Quran Urdu Translation

Surah Al Tin

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


انجیر کی قسم اور زیتون کی ‏

1

اور طور سینین کی

2

اور اس امن والے شہر کی

3

بےشک ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے

4

پھر (رفتہ رفتہ ) اس (کی حالت ) کو (بدل کر ) پست سے پست کر دیا

5

مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے بے انتہا اجر ہے ‏

6

تو (اے آدم زاد! ) پھر تو جزا کی دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟ ‏

7

کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟

***********

8


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter