Quran Urdu TranslationSurah Al ShamsTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی |
1 |
|
اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے |
2 |
|
اور دن کی جب اسے چمکا دے |
3 |
|
اور رات کی جب اسے چھپا لے |
4 |
|
اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا |
5 |
|
اور زمین کی اور اسکی جس نے اسے پھیلایا |
6 |
|
اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضاء ) کو برابر کیا |
7 |
|
پھر اس کو بدکاری (سے بچنے ) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی |
8 |
|
کہ جس نے (اپنے ) نفس (یعنی روح ) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا |
9 |
|
اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا |
10 |
|
(قوم ثمود ) نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر ) کو جھٹلایا |
11 |
|
جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا |
12 |
|
تو خدا کے پیغمبر (صالح ) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اسکے پانی پینے کی باری سے حذر کرو |
13 |
|
مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے انکے گناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے ) برابر کر دیا |
14 |
|
اور اس کو ان کے بدلا لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں *********** |
15 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |