Quran Urdu Translation

Surah Al Mulk

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


وہ (خدا) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے بڑی برکت والا ہےاور وہ ہرچیز پر قادر ہے ۔

1

‏ اسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے

اور وہ زبردست اور بخشنے والا ہے ‏‏

2

سات آسمان اوپر تلک بنائے

(اے دیکھنے والے) کیا تو (خدا) رحمٰن کی آفرینش میں کچھ نقص دیکھتا ہے؟

ذرا آنکھ اٹھا کر دیکھ بھلا تجھ کو آسمان میں کوئی شگاف نظر آتا ہے؟

3

پھر دوبارہ (سہ بارہ) نظر کر تو نظر (ہر بار) تیرے پاس ناکام اور تھک کر لوٹے گی ۔‏

4

ہم نے قریب کے آسمان کو (تاروں کے) چراغوں سے زینت دی اور ان کو شیطان کے مارنے کا آلہ بنایا

اور ان کے لئے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے

5

اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے انکار کیا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے

اور وہ برا ٹھکانا ہے ‏‏

6

جب وہ اس میں ڈالے جائیں کے تو اس کا چیخنا چلا نا سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہو گی ۔ ‏

7

گویا مارے جوش کے پھٹ پڑے گی

جب اس میں ان کی کوئی جماعت ڈالی جائے گی تو دوزخ کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تھا؟ ‏

8

وہ کہیں گے کیوں نہیں ضرور ہدایت کرنے والا آیا تھا لیکن ہم نے اس کو جھٹلا دیا

اور کہا کہ خدا نے تو کوئی چیز نازل ہی نہیں کی۔ تم تو بڑی غلطی میں (پڑے ہوئے) ہو۔ ‏

9

اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے ہوتے تو دوزخیوں میں نہ ہوتے ‏

10

پس وہ اپنے گناہوں کا اقرار کرلیں گے سو دوزخیوں کیلئے (رحمت خدا سے) دوری ہے ‏

11

اور جو لوگ بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے۔ ‏

12

اور تم (لوگ) بات پوشیدہ کہو یا ظاہر وہ دل کے بھیدوں تک سے واقف ہے۔

13

بھلا جس نے پیدا کیا وہ بےخبر ہے؟ وہ تو پوشیدہ باتوں کا جاننے والا اور ہرچیز سےآگاہ ہے

14

وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کیا تو اسکی راہوں میں چلو پھرو اور خدا کا (دیا ہوا) رزق کھاؤ

اور (تم کو) اسی کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے۔ ‏

15

کیا تم اس جو آسمان میں ہے بےخوف ہو کہ تم کو زمین میں دہنسا دے اور وہ اس وقت حرکت کرنے لگے ‏

16

کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے نڈر ہو کہ تم پر کنکر بھری ہوا چھوڑ دے

سو تم عنقریب جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے  ‏

17

اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی جھٹلایا تھا سو (دیکھ لو کہ) میرا کیسا عذاب ہوا۔ ‏

18

کیا انہوں نے اپنے سروں پر اڑتے جانوروں کو نہیں دیکھا جو پروں کو پھیلائے رہتے ہیں اور ان کو سکیٹر بھی لیتے ہیں؟

خدا کے سوا انہیں کوئی تھام نہیں سکتا۔

بیشک وہ ہرچیز کو دیکھ رہا ہے

19

بھلا ایسا کون ہے جو تمہاری فوج ہو کر خدا کے سوا تمہاری مدد کر سکے

کافر تو دھوکے میں ہیں ‏‏

20

بھلا اگر وہ اپنا رزق بند کر لے تو کون ہے جو تم کو رزق دے؟

لیکن یہ سرکشی اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں ‏‏

21

بھلا جو شخص چلتا ہوا منہ کے بل گرپڑتا ہے وہ سیدھے راستے پر ہے یا وہ جو سیدھے راستے پر برابر چل رہا ہو ‏‏

22

کہہ دو وہ خدا ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے

(مگر) تم کم احسان مانتے ہو ۔ ‏

23

کہہ دو وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا اور اسی کے روبرو تم جمع کئے جاؤ گے۔ ‏

24

اور کافر کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ وعید کب (پوری) ہوگی؟ ‏ ‏‏

25

کہہ دو کہ اس کا علم خدا ہی کو ہے اور میں تو کھول کھول کر ڈر سنا دینے والا ہوں ۔ ‏

26

تو جب وہ دیکھ لیں گے کہ وہ (وعدہ) قریب آگیا تو کافروں کے منہ برے ہو جائیں گے

اور (ان سے) کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس کے تم خواستگار تھے ۔ ‏

27

کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ہم پر مہربانی کرے

تو کون ہے جو کافروں کو دکھ دینے والے عذاب سے پناہ دے ‏

28

کہہ دو کہ وہ (جو خدائے) رحمٰن (ہے) ہم اسی پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں۔

تم کو جلد معلوم ہو جائیگا کہ صریح گمراہی میں کون پڑ رہا تھا ‏

29

کہو کہ بھلادیکھو تو اگر تمہارا پانی (جو تم پیتے ہو اور برتتے ہو) خشک ہو جائے تو  (خدا کے سو)  کون ہے جو تمہارے لیے شیریں پانی کا چشمہ بہا لائے ‏

***********

30


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter