Quran Urdu TranslationSurah Al BayyinahTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے) باز آنے والے نہ تھے (یعنی) خدا کے پیغمبر جو پاک اوراق پڑھتے ہیں |
1 |
(یعنی) خدا کے پیغمبر جو پاک اوراق پڑھتے ہیں |
2 |
جن میں مستحکم (آیتیں) لکھی ہوئی ہیں |
3 |
اور اہل کتاب جو متفرق (ومختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح کے آجانے کے بعد ہوئے ہیں |
4 |
اور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کر اور نماز پڑھیں اور زکوٰ ۃ دیں اور یہی سچا دین ہے |
5 |
جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں |
6 |
(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ تمام مخلوق سے بہتر ہیں |
7 |
ان کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ابدالآباد ان میں رہیں گے خدا ان سے خوش اور وہ اس سے خوش۔ یہ (صلہ) اس کے لئے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا *********** |
8 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |