Quran Urdu Translation

Surah Al Ghashiyah

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (قیامت) کا حال معلوم ہوا ہے؟ ‏

1

اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے ‏‏

2

سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے ‏‏

3

دہکتی آگ میں داخل ہوں گے ‏

4

ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا ‏‏

5

اور خاردار جھاڑ کے سوا ان کے لئے کوئی کھانا نہیں (ہوگا) ‏‏

6

جو نہ فربہی لائے گا نہ بھوک میں کچھ کام آئے ‏‏

7

اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے ‏

8

اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل ‏‏

9

اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل ‏‏

10

بہشت بریں میں ‏‏

11

وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے ‏

12

اس میں چشمے بہہ رہے ہوں گے ‏‏

13

وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے

14

اور گاؤ تکیے قطار لگے ہوئے‏

15

اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی ‏

16

کیا یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کئے گئے ہیں ‏

17

اور آسمان کی طرف کیسے بلند کیا گیا ہے

18

اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کئے گئے ہیں ‏

19

اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ‏‏

20

تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو ‏‏

21

تم ان پر داروغہ نہیں ہو ‏

22

ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا ‏ ‏

23

تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا

24

بے شک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے ‏

25

پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے

***********

26


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter