Quran Urdu TranslationSurah Al BaladTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
ہمیں اس شہر کی قسم |
1 |
اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو |
2 |
اور باپ (یعنی آدم ) اور اس کی اولاد کی قسم |
3 |
بیشک ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت ) میں (رہنے والا) بنایا ہے |
4 |
کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا؟ |
5 |
کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا |
6 |
کیا اسے یہ گمان ہے کہ اسے کسی نے دیکھا نہیں |
7 |
بھلا ہم نے اس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟ |
8 |
اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دئیے ) |
9 |
(یہ چیزیں بھی دیں ) اور اس کو (خیر اور شر کے ) دو نور بھی دکھا دئیے |
10 |
مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا |
11 |
اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے |
12 |
کسی کی گردن کا چھڑانا |
13 |
یا بھوک کے دن کھانا کھلانا |
14 |
یتیم رشتہ دار کو |
15 |
یا فقیر خاکسار کو |
16 |
پھر ان لوگوں میں بھی (داخل ) ہوا جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر ) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے |
17 |
یہی لوگ صاحب سعادت ہیں |
18 |
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں |
19 |
یہ لوگ آگ میں بند کر دیے جائیں گے *********** |
20 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |