدُواْ مَعَكُمۡ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ مِنكُمۡ‌ۚ

 اور جو ایمان لائے پیچھے(انکے بعد) ، اور گھر چھوڑ آئے اور لڑے (جہاد کی) تمہارے ساتھ ہو کر، سو وہ تمہیں میں (سے) ہیں۔

وَأُوْلُواْ ٱلۡأَرۡحَامِ بَعۡضُہُمۡ أَوۡلَىٰ بِبَعۡضٍ۬ فِى كِتَـٰبِ ٱللَّهِ‌ۗ

اور (مگر) ناتے والے(رشتے دار) آپس میں حقدار زیادہ ہیں ایک دوسرے کے اﷲ کے حکم میں۔

إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيمُۢ  

تحقیق(بیشک) اﷲ ہر چیز سے خبردار ہے۔

***********

75


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter