Quran Urdu TranslationSurah Al InfitarTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
جب آسمان پھٹ جائے گا |
1 |
اور جب تارے جھڑ پڑیں گے |
2 |
اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے |
3 |
اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی |
4 |
تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا |
5 |
اے انسان! تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے بارے میں کس چیز نے دھوکا دیا؟ |
6 |
(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیری قامت کو) معتدل رکھا |
7 |
(اور) جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا |
8 |
مگر ہیہات (افسوس) تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو |
9 |
حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں |
10 |
عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے |
11 |
جو کچھ تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں |
12 |
بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے |
13 |
اور بدکردار دوزخ میں |
14 |
(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے |
15 |
اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے |
16 |
اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ |
17 |
پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ |
18 |
جس روز کوئی کسی کا کچھ بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز صرف خدا ہی کا ہوگا *********** |
19 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |