Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al A'laShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى پاکی بول (تسبیح کر) اپنے رب کے نام کی جو سب سے اوپر۔ |
1 |
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّى جس نے بنایا (پیدا کی)پھر ٹھیک (تناسب قائم) کیا، |
2 |
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى اور جس نے ٹھہرایا (تقدیر بنائی)، پھر راہ دی (دکھائی)۔ |
3 |
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَى اور جس نے نکالا چارا۔ |
4 |
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَى پھر کر ڈالا اس کو کوڑا کالا۔ |
5 |
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى ہم پڑھائیں گے تجھ کو، پھر تو نہ بھولے گا، |
6 |
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ مگر جو چاہے اﷲ۔ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَى وہ جانتا ہے پکارا (ظاہر) اور چھپا۔ |
7 |
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَى اور سہج سہج (آسانی سے)پہنچا دیں گے ہم تجھ کو آسانی تک۔ |
8 |
فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَى سو تو سمجھا۔ اگر کام کرے سمجھانا، |
9 |
سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشَى سمجھ جائے گا جس کو ڈر ہو گا۔ |
10 |
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى اور سرک رہے(گریز کرے) گا اس سے بڑا بدبخت۔ |
11 |
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَى وہ جو پہنچے گابڑی آگ میں، |
12 |
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى پھر نہ مرے گا اس میں نہ جیئے گا۔ |
13 |
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى بیشک بھلا ہوااس کا جو سنورا، |
14 |
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى اور پڑھا نام اپنے رب کا، پھر نماز کی(پڑھی)۔ |
15 |
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا کوئی نہیں (لیکن)! تم آگے رکھتے (ترجیح دیتے) ہو دنیا کاجینا، |
16 |
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَى اور پچھلا گھر (اُخروی زندگی)بہتر ہے اور رہنے والا۔ |
17 |
إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى یہ کچھ لکھا ہے پہلے ورقوں (صحیفوں) میں، |
18 |
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى ورق (صحیفے) ابراہیم کے اور موسیٰ کے۔ *********** |
19 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |