Quran4UQuran4U

Quran Urdu Translation

Surah Al Duha

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


آفتاب کی روشنی کی قسم ‏

1

اور رات کی (تاریکی کی ) جب چھا جائے

2

کہ (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے ) ناراض ہوا ‏

3

اور آخرت تمہارے لئے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے ‏

4

اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے

5

بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی

(بیشک دی )

6

اور راستے سے ناواقف دیکھا تو سیدھا راستہ دکھایا ‏

7

اور تنگدست پایا تو غنی کر دیا ‏

8

تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا

9

اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دیں ‏

10

اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا ‏‏

***********

11


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter

© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]

Home · About · Contact · Privacy