Quran Urdu TranslationSurah Al TariqTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم |
1 |
اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے؟ |
2 |
وہ تارا ہے چمکنے والا |
3 |
کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں |
4 |
تو انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے |
5 |
وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے |
6 |
جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے |
7 |
بیشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے |
8 |
جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے |
9 |
تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہوگا |
10 |
آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے |
11 |
اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے |
12 |
کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے۔ |
13 |
اور بیہودہ بات نہیں |
14 |
یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں |
15 |
اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں |
16 |
تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو۔ *********** |
17 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |