Quran4UQuran4U

Quran Urdu Translation

Surah Al Takwir

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


جب سورج لپیٹ لیا جائے گا

1

اور جب تارے بےنور ہوجائیں گے ‏‏

2

اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے ‏

3

اور جب بیاہنے والی اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گی

4

اور جب وحشی جانور اکٹھے ہو جائیں گے

5

اور جب دریا آگ ہو جائیں گے ‏

6

اور جب روحیں (بدنوں) سے ملا دی جائیں گی ‏‏

7

اور جب اس لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو ‏‏

8

پوچھا جائے گا  کہ وہ کس گناہ پر ماری گئی؟

9

اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے ‏

10

اور جب آسمان کی کھال کھینچ لی جائے گی ‏‏

11

اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی ‏‏

12

اور جب بہشت قریب لائی جائے گی ‏

13

تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے ‏‏

14

ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں

15

(اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں ‏‏

16

اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے ‏‏

17

اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے ‏‏

18

کہ بیشک یہ (قرآن) فرشتہ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے ‏‏

19

جو صاحب قوت مالک عرض کے ہاں اونچے درجے والا سردار ‏

20

(اور) امانتدار ہے

21

اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمد) دیوانے نہیں ہیں ‏

22

بے شک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے کنارے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے ‏ ‏‏

23

اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں ‏‏

24

اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں ‏‏

25

پھر تم کدھر جا رہے ہو؟ ‏

26

یہ تو جہان کے لوگوں کے لئے نصیحت ہے ‏‏

27

(یعنی) اس کیلئے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے ‏

28

اور تم کچھ نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے ‏

***********

29


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter

© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]

Home · About · Contact · Privacy