Quran Urdu Translation

Surah Al A'la

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


(اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم)

اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو ‏

1

جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اسکے اعضاء کو) درست کیا ‏

2

اور جس نے اس کا اندازہ ٹھیرایا (پھر اسکو) راستہ بتایا

3

اور جس نے چارہ اگایا ‏

4

پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا ‏

5

ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم فراموش نہ کر سکو گے ‏‏

6

مگر جو خدا چاہے

وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی ‏‏

7

ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے ‏‏

8

سو جہاں تک نصحیت کے نافع (ہونے کی امید) ہو نصحیت کرتے رہو

9

جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا ‏‏

10

اور (بے خوف) بد بخت پہلو تہی کرے گا ‏‏

11

جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہوگا ‏

12

پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا

13

بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا ‏‏

14

اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا ‏‏

15

مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو ‏‏

16

حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے ‏

17

یہی بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے ‏

18

(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ‏ ‏

***********

19


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter