Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Tur

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


وَالطُّورِ

( کوہ )  طور کی قسم

1

وَكِتَابٍ مَسْطُورٍ

اور کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے

2

فِي رَقٍّ مَنْشُورٍ

کشادہ اوراق میں

3

وَالْبَيْتِ الْمَعْمُورِ

اور آباد گھر کی

4

وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ

اور اونچی چھت کی ‏‏

5

وَالْبَحْرِ الْمَسْجُورِ

اور ابلتے ہوئے دریا کی‏

6

إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ

کہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا

7

مَا لَهُ مِنْ دَافِعٍ

(اور) اس کو کوئی روک نہیں سکے گا ‏

8

يَوْمَ تَمُورُ السَّمَاءُ مَوْرًا

جس دن آسمان لرزنے لگے کپکپا کر‏

9

وَتَسِيرُ الْجِبَالُ سَيْرًا

اور پہاڑ اُڑنے لگیں اُون ہو کر ‏

10

فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے‏

11

الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَ

جو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں

12

يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا

جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کر لے جائیں گے‏

13

هَذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُونَ

یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے‏

14

أَفَسِحْرٌ هَذَا أَمْ أَنْتُمْ لَا تُبْصِرُونَ

تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا ‏

15

اِصْلَوْهَ

اس میں داخل ہوجاؤ

فَاصْبِرُوا أَوْ لَا تَصْبِرُوا سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ ۖ

اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے،

إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ

جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلا مل رہا ہے ‏‏

16

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَعِيمٍ

جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے

17

‏ فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ

جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال،اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچالیا ‏

18

كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ

اپنے اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

19

مُتَّكِئِينَ عَلَى سُرُرٍ مَصْفُوفَةٍ ۖ

تختوں پر جو برابر بچھے ہوئے ہیں تکیہ لگائے ہوئے

وَزَوَّجْنَاهُمْ بِحُورٍ عِينٍ

اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں کو ہم ان کا رفیق بنا دیں گے ‏ ‏

20

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی (راہِ) ایمان میں ان کے پیچھے چلی ہم ان کی اولاد کو بھی ان  (کے درجے) تک پہنچا   دیں  گے

وَمَا أَلَتْنَاهُمْ مِنْ عَمَلِهِمْ مِنْ شَيْءٍ ۚ

اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے

كُلُّ امْرِئٍ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ

ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے ‏ ‏

21

وَأَمْدَدْنَاهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ

اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے

22

يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ  

وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹ لیا کریں گے، جس  (کے پینے) سے نہ ہذیان سرائی ہوگی  نہ  گناہ  کی  بات ‏

23

وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَكْنُونٌ

اور نوجوان خدمتگار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے ‏

24

وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ

اور ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے آپس میں گفتگو کریں گے

25

قَالُوا إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِي أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ

کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر میں (خدا سے)  ڈرتے تھے

26

فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ

تو خدا نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا ‏

27

إِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ

اس سے پہلے ہم اس سے دعائیں کیا کرتے تھے،

إِنَّهُ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِيمُ

بیشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے‏

28

فَذَكِّرْ

تو (اے پیغمبر!) تم نصیحت کرتے رہو

فَمَا أَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَلَا مَجْنُونٍ

تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ دیوانے

29

أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ نَتَرَبَّصُ بِهِ رَيْبَ الْمَنُونِ

کیا کافر کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے (اور) ہم اس کے حق میں زمانے کے حوادث کا انتظار کر رہے ہیں ‏‏

30

قُلْ تَرَبَّصُوا فَإِنِّي مَعَكُمْ مِنَ الْمُتَرَبِّصِينَ  

کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

31

أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلَامُهُمْ بِهَذَا ۚ

کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سکھاتی ہیں؟

أَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ  

بلکہ یہ لوگ ہیں ہی شریر ‏

32

أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ ۚ

کیا (کفار) کہتے ہیں کہ ان پیغمبر نے قرآن کو از خود بنالیا ہے،

بَلْ لَا يُؤْمِنُونَ

بات یہ ہے کہ یہ (خدا پر) ایمان نہیں رکھتے ‏

33

فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِثْلِهِ إِنْ كَانُوا صَادِقِينَ 

اگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا تو لائیں

34

أَمْ خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ أَمْ هُمُ الْخَالِقُونَ

کیا یہ کسی کے پیدا کئے بغیر ہی پیدا ہوگئے ہیں یا یہ خود (اپنے تئیں) پیدا کرنے والے ہیں

35

أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ

یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے

بَلْ لَا يُوقِنُونَ

(نہیں) بلکہ یہ یقین نہیں رکھتے

36

أَمْ عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُونَ  

کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں

37

أَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ ۖ

یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے، جس پر (چڑھ کر آسمان سے باتیں) سن آتے ہیں؟

فَلْيَأْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ  

تو جو سن آتا ہے وہ صریح سند دکھائے ‏

38

أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ  

کیا خدا کی تو بیٹیاں اور تمہارے بیٹے؟ ‏

39

أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُمْ مِنْ مَغْرَمٍ مُثْقَلُونَ  

(اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم!) کیا تم ان سے صلہ مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے؟ ‏

40

أَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ

یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں؟ ‏

41

أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا ۖ

کیا یہ کوئی داؤ کرنا چاہتے ہیں؟

فَالَّذِينَ كَفَرُوا هُمُ الْمَكِيدُونَ  

تو کافر تو خود داؤ میں آنے والے ہیں

42

أَمْ لَهُمْ إِلَهٌ غَيْرُ اللَّهِ ۚ

کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟

سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ  

خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے

43

وَإِنْ يَرَوْا كِسْفًا مِنَ السَّمَاءِ سَاقِطًا يَقُولُوا سَحَابٌ مَرْكُومٌ

اور اگر یہ آسمان سے (عذاب) کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں تو کہیں کہ یہ گاڑھا بادل ہے ‏

44

فَذَرْهُمْ حَتَّى يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي فِيهِ يُصْعَقُونَ  

پس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بےہوش کر دئیے جائیں گے سامنے آجائے ‏

45

يَوْمَ لَا يُغْنِي عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ

جس دن ان کا کوئی داؤ کچھ بھی کام نہ آئے اور نہ ان کو (کہیں سے) مدد ہی ملے

46

وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا عَذَابًا دُونَ ذَلِكَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ  

اور ظالموں کے لئے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے

47

وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا ۖ

اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کیے رہو تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو

وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ

اور جب اٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو ‏

48

وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَارَ النُّجُومِ  

اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اسکی تنزیہ کیا کرو ‏

***********

49


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter