Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al MudaththirTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ اے (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) جو کپڑا لپیٹے پڑے ہو |
1 |
قُمْ فَأَنْذِرْ اٹھو اور ہدایت کرو |
2 |
وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ اور اپنے پروردگار کی بڑائی کرو |
3 |
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو |
4 |
وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ اور ناپاکی سے دور ہو |
5 |
وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ اور (اس نیت سے) احسان نہ کرو کہ اس سے زیادہ کے طالب ہو |
6 |
وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ اور اپنے پروردگار کیلئے صبر کرو |
7 |
فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ جب صور پھونکا جائے گا |
8 |
فَذَلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ وہ جو مشکل کا دن ہو گا |
9 |
عَلَى الْكَافِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ یعنی کافروں پر آسان نہ ہو گا۔ |
10 |
ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا ہمیں اس شخص سے سمجھ لینے دو جس کو ہم نے اکیلا پیدا کیا |
11 |
وَجَعَلْتُ لَهُ مَالًا مَمْدُودًا اور مال کثیر دیا ۔ |
12 |
وَبَنِينَ شُهُودًا اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے (بیٹے) دیئے |
13 |
وَمَهَّدْتُ لَهُ تَمْهِيدًا اور اسے ہر طرح کے سامان میں وسعت دی |
14 |
ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ ابھی خواہش رکھتا ہے کہ اور زیادہ دے |
15 |
كَلَّا ۖ ایسا ہرگز نہیں ہوگا إِنَّهُ كَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيدًا یہ ہماری آیتوں کا دشمن رہا ہے۔ |
16 |
سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا ہم اسے صعود پر چڑھائیں گے |
17 |
إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ اس نے فکر کیا اور تجویز کی |
18 |
فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی |
19 |
ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ پھر یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی |
20 |
ثُمَّ نَظَرَ پھر تامل کیا |
21 |
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا |
22 |
ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ پھر پشت پھیر کر چلا اور (قبول حق سے) غرور کیا |
23 |
فَقَالَ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ پھر کہنے لگا یہ تو جادو ہے جو (اگلوں سے) منتقل ہوتا آیا ہے |
24 |
إِنْ هَذَا إِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ (پھر بولا) یہ (خدا کا کلام نہیں بلکہ) بشر کا کلام ہے |
25 |
سَأُصْلِيهِ سَقَرَ ہم عنقریب اس کو سقر میں داخل کرینگے |
26 |
لَوَّاحَةٌ لِلْبَشَرِ (اور) بدن کو جھلس کر سیاہ کر دیگی |
27 |
وَمَا أَدْرَاكَ مَا سَقَرُ اور تم کیا سمجھے کہ سقر کیا ہے؟ |
28 |
لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ (وہ آگ ہے کہ) نہ باقی رکھے گی اور نہ چھوڑے گی |
29 |
عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ اس پر انیس داروغہ ہیں |
30 |
وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَةً ۙ اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُو اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لیے مقرر کیا ہے لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا ۙ (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو وَلَا يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْمُؤْمِنُونَ ۙ اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں وَلِيَقُولَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ وَالْكَافِرُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَذَا مَثَلًا ۚ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصود کیا ہے؟ كَذَلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ ۚ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہں جانتا۔ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكْرَى لِلْبَشَرِ اور یہ تو بنی آدم کے لیے نصیحت ہے |
31 |
كَلَّا وَالْقَمَرِ ہاں ہاں (ہمیں) چاند کی قسم |
32 |
وَاللَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَى اور رات کی جب پیٹھ پھیرنے لگے |
33 |
وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ اور صبح کی جب روشن ہو |
34 |
إِنَّهَا لَإِحْدَى الْكُبَرِ کہ وہ (آگ) ایک بہت بڑی (آفت) ہے |
35 |
نَذِيرًا لِلْبَشَرِ (اور) بنی آدم کے لئے موجب خوف |
36 |
لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے |
37 |
كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گرو ہے |
38 |
إِلَّا أَصْحَابَ الْيَمِينِ مگر داہنی طرف والے (نیک لوگ) |
39 |
فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ (کہ) وہ باغ ہائے بہشت میں (ہونگے اور) پوچھتے ہوں گے |
40 |
عَنِ الْمُجْرِمِينَ (یعنی آگ میں جلنے والے) گنہگاروں سے |
41 |
مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ کہ تم دوزخ میں کیوں پڑے؟ |
42 |
قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے |
43 |
وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ اور نہ فقیروں کو کھانا کھلاتے تھے |
44 |
وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے۔ |
45 |
وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے |
46 |
حَتَّى أَتَانَا الْيَقِينُ یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی |
47 |
فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ تو (اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دیگی |
48 |
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ انکو کیا ہوا ہے کہ نصیحت سے روگرداں ہو رہے ہیں |
49 |
كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُسْتَنْفِرَةٌ گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں |
50 |
فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ (یعنی) شیر سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں |
51 |
بَلْ يُرِيدُ كُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُؤْتَى صُحُفًا مُنَشَّرَةً اصل یہ ہے کہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھلی ہوئی کتاب آئے |
52 |
كَلَّا ۖ ایسا ہرگز نہیں ہوگا بَلْ لَا يَخَافُونَ الْآخِرَةَ حقیقت یہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف ہی نہیں |
53 |
كَلَّا إِنَّهُ تَذْكِرَةٌ کچھ شک نہیں کہ یہ نصیحت ہے |
54 |
فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ تو جو چاہے اسے یاد رکھے |
55 |
وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ ۚ اور یاد بھی تب ہی رکھیں گے جب خدا چاہے هُوَ أَهْلُ التَّقْوَى وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے *********** |
56 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |