Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Qariyah

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


الْقَارِعَةُ

وہ کھڑکھڑاتی (عظیم حادثہ)!

1

مَا الْقَارِعَةُ

  کیا ہے وہ کھڑکھڑاتی (عظیم حادثہ)؟

2

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ

اور توکیا بوجھا  کیا ہے وہ کھڑکھڑاتی (عظیم حادثہ)؟

3

يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ

جس دن ہوں لوگ جیسے پتنگے بکھرے۔

4

وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِ 

اور ہوں پہاڑ جیسے رنگی اون دھنی۔

5

فَأَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ

سو جس کی بھاری ہوئیں تولیں (اعمال)،

6

فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ

تو اس کو گذران (عیش) ہے من مانتی (دل پسند)۔

7

وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ

اور جس کی ہلکی ہوئیں تولیں (اعمال)،

8

فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ 

تو اس کا ٹھکانا گڑھا۔

9

وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ 

اور تو کیا بوجھا وہ کیا ہے؟

10

نَارٌ حَامِيَةٌ

آگ ہے دھکتی۔

***********

11


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter