Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Naba

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ

(یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟ ‏‏

1

عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ

(کیا) بڑی خبر کی نسبت؟ ‏

2

الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ

جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں ‏‏

3

كَلَّا سَيَعْلَمُونَ

دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے ‏

4

ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ

پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے ‏

5

أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا

کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا ‏‏

6

وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا

اور پہاڑوں کو (اس کی) میخیں (نہیں ٹھیرایا) ‏‏

7

وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا

(بیشک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑا بھی پیدا کیا ‏‏

8

وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا

اور نیند کو تمہارے لئے (موجب) آرام بنایا ‏‏

9

وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا 

اور رات کو پردہ مقرر کیا ‏‏

10

وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا

اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا ‏‏

11

وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا

اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے ‏

12

وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا

اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا

13

وَأَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا

اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا ‏

14

لِنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا

تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں ‏‏

15

وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا

اور گھنے گھنے باغ ‏‏

16

إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا

بیشک فیصلے کا دن مقرر ہے ‏

17

يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا

جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے ‏

18

وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا

اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے ‏

19

وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا  

اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے ‏‏

20

إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا

بیشک دوزخ گھات میں ہے ‏‏

21

لِلطَّاغِينَ مَآبًا

یعنی سرکشوں کا وہی ٹھکانا ہے ‏

22

لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا

اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے ‏‏

23

لَا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا

وہاں نہ ٹھنڈک کا مزا چکھیں گے نہ (کچھ) پینا (نصیب) ہوگا ‏‏

24

إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا

مگر گرم پانی اور بہتی پیپ ‏‏

25

جَزَاءً وِفَاقًا

(یہ) بدلا ہے پورا پورا ‏‏

26

إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا

یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے ‏‏

27

وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا

اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے ‏‏

28

وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا

اور ہم نے ہرچیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے ‏‏

29

فَذُوقُوا فَلَنْ نَزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا  

سو (اب) مزہ چکھو ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جا ئیں گے ‏

30

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا 

بیشک پرہیزگاروں کے لئے کامیابی ہے ‏‏

31

حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا 

(یعنی) باغ اور انگور ‏

32

وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا  

اور ہم عمر نوجوان عورتیں ‏‏

33

وَكَأْسًا دِهَاقًا  

اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس ‏

34

لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا  

وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات) ‏ ‏

35

جَزَاءً مِنْ رَبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا 

یہ تمہارے پرودردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر ‏

36

رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمَنِ ۖ

وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان

لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا  

کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہ نہ ہوگا‏

37

يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا ۖ

جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے

لَا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَقَالَ صَوَابًا  

تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے) رحمٰن اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو ‏

38

ذَلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ ۖ

یہ دن برحق ہے۔

فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ مَآبًا 

پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنائے ‏

39

إِنَّا أَنْذَرْنَاكُمْ عَذَابًا قَرِيبًايَوْمَ يَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ

ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنیوالا ہے آگاہ کر دیا۔

جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا

وَيَقُولُ الْكَافِرُ يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا 

اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہوتا

***********

40


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter