Quran Urdu TranslationSurah Al LaylTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
رات کی قسم جب (دن کو ) چھپا لے |
1 |
|
اور دن کی قسم جب چمک اٹھے |
2 |
|
اور اس (ذات ) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کئے |
3 |
|
کہ تم لوگوں کی کوشش طرح طرح کی ہے |
4 |
|
تو جس نے (خدا کے راستے میں مال ) دیا اور پرہیز گاری کی |
5 |
|
اور نیک بات کو سچ جانا |
6 |
|
اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے |
7 |
|
اور جس نے بخل کیا اور بےپروا رہا |
8 |
|
اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا |
9 |
|
اسے سختی میں پہنچائیں گے |
10 |
|
اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں ) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہیں آسکے گا |
11 |
|
ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے |
12 |
|
اور آخرت اور دنیا ہماری ہی چیزیں ہیں |
13 |
|
سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا |
14 |
|
اس میں وہی داخل ہوگا جو بڑا بدبخت ہے |
15 |
|
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا |
16 |
|
اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے ) بچا لیا جائے گا |
17 |
|
جو اپنا مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو |
18 |
|
اور (اس لئے ) نہیں (دیتا کہ ) اس پر کسی کا احسان (ہے ) جس کا وہ بدلا اتارتا ہے |
19 |
|
بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لئے دیتا ہے |
20 |
|
اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا *********** |
21 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |