Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al NaziatTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں |
1 |
وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں |
2 |
وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں |
3 |
فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں |
4 |
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں |
5 |
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ (کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا |
6 |
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ پھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا |
7 |
قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ اس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے |
8 |
أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ اور آنکھیں جھکی ہوئی |
9 |
يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ (کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹیں گے؟ |
10 |
أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَخِرَةً بھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کیے جائیں گے) |
11 |
قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو (موجب) زیاں ہے |
12 |
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی |
13 |
فَإِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے۔ |
14 |
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَى بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے |
15 |
إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى جب ان کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طوٰ ی میں پکارا |
16 |
اذْهَبْ إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى (اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے |
17 |
فَقُلْ هَلْ لَكَ إِلَى أَنْ تَزَكَّى اور (اس سے) کہو کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے |
18 |
وَأَهْدِيَكَ إِلَى رَبِّكَ فَتَخْشَى اور میں تجھے تیرے پروردگار کا راستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو |
19 |
فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَى غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی۔ |
20 |
فَكَذَّبَ وَعَصَى اس نے جھٹلایا اور نہ مانا |
21 |
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَى پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا |
22 |
فَحَشَرَ فَنَادَى اور (لوگوں) کو اکھٹا کیا اور پکارا |
23 |
فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَى کہنے لگا کہ تمہارا سب سے بڑا مالک میں ہوں |
24 |
فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَكَالَ الْآخِرَةِ وَالْأُولَى تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا |
25 |
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَى جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کیلئے اس (قصے) میں عبرت ہے |
26 |
أَأَنْتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ ۚ بھلا تمہارا بنانا مشکل ہے یا آسمان کا؟ بَنَاهَا اسی نے اس کو بنایا |
27 |
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا اس کی چھت کو اونچا کیا پھر اسے برابر کر دیا |
28 |
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی |
29 |
وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَلِكَ دَحَاهَا اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا |
30 |
أَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَمَرْعَاهَا اسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارا اگایا |
31 |
وَالْجِبَالَ أَرْسَاهَا اور اس پر پہاڑوں کا بوجھ رکھ دیا |
32 |
مَتَاعًا لَكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدے کےلیے (کیا) |
33 |
فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَى تو جب بڑی آفت آئے گی |
34 |
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنْسَانُ مَا سَعَى اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا |
35 |
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَنْ يَرَى اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی۔ |
36 |
فَأَمَّا مَنْ طَغَى تو جس نے سرکشی کی |
37 |
وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا اور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا |
38 |
فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى اس کا ٹھکانا دوزخ ہے |
39 |
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور دل کو خواہشوں سے روکتا رہا |
40 |
فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى اس کا ٹھکانا بہشت ہے |
41 |
يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم! لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا؟ |
42 |
فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو؟ |
43 |
إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو معلوم ہے |
44 |
إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَخْشَاهَا جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو |
45 |
كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کرینگے) کہ گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے *********** |
46 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
Visits wef Apr 2024 |