Quran Urdu TranslationSurah Al MutaffifinTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لئے خرابی ہے |
1 |
جو لوگوں سے ناپ کرلیں تو پورا لیں |
2 |
اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم دیں |
3 |
کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے |
4 |
(یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں |
5 |
جس دن تمام لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے |
6 |
سن رکھو کہ بدکاروں کے اعمال سجین میں ہیں |
7 |
اور تم کیا جانتے ہو کہ سجین کیا چیز ہے؟ |
8 |
ایک دفتر ہے لکھا ہوا |
9 |
اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے |
10 |
(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں |
11 |
اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے |
12 |
جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں |
13 |
دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا انکے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے |
14 |
بیشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے |
15 |
پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے |
16 |
پھر ان سے کہا جائے گا یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے |
17 |
(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں |
18 |
اور تم کو کیا معلوم علیین کیا چیز ہے؟ |
19 |
ایک دفتر ہے لکھا ہوا |
20 |
جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں |
21 |
بیشک نیک لوگ چین میں ہوں گے |
22 |
تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے |
23 |
تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے |
24 |
ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی |
25 |
جس کی مہر مشک کی ہوگی۔ تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں |
26 |
اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہوگی |
27 |
وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پئیں گے |
28 |
جو گنہگار (یعنی کافر) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے |
29 |
اور جب انکے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے |
30 |
اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے |
31 |
اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں |
32 |
حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے |
33 |
تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے |
34 |
(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے انکا حال) دیکھ رہے ہوں گے |
35 |
تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلا مل گیا *********** |
36 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |