Surah Al TaghabunUrdu Translation: Shah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
پاکی بولتا (تسبیح کر رہا) ہے اﷲ کی جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں، اسی کا راج ہے اور اسی کو تعریف ہے۔ اور وہ ہر چیز کر سکتا ہے۔ |
1 |
وہی ہے جس نے تم کو بنایا، پھر کوئی تم میں منکر ہے اور کوئی تم میں ایماندار۔ اور اﷲ جو کرتے ہو دیکھتا ہے۔ |
2 |
بنائے آسمان اور زمین تدبیر سے، اور صورت کھینچی تمہاری،پھر اچھی بنائی تمہاری صورت، اور اسی طرف پھر (لوٹ) جانا ہے۔ |
3 |
جانتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں، اور جانتا ہے جو چھپاتے ہو اور جو کھولتے ہو۔ اور اﷲ کو معلوم ہے جیوں (دلوں) کی بات۔ |
4 |
کیا پہنچا نہیں تم کو احوال ان لوگوں کا، جو منکر ہو چکے ہیں پہلے۔ پھر چکھی سزا اپنے کام کی، اور ان کو دکھ کی مار (عذاب) ہے۔ |
5 |
یہ اس پر کہ لاتے تھے ان پاس ان کے رسول نشانیاں، پھر کہتے،کیا آدمی ہم کو راہ سوجھائیں (دکھائیں) گے؟ پھر منکر ہوئے اور منہ موڑا اور اﷲ نے بے پروائی کی۔ اور اﷲ بے پرواہ ہے سب خوبیوں سراہا۔ |
6 |
دعوٰے کرتے ہیں منکر کہ ہر گز ان کو اُٹھانا نہیں۔ تو کہو، کیوں نہیں! قسم ہے میرے رب کی! تم کو بیشک اٹھانا ہے، پھر تم کو جتانا ہے جو تم نے کیا، اور یہ اﷲ پر آسان ہے۔ |
7 |
سو ایمان لاؤ اﷲ پر اور اس کے رسول پر اور اس نور پر جو ہم نے اُتارا۔ اور اﷲ کو تمہارے کام کی خبر ہے۔ |
8 |
جس دن تم کو اکھٹا کرے گا جمع ہونے کے دن، وہ دن ہے ہار جیت کا۔ اور جو کوئی یقین لائے اﷲ پر اور کرے کام بھلا، اُتارے اس سے اس کی برائیاں، اور داخل کر ے اس کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ندیاں،رہا کریں اس میں ہمیشہ۔ یہی ہے بڑی مراد ملنی۔ |
9 |
اور جو منکر ہوئے اور جھٹلائیں ہماری آیتیں، وہ ہیں دوزخ والے،رہا کریں اس میں۔ اور بری جگہ پہنچے۔ |
10 |
نہیں پڑتی کوئی تکلیف بن حکم اﷲ کے، اور جو کوئی یقین لائے اﷲ پر، راہ بتا دے اس کے دل کو۔ اور اﷲ کو ہر چیز معلوم ہے۔ |
11 |
اور حکم مانو اﷲ کا، اور حکم مانو رسول کا۔ پھر اگر تم منہ موڑو تو ہمارے رسول کا کام یہی ہے پہنچا دینا کھول کر۔ |
12 |
اﷲ! اس بن کسی کی بندگی نہیں۔ اور اﷲ پر چاہیئے بھروسا کریں ایمان والے۔ |
13 |
اے ایمان والو!بعضی تمہاری جورویں (بیویاں) اور اولاد دشمن ہیں تمہارے، سو ان سے بچتے رہو۔ اور اگر معاف کرو اور درگذر کرو اور بخشو تو اﷲ ہے بخشنے والا مہربان۔ |
14 |
تمہارے مال اور اولاد یہی ہیں جانچنے کو۔ اور اﷲ جو ہے اس کے پاس ہے نیگ (اجر) بڑا۔ |
15 |
سو ڈرو اﷲ سے جہاں تک (ڈر) سکو۔ اور سنو اور مانو، اور خرچ کرو اپنے بھلے کو۔ اور جس کو بچا دیا اپنے جی کے لالچ سے، سو وہ لوگ وہی مراد کو پہنچے۔ |
16 |
اگر قرض دو اﷲ کو اچھی طرح قرض دینا، وہ دونا کر دےگا تم کو، اور تم کو بخشے۔ اور اﷲ قدردان ہے تحمل والا۔ |
17 |
جاننے والا چھپے اور کھلے کا، زبردست حکمت والا۔ *********** |
18 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |