Quran4UQuran4U

Quran Urdu Translation

Surah Al Fajr

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


فجر کی قسم ‏

1

اور دس راتوں کی ‏‏

2

اور جفت اور طاق کی ‏

3

اور رات کی جب جانے لگے

4

(اور ) بیشک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں ‏

5

(کافروں کو ضرور عذاب ہو گا)

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا ‏‏

6

(جو ) ارم (کہلاتے تھے اتنے ) دراز قد ‏

7

کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے ‏

8

اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادی (قریا ) میں پتھر تراشتے (اور گھر بناتے ) تھے ‏

9

اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا ‏

10

یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے ‏

11

اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے ‏‏

12

تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا

13

بیشک تمہارا پروردگار تاک میں ہے

14

مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے کہ اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے

تو کہتا ہے کہ (آہ ) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی ‏

15

اور جب (دوسری طر ح ) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے

تو کہتا ہے کہ (ہائے ) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا

16

نہیں ‏

اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو ‏

17

اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو ‏

18

اور میراث کے مال کو سمیٹ کر کھا جاتے ہو ‏‏

19

اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو ‏

20

تو آج زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کر پشت کر دی جائے گی ‏

21

اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہوگا) اور فرشتے قطار باندھ کر آ موجود ہوں گے ‏‏

22

اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی

تو انسان اس دن متنبہ ہوگا مگر اب انتباہ (سے ) اسے فائدہ کہاں (مل سکے گا ) ‏ ‏

23

کہے گا کاش میں نے اپنی (جادوانی کے لیے ) کچھ بھیجا ہوتا

24

تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو ) عذاب دے گا ‏‏

25

اور نہ کوئی ویسا جکڑے گا ‏‏

26

اے اطمینان پانے والی روح! ‏

27

اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی ‏

28

تو میرے (ممتاز ) بندوں میں داخل ہوجا

29

اور میری بہشت میں داخل ہو جا ‏ ‏

***********

30


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter

© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]

Home · About · Contact · Privacy