Quran Urdu Translation

Surah Al Talaq

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


اے نبی! جب تم طلاق دو عورتوں کو، تو ان کو طلاق دو انکی عدّت پر،اور گنتے رہو عدّت۔

اور ڈرو اﷲ سے جو رب ہے تمہارا۔

مت نکالو ان کو ان کے گھروں سے، اور وہ بھی نہ نکلیں، مگر جو کریں صریح بے حیائی۔

اور یہ حدیں باندھی اﷲ کی۔

اور جو کوئی بڑھے اﷲ کی حدوں سے تو اس نے برا کیا اپنا۔

اس کو خبر نہیں شاید اﷲ نیا نکالے اس پیچھے کچھ کام (راستہ)۔

1

 پھرجب پہنچیں اپنے وعدہ کوتو رکھ لو ان کو دستور سے یا چھوڑ دو ان کو دستور سے،

اور گواہ کر لو دو معتبر اپنے میں کے (سے) اور سیدھی کہو گواہی اﷲ کے واسطے۔

یہ بات جو ہے اس سے سمجھ جائے گا جو کوئی یقین رکھتا ہو گا اﷲ پر اور پچھلے (قیامت) دن پر۔

اور جو کوئی ڈرتا ہے اﷲ سے ، وہ کر دے اس کا گزارہ

2

 اور روزی دے اس کو جہاں سے اس کو خیال نہ ہو۔

اور جو کوئی بھروسہ رکھے اﷲ پر، تو وہ اس کو بس (کافی) ہے۔

اﷲ مقرر (بلاشبہ) پورا کر لیتا ہے اپنا کام۔

اﷲ نے رکھا ہے ہر چیز کا اندازہ (تقدیر)۔

3

اور جو عورتیں نا اُمید ہوئیں حیض سے تمہاری عورتوں میں، اگرتم کو شبہ رہ گیا، تو ان کی عدت ہے تین مہینے،

اور ایسے ہی جن کو حیض نہیں آیا۔

اور جن کے پیٹ میں بچہ ہے، ان کی عدت یہ کہ جن لیں پیٹ کا بچہ۔

اور جو کوئی ڈرتا رہے اﷲ سے، (اﷲ) کر دے اس کو اس کے کام میں آسانی۔

4

یہ حکم ہے اﷲ کا، جو اتارا تمہاری طرف۔

اور جو کوئی ڈرتا رہے اﷲ سے، (اﷲ) اُتارے (دور کرے) اس سے اس کی برائیاں،اور بڑا دے اس کو نیگ (اجر)۔

5

گھر دو  ان کو رہنے کو، جہاں تم آپ رہو اپنے مقدور کے موافق اور ایذا نہ چاہو ان کی، تا تنگ پکڑوان کو ۔

اور اگر رکھتی ہوں پیٹ میں بچہ تو ان پر خرچ کرو، جب تک جنیں پیٹ کا بچہ۔

پھر اگر دودھ پلائیں تمہاری خاطرتو دو ان کو ان کے نیگ(اجر)۔

اور سکھاؤ آپس میں نیکی۔

اور اگر آپس میں ضد کرو، تو دودھ دے رہے گی اس کی خاطر اور کوئی عورت۔

6

چاہئیے خرچ کرے کشائش والا (خوشحال)اپنی کشائش (گنجائش)سے۔

اور جس کو مپی (ناپی،کم) ملتی ہے اس کی روزی، تو خرچ کرے جیسا دیا اس کو اﷲ نے۔

اﷲ کسی پر ذمہ نہیں رکھتا مگر اتنا جو اس کو دیا۔

اب کر دے گا اﷲ کچھ بختی (تنگی) کے پیچھے آسانی۔

7

اور کئی بستیاں اچھل چلیں (سرکشی کی) اپنے رب کے حکم سے، اور اس کے رسولوں کے،

پھر ہم نے حساب میں پکڑا ان کو سخت حساب میں،

اور آفت ڈالی ان پر ان دیکھی آفت۔

8

پھر چکھی سزا اپنے کام کی،اور آخر اس کے کام میں ٹوٹا (خسارہ) آیا۔

9

رکھی ہے اﷲ نے ان کے واسطے سخت مار،

سو ڈرتے رہو اﷲ سے، اے عقل والو! جن کو یقین ہے۔

اﷲ نے اتاری ہے تم پر سمجھوتی (نصیحت)۔

10

رسول ہے، جو پڑھتا ہے تم پاس آیتیں اﷲ کی کھلی سنانے والی،

کہ نکالے ان کو جو یقین لائے، اور کئے بھلے کام، اندھیروں سے اُجالے میں۔

اور جو کوئی یقین لائے اﷲ پر اور کرے کچھ بھلائی اسکو داخل کرے باغوں میں،نیچے بہتی جنکے نہریں،سدا رہیں ان میں ہمیشہ۔

البتہ خوب دی اﷲ نے اس کو روزی۔

11

اﷲ وہ ہے جس نے بنائے سا ت آسمان اور زمینیں بھی اتنی،

اُترتا ہے حکم ان کے بیچ، تا (کہ) تم جانو کہ اﷲ ہر چیز کر سکتا ہے،

او ر اﷲ کی خبر میں سمائی ہے ہر چیز کی۔

***********

12


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter