Quran Urdu TranslationSurah Al HaqqahTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
سچ مچ ہونےوالی |
1 |
سچ مچ ہونےوالی کیا ہے |
2 |
اور تم کو کیا معلوم ہے کہ وہ سچ مچ ہونےوالی کیا ہے |
3 |
کھڑکھڑانے والی (جس) کو ثمود اور عاد (دونوں) نے جھٹلایا |
4 |
سو ثمود تو کڑک سے ہلاک کردیے گئے |
5 |
رہے عاد تو ان کا نہایت تیز آندھی سے ستیاناس کر دیا گیا |
6 |
خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن ان پر چلائے رکھا تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈہے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے |
7 |
بھلا تو ان میں سےکسی کو بھی باقی دیکھتا ہے؟ |
8 |
اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے |
9 |
انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی انکو بڑا سخت پکڑا |
10 |
جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تم (لوگوں) کو کشتی میں سوار کر لیا |
11 |
تاکہ اس کو تمہارے لئے یادگار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں |
12 |
تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی |
13 |
اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے پھر ایک بارگی توڑپھوڑ کر برابر کردئیے جائیں گے |
14 |
تو اس روز ہو پڑنے والی (یعنی قیامت) ہو پڑے گی |
15 |
اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہو گا |
16 |
اور فرشتے اس کے کناروں پر اتر آ ئیں گے اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اٹھائے ہوں گے |
17 |
اس روز تم (سب لوگوں کے سامنے) پیش کئے جاؤ گے اور تمہاری کوئی پوشیدہ بات چھپی نہ رہے گی |
18 |
تو جس کا (اعمال) نامہ اسکے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں) سے کہے گا کہ لیجئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیے |
19 |
مجھے یقین تھا کہ مجھ کو میرا حساب (کتاب) ضرور ملے گا |
20 |
پس وہ (شخص) من مانے عیش میں ہوگا |
21 |
پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا |
22 |
جن کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے |
23 |
جو (عمل) تم ایام گزشتہ میں آگے بھیج چکے ہو اس کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیؤ |
24 |
اور جس کا نامہ (اعمال) اسکے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا اے کاش مجھ کو میرا (اعمال) نامہ نہ دیا جاتا |
25 |
اور مجھے معلوم نہ ہوتا کہ میرا حساب کیا ہے؟ |
26 |
اے کاش موت (ابدالاآباد کیلئے میرا کام) تمام کرچکی ہوتی |
27 |
میرا مال میرے کچھ بھی کام نہ آیا۔ |
28 |
(ہا ئے) میری سلطنت خاک میں مل گئی |
29 |
(حکم ہوگا کہ) اسے پکڑ لو اور طوق پہنا دو |
30 |
پھر اسے دوزخ کی آگ میں جھونک دو |
31 |
پھر زنجیر سے جس کی ناب ستر گز ہے جکڑ دو |
32 |
یہ نہ تو خدائے جل شانہ پر ایمان لاتا تھا |
33 |
اور نہ فقیر کے کھانا کھلانے پر آمادہ کرتا تھا ۔ |
34 |
سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوست دار نہیں |
35 |
اور نہ پیپ کے سوا (اسکے لئے) کھانا ہے |
36 |
جس کو گناہ گاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا |
37 |
تو ہم کو ان چیزوں کی قسم جو تم کو نظر آتی ہیں |
38 |
اور انکی جو نظر نہیں آتی |
39 |
کہ یہ (قرآن) فرشتہ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے |
40 |
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو |
41 |
اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں لیکن تم لوگ بہت کم فکر کرتے ہو |
42 |
(یہ تو) پروردگار عالم کا اتارا ہوا ہے |
43 |
اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لائے |
44 |
تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے |
45 |
پھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے |
46 |
پھر تم میں سے کوئی ہمیں اس سے روکنے والا نہ ہوتا |
47 |
اور یہ (کتا ب) تو پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے |
48 |
اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلاتے ہیں |
49 |
نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے |
50 |
اور کچھ نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے۔ |
51 |
سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہہ (تسبیح) کرتے رہو۔ *********** |
52 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |