Quran Urdu TranslationSurah Al ZalzalahTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی |
1 |
|
اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی |
2 |
|
اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے |
3 |
|
اس روز وہ اپنے حالات بیان کر دے گی |
4 |
|
کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا) |
5 |
|
اس دن لوگ گروہ در گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھائے جائیں |
6 |
|
تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا |
7 |
|
اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا *********** |
8 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |