Quran Urdu TranslationSurah NuhTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ پیشتر اس کے کہ ان پر درد دینے والا عذاب واقع ہو اپنی قوم کو ہدایت کر دو |
1 |
انہوں نے کہا کہ بھائیوں میں تم کو کھلے طور پر نصیحت کرتا ہوں |
2 |
کہ خدا کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اور میرا کہنا مانو |
3 |
وہ تمہارے گناہ بخش دیگا اور (موت کے) وقت مقرر تک تم کو مہلت عطا کرے گا جب خدا کا مقرر کیا ہوا وقت آجاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی کاش تم جانتے ہوتے |
4 |
جب لوگوں نے نہ مانا تو نوح نے خدا سے عرض کیا کہ پروردگار میں اپنی قوم کو رات دن بلاتا رہا |
5 |
لیکن وہ میرے بلانے سے اور زیادہ گریز کرتے رہے |
6 |
جب جب میں نے انکو بلایا کہ (توبہ کریں اور) تو انکو معاف فرمائے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور کپڑے اوڑھ لئے اور اڑ گئے اور اکڑ بیٹھے |
7 |
پھر میں ان کو کھلے طور پر بھی بلاتا رہا |
8 |
اور ظاہر اور پوشیدہ ہر طرح سمجھاتا رہا |
9 |
اور کہا اپنے پروردگار سے معافی مانگو کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے |
10 |
وہ تم پر آسمان سے لگاتار مینہ برسائے گا |
11 |
اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہیں باغ عطا کریگا (اور ان میں) تمہارے لئے نہریں بہاوے گا |
12 |
تم کو کیا ہوا ہے کہ تم خدا کی عظمت کا اعتقاد نہیں رکھتے |
13 |
حالانکہ اس نے تم کو طرح طرح (کی حالتوں) کا پیدا کیا ہے |
14 |
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے سات آسمان کیسے اوپر تلے بنائے ہیں |
15 |
اور چاند کو ان میں (زمین) کا نور بنایا ہے اور سورج کو چراغ ٹھہرایا ہے |
16 |
اور خدا ہی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے |
17 |
پھر اسی میں تمہیں لوٹا دیگا اور (اسی سے) تم کو نکال کھڑا کرے گا |
18 |
اور خدا ہی نے زمین کو تمہارے لئے فرش بنایا |
19 |
تاکہ اس کے بڑے بڑے کشادہ راستوں میں چلو پھرو |
20 |
(اسکے بعد) نوح نے عرض کی کہ اے میرے پروردگار یہ لوگ میرے کہنے پر نہیں چلے اور ایسوں کے تابع ہوئے ہیں جن کو انکے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ فائدہ نہیں دیا |
21 |
اور وہ بڑی بڑی چالیں چلے |
22 |
اور کہنے لگے کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور ود اور سواع اور یغوث اور نسر کو کبھی ترک نہ کرنا |
23 |
(پروردگار) انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کر دیا ہے اور تو ان کو اور گمراہ کر دے |
24 |
(آخر) وہ اپنے گناہوں کے سبب ہی غرقاب کر دیے گئے پھر آگ میں ڈال دیئے گئے تو انہوں نے خدا کے سوا کسی کو اپنا مددگار نہ پایا |
25 |
اور (پھر) نوح نے (یہ) دعا کی کہ اے میرے پروردگار کسی کافر کو روئے زمین پر بسا نہ رہنے دے |
26 |
اگر تو ان کو رہنے دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور ان سے جو اولاد ہوگی وہ بھی بدکار اور ناشکر گزار ہوگی |
27 |
اے میرے پردوردگار مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور جو ایمان لا کر میرے گھرمیں آئے اس کو اور تمام ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو معاف فرما۔ اور ظالم لوگوں کے لیے اور زیادہ تباہی بڑھا ۔ *********** |
28 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |