Quran Urdu Translation

Surah Al Munafiqun

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


جب آئیں تیرے پاس منافق کہیں ہم قائل (گواہی دیتے) ہیں (کہ یقیناً) تو رسول ہے اﷲ کا۔

اور اﷲ جانتا ہے کہ تو اس کا رسول ہے۔ اور اﷲ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق جھوٹے ہیں۔

1

رکھی ہیں اپنی قسمیں ڈھال بنا کر، پھر (اسطرح) روکتے ہیں اﷲ کی راہ سے۔

یہ لوگ برے کام ہیں جو کر رہے ہیں۔

2

یہ اس پر کہ وہ ایمان لائے پھر منکر ہو گئے، پھر مُہر ہو گئی ان کے دل پر،

اب وہ نہیں بوجھتے (سمجھتے)۔

3

اور جب تو دیکھے ان کو، خوش (اچھے) لگیں تجھ کو ان کے ڈیل (جسم)۔

اور اگر بات کہیں، سنے تو ان کی بات۔

کیسے ہیں جیسے لکڑی لگا دی دیوار سے۔

جو کوئی چیخے جانیں ہم ہی پر بھلا آئی۔

وہی ہیں دشمن، ان سے بچتا رہ۔

گردن مارے ان کی اﷲ۔ کہاں سے پھرے جاتے ہیں۔

4

اور جب کہیئے ان کو، آؤ! معاف کروا دے تم کو رسول اﷲ کا، مٹکاتے ہیں اپنے سر،

اور تو دیکھے کہ وہ رُکتے ہیں اور غرور کرتے ہیں۔

5

برابر ہے ان پر، تو معافی چاہے ان کی یا نہ معافی چاہے۔ ہر گز نہ معاف کریگا ان کو اﷲ۔

مقرر (بیشک) اﷲ راہ نہیں دیتا بے حکم لوگوں کو۔

6

وہی ہیں جو کہتے ہیں مت خرچ کرو اُن پر جو پاس رہتے ہیں رسول اﷲ کےجب تک کھنڈ دائیں (منتشر نہ ہو جائیں)۔

اور اﷲ کے ہیں خزانے آسمانوں کے اور زمین کے، لیکن منافق نہیں بوجھتے (سمجھتے)۔

7

کہتے ہیں، البتہ ہم پھر گئے مدینہ کو، تو نکال دیگا جس کا زور ہے بے قدر لوگوں کو۔

اور زور اﷲ کا ہے اور اس کے رسول کا، اور ایمان والوں کا، لیکن منافق نہیں سمجھتے۔

8

اے ایمان والو! نہ غافل کریں تم کو تمہارے مال اور تمہاری اولاد اﷲ کی یاد سے۔

اور جو کوئی یہ کام کرے تو وہی لوگ ہیں ٹوٹے (خسارے) میں آتے۔

9

 اور خرچ کرو کچھ ہمارا دیا، اس سے پہلے کہ پہنچے کسی کو تم میں موت، تب کہے،

اے رب! کیوں نہ ڈھیل دی مجھ کو ایک تھوڑی مدت کہ میں خیرات کرتا اور ہوتا نیک لوگوں میں

10

اور ہر گز نہ ڈھیل دے گا اﷲ کسی جی (انسان) کو، جب پہنچا اس کا وعدہ،

اور اﷲ کو خبر ہے جو کرتے ہو۔

***********

11


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter