Quran Urdu TranslationSurah Al Ma'arijTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
ایک طلب کرنیوالے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہےگا |
1 |
(یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اسکو ٹال نہ سکے گا |
2 |
اور خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا) |
3 |
جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے چڑھتے ہیں (اور) اس روز رہےگا جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا |
4 |
(تو تم کافروں کی باتوں کو) حوصلے کے ساتھ برداشت کرتے رہو |
5 |
وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے |
6 |
اور ہماری نظر میں نزدیک |
7 |
جس دن آسمان ایسا ہو جائےگا جیسا پگھلا ہوا تانبا |
8 |
اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دہنکی ہوئی) رنگین اون |
9 |
اور کوئی دوست کسی دوست کا پرساں نہ ہوگا |
10 |
(حالانکہ) ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہونگے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دےدے یعنی اپنے بیٹے |
11 |
اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی |
12 |
اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا |
13 |
اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دیدے) اور اپنے تیئں عذاب سے چھڑالے |
14 |
(لیکن) ایسا ہرگز نہ ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے |
15 |
کھال ادھیڑ ڈالنے والی |
16 |
ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا |
17 |
اور (مال) جمع کیا اور بند کر رکھا |
18 |
کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے |
19 |
جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے |
20 |
اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے |
21 |
مگر نماز گزار |
22 |
جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلا ناغہ پڑھتے) ہیں |
23 |
اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے |
24 |
(یعنی) مانگنے والے کا اور نہ مانگنے والے کا |
25 |
اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں |
26 |
اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں |
27 |
بیشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے |
28 |
اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں |
29 |
مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں |
30 |
اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں |
31 |
اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں |
32 |
اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں |
33 |
اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں |
34 |
یہی لوگ باغ ہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہونگے |
35 |
تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں |
36 |
(اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہو جاتے ہیں) |
37 |
کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا |
38 |
ہرگز نہیں ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں |
39 |
ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں |
40 |
(یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں |
41 |
تو (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ انکے سامنے آموجود ہو |
42 |
اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں |
43 |
ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا *********** |
44 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |