Quran Urdu Translation

Surah Al Alaq

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


( اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم)

اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو ‏

1

جس نے ( عالم کو پیدا کیا) جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا

2

پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے

3

جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا

4

اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جن کا اس کو علم نہ تھا

5

مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے

6

جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے ‏

7

کچھ شک نہیں کہ ( اس کو) تمہارے پروردگار ہی طرف لوٹ کر جانا ہے

8

بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جو منع کرتا ہے

9

( یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے

10

بھلا دیکھو تو اگر یہ راہ راست پر ہو ‏‏

11

یا پرہیز گاری کا حکم کرے ( تو منع کرنا کیسا)

12

اور دیکھ تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا ( تو کیا ہوا)

13

کیا اس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے؟

14

دیکھو تو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم ( اسکی) پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے

15

یعنی اس جھوٹے خطا کار کی پیشانی کے بال

16

تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلا لے ‏

17

ہم بھی اپنے مؤکلان دوزخ کو بلائیں گے

18

دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور سجدے کر کے قرب (خدا) حاصل کرتے رہنا۩

***********

19


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter