Quran Urdu TranslationSurah Al AdiyatTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتے ہیں |
1 |
پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں |
2 |
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں |
3 |
پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں |
4 |
پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں |
5 |
بے شک انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے |
6 |
اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے |
7 |
وہ تو مال کی سخت محبت کرنے والا ہے |
8 |
کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لئے جائیں گے |
9 |
اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے |
10 |
بے شک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا *********** |
11 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |